Tag: raza rabani

  • براعظم ایشیا ہمیشہ سے سامراجیت کا شکار رہا ہے‘چیئرمین سینیٹ

    براعظم ایشیا ہمیشہ سے سامراجیت کا شکار رہا ہے‘چیئرمین سینیٹ

    اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ خطے کے عوام قدرتی وسائل سے پوری طرح مستفید نہیں ہورہے ہیں، جبکہ براعظم ایشیا قدرتی وسائل سے مالامال ہے.

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نےایشیائی پارلیمنٹ کےاراکین کواجلاس میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایشیا کےعوام کو غربت اور دہشت گردی جیسےمسائل کا سامنا ہے.

    انہوں نے کہا کہ ایشیا کو بھی اب صرف اپنے بارے میں سوچنا ہوگا، براعظم کواپنے وسائل سے پہلے اپنے عوام کو مستفید کرنا ہوگا.

    خطے کے عوام قدرتی وسائل سے پوری طرح مستفید نہیں ہورہے ہیں، جبکہ براعظم ایشیا قدرتی وسائل سے مالامال ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایشیا ہمیشہ سے سامراجیت کا شکار رہا ہے.

    ایشیا کے قدرتی وسائل کا ہمیشہ استحصال کیا گیا ہے، براعظم کی ثقافت قدیم ترین اورمضبوط ہے،مغرب میں صرف اپنے بارے میں سوچنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، ایشیا کو بھی اب صرف اپنے بارے میں سوچنا ہوگا، براعظم کواپنے وسائل سے پہلے اپنے عوام کو مستفید کرنا ہوگا.

     ایشیا روشن دورمیں داخل ہورہا ہے، رضا ربانی

    دو روز قبل آئی کیپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاتھا کہ ایشائی ممالک کو متحد ہوکرمغرب کے تسلط سے آزاد ہونا چائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ مرکزِثقل مغرب سے واپس ایشیاء کی طرف منتقل ہورہا ہے اوراس منتقلی روکنے کے حوالے سے مغرب میں پریشانی پائی جاتی ہے۔

    رضا ربانی نے کہا کہ پیرس حملوں پرمغرب نے خوب شور مچایا لیکن فلسطین کے معاملے پرمغرب کی جانبداری بے نقاب ہو چکی ہے۔ فلسطینی عورتوں اور بچوں پر ہونے والے مظالم پرمغرب نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

  • سب کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤکروں گا، رضا ربانی

    سب کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤکروں گا، رضا ربانی

    اسلام آباد: چیئرمین سینٹ کے عہدے کے لئے نامزد سینٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سب کے ساتھ قانون اورسینٹ کے ضابطے کے مطابق برتاؤ کریں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے آج دوپہر سیاسی رہنماؤں کو ظہرانے کی دعوت دی تھی اوراس دعوت میں وزیر اعظم نے متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدواررضا ربانی کی حمایت کااعلان کیا تھا۔

    اعلان کے بعد رضاربانی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کا کام قانون سازی ہے اور اسے ایک فعال ادارہ بنانا ہے جس کے لئےتمام جماعتوں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

    ڈپٹی اسپیکرسے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیئے‘، لیکن حتمی فیصلہ سیاسی رہنماء ہی کریں گے۔

    انہون نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سمیت تمام رہنماؤں کا شکریہ بھی ادا کیا کہ ان پر اعتماد کا اظہار کر کے انہیں بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب کیا گیا ہے۔