Tag: Raza Rabbani

  • سینیٹ اجلاس میں وزرا کی عدم دلچسپی، اتحادی بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں وزرا کی عدم دلچسپی، اتحادی بھی بول پڑے

    اسلام آباد: ایوان بالا میں وزرا کی عدم موجودگی پر حکومتی اتحادی بھی بول پڑے، رضا ربانی نے بطور احتجاج بجٹ بحث میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے آغاز پر وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

    اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ اہم ترین سیشن کے دوران وزرا کی سب نشستیں خالی ہیں، ایک ہی وزیر کی ذمہ داری لگائی گئی ہے، دیگر وزرا کہاں ہیں؟ کیا ہم دیواروں سےباتیں کرینگے؟۔

    جس پر چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ وزیر آ رہےہیں، اراکین بجٹ پر بحث کریں۔

    اسی دوران حکومتی اتحادی اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپوزیشن کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بھاری کابینہ میں سے ایک وزیر بھی موجود نہیں، میں آج احتجاجاً بات نہیں کروں گا، انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اثرورسوخ استعمال کریں اور وزیر اعظم سے بات کریں۔

    رضا ربانی نے کہا کہ جب میں چیئرمین سینیٹ تھا کہ عدم حاضری پر ایک وزیر کو عارضی معطل بھی کیا تھا۔

  • تحریک عدم اعتماد: رضا ربانی نے حکومت کو خبردار کردیا

    تحریک عدم اعتماد: رضا ربانی نے حکومت کو خبردار کردیا

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو دھمکیاں دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ ایوان زیریں کی کارروائی میں شرکت کرنا ہر رکن پارلیمنٹ کا آئینی حق ہے، اسپیکر پر فرض ہے کہ وہ اپنے ارکان کی حفاظت کو یقینی بنائیں، قومی اسمبلی کے اسپیکر کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

    سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ  تحریک عدم اعتما د کےحق میں ووٹ پر انتقام کی دھمکیاں آئینی خلاف ورزی ہے  اور آئینی عمل کو تشدد سےروکنا فاشزم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘فضل الرحمان کا ایجنڈا اوآئی سی کانفرنس کےخلاف ہے

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج ہمارا صدر اور وزیراعظم وہ نہیں جو پرچیاں لیکر امریکی صدرکے سامنے بیٹھے تو کانپیں ٹانگ رہی ہوں۔

    عمران خان وہ لیڈر ہے جس کو ہم سر اٹھا کردیکھتے ہیں وہ جب امریکا جاکر بات کرتاہے تو یقین ہوتا ہے کہ وہ عزت بڑھا کر آئیگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کے بچوں سے کہتا ہوں کہ اپنے گھر میں تو کتا بھی شیر ہوتاہے، عمران خان تو پورے ملک میں جلسے کرتا ہے ہمت ہے تو آپ بھی کرکے دکھاؤ، عمران خان تو لاکھوں کے اجتماع سے ملکر بات کرتا ہے آپ نکل کر دکھاؤ۔

  • رضا ربانی کا سانحہ مری کی عدالتی تحقیقات، قومی سوگ کے اعلان کا مطالبہ

    رضا ربانی کا سانحہ مری کی عدالتی تحقیقات، قومی سوگ کے اعلان کا مطالبہ

    لاہور: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سانحہ مری ایک قومی آفت ہے، حکومت قومی سوگ کا اعلان اور واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائے۔

    رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خراب موسم کےباوجودسیاحوں کامری پہنچناانتظامی ناکامی ہے اور یہ سانحہ صوبائی وضلعی انتظامیہ کی ناکامی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مری میں سیاح پانی اور خوراک کے بغیر محصور رہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں موجود رہے، انہیں لاہور کی بجائے مری پہنچ کر خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنا چاہیے تھی۔

    سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مری میں ریسکیو آپریشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    رضا ربانی نے  مطالبہ کیا کہ سانحہ مری کی سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور حکومت قومی سوگ کا اعلان کرے۔

  • سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ: رضا ربانی سے  آرٹیکل 226 سے متعلق دلائل طلب

    سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ: رضا ربانی سے آرٹیکل 226 سے متعلق دلائل طلب

    اسلام آباد: سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ ریفرنس پر پیپلز پارٹی نے اپنا موقف سپریم کورٹ میں پیش کردیا ہے، آرٹیکل 226 سے متعلق پی پی کے وکیل رضا ربانی پیر کو دلائل دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ ریفرنس پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی، پی پی کی جانب سے سینیٹر رضا ربانی نے اپنے دلائل دئیے۔

    اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ کوشش کروں گا اپنےدلائل مختصر رکھوں، عام طور پر اراکین اسمبلی کو سنجیدہ وکیل نہیں سمجھا جاتا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سینیٹر اور سنجیدہ وکیل ہیں، دلائل میں رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ کے قیام کا مقصد صوبوں کی یکساں نمائندگی ہے، کیونکہ جوخود کو الگ سمجھتے تھے انہیں نمائندگی کیلئے سینیٹ قائم ہوا، پارلیمانی نظام میں دونوں ایوان کبھی اتفاق رائےسےنہیں چلتے۔سینیٹر رضا ربانی نے اپنے دلائل میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوتا ہے، اگر حکومت سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سےکرانے چاہتی ہے تو اس کے لئے اسے آئینی ترمیم درکار ہوگی، اس موقع پر چیف جسٹس نے رضا ربانی سے استفسار کیا کہ آپ تو انیس سو چورانوے سے سینیٹ کے رکن ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے وکیل رضا ربانی نے اپنے دلائل میں بتایا کہ قومی اسمبلی عوام اور سینیٹ وفاقی اکائیوں کی نمائندہ ہے، مگر یہ لازمی نہیں کہ وفاقی حکمران جماعت کی صوبے میں بھی اکثریت ہو، اپوزیشن کےاتحاد سے بھی سینیٹ میں نشستوں کاتناسب بدل سکتا ہے، متناسب نمائندگی کے نقطے پر تفصیلی مؤقف دوں گا، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ متناسب نمائندگی کا ذکر آرٹیکل 51 اور 59 دونوں میں ہے، سیاسی جماعتوں کے اتحاد سےبھی متناسب نمائندگی پرفرق نہیں پڑتا، کسی جماعت نے اتحاد کرنا ہے تو کھلے عام کرے۔رضا ربانی نے اپنے دلائل میں کہا کہ متناسب نمائندگی مخصوص نشستوں پر پارٹی لسٹ کےمطابق ہوتی ہے، اور آرٹیکل 59 میں متناسب سینیٹ میں ووٹ کےذریعے ہوتی ہے، متناسب نمائندگی کی عدالت جو تشریح کررہی ہے وہ آئیڈیل حالات والی ہے، سیاسی معاملات میں کبھی بھی آئیڈیل نہیں ہوتے،رضاربانی
    سینیٹ میں سیاسی جماعت کی نمائندگی تناسب کے مطابق ہونی چاہیے، کئی بار سیاسی جماعتیں دوسرے صوبے سے بھی ایڈ جسمنٹ کرتی ہیں۔

    جس پر رضا ربانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کا اتحاد ہے، پی ٹی آئی نے سینیٹ میں ق لیگ کو بھی سینیٹ نشست دی ہے۔

    جس کا جواب ہاں میں دیتے ہوئے رضاربانی نے بتایا کہ ریفرنس میں صدر نے سوال پوچھا ہے کہ خفیہ ووٹنگ کا اطلاق سینیٹ پر ہوتا ہے یا نہیں؟ جبکہ حکومت نے ایسا تاثر دیا ہے کہ جیسے مقدمہ 184/3 کے دائرہ اختیار کا ہے۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر کرانے کیلئےصدارتی ریفرنس پر سماعت پیر تک ملتوی کردی، پی پی کے وکیل رضا ربانی پیر کو آرٹیکل 226 سےمتعلق دلائل دیں گے۔

  • ’’پیپلزپارٹی پولیس کو اپنی خاندانی پولیس بنانا چاہتی ہے‘‘

    ’’پیپلزپارٹی پولیس کو اپنی خاندانی پولیس بنانا چاہتی ہے‘‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پولیس کو اپنی خاندانی پولیس بنانا چاہتی ہے، یہ کیسی سیاست ہے کہ بانی پاکستان کے مزار کو جلسہ گاہ بنادیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے سینیٹ میں کراچی واقعہ پر اپوزیشن کی قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایک نااہل اور کرپٹ حکومت ہے، اپوزیشن ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے جس سے افرا تفری پھیلے۔

    شبلی فراز نے بتایا کہ صورتحال سے متعلق 2 کمیٹیاں بن گئی ہیں سیاسی دباؤ ڈالا جارہا ہے، اصل واقعے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، اپوزیشن معیشت کی بہتری کوسبوتاژکررہی ہے، مزار قائد کا تقدس پامال کرنے پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے، ایوان کو دیکھنا ہوگا کہ ملک اہم ہے یا افراد اہم ہیں۔

    صوبائی حکومت کے معاملات میں دخل اندازی کی گئی، رضا ربانی

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے معاملات میں دخل اندازی کی گئی، پارلیمان نے کردار ادا نہ کیا تو پارلیمان قوم کی مجرم ہوگی۔

    پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس نے چھٹی کی درخواستیں دے کراحتجاج ریکارڈ کرایا، تاریخ میں پہلی بار آئی جی سے ایس ایچ او تک نے چھٹی مانگ لی، معاملےکوصحیح طرح سے نہ دیکھا گیا تو نتائج برے ہوں گے، پارلیمان معاملے پرسامنے نہ آئی تو صورتحال بگڑسکتی ہے۔

  • بھارتی چال ناکام ، پارلیمانی سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کی شاندار فتح

    بھارتی چال ناکام ، پارلیمانی سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کی شاندار فتح

    اسلام آباد : بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار رضا ربانی کو تین سال کیلئے انٹر پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کا ممبر منتخب کرلیا گیا، پاکستان نے گروپ میں فوری خفیہ الیکشن کا مطالبہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کی شاندار فتح حاصل ہوئی اور بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار کامیاب ہوگیا۔

    انٹرپارلیمانی یونین کی ایک سو اکتیسویں جنرل اسمبلی کا اجلاس سربیا کے دارلحکومت بلغراد میں جاری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد شریک انٹرپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔

    اسپیکر اسد قیصر بین القوامی پارلیمانی تنظیم آئی پی یو کی ایشیا پیسیفک گروپ کے موجودہ چیئرمین ہیں اور پاکستان نے گروپ میں فوری خفیہ الیکشن کا مطالبہ کیا تھا۔

    بھارتی وفد نے انتخابات موخر کروانے کی بھرپور کوشش کی تاہم بھارتی چال کو چونتیس رکنی ایشیا پیسیفک گروپ کے کسی بھی رکن کی جانب سے پذیرائی نہ مل سکی۔

    ہاریقینی دیکھتے ہوئے بھارت نے امیدوار شسی تہور کا نام واپس لیکر شکست مان لی، بھارتی امیدوارکی دستبرداری پرررضاربانی بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق رضاربانی تین سال کیلئے انٹر پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کے ممبر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ جبکہ ایشیا پیسیفک گروپ نے سینٹر شیری رحمان کو کمیٹی برائے پائیدار ترقی، مالیات اور تجارت کا رکن بھی منتخب کیا۔

  • رضا ربانی نے سندھ میں گورنر راج کا امکان رد کر دیا

    رضا ربانی نے سندھ میں گورنر راج کا امکان رد کر دیا

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سندھ میں گورنر راج کا امکان رد کر دیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریلوے ورکرز یونین کے تحت کینٹ اسٹیشن پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    رضا ربانی نے کہا  کہ عوام بے فکر رہیں، نہ تو سندھ تقسیم ہو گا، نہ ہی سندھ میں گورنر راج لگ سکے گا.

    سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، حالاں کہ حکمرانوں نے مہنگائی ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا.

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائیں، ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی باتیں ہو رہی ہیں. آج وزیر اعظم کی کابینہ میں باہر سے آئے ہوئے لوگ ہیں.

    مزید پڑھیں: ذوالفقارعلی بھٹو ہی نے غریبوں کو آواز دی: رضا ربانی

    ان کا کہنا تھا کہ ہم شکاگو کے شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، ان کی قربانیوں کی وجہ سے مزدور تحریک آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان کے سرمایہ داروں، جاگیر داروں اور اشرافیہ کا ہمیشہ سے گٹھ جوڑ رہا. ضیا دور میں طلبا تنظیموں پر پابندی لگا کر ٹریڈ یونین کو ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا اور مزدور تنظیموں کو کمزور سے کمزور کرنے کی سازشیں کی گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یلوے میں 35 سال سے ریفرینڈم نہ کرنا افسوس کی بات ہے، ریفرینڈم مزدوروں کا بنیادی حق ہے۔

  • ذوالفقارعلی بھٹو ہی نے غریبوں کو آواز دی: رضا ربانی

    ذوالفقارعلی بھٹو ہی نے غریبوں کو آواز دی: رضا ربانی

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو خطے میں بڑا انقلاب لانے والا لیڈر کہا جاسکتا ہے.

    یہ بات انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی. ان کا کہنا تھا کہ آج محنت کش طبقے کو اپنے حقوق کے حوالے سے آگاہی ہے، جس کا سہرا بھٹو کے سر ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت کی آمریت کا مقابلہ کیا، ان کی شخصیت پر پر گفتگو کریں تو ایک صدی بھی کم ہے، مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کرنے والے ذوالفقار علی بھٹو تھے، ذوالفقار علی بھٹو ہی نے غریب محنت کش عوام کو آواز دی.

    مزید پڑھیں: بھٹو کی برسی : صوبہ سندھ میں چار اپریل بروز جمعرات عام تعطیل کا اعلان

    خیال رہے کہ ایوب کابینہ اسے الگ ہونے کے بعد ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، 1970 کے الیکشن میں انھوں نے مغربی پاکستان میں واضح اکثریت حاصل کی، وہ دسمبر 1971 تا 13 اگست 1973 صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ 14 اگست 1973ء کو نئے آئین کے تحت وزیراعظم کا حلف اٹھایا۔

    1977 کے عام انتخابات کے بعد ملک میں خانہ جنگی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی۔ 5 جولائی 1977 کو مارشل لا نافذ کر دیا گیا۔

    18 مارچ 1978 کو ہائی کورٹ نے انھیں نواب محمد احمد خاں سزائے موت کا حکم سنایا، 4 اپریل کو انھیں راولپنڈی جیل میں پھانسی دی گئی.

  • او آئی سی بھارت کو دی جانے والی دعوت منسوخ کرے: رضا ربانی

    او آئی سی بھارت کو دی جانے والی دعوت منسوخ کرے: رضا ربانی

    اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور  محنت کش افواج پاکستان کے ساتھ ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا.

    پیپلز پارٹی کے سینئر  رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے آپسی اختلافات بھلانے ہوں گے، وزیر خارجہ پریس کانفرنس کی بجائے ایوان میں تفصیلات بتائیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں بھارت کی شرکت کا معاملہ بھی تشویش ناک ہے، او آئی سی کو چاہیے کہ بھارت کو شرکت کی دعوت منسوخ کرے.

    رضاربانی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ میں کہیں بھی ظلم ہو پاکستان پہلے آواز اٹھاتا ہے، پاکستان بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا.

    انھوں نے کہا کہ قوم بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لئے فوج کی پشت پرکھڑی ہے، پارلیمنٹ پرمختلف اوقات میں خطرے کے بادل منڈلاتے رہے، ہم متحد ہیں.

    خیال رہے کہ آج بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی اجلاس ہوا، جس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کی اور پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • بھارت کو خطےکا چوکیداربنانے پر پاکستانی انکار سے امریکا پریشان ہے: رضاربانی

    بھارت کو خطےکا چوکیداربنانے پر پاکستانی انکار سے امریکا پریشان ہے: رضاربانی

    اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی خود مختار ملک کے حوالے سے زبان جارحانہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو تاریخی حقائق کے منافی ہے.

    [bs-quote quote=”ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو تاریخی حقائق کے منافی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”رضا ربانی”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فورسزکی جانیں گئیں، امریکا نے پاکستان میں غیر قانونی ڈرون حملوں میں لوگوں کوقتل کیا،  کابل میں اسپونسرڈ جہاد میں ہم سے مدد لی گئی.

    رضاربانی نے کہا کہ امریکا نے جنگی اخراجات کے لئے پاک افغان سرحد پرمنشیات کی صنعت قائم کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان میں منشیات، اسلحہ کا کلچر متعارف کرایا،  پورے پاکستانی معاشرےکو انتہاپسندی کی بھینٹ چڑھا دیا.

    مزید پڑھیں: مسٹرٹرمپ، الزامات لگانے سے پہلے اپنا ریکارڈ درست کرلیں: وزیراعظم عمران خان

    سابق چیئرمین سینیٹ‌ کا کہنا تھا بھارت کو خطےکا چوکیداربنانے پر پاکستان کے انکار سے امریکا پریشان ہے، پاکستان امریکا سے اتحاد پرمعاشی، سیاسی عدم استحکام کی قیمت ادا کر رہا ہے، امریکی صدرپاکستان کےحوالےسےایسی زبان استعمال کرنے سے باز رہیں.

    رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد اورمختار ہےامریکاکی کالونی یاریاست کا حصہ نہیں.