Tag: Raza Rabbani

  • رضاربانی کےنام پراتفاق اپوزیشن کی کامیابی ہے، الطاف حسین

    رضاربانی کےنام پراتفاق اپوزیشن کی کامیابی ہے، الطاف حسین

    لندن : ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نےکہاہے وزیراعظم کا رضاربانی کے نام پر متفق ہونا اپوزیشن جماعتوں کی کامیابی ہے،الطاف حسین نےکہا کہ وزیراعظم کی جانب سےاپوزیشن کےمتفقہ امیدواررضاربانی کی حمایت کااعلان خوش آئند ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدرآصف زرداری سےٹیلیفونک رابطےمیں کیا، ایم کیوایم کےقائد نے پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین کومبارکبادپیش کی،الطاف حسین کا کہنا تھاا کہ حکومت کارضاربانی کےنام پرمتفق ہوناایم کیو ایم سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی کامیابی ہے۔

    سیاسی اورمذہبی جماعتیں ملک کی ترقی ،خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپورکردار ادا کریں۔پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مل کر سندھ اور پاکستان کی ترقی کیلئے اتحاد ویکجہتی کے ساتھ کام کریں گے۔

  • نوازشریف نے چیئرمین سینٹ کے لئے رضا ربانی کی حمایت کردی

    نوازشریف نے چیئرمین سینٹ کے لئے رضا ربانی کی حمایت کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدواررضا ربانی کو چیئرمین سینٹ بنانے کے لئے حمایت کا اعلان کردیا۔

    متحدہ اپوزیشن میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، اے این پی، مسلم لیگ (ق)، کے ارکان شامل ہیں جن کی تعداد کل 53 ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے سینٹ میں موجود ارکان کی تعداد 26 ہے جبکہ اتحادی ارکان کوملا کریہ تعداد 32 ہوجاتی ہے۔

    سینٹ میں کوئی بھی بل منظور کرانے کے لئے 51 ارکان کی حمایت درکارہوتی ہے جبکہ آئین میں ترمیم کے لئے 75 ارکان کی تعداد درکارہے۔

    موجودہ صورتحال میں پیپلزپارٹی اگر اپنے اتحادیوں سمیت رضاربانی کو چیئرمین سینٹ بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو مسلم لیگ (ن) کے لئے آئندہ تین سال کسی بھی قسم کا کوئی بل منظور کرانا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔

    اس موقع پرسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں بھی اس مشاورت میں شریک کرلیا جاتا تو بہتر ہوتا لیکن فیصلہ ہوچکا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

  • نجکاری کے خلاف شاہراہِ دستور پر دھرنا ہوگا ، رضا ربانی

    نجکاری کے خلاف شاہراہِ دستور پر دھرنا ہوگا ، رضا ربانی

    اسلام آباد: سینیٹ میں قائدِحزب اختلاف رضا ربانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سرمایہ کاروں اور اشرافیہ کی جماعت ہے، یہ جب بھی اقتدار میں آئیں ہیں لوگوں سے روزگار چھینا ہے۔

    حیدرآباد میں او جی ڈی سی ایل کے محنت کشوں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے کئے گئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا فیصلہ وقتی طور پر موخر ہوا ہے، یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ ابھی اس کا آغاز ہوا ہے۔

    ان کاکہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل کے غیور مزدور یکجہتی کے ساتھ متحد ہوکر حالات کا مقابلہ کریں ورنہ یہ ایک ایک کرکے ہم سب کو تباہ وبرباد کردیں گے، رضا ربانی کا کہنا تھا کہ نجکاری کے ڈھونگ پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نجکاری کمیشن کے چیئرمین فی الفور مستعفی ہوں، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے شاہراہ دستور پر دھرنا دیا جائے گا۔

    رضا ربانی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے اسلام آباد میں دھرنا دیا لیکن ریاست نے کچھ نہیں کیا کیونکہ ان کے دھرنے میں کسی کا تعلق ایچی سن کالج اور کسی کا ممی ڈیڈی گروپ سے تھا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں اور مزدوروں کی جماعت ہے، ایک جانب سرمایہ دار ہیں تو دوسری جانب غریب مزدور ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئے گی تمام قومی اداروں میں کچے ملازمین کو ان کی ملازمتوں پر مستقل کرے گی، نجکاری کے خلاف دھرنے سے سینیٹر سعید غنی اور او جی ڈی سی ایل سی بی اے یونین کے مرکزی رہنما نے بھی خطاب کیا۔۔

  • اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں، رضاربانی

    اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں، رضاربانی

    کراچی: بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا حال برا کردیا،پیپلزپارٹی نے ملک بھر سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کوایک ماہ کاالٹی میٹم دے دیا۔

    کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں رضا ربانی کےلوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کوایک ماہ کا الٹی میٹم دے دیا، رضاربانی نےکہا سرکلرڈیٹ یہ کہہ کرادا کیا لوڈشیڈنگ ختم ہوجائےگی لیکن حالات جوں کے توں ہیں۔

    سینیٹررضاربانی نے اسلام آباد میں فوج بلانے کےفیصلے پربھی کڑی تنقید کی،رضاربانی کاکہناتھا اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں بہت بہت ہوگیاایک ایک پائی کاحساب لیں گے،رضاربانی نےحکومت کوسرمایہ داروں کی نمائندہ قر ار دیتے ہوئےمزدوروں کاساتھ دینے کابھی اعلان کیا۔

  • وفاق صوبوں کی مرضی کے بغیر نجکاری نہیں کر سکتی، رضاربانی

    وفاق صوبوں کی مرضی کے بغیر نجکاری نہیں کر سکتی، رضاربانی

    اسلام آباد: سینیٹر رضا ربانی کہتے ہیں چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا ہے کہ وفاق صوبوں کی مرضی کے بغیر نجکاری نہیں کر سکتی۔
    پی پی رہنما رضا ربانی کہتے ہیں قومی اداروں کو غیر ملکیوں اور سرمایہ داروں کے ہاتھوں فروخت نہیں ہونے دیں گے،مشترکہ مفادات کونسل میں صوبوں کا نجکا ری کیلئے راضی ہونا ضروری ہے اور آئین کے تحت وفاقی حکومت اکیلے کسی ادارے کی نجکاری نہیں کرسکتی، نجکاری پالیسی آئی ایم ایف اور سامراج کی شرائط پوری کرنے کیلئے ہے۔ اور ملکی ادارے بیچے گئے تو غریب کے چولہے بند ہو جائیں گے۔