Tag: razzak dawood

  • سال 2022 میں‌ نئی ملازمتیں اور سرمایہ کاری،  برطانوی  ہائی کمشنر  کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    سال 2022 میں‌ نئی ملازمتیں اور سرمایہ کاری، برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ 2022 وہ سال ہوگا ، جس میں پاکستان سے تجارتی تعلقات مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ نئی ملازمتیں اور سرمایہ کاری لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سال نو کی پہلی  وزارتی ملاقات رزاق داؤد سے ہوئی ، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں تجارت کو فروغ دینے پر بات ہوئی۔

    کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ 2022 وہ سال ہوگا ، جس میں پاکستان سے تجارتی تعلقات مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ نئی ملازمتیں اور سرمایہ کاری لائیں گے۔


    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کےلارڈ ڈینیل حنان کی ملاقات ہوئی تھی ،ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعقات پر بھی بات چیت ہوئی۔

    لارڈ حنان نے وزیراعظم کے گرین پاکستان ویژن کی تعریف کرتے ہوئے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کوبھی سراہا، دوران ملاقات برطانیہ کےلارڈ ڈینیل حنان کا کہنا تھا کہ آپ کے منصوبے نےعالمی سطح پرزبردست پذیرائی حاصل کی ہے۔

  • پاکستان  میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور  5 لاکھ نوکریاں ،  اہم خبر آگئی

    پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 5 لاکھ نوکریاں ، اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ میک ان پاکستان کے تحت 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کیلئے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی اور ساتھ ہی 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہماری میک ان پاکستان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، 100نئےٹیکسٹائل یونٹس کیلئے5ارب ڈالرسرمایہ کاری آئے گی۔

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ برآمدی استعدادمیں اضافےکےساتھ 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی، حکومت نے ڈی انڈسٹریلائزیشن کو الٹ دیا اب صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

    گذشتہ ماہ عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھل پھول رہی ہے، مقامی موبائل مینوفیکچررزنے صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیارکئے گئے ہیں، جن میں 5 ملین سے زائد 4G اسمارٹ فون شامل ہیں، میں موبائل کارخانہ دارکوقابل ذکرکامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

  • دبئی ایکسپو 2020 کا آغاز : ‘پاکستان میں ثقافت ، سیاحت اور سرمایہ کاری کے نئے دور کی شروعات’

    دبئی ایکسپو 2020 کا آغاز : ‘پاکستان میں ثقافت ، سیاحت اور سرمایہ کاری کے نئے دور کی شروعات’

    اسلام آباد :مشیرتجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ایکسپو کے آغاز سے پاکستان میں ثقافت،سیاحت،سرمایہ کاری کے نئے دورکی شروعات ہوگی ، لوگ ایکسپو  میں اپنی فیملی، دوستوں کے ساتھ پاکستان پویلین کادورہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت رزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دبئی ایکسپوکے حوالے سے میں پرجوش ہوں، ایکسپو کے آغاز سے پاکستان میں ثقافت،سیاحت،سرمایہ کاری کے نئے دورکی شروعات ہوگی، پاکستان کےپویلین میں پاکستان کےدی ہیڈن ٹریژرتھیم کودنیا میں پیش کریں گے۔

    مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ماناہےپاکستان خوبصورت ملک ہےجسےغلط اندازمیں پیش کیاگیا، ایکسپو2020دنیاکوپاکستان کی حقیقی خوبصورتی کودکھانےکاموقع فراہم کیاگیا، لوگ ایکسپومیں اپنی فیملی،دوستوں کےساتھ پاکستان پویلین کادورہ کریں۔

    خیال رہے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کا شاندار افتتاح ہوگیا، عالمی نمائش میں ایک سو بانوے سے زائد ممالک شریک ہیں، پاکستان کے پویلین کو ’دی ہِڈن ٹریژر ‘ کا نام دیا گیا ہے، پہلے دو دن پاکستان پویلین میں ایڈونچرٹورازم اور بلوچستان انسٹرومینٹل میوزک پرفوکس کیا جائے گا۔

    پاکستان پویلین میں موسمیاتی تبدیلی، ہیلتھ اوربزنس ڈیویلپمنٹ کے سیمینار منعقد کئے جائیں گے ، پندرہ اکتوبر کو پاکستان پویلین میں ‘پاکستان بزنس حب’ لانچ کیا جائے گا، جس میں میں وسیم بادامی، اعجازاسلم، عائشہ عمر اور فخرعالم شریک ہوں گے۔

    واضح رہے دبئی ایکسپو دو ہزار بیس میں پاکستانی پویلین 3 ہزار 200 مربع میٹر پر محیط ہے، جس کی لاگت 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہے، پاکستانی پویلین ایک بڑے ہجوم کی توقع کر رہا ہے جہاں پاکستانی تاریخ ، ثقافت اور روایات پر روشنی ڈالی جائے گی اور تجارت ، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔

    جہاں ایکسپو منعقد کی جا رہی ہے اس کا رقبہ 4.38 مربع کلومیٹر ہے اور یہ چھ سو فٹ بال گراؤنڈز کے برابر ہے۔

  • موبائل فونز کی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی

    موبائل فونز کی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی

    اسلام آباد : مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی ہے، صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں اور 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیار کئے۔

    تفصلات کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھل پھول رہی ہے، مقامی موبائل مینوفیکچررزنے صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں۔

    رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیارکئے گئے ہیں، جن میں 5 ملین سے زائد 4G اسمارٹ فون شامل ہیں، میں موبائل کارخانہ دارکوقابل ذکرکامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

  • مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ، جس کے بعد انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور دعاؤں کی درخواست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہے ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا
    مجھے کورونا کی عمومی علامت ہیں، جس پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، دعاؤں کی درخواست ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا ویرنیٹ کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے ، ایک دن میں 89 افراد کورونا کے باعث جان سے گئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 103 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 6.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔