Tag: RDA

  • ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین کی ٹرانسفر غیرقانونی قرار

    ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین کی ٹرانسفر غیرقانونی قرار

    لاہور: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین کی ٹرانسفر کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا ٹرانسفر کے معاہدے میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    اینٹی کرپشن حکام نے کہا ہے کہ ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین کی ٹرانسفر غیر قانونی ہے، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ٹرانسفر کے معاہدے میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    اس حوالے سے اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ آر ڈی اے نے سرکاری زمین بغیراجازت غیرقانونی طور پر ہاؤسنگ سوسائٹی کو دی۔

    آرڈی اے کی دی گئی زمین کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے، ہاؤسنگ سوسائٹی کی آرڈی اےکودی گئی زمین کی مالیت بہت کم ہے۔

    اینٹی کرپشن کے مطابق آرڈی اے حکام نے ہاؤسنگ اسکیم مالکان سے سازباز کرکے زمین ٹرانسفر کا غیر قانونی معاہدہ کیا، غیرقانونی معاہدے سے قومی ادارے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا۔

    آرڈی اے نے703کنال اراضی ہاؤسنگ سوسائٹی کو دے کر289کنال زمین لی، سرکاری زمین ٹرانسفر معاہدے کی اجازت ڈی جی یا ڈی سی راولپنڈی سے نہیں لی گئی۔

    مزید تحقیقات کیلئے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے سرکل افسر راولپنڈی کو انکوائری آفیسر مقررکر دیا ہے۔