Tag: reach karachi

  • ماضی کی فلم اسٹار شبنم کراچی پہنچ گئیں، فلموں‌ میں‌ کام کرنے کا عندیہ

    ماضی کی فلم اسٹار شبنم کراچی پہنچ گئیں، فلموں‌ میں‌ کام کرنے کا عندیہ

    کراچی: ماضی کی فلم اسٹار شبنم کراچی پہنچ گئیں،ان کا کہنا ہے کہ 50 برس میں پہلی بار پاکستان تنہا آئی ہوں، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں،اچھا رول ملا تو پاکستانی فلموں میں کام کروں گی۔

    کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیجنڈ اداکارہ و موسیقار رابن گھوش کی بیوہ شبنم نے کہا کہ رابن گھوش آج ہم میں نہیں، ہم نے پچاس سال اکٹھے گزارے وہ قدم قدم پر یاد آرہے ہیں۔

    shabnam2 shabnam3

    انہوں نے کہا کہ میری دعائیں فلم انڈسٹری کے ساتھ ہیں، مجھ سے جو کچھ ہوسکا انڈسٹری کے لیے کروں گی۔

    shabnam5

    shabnam4

    انہوں نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اچھا کریکٹر ملا تو ضرور کام کروں گی، انہوں نے گفتگو میں دوبارہ واضح کیا کہ کریکٹر اچھا ہوگا تو ہی کام کروں گی بصورت دیگر نہیں۔

    shabnam6

    shabnam7

    اداکارہ شبنم نے مزید کہا کہ نئی نسل اچھا کام کررہی ہے،پاکستان کی فلم انڈسٹری آگے بڑھ رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

  • طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ کراچی پہنچا دیا گیا

    طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ کراچی پہنچا دیا گیا

    کراچی: حویلیاں میں حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کراچی پہنچا دیا گیا، جسے فرانس بھیجا جائےگا ساتھ ہی طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی نے پی آئی اے کو تحقیقات میں مدد کی پیشکش کردی۔

    سانحہ حویلیاں حادثہ تھا یا غفلت ادارے اس بات کی کھوج میں ہیں،بدقسمت طیارے کے بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے کراچی لایا گیا، جسے پیرس بھجوایا جائے گا، پی آئی اے اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم کے ارکان بلیک باکس اور وائس ریکارڈر لے کر فرانس جائیں گے۔

    طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی حادثے کی تحقیقات میں مدد کے لیے تیار ہے،پی آئی اے سے اجازت ملنے کے بعد اے ٹی آر کمپنی تحقیقات کے لیے 5 رکنی ٹیم پاکستان بھیجےگی، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ٹیم ایس آئی بی سے ملاقاتیں کرے گی۔

    پاک فوج،سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کی ٹیموں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

    ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہو،پی آئی اے کا بد قسمت اے ٹی آر طیارہ حویلیاں کے نزدیک گر کر تباہ ہوا تھا حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق ٹیم کے ارکان کے ویزے اور کاغذات کی تیاری جاری ہے جیسے ہی کام مکمل ہوگا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ فرانس بھیج دیا جائےگا، ان کے ہمراہ پی آئی اے کی ٹیم اور بورڈ کے ارکان بھی موجود ہیں، کمپنی ان دونوں کو ڈی کوڈ کرے گی جس کے بعد پتا چل جائے گا کہ کاک پٹ میں پائلٹس کی آپس میں گفتگو، پائلٹس کی کنٹرول ٹاور سے گفتگو کیا تھی سب کچھ سامنے آجائے گا جس سے صورتحال واضح کی حادثہ کیوں پیش آیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈی کوڈ ہونے کے عمل میں کئی دن لگیں گے، جو کچھ بھی ڈی کوڈ ہوگا کمپنی وہ ڈیٹا پی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردے گی، سیفٹی بورڈ تحقیقات کررہا ہے اور وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کرچکا ہے جس میں مزید پیش رفت جاری ہے۔

    رپورٹر کے مطابق اے ٹی آر کی فرانسیسی کمپنی نے پی آئی اے کو تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔

  • عمران خان نشتر پارک پہنچ گئے، جلسہ گاہ کا جائزہ

    عمران خان نشتر پارک پہنچ گئے، جلسہ گاہ کا جائزہ

    کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نشتر پارک میں جلسے کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے پہنچ گئے، ان کے ہمراہ عارف علوی، نعیم الحق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    کارکنوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نشتر پارک کے جلسے میں کراچی بھر سے لوگ شرکت کریں گے، پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو کل جواب دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کمال ہوگیا، ڈاکو کو بچا کر میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا، پاکستان کے حسنی مبارک نواز شریف اور لندن میں موجود اس کے چیلے کو شکست دیں گے۔

    دریں اثنا انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کو بھی جلسے میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔

    انہوں نے کہا کہ ’’اسٹیٹس کو ‘‘نے اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے،ہم ان ظالم لوگوں کے اقتدار کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ظالم طبقہ متحد ہوکر عوام کا خون پیتا ہے۔

  • پرامن تحریک کا راستہ روکا گیا تو خونی انقلاب آسکتا ہے، عمران خان کا کراچی میں خطاب

    پرامن تحریک کا راستہ روکا گیا تو خونی انقلاب آسکتا ہے، عمران خان کا کراچی میں خطاب

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی پہنچ گئے ، انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف ریفرنس منظور کرلیا گیا اور جن کا نام پاناما لیکس میں ہے ان کے خلاف ریفرنس مسترد کردیا گیا، انصاف سڑکوں پر ہی ملے گا،پرامن انقلاب کا راستہ بند کیا تو خونی انقلاب آسکتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے 6 ستمبر کے جلسے کے لیے کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسپیکر دو مرتبہ دھاندلی کرکے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں، تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا، انصاف سڑکوں پر ہی ملے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ پرامن انقلاب کا راستہ بند کیا تو خونی انقلاب آسکتا ہے، ہم رائے ونڈ جائیں گے اینٹ سے اینٹ میری نہیں نواز شریف کی بجے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کا بیرون ملک اربوں روپے کا کاروبار ہے،پاناما پیپرز میں تو ابھی تھوڑے سے انکشافات سامنے آئے ہیں،وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ادارے تباہ کررہے ہیں۔


    یہ پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا


    پاکستان اسٹیل ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہے، ملازمین کے ساتھ ہیں، عمران خان اسٹیل مل پہنچ گئے
     دریں اثنا عمران خان وہاں سے پاکستان اسٹیل پہنچ گئے اور وہاں خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہے،تحریک انصاف ہر صورت میں پاکستان اسٹیل کےملازمین کے ساتھ ہوگی ،آپ کو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہوگا۔
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم خواب کی بنیاد پر بنایا گیا،فلاحی ریاست عوام کی ذمہ داری لیتی ہے لیکن پاکستان میں چوری کوئی کرتا ہے اور قیمت عوام ادا کرتے ہیں، انصاف کے لیے چار ماہ تک دھرنا دیا اور پاناما لیکس پر تمام افراد سے رابطہ کیا۔


    Someone steals things in Pakistan, masses pay… by arynews

  • پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو دبئی سے کراچی پہنچ گئے

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو دبئی سے کراچی پہنچ گئے

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے، سابق وفاقی وزیرِداخلہ بھی بلاول کے ہمراہ وطن واپس آئے۔

    پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری وطن واپس آگئے، بلاول بھٹو زرداری دبئی سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ای کے چھ سو دو کے ذریعے کراچی پہنچے، بلاول بھٹو ائیر پورٹ سے باہر آئے تو ان کے ہمراہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی تھے۔

    سخت سیکیورٹی میں بلاول بھٹو کا قافلہ بلاول ہاؤس پہنچا، میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے بتایا بلاول بھٹو زرداری امین فہیم کی عیادت کیلئے دبئی گئے تھے۔

    اس سے قبل آصف علی زرداری کی دبئی روانگی کے فوراً بعد بلاول بھٹو کا دبئی چلے جانا سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنا ہوا تھا۔