Tag: reach Pakistan .

  • چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان آنے کو تیار

    چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان آنے کو تیار

    اسلام آباد : چین سے کورونا ویکسین کی بیس لاکھ ڈوز آج پاکستان پہنچیں گی ، پاکستان نے یہ ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان آنے کو تیار ہے ، چین سے 20لاکھ کورونا ویک ڈوز آج اسلام آباد لائی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 20 لاکھ سائنو ویک ڈوز چینی کمپنی سےخریدی ہیں، رواں ماہ کوروناویکسین کی تقریبا ڈیڑھ کروڑڈوز پاکستان پہنچیں گی۔

    ذرائع کے مطابق رواں ماہ 65 لاکھ کورونا ویکسین ڈوزپاکستان لائی جاچکی ہیں ، جس میں چین سے 20 لاکھ سائنو فارم ، 20لاکھ سائینوویک ڈوزلائی گئیں۔

    ،ذرائع نے بتایا کوویکس پاکستان کو رواں ماہ 25 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز فراہم کر چکا ہے جبکہ رواں ماہ چینی کین سائنو ویکسین کے خام مال کی کھیپ ملے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خریدی ایک لاکھ فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ رواں ماہ پہنچے گی جبکہ رواں ماہ ہی پاکستان کو کوویکس سے آسٹرازنیکا کی دوسری کھیپ ملے گی۔

  • چین سے خریدی گئی سنگل ڈوز ویکسین کی ایک  لاکھ 20 ہزار ڈوز پاکستان پہنچ گئیں

    چین سے خریدی گئی سنگل ڈوز ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار ڈوز پاکستان پہنچ گئیں

    اسلام آباد : چین سے سنگل ڈوز ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار ڈوز پاکستان پہنچ گئیں ، ویکسین کواین آئی ایچ منتقل کردیا گیا ہے، ویکسین کی فارمولیشن، پیکنگ این آئی ایچ میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے کوروناویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین سےسنگل ڈوز ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار ڈوز پہنچی ہیں، چین سے آنے والی کورونا ویکسین کین سائینو کمپنی کی تیارکردہ ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ کوروناویکسین چینی ایئرلائن کے ذریعےپاکستان لائی گئی،کورونا ویکسین کی فارمولیشن، پیکنگ این آئی ایچ میں ہوگی، این آئی ایچ کی ٹیم نےاسلام آباد ایئرپورٹ پرویکسین وصول کی، جس کے بعد ویکسین کواین آئی ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے ویکسین کی فراہمی میں تیزی لانے کے لئے حکومت پاکستان اور وزارت صحت نے تین بوئنگ 777 پی آئی اے ہوائی جہاز چین بھیجے تھے، پی آئی اے کے طیاروں کے ذریعے 10 لاکھ کوویڈ 19 ویکیسن کی ڈوزز پاکستان لائی گئیں۔

    خیال رہے پاکستان کو کوویکس کے تحت کورونا ویکسین کی فراہمی رواں ہفتے سے شروع ہو جائے گی، پاکستان کو کوویکس کےتحت آسٹرازنیکا کی12لاکھ ڈوز ملیں گی، پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ہے، کوویکس پاکستان کی 20فیصدآبادی کو ‏مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

  • چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

    چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

    اسلام آباد : پاکستان کی خرید کردہ کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج پہنچے گی ، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی چار کھیپ پاکستان آ چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد آئے گی ، دوسری کھیپ سائینو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزز پر مشتمل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے تاحال کورونا ویکسین کی چار کھیپ پاکستان آ چکی ہیں جبکہ چین سے 5 لاکھ ڈوزز کی چھٹی کھیپ ایک اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان نے سائینو فارم سے کورونا ویکسین کی 5 ملین ڈوزز کی خریداری کی ہے۔

    گزشتہ روز چین سے خرید ی گئی کین سائینو ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی ، ویکسین کمرشل پرواز پر نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچائی گئی، کین سائینو کورونا ویکسین کی کھیپ ساٹھ ہزارڈوز پر مشتمل تھی۔

    کونویڈیسا چینی کمپنی کین سائینو بائیولوجکس کی تیارکردہ ہے، چین سے ویکسین کی چوتھی کھیپ چھبیس مارچ کو اسلام آباد پہنچنا تھی تاہم ناگزیروجوہات کی بنا پر ویکسین کی آمدمیں تاخیر ہوئی۔

    ویکسین کوای پی آئی کےمرکزی ویئرہاؤس منتقل کیاجائےگا،کین سائینو کی تیارکردہ کونویڈیسا نامی سنگل ڈوز ویکسین ہے۔

  • مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات ، 394 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات ، 394 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    ننکانہ صاحب: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے 394بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ، سکھ یاتری 3روز قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات اداکریں گے، سکھ یاتریوں کا کہنا ہے پاکستانی حکومت اور عوام کے پیار کو عمر بھر نہیں بھلا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منانے کے لئے 394 بھارتی سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے، بھارتی سکھ یاتری خصوصی ٹرین کےذریعےننکانہ ریلوےاسٹیشن پہنچے۔

    سکھ یاتریوں کاضلعی انتظامیہ کے افسران نےاستقبال کیا اور انھیں خصوصی بسوں کےذریعےگوردوارہ جنم استھان پہنچایاگیا ، سکھ یاتری 3روزقیام کےدوران اپنی مذہبی رسومات اداکریں گے۔

    اس موقع پر سکھ یاتری نے کہا بہترین انتظامات کرنےپرحکومت پاکستان کےمشکورہیں، پاکستانی حکومت اورعوام کےپیارکوعمربھرنہیں بھلاسکیں گے، شاندار مہمان نوازی پرپاکستان کے مشکور ہیں۔

    سکھ یاتری کا مزید کہنا تھا کہ بہترین مہمان نوازی دیکھ کربارباریہاں آنےکودل کرتاہے۔

    یاد رہے چند روز قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ نے بہت عرصہ حکومت کی اور مذہبی رواداری رکھی ، پنجاب کے سکھوں کو پنجابی میں ہی پیغام پہنچتا ہے، بھارت ، یورپ اور دیگرملکوں سے آنے والے سکھ بھائیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سکھوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سہولتیں دے رہے ہیں، 5 سے 10 ہزار سکھ یاتری کرتارپور آ سکیں گے۔

  • آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی 3اکتوبر کو پاکستان لائی جائے گی

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی 3اکتوبر کو پاکستان لائی جائے گی

    دبئی : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019کی ٹرافی پیر سے اکیس ممالک کے دورے پر روانہ ہوگی جبکہ چمچماتی ٹرافی تین اکتوبر کو پاکستان لائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار انیس کی ٹرافی کے سفر کا آغاز ستائیس اگست کو دبئی سے ہوگا، ٹرافی اپنے سفر میں پانچ براعظم کے اکیس ممالک اور ساٹھ شہروں سے ہوتی ہوئی میزبان ملک انگلینڈ پہنچے گی۔

    ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی تین اکتوبر کو پاکستان لائے جائے گی اور چار اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی ہوگی، پاکستان میں دس روز کے دوران کراچی اور اسلام آباد میں بھی ٹرافی کی منہ دکھائی ہوگی۔

    نو ماہ کے دوران ورلڈ کپ کی ٹرافی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ممالک کے علاوہ دیگر گیارہ ممالک میں بھی جائے گی، جس میں نیپال ، امریکہ اور جرمنی بھی شامل ہیں۔

    دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ آئندہ سال تیس مئی سے برطانیہ میں شروع ہوگی اور پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول کے میدان میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔

    یہ ٹورنامنٹ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کا فارمیٹ وہی رکھا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ 1992 ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا، راؤنڈ رابن طرز پر کھیلے گئے تاریخی ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

    پاکستان اپنا آخری لیگ میچ پانچ جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گی۔

  • مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    لاہور : پنجاب کے پہلے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگہ کی 179 ویں برسی منانے کے لئے بھارت سے سکھ یاتری  واہگہ ریلوے اسٹیشن کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 179 ویں برسی منانے کے لئے دوسو اسی بھارتی سکھ یاتری واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچے، جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری طارق وزیر خان، پاکستان سکھ کوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے رہنما سرداربشن سنگھ سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

    جتھا لیڈر سردار بلوندرسنگھ جوڑاکا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، انہیں یہاں جو پیار اور محبت ملتی ہے وہ ہمیشہ یاد رہتی ہے۔

    بیگم سردار بلوندرسنگھ جوڑا کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے حالات کتنے ہی کشیدہ کیوں نہ ہوں، مقدس اور مذہبی مقامات کا دورہ کرنے کے لیے پاکستان حکومت سکھوں کوویزے جاری کیے جانے کے حوالے سے کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • میری مدد کرنے پر شکریہ آرمی چیف، ندیم

    میری مدد کرنے پر شکریہ آرمی چیف، ندیم

    کراچی : سعودی عرب کی جیل میں قید پاکستانی شہری ندیم وطن واپس پہنچ گیا ، ندیم نے رہائی دلانے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی جیل میں قید پاکستانی شہری ندیم رہائی کےبعد وطن واپس پہنچ گیا، سترہ سال بعدندیم کو گھر میں دیکھ کر اہلخانہ خوشی سے نہال ہوگئے ، ندیم کے بھائی اور ماں نےآرمی چیف اور اےآروائی نیوزکا شکریہ ادا کیا۔

    وطن واپسی پر ندیم نے بھی مدد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

    گذشتہ روز  ندیم کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم آرمی چیف جنرل قمرجاویدباوجوہ کےشکرگزارہیں، بھائی سعودی عرب میں جس کمپنی میں کام کرتےتھے اس کا دیوالیہ ہوگیا اور وہ ایک مسجد میں رہ رہے تھے، دستاویزات گم ہوگئے۔


    مزید پڑھیں :  آرمی چیف کے نوٹس لینے پرسعودی عرب میں قید پاکستانی کو رہائی مل گئی


    بھائی کا کہناتھا کہ آرمی چیف کے اقدام کے بعد اداروں نے رابطہ کیاہے، ہم ندیم کا بے صبری سےانتظارکررہےہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی شہری ندیم کی سعودی عرب میں سفری دستاویزات گم ہوگئی تھیں، جس کے بعد سعودی پولیس نے شک کی بنا پر  پاکستانی شہری کو حراست میں لیا تھا۔

    قید کےدوران ندیم کی ویڈیو سوشل میڈٰیاپروائرل ہوئی، جس میں لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی، جس کے بعد آرمی چیف کی ہدایت پر سعودی عرب میں ندیم کوسفری دستاویزات فراہم کی گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت سے 600 سے زائد سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

    بھارت سے 600 سے زائد سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

    لاہور: بھارت سے چھ سو سے زائد سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کے لیے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے، جن کا استقبال چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کیا۔

    سکھ یاتریوں کے پانچویں روحانی پیشوا گرو ارجن دیو سنگھ کے چارسونویں شہیدی دیہاڑ کی تقریبات سولہ جون کو لاہور میں ہوں گی، سکھ یاتری لاہور کے علاوہ ننکانہ صاحب، فاروق آباد، حسن ابدال اور  نارروال میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد اٹھارہ جون کو واہگہ کے راستے ہی بھارت روانہ ہوں گے۔

    پاکستان داخل ہونے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین ان کے لیے بہت مقدس ہے کیونکہ ان کے زیادہ تر روحانی پیشواؤں کے جنم یا شہیدی استھان پاکستان میں ہی ہیں۔

    انہوں نے بہترین انتظامات کیے جانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کا کہنا کہ سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔