Tag: Reached Pakistan

  • برطانوی آرمی چیف اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    برطانوی آرمی چیف اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وہ پاکستانی حکام کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد پیدا ہونے والے بحرانوں پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پرگفتگو کریں گے۔

    اسلام آباد میں برطانیہ کے ہائی کمیشن نے ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ برطانوی آرمی چیف کا یہ دورہ، پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران جنرل سینڈرز اپنی دیگر مصروفیات کے علاوہ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے ساتھ بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔

    برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ فوجی، سیاسی اور سفارتی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    برطانیہ کے ہائی کمیشن نے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موجودہ دفاعی تعلقات میں پاکستان کے فوجی آفسران کو برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی، ایڈوانس کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس، رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں تربیت فراہم کرنا شامل ہے۔

    ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے فوجی تعلقات اور دوستی کی گہرائی اور گرمجوشی، جس کی بنیاد مشترکہ تاریخ اور ’لیونگ برج‘ ڈائیسپورا روابط ہیں، برطانیہ کی جانب سے بہت قدر کی جاتی ہے۔

  • اسلام آباد : آسٹرازنیکا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد : آسٹرازنیکا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد : کوویکس کی جانب سے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، 12 لاکھ 40 ہزارکورونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں۔

    اس حوالے سے وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس کی فراہم کردہ کورونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے، کوویکس نے پاکستان کو دوسری کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین کی فراہم کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کے ویئرہاؤس منتقل کی گئی تھی، پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

    یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق کوویکس پلیٹ فارم نے پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین مفت فراہم کی ہے، کوویکس پاکستان کو کورونا ویکسین کی 3 کھیپ فراہم کر چکا ہے، آسٹرازنیکا ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔

    آسٹرازنیکا ویکسین امریکا، یورپ، خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، یہ ویکسین دائمی امراض اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی، اس کے علاوہ آسٹرازنیکا بیرون ملک جانے والے افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحاد کو ویکس کا رکن ہے، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا،
    اس سے قبل کوویکس پاکستان کو فائزر کی 1 لاکھ 620 ڈوز جبکہ موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کر چکا ہے۔

    پاکستان کو کوویکس کے تحت ملنے والی انسداد کورونا ویکسین کی یہ چوتھی کھیپ ہے، کوویکس کے تحت پاکستان کو اس سے پہلے انسداد کورونا ویکسین کی 3 مختلف ویکسین کی کھیپ مل چکی ہیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 3 کروڑ 92 لاکھ 40ہزار ویکسین کی خوراکیں آچکی ہیں۔

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی : ایئر پورٹ پر شانداراستقبال

    زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی : ایئر پورٹ پر شانداراستقبال

    اسلام آباد : زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا، تمام کھلاڑی ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کیلئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، اس سے قبل گزشتہ رات زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اسلام آباد پہنچے تھے۔

    کرکٹ ٹیم کے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر پی سی بی کے متعلقہ حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے پیش نظر زمبابوے کی ٹیم ایک ہفتہ قرنطینہ میں رہے گی۔

    اس حولے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم اسکواڈ آج سے اپنی7روزہ آئسولیشن کی مدت پوری کرے گا، ایئرپورٹ حکام کے مطابق زمبابوے کی ٹیم ایئرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہوگئی ہے، ہوٹل پہنچنےپر زمبابوے کےکھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلاون ڈے30اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلاجائے گا، دوسراون ڈے یکم نومبر جبکہ تیسرا اورآخری میچ3نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: زمبابوے کے خلاف ون ڈے، ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 22 رکنی ٹیم کا اعلان

    یاد رہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، بابر اعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، سابق کپتان شعیب ملک، محمدعامر اور سرفراز کو آرام دیاگیا ہے،  دوسری طرف نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    آل راونڈر فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جب کہ ان فٹ نسیم شاہ کی جگہ موسیٰ خان کو موقع دیا گیا ہے۔ نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

  • ترک ڈرامے "ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا

    ترک ڈرامے "ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد : عالمی شہرت یافتہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی کے معروف اداکار جاوید جیتن گُنیر (دوآن ایلپ) پاکستان پہنچ گئے ہیں، ایئر پورٹ پر مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار جاوید جیتن گُنیر پاکستان پہنچ گئے، تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

    جہاں انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔

    انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تُرک اداکار نے اپنی لوکیشن یعنی مقام میں ’اسلام آباد پاکستان‘ لکھا جس کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ جاوید جیتن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ترکش اداکار جاوید جیتن گُنیر مصور عباسی ایڈووکیٹ کی درخواست پر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

    صرف یہی نہیں بلکہ ترکش اداکار کی پاکستان آمد پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ’ویلکم پاکستان‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا جس میں ترکش اداکار جاود چتن گنر کو پاکستانی مداحوں نے ملک میں خوش آمدید کہا اور خوشی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ تُرک سیریز ارطغرل غازی کے کسی کردار نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا ہے، جاوید جیتن گُنیر نے ارطغرل غازی میں ارطغرل کے قریبی دوست اور بہادر سپاہی دوآن بے (روشان) کا کردار ادا کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن التان دزیاتن بھی اگلے ماہ 3 روز کے لیے پاکستان آرہے ہیں، اینگن التان 9 سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے جب کہ ان کے پاکستانی دورے کو جشن ارطغرل کا نام دیا گیا ہے۔

  • چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کا اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، چینی وزیرخارجہ جمعہ سے اتوار تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق چینی وزیرخارجہ کی صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ پاک چین وزرائے خارجہ وفودکی سطح پرمذاکرات بھی کریں گے۔

    چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان تمام موسموں کے اسٹریٹجک پارٹنرہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں۔

    دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کاعمل جاری ہے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود وفود کی سطح پر چینی وزیرخارجہ سے بات چیت کرینگے، نئی حکومت آنے کے بعد اعلیٰ چینی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔