Tag: reaches Pakistan

  • سابق بھارتی وزیراعظم  پاکستان پہنچ گئے

    سابق بھارتی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

    نارووال : سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ پاکستان پہنچ گئے اور کہا کہ کرتار پور راہداری کا افتتاح تاریخی لمحہ ہے، راہداری کھولنے سے پاکستان  بھارت کےتعلقات میں بہتری آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں کیلئےپاکستان کی سرحدکھول دی گئی ، زیرو پوائنٹ سے بغیر ویزا سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد کا سلسلہ جاری ہے ، بھارت سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان آرہے ہیں۔

    سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ راہداری سے پاکستان پہنچ گئے، اس موقع پر سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا آج سکھ برادری کےلیےبہت بڑادن ہے، کرتار پور راہداری کا افتتاح تاریخی لمحہ ہے، راہداری کھولنےسےپاکستان بھارت کےتعلقات میں بہتری آئے گی۔

    وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کا کہنا تھا کہ سب خوش ہیں،70سال سےہمارایہ مطالبہ بھی رہاہے، یہ شروعات ہوئی ہےاور امید ہے یہ جاری رہے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج تاریخی منصوبے کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کےتاریخی جنم دن پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، پروقار تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، ڈی سی نارووال نے افتتاح کی خوشی میں ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان کیا ہے، تاریخ میں پہلی بار سکھ زائرین نارووال میں اپنی مذہبی عبادت گاہ پر بغیر ویزے آرہے ہیں۔

    و اضح رہے کہ18 اگست 2018ء کو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی نوید سنائی تھی۔

    بعد ازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت 28 نومبر 2018ء کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا، جس میں نوجوت سنگھ سدھو نے شرکت کی تھی اور پاکستان کی جانب سے سکھ برادری کے لیے شاندار انتظامات کئے تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان نےبیج بویاتھاوہ آج تناور درخت بن گیا ہے، نوجوت سنگھ سدھو

    وزیراعظم عمران خان نےبیج بویاتھاوہ آج تناور درخت بن گیا ہے، نوجوت سنگھ سدھو

    لاہور : بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپورراہداری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے، سدھو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیج بویاتھاوہ آج تناور درخت بن گیا ہے، اپنے دوست عمران خان،حکومت اورعوام کاشکریہ اداکرتاہوں، کرتارپور کوریڈور دنیا بھر کے سکھوں کے لئے دیوانگی سے کم نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے، سدھو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے، وہ کل کرتارپورراہداری تقریب میں شرکت کریں گے۔

    کرتاپورکوریڈورکاسنگ بنیادرکھنےکی تقریب کل ہوگی، جس میں بھارتی وفد شرکت کرے، بھارتی وفدمیں نوجوت سنگھ سدھواوربھارتی صحافی شامل ہیں، نوجوت سنگھ سدھو وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کریں گے۔

    بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خوشیاں ہی خوشیاں ہوں دامن میں جس کےکیوں نہ خوشی وہ پاگل ہوجائے،وزیراعظم عمران خان نے بیج بویا تھا وہ آج تناور درخت بن گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”کرتارپورکوریڈور سے 73سال کی آس بھر آئی ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ میرے دوست وزیراعظم عمران خان، حکومت اورعوام کاشکریہ اداکرتاہوں، کرتارپورکوریڈور سے 73سال کی آس بھر آئی ہے، اور 12کروڑسکھوں کو خوشی نصیب ہوئی۔

    بھارت کے سابق کرکٹر نے کہا تین مہینے پہلے کے وعدے کی آج تکمیل ہوئی، میرا خواب آج شرمندہ تعبیرہوا، بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، مذہب کو راج نیتی اور سیاست کے چشمے سے نہ دیکھیں، دنیا میں کوئی ایسا مذہب یا قانون نہیں ، جو کسی کوعبادت سے روکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان کرکٹ میچز ضرور ہونے چاہئیں، 90 فیصد بھارتی پاک بھارت کرکٹ میچز کے منتظر ہیں، فنکاروں کو دونوں ممالک میں جاکر کام کرنا چاہیے، فنکاروں کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری اچھی بات ہے۔

    [bs-quote quote=” کرتارپورکوریڈور دنیا بھر کے سکھوں کیلئے دیوانگی سے کم نہیں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    سدھو نے کہا عمران خان کا بچپن سے فین ہوں، کوئی مجھے روک سکتاہے، جس طرح میں عمران خان کا فین ہو، ایسے پاکستان میں بھی بھارتیوں کے فین ہوں گے،فنکارایک دوسرے کو جوڑنے اور محبت کا سبب بنتے ہیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا دنیا بھر میں سکھوں کیلئے کرتارپور کوریڈور دیوانگی سےکم نہیں، کرتارپورکوریڈورامن سمیت لامحدود مواقعوں کاراستہ ہے، دونوں طرف سے جوڑنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنہوں نے مجھ پر تنقید کی، آج کے مبارک دن پر انہیں معاف کرتا ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امن کا معاملہ ہے امن کے لئے خود پر تنقید برداشت کروں گا، وعدے اور انڈے ٹوٹتے ہیں کوششیں کامیاب ہوجاتی ہیں، میں پاکستان میں اپنا گزرا ہوا خوشگوار وقت یاد کرنے آیا ہو۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور کوریڈور کھولنے کا کریڈٹ عمران خان کوجاتا ہے،سدھو

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کل کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کرتار پور بارڈر سے لیکرگردوارے تک ساڑھے چار کلو میٹر طویل کوریڈور تعمیرکیا جائے گا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کے افتتاح پر نوجوت سنگھ سدھوکو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ، جسے نوجوت سنگھ سدھونے دعو ت قبول کرتے ہوئے کہا تھا مجھے تقریب میں مدعو کئے جانا باعث فخر ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سدھو نے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے کرتارپوربورڈرکھولنے کی درخواست کی تھی۔

    جس پر انٹرویو میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔