Tag: react

  • لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کرلیں، مریم نواز

    لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کرلیں، مریم نواز

     اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران‌ خان کے بیان پر کہا کہ لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کرلیں، واجد ضیا خود ان کاغذات کی حقیقت بتادیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظارکرلیں، انشاللہ ریڈلے کی طرح واجد ضیا خود کاغذات کی حقیقت بتادیں گے۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے ٹوئٹر پر مریم نواز کے مبینہ جھوٹ اور برٹش ورجن آئی لینڈ کی فنانشنل انوسٹیگشن ایجنسی کی دستاویز شیئر کئے اور لکھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مریم نواز ہی اربوں روپے مالیت کے مےفیئرز فلیٹس کی مالک ہیں، انکا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں چنانچہ یہ پیسہ نواز شریف نے چرایا اور بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کرکے باہر بھجوایا۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف نے مریم نوازکے نام پر منی لانڈرنگ کی،عمران خان


    عمران خان نےایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ دستاویز شریفوں کے قطری خطوط، ٹرسٹ ڈیڈ اور کیلیبری جیسے تمام جھوٹ بے نقاب کرتی ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم نوازاور شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز کے ٹی وی انٹریوز کی ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا مریم نواز نے کرپشن اور چوری کے پیسے سےخریدی گئی جائیدادیں بچانے کیلئے جھوٹ بولا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جھوٹ عمران خان کی رگ رگ میں بس چکاہے، ان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے، ملک احمد خان

    جھوٹ عمران خان کی رگ رگ میں بس چکاہے، ان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے، ملک احمد خان

    لاہور:ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں، جھوٹ رگ رگ میں بس چکاہے، عمران خان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے عمران خان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب حقائق نہیں جھٹلا سکتے، ملتان میٹر و منصوبے پر چینی کمپنی "یابیٹ” پہلے ہی معافی مانگ چکی، چینی ایس ای سی پی نے یا بیٹ کو بلیک لسٹ کرکے جرمانہ کیا۔

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں، جھوٹ رگ رگ میں بس چکا ہے،عمران خان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے، خیبر پختونخوا میں انکی کارکردگی صفرجمع صفر ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سرکاری افسران پر الزامات ذہنی پستی کا عکاس ہیں، نیازی صاحب2018کےانتخابات میں شکست ان کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔


    مزید پڑھیں :  دونوں بھائی مال بنانے میں لگے ہیں، عمران خان


    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  کہ دونوں بھائی مال بنانے میں لگے ہیں ، ایک بھائی وفاق اور ایک صوبائی سطح پر مال بنارہا ہے، نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی پکڑے گئے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ  ملتان میٹرو کنٹریکٹ پرچینی ایس ای سی پی نے فیصل سبحان کا انٹرویوکیا، فیصل سبحان نے فرنٹ مین ہونے کا اعتراف کیا، شریف برادران کے خلاف گواہی دینے پر کمپنی کا سی ای او ہی لاپتہ ہوگیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عابد شیرسرپربال اگوانےکے بجائے دماغ کا علاج کراتے، سعید غنی

    عابد شیرسرپربال اگوانےکے بجائے دماغ کا علاج کراتے، سعید غنی

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما سعیدغنی نے عابد شیر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد شیر سر پر بال اگوانے کے بجائے دماغ کا علاج کراتے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما سعیدغنی نے عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیگی وزرا کا دماغی توازن بگڑنا فطری بات ہے، عابد شیرسرپربال اگوانےکےبجائےدماغ کا علاج کراتے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جاتی امرا مافیا میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

    اس سے قبل انکا کہنا تھا کہ ماردھاڑ اورظلم کرنےوالوں کو کراچی والوں نے مسترد کردیا ہے، فاروق ستار کے متعلق کبھی دہشتگردی کی بات نہیں سنی، کامران ٹیسوری جہاں جاتے ہیں تباہی مچاتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : شرجیل میمن ،ایان علی،عزیربلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی؟عابد شیرعلی


    یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کیس 2ماہ میں نمٹانے کی باتیں ہوتی ہیں، شرجیل میمن ،ایان علی، عزیر بلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی، حصول انصاف کی بات ہےتوڈاکوؤں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

    انکا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے کرپشن کے کیسز کیوں نہیں کھلتے، عزیربلوچ کی جے آئی ٹی کےمطابق ہزاروں لوگوں کوماراگیا، اس ملک میں صرف ایک ہی خاندان سے پوچھ گچھ ہورہی ہے۔

    عابد باکسر کے حوالے سے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عابد باکسرپرویزمشرف اورآصف زرداری کےدورمیں تھا، عابد باکسر جیسی باتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان کی طرح ان کی پولیس بھی لاڈلی ہے، راناثنااللہ

    عمران خان کی طرح ان کی پولیس بھی لاڈلی ہے، راناثنااللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح ان کی پولیس بھی لاڈلی ہے، عاصمہ رانی کیس پرشرم کے بجائے تعریفیں کی جارہی ہیں، عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے عمران خان کی کے پی کے پولیس کی تعریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مردان کی بچی کے قتل کا کیس حل اور ملزم گرفتارہوگیا ہے، تشدد کے ثبوت، کپڑے فرانزک لیب کو بھجوائے گئے تھے، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ملزم کو پکڑا گیا۔

    رانا ثنااللہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آُپ کی پولیس کیس پر اثراندازہونے کی کوشش کرتی ہے، عمران کوتھوڑی شرم ہے تو پنجاب کی لیب کا شکریہ اداکرناچاہئے۔

    انکا کہنا تھا کہ عاصمہ رانی کیس پرشرم کےبجائےتعریفیں کی جارہی ہیں، پولیس کی ناکامی کے باعث عاصمہ رانی کا قاتل بیرون ملک فرار ہوا اورکے پی پولیس کویہ بھی نہیں معلوم کے ملزم بیرون ملک کہاں فرارہوا۔

    صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ پنجاب کی پولیس کااسٹینڈرد لیول ہے، عمران خان کووزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرنا چاہئے، 2008 سےاب تک کوئی پولیس اہلکاربغیر این ٹی ایس بھرتی نہیں ہوا پنجاب میں تمام پولیس اہلکاروں کو میرٹ پر تعینات کیا گیا۔

    انکا کہنا تھا کہ عمران خان کا فارنزک لیب ٹیسٹ کرنےکی ضرورت نہیں، عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ کرلیں ساری صورتحال سامنے آجائیگی۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہوگی، سینیٹ الیکشن پرپارٹی لیڈرشپ کام کررہی ہے ، شام تک امیداروں کی فہرست سامنے آجائےگی،نئےچہرے بھی ہونگے، ماڈل ٹاؤن میں جمع ہونے والے آج پھر ایک دوسرے کےخلاف ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت دیتا ہے تاہم عمران خان شرم سے عاری ہیں، اس رشتے کو سمجھ نہیں سکتے، مریم نواز

    ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت دیتا ہے تاہم عمران خان شرم سے عاری ہیں، اس رشتے کو سمجھ نہیں سکتے، مریم نواز

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہل وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس پر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت دیتا ہے تاہم عمران خان شرم سے عاری ہیں اور اس رشتے کو سمجھ نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہل وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس پر ترجمان شریف فیملی نے جہاں بیانات داغے وہیں مریم نواز شریف بھی بھڑک اٹھیں ۔

    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہر باپ بیٹی کاخیال رکھنےعزت دینے میں فخرمحسوس کرتاہے، مگر تم جیسا شرم سےعاری آدمی باپ بیٹی کا رشتہ کیاجانے ؟

    عمران خان ذہنی صدمے میں ہیں اور وہ خود بھی نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، ترجمان شریف فیملی

    دوسری جانب ترجمان شریف فیملی نے عمران خان کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات کاسر ہے نہ پیر، حالیہ بیانات بتاتے ہیں کہ وہ ذہنی صدمے میں ہیں اور وہ خود بھی نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات مضحکہ خیز ہیں، عمران خان مایوسی کی آخری حد سے گزر چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں :جاتی امرا کے نوکروں، ڈرائیوروں کو کروڑوں روپے آرہے ہیں: عمران خان


    یاد رہے کہپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما کے بعد انکشاف ہوا شریف خاندان کی 16 کمپنیاں تھیں۔ نواز شریف کی 16 کمپنیوں کو پیسہ جاتا تھا۔ 16 میں سے ایک کمپنی فلیگ شپ میں پیسہ جاتا اور پاکستان آتا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کی سعودی عرب میں ایک کمپنی ہل میٹل تھی۔ پاکستان سے پیسہ دبئی اور پھر وہاں سے آگے جاتا تھا۔ ہل میٹل نواز شریف کو 114 کروڑ اور 68 لاکھ روپے بھیج چکی تھی۔ نواز شریف تقریباً 80 کروڑ مریم نواز کے نام کر چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی فوج ماضی سے سبق سیکھے اور امن سبوتاژ کرنے والے اقدامات نہ کرے،ترجمان چینی وزارت

    بھارتی فوج ماضی سے سبق سیکھے اور امن سبوتاژ کرنے والے اقدامات نہ کرے،ترجمان چینی وزارت

    بیجنگ : ترجمان چینی وزار ت خارجہ نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ماضی سے سبق سیکھے اورامن سبوتاژ کرنے والے اقدامات نہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے بھارت کو خبردارکیا ہے کہ بھارت ماضی سے سبق سیکھے، امن کو سبوتاژ کرنے والی بیان بازی اور اقدامات سے باز رہے، اپنے علاقے کی حفاظت کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ نے پریس کانفرنس میں بھارتی آرمی چیف کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے سربراہ کا کے بیان کوغیر تعمیری قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسا بیان چین بھارت تعلقات کے لئے نقصان دہ ہے۔

    چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے خلاف ہے، اس طرح کے بیانات سے سرحدوں پر امن اور استحکام کو نقصان پہنچے گا

    وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کےبیان سےثابت ہوگیا ، بھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال چینی سرحد عبورکی تھی، ڈانگ لانگ چین کاحصہ ہے اور ہم اسکی حفاظت کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے تین روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین ایک طاقتور ملک ہے لیکن بھارت بھی کمزور نہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پرویزرشید مسلسل غلط بیانی کے عادی ہیں، ترجمان چوہدری نثار

    پرویزرشید مسلسل غلط بیانی کے عادی ہیں، ترجمان چوہدری نثار

    اسلام آباد : ترجمان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پرویزرشید مسلسل غلط بیانی کے عادی ہیں، بہتر یہی ہےکہ پرویز رشید غیر ضروری بیان بازی سے گریز کریں ، پرویزرشیدڈان لیکس رپورٹ سامنےلانےکیلئےاپنی حکومت کومجبورکریں۔

    تفصیلات کے مطابق پرویزرشید اورچوہدری نثار کے درمیان لفظی گولہ باری شدت اختیار کرگئی،سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات  پرویز رشید کے بیان پر ترجمان چوہدری نثار نے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویزرشید مسلسل غلط بیانی کے عادی ہیں، پرویزرشید اسی وجہ سے ن لیگ کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھےہیں، چوہدری نثار سےمتعلق الیکشن ہارنے کا بیان غلط بیانی کی واضح مثال ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار 1985، 1988، 1990اور 2013شیرکے نشان کے بغیرلڑے، چوہدری نثار صوبائی نشستوں پر اللہ تعالیٰ کے کرم سے جیتے تھے۔

    سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈان لیکس کمیٹی نےرپورٹ میں ان کے مسلسل جھوٹ کی نشاندہی کی ، ڈان لیکس کمیٹی نے پرویزرشید کوحقائق چھپانے کا ذمہ دار گردانا، پرویز رشید بہتر یہی ہےکہ غیر ضروری بیان بازی سے گریز کریں۔

    https://youtu.be/gXlZV7hIjFQ


    مزید پڑھیں : چوہدری نثارنےشیرکےبغیرایک الیکشن لڑا، بری طرح ہارے‘ پرویزرشید


    ترجمان نے مزید کہا کہ ڈان لیکس رپورٹ کے ذریعے حقائق قوم کےسامنےلائےجائیں، پرویزرشیدڈان لیکس رپورٹ سامنےلانےکیلئے اپنی حکومت کو مجبور کریں۔

    یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے چوہدری نثار کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار نےایک الیکشن شیرکے بغیرلڑا تھا اور بری طرح ہارے تھے، اس سے چوہدری نثار کی مدافعت کا اندازہ ہوتا ہے۔

     

    گذشتہ روز بھی پرویزرشید نے نثار کوپارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہ چوہدری نثار اتنے ہی بااصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑدیں، سابق وزیر داخلہ نے پارٹی کے مشکل وقت میں گمراہ کن بیانات دیے۔


    مزید پڑھیں : مودی جیسا شخص ن لیگ کا وارث بن بیٹھا، چوہدری نثار


    جس کے بعد چوہدری نثار نے پرویز رشید کو مودی جیسی سوچ والا مسلم لیگی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ پاک فوج کیلئے مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص نون لیگ کا وارث بن بیٹھا ہے۔

    دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سینیئر قیادت کے درمیان اس جنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو اس کا نقصان ن لیگ کو انتخابات اٹھانا پڑے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکا ہے،عمران خان کاخوف ہے،شیخ رشید

    نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکا ہے،عمران خان کاخوف ہے،شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکا ہے،عمران خان کاخوف ہے، نوازشریف کو منہ کی کھانا پڑی ہے، ان کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں چند ماہ رہ گئے اور نوازشریف نے پہلے ہی الزام لگا دیا ہے، اب تو کوئی شک نہیں رہا،نوازشریف نے بتا دیا وہ کیا کرنے والے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کون لیگ کی شکست پہلےہی نظرآگئی ہے، نوازشریف نےآئندہ انتخابات کومشکوک اوردھاندلی زدہ قراردیا ہے، سپریم کورٹ پر حملے تو نوازشریف اور ن لیگ کیا کرتی تھی۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکاہے،عمران خان کاخوف ہے، نوازشریف ملک میں انتشارچاہتےہیں اسی لیےایساماحول بنارہےہیں، نوازشریف کومنہ کی کھاناپڑی ہے،ان کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے۔

    مزید پڑھیں : پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رُکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا، نواز شریف

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ خفیہ راستوں، غیرقانونی فیصلوں کے ذریعے کسی کا راستہ نہ روکا جائے، پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہےانتخابات میں ایک جماعت کاراستہ روکاجائے، مسلم لیگ ن کاووٹ بینک ماضی کی نسبت اوربھی بڑھ گیا ہے، ن لیگ کوبھی انتخابات میں حصہ لینےکیلئےیکساں مواقع ملنےچاہئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی عوام پردوہراعذاب نازل نہیں ہونےدےگی،خورشیدشاہ

    پیپلزپارٹی عوام پردوہراعذاب نازل نہیں ہونےدےگی،خورشیدشاہ

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوحکومتی پالیسیوں کی ناکامی قراردیا اور کہا کہ موجودہ فضامیں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پراظہارافسوس کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کو حکومتی پالیسیوں کی ناکامی قراردیدیا۔

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ فضامیں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، ہم کسی صورت عوام پرظلم نہیں ہونےدیں گے، حکومت نےاندرونی اوربیرونی قرضوں کابوجھ عوام پرڈالاہے، مالیاتی ریزروتاریخ کی بلندسطح کوچھونےکے دعوےکہاں ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر ناجائزٹیکس لگا چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نیااضافہ مہنگائی کاطوفان ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام پردوہراعذاب نازل نہیں ہونےدےگی، حکومت کےجھوٹےدعوؤں کوبےنقاب کریں گے، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

    یاد رہے کہ حکومت کی جانب سال نو پر پیٹرول کی قیمت میں پانچ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی قیمت چار روپے چھ پیسے اضافے کے بعد اکیاسی روپے تیریپن پیسے ہوگئی۔


    مزید پڑھیں :  نئے سال کے آغازپرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ


    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تین روپے چھیانوئے پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ نواسی روپے اکانوے پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے اناسی پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل چھ روپے پچیس فیصد مہنگا کردیا گیا ۔

    مٹی کی تیل کی قیمت باسٹھ روپے تیس پیسے ہوگئی ہے۔

    وزیر اعظم کےمشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا جبکہ ڈیزل پر جی ایس ٹی کم کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت پاکستان کےخیرسگالی کےجذبات کوکمزوری نہ سمجھے،فاروق حیدر

    بھارت پاکستان کےخیرسگالی کےجذبات کوکمزوری نہ سمجھے،فاروق حیدر

    مظفرآباد : وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کےخیرسگالی کےجذبات کوکمزوری نہ سمجھے،اینٹ کاجواب پتھرسےدینےکی صلاحیت موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے 3جوانوں کی شہادت پر وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے عزائم کو ایل اوسی پر کے عوام ناکام بنائیں گے، اشتعال انگیزی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ٹھنڈا نہیں کرسکتی۔

    وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ بھارت خطےمیں جنگ مسلط کرنےسےبازرہے، کلبھوشن اہلخانہ ملاقات،بھارت خفت مٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔

    فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت پاکستان کےخیرسگالی کےجذبات کوکمزوری نہ سمجھے، اینٹ کاجواب پتھرسےدینے کی صلاحیت موجود ہے۔


    مزید پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے تین فوجی شہید


    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے راولا کو ٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں تین فوجی شہید ہوگئے تھے۔

    واضح رہے بھارتی اشتعال انگیزی سے قبل پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اس کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کروائی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔