Tag: react

  • پیپلزپارٹی میں بادشاہت ہے،آصف زردری کےاحکامات پرعمل ہوتاہے، نعیم الحق

    پیپلزپارٹی میں بادشاہت ہے،آصف زردری کےاحکامات پرعمل ہوتاہے، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی میں بادشاہت ہے،آصف زردری کےاحکامات پرعمل ہوتاہے، پیپلزپارٹی نےکرپشن کےریکارڈتوڑدیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی نعیم الحق نے خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خورشیدشاہ نے اپنی حکومت اور ن لیگ حکومت کی کرپشن پر آنکھیں بند کیں، خورشیدشاہ کو لیڈرآف دی اپوزیشن کا بہترین موقع ملاتھا، خورشید شاہ کو چاہیے تھا وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتے، خورشید شاہ کی جانب سے حکومتی اقدامات پر تنقید نہیں کی گئی۔

    نعیم الحق کا کہنا ہے کہ جلد متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر کیلئے نام سامنے لے آئیں گے، پارلیمانی پارٹی کے ممبران نے عمران خان کےحق میں فیصلہ دیاتھا، انتخابات میں اس مرتبہ تمام جماعتیں حصہ لیں گی، اپوزیشن میں تقسیم کی بات غلط ہے ، ہر پارٹی اپنے فیصلے میں آزاد ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جلد انتخابات ہونےوالےہیں سب تیاری میں مصروف ہیں، ایم کیوایم پاکستان سےبات چیت مکمل ہوچکی ہے، اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئے دیگرجماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔


    مزید پڑھیں : تحریک انصاف نےمتحدہ اپوزیشن کوتوڑدیا ہے‘ خورشید شاہ


    پی ٹی آئی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں بادشاہت ہے،آصف زردری کےاحکامات پرعمل ہوتاہے، پیپلزپارٹی نےکرپشن کےریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف نےمتحدہ اپوزیشن کو توڑ دیا ہے، پی ٹی آئی کواپنااپوزیشن لیڈر بنانا تھا تووہ مجھے کہتے خواہش پوری کرتا، میں کبھی اپوزیشن کوتقسیم نہیں ہونےدیتا۔

    خورشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کو نقصان پہنچایا، اپوزیشن کی تقسیم پرمیرادل دکھی ہے، پی ٹی آئی نےاپوزیشن میں بہت بڑی دراڑڈال دی ہے، اپوزیشن کی تقسیم سےحکومت فائدہ اٹھائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سچائی مراد سعید کو بہت نقصان پہنچائے گی، ریحام خان

    سچائی مراد سعید کو بہت نقصان پہنچائے گی، ریحام خان

    اسلام آباد : ریحام خان کا کہنا ہے کہ سچائی مراد سعید کو بہت نقصان پہنچائے گی، مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنے سیاسی کیریئر کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے مراد سعید کے بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان کو پتہ ہونا چاہیے کہ میں اسکے تمام سوالات کے جوابات ثبوتوں کے ساتھ دے سکتی ہوں، سچائی مراد سعید کو بہت نقصان پہنچائے گی۔

    ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مراد سعید کو مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنے سیاسی کیریئر کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہئے ،ہم مراد سعید کے سوال کے جواب کے ساتھ انوائس بھی منسلک کریں گے۔

    ریحام خان کی الزام تراشی کردارکشی کی کوشش ہے، مراد سعید

    اس سے قبل گذشتہ روز ریحام خان کی پریس کانفرنس کے بعد مراد سعید کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ریحام خان کی جانب سے الزام تراشی کردار کشی کی نئی کوشش ہے، ریحام خان الزام تراشی سے قبل چند سوالوں کے جواب دیں، دورہ سوات کے دوران زیر استعمال گاڑی کس کی تھی، کیا ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے گھر آپ کیلئے ضیافتوں کا اہتمام نہیں کیا گیا؟ کیا اب بھی آپ امیر مقام اور نون لیگ سے اپنے تعلق اور رابطوں کو جھٹلائیں گی؟

    مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کی ذات پرکیچڑ اچھالنے سے بھی مقاصد حاصل نہیں ہوئے، سیاست میں غلاظت کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، غلاظت کےخاتمے کیلئے کپتان پڑھے لکھے نوجوان کو سیاست میں لائے۔


    مزید پڑھیں : عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں، ریحام خان


    یاد رہے کہ اتوار کے روز ریحام خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ  حلفیہ کہتی ہوں کہ عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، مسلم  لیگ ن کے رہنما امیر مقام سے کبھی ملاقات نہیں کی، ہم خان ہیں پیٹھ پروارکرنے والے نہیں، اللہ کے سوا کسی کو جواب دہ نہیں الزام مجھ پر نہیں لگا، جس پر الزام لگا ہے وہ جواب دہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں بھابھی اور بیوی تھی تب بھی مجھ سے بدتمیزی ہوئی اب تو میری جان چھوڑ دیں صبر کی بھی انتہا ہوتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس دیکھ کر عمران خان ہنسی چھوٹ گئی تھی

    عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس دیکھ کر عمران خان ہنسی چھوٹ گئی تھی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس دیکھ کر ہنسی چھوٹ گئی، عمران خان کا کہنا تھا کہ کل تک میرا کرادار ٹھیک تھا آج خراب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو خیر آباد کہنے والی عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے چیئرمین کے کردار پر الزامات لگائے تو یہ دیکھ کر عمران خان کی ہنسی چھوٹ گئی، عمران خان کا پارٹی قیادت کو کہنا تھا کہ کل تک میرا کرادار ٹھیک تھا آج خراب ہوگیا۔

    عمران خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو کہا تھا آپ کے ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا، 4سال میں صرف47 دن قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی، پارلیمانی بورڈ آپ کی پارلیمانی کارروائی سے مطمئن نہیں۔


    مزید پڑھیں :  تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، عائشہ گلالئی


    یاد رہے گذشتہ روزعائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر سنگین الزام عمران خان اور رہنماؤں کے کردار پرانگلی اٹھائی تھی اور کہا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے۔

    عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ پارٹی میں عزت دارخواتین کی عزت نہیں، چئیرمین خود بھی خواتین کی عزت نہیں کرتے،  پارٹی میں اخلاقیات نہیں اس لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت خواتین کارکنان کو نازیبا میسجز کرتی ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں، میں این اے ون کا ٹکٹ نہیں مانگا، نہ ہی جلسے میں تقریر کا معاملہ تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کی پی ٹی آئی خواتین پر تنقید، آصفہ بھٹو بھی میدان میں آگئیں

    نواز شریف کی پی ٹی آئی خواتین پر تنقید، آصفہ بھٹو بھی میدان میں آگئیں

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی خواتین پر وزیراعظم نواز شریف کی تنقید کے جواب میں پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو بھی میدان میں آگئیں اور وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تاریخ سے سبق سیکھیں، خواتین ہمیشہ ہراول دستہ رہی ہیں۔

    اپنے ٹوئٹ میں آصفہ بھٹو نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم تاریخ سے سبق سیکھیں،فاطمہ جناح،بیگم رعنا لیاقت،نصرت بھٹو،بےنظیر بھی خواتین تھیں اور یہ خواتین ہراول دستہ تھیں۔

    آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ خواتین کا دن ہمیشہ بے نظیر کے لیے ہے جو پاکستان کی پہلی وزیراعظم  تھیں جو ہر کسی مقابل مضبوط تھیں  اور انہوں نے ڈکٹیٹر، جیل اور مصائب کا سامنا کیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اوکاڑہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کی موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل کے جلسے میں بہنیں وہاں کیا کررہی تھیں؟


    یہ پڑھیں: کل کے جلسے میں بہنیں  کیا کررہی تھیں؟


     اس بیان کے جواب میں پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری، پی پی کی شرمیلا فاروقی اور پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ شیریں مزاری کا نے وزیراعظم سےمعافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو ہم بھی مریم نواز پر حملے کرسکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے معافی نہ مانگی تو ہم بھی مریم پر حملہ کریں گے، شیریں مزاری