Tag: reaction

  • امریکی عوام کے بعد جانور بھی ٹرمپ سے نالاں

    امریکی عوام کے بعد جانور بھی ٹرمپ سے نالاں

    نیویارک: صدارتی انتخابات میں غیرمتوقع نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر جہاں امریکی عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں جانور بھی نومنتخب صدر کی فتح پرغصے میں نظر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں 45 ویں صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار وں کی کامیابی کے بعد ٹرمپ کو صدر منتخب کردیا گیاہے تاہم اُن کی تقاریر اور اعلان کردہ پالیسیوں کے باعث امریکیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

    صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مدمقابل خاتون امیدوار ہیلری کلنٹن کی فتح کے قوی امکانات تھے مگر امریکا کی عوام نے اس بار ری پبلکن پارٹی کو مینڈیٹ دے کر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب قرار کروایا۔

    جہاں امریکی عوام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پرغم وغصہ پایا جارہا ہے وہیں جانور بھی اس بات پر نالاں نظر آرہے ہیں۔ یہ بات اُس وقت سامنے آئی جب امریکا میں مقیم ایک خاتون نے اسمارٹ فون پر اپنی پالتو بلی کو مختلف سیاستدانوں کی تصاویر دکھائیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے سب سے پہلے بلی کو ہیلری کلنٹن کی تصویر دکھائی تو اُس نے کوئی ردعمل نہیں دیا بعد ازاں انہوں نے سینیٹر سینڈرز کی تصویر بلی کے سامنے کی تو وہ خاموش بیٹھی رہی۔

    بعد ازاں خاتون نے اپنے فون میں نومنتخب صدر کی تصویر لگاکر اس کی اسکرین کو جیسے ہی بلی کے آگے کیا وہ غصے سے ’غرانے‘ لگی جس پر خاتون نے موبائل پیچھے ہٹایا دیا۔ کچھ لمحے بعد دوبارہ موبائل بلی کے آگے سامنے کیا جس پر بلی کا غصہ بڑھ گیا اور اُس نے اسکرین پر موجود ٹرمپ کی تصویر کو پنجا مارا۔

    بلی کو غصے میں دیکھتے ہوئے خاتون نے موبائل پیچھے ہٹا کر پھر اُس کے سامنے کردیا جس پر بلی وہاں سے اٹھ کر دوسرے مقام کی طرف چل پڑی۔


    پڑھیں:  ’’ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری ‘‘


    ٹرمپ کی فتح کے بعد مختلف امریکی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جو تاحال جاری ہیں جبکہ حجاب پہننے والی خواتین پر مختلف مقامات پر حملے تیز ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، باحجاب مسلم طالبات اور خواتین پر حملے ‘‘


    انتخابی نتائج آنے کے بعد امریکیوں کیایک قابلِ ذکر تعداد نے کینیڈا اور نیوزی لینڈ ہجرت کا سوچنا شروع کردیا ہے تو دوسری طرف وہاں مقیم مسلمان عوام میں بھی شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

  • فاروق ستار کی پریس کانفرنس ڈرامہ ہے، سیاسی رہنمائوں‌ کا رد عمل

    فاروق ستار کی پریس کانفرنس ڈرامہ ہے، سیاسی رہنمائوں‌ کا رد عمل

    کراچی: کراچی: ایم کیو ایم کے منحرف رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ فاروق ستار نے متحدہ کے آئین میں کوئی تبدیلی نہیں کی الطاف حسین اب بھی قائد ہیں؟ انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ ڈرامہ بازی ہے، یہ لوگ آئین میں تبدیلی کرکے الطاف حسین کو الگ کیوں نہیں کرتے؟ شیخ رشید نے کہا کہ متحدہ کی گرفتار خواتین کو رہا کردیا جائے، فیصل وائوڈا نے کہا کہ عامر لیاقت کو جرأت پر سلام پیش کرتا ہوں۔

    یہ باتیں تمام رہنمائوں نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے فوری بعد اے آر وائی نیوز سے آن لائن کہیں۔

    فاروق ستار جیسا کہہ رہے ہیں ویسا نہیں ہے، عامرلیاقت

    Amir Liaquat says MQM should completely… by arynews

    ایم کیو ایم کے منحرف رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اعلان لاتعلقی سے زیادہ دفاتر گرانے کی بات کی گئی، آئین کیوں تبدیل نہیں کررہے؟ اصل لوٹ مار کے کھیل پاناما لیکس کو دبانے کے لیے ایک اور کھیل کھیل دیا گیا، انہیں خود نہیں پتا کیا کرنا ہے ،دفاتر گرانے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، ظاہرہوا کہ کراچی کے لوگ پاکستان زندہ باد والے ہیں، فاروق ستار جیسا کہہ رہے ہیں ویسا نہیں۔

    حکومت ان سے مل کر ڈرامہ کررہی ہے، فیصل وائوڈا

    PTI leader says Sattar should create MQM-F if… by arynews

    تحریک انصاف کے رہنما فیصل وائوڈا نے کہا کہ ایم کیو ایم چھوڑنے پر عامر لیاقت کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمیں ایم کیو ایم سے نہیں متحدہ قائد سے مسئلہ ہے، حکومت ان کے ساتھ مل کر ڈرامہ کررہی ہے، مجھ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہیں مل رہی۔

    متحدہ کے آئین میں تبدیلی کرکے الطاف حسین کو علیحدہ کریں تو مانوں، انیس ایڈووکیٹ

    PSP leader says Sattar should have raised… by arynews

    پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ پہلے آئین میں تبدیلی کرکے الطاف حسین کو قیادت سے فارغ کریں پھر یقین کیا جائےگا، ہم نے اس وقت متحدہ چھوڑی جب ایم کیو ایم نے بلدیات انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کو الطاف حسین کے را سے تعلقات کاعلم ہے، ملک توڑنے کی بات پر آرٹیکل سکس لگتا ہے، الطاف حسین کو دوبارہ زندگی دینا فاروق ستار کا منشور ہے، یہ لوگ عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں، فاروق ستار آج بھی کہہ رہے ہیں کہ نائن زیرو کو ڈی سیل کیا جائے۔

    ایم کیو ایم کو ایک اور موقع دیا جائے، شیخ رشید

    MQM Pakistan should be given political space… by arynews

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ایم کیو ایم کو ایک موقع اور دیا جائے، غیر قانونی طو ر پر گرفتار خواتین کو رہا کیا جائے۔

    الطاف حسین کے ماننے والے زیادہ ہیں، سعید غنی

    سعید غنی نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا الطاف حسین سے کتنا تعلق ہے، یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے، ایم کیو ایم کو ووٹ دینے والوں میں زیادہ تعداد الطاف حسین کے ماننے والوں کی ہے۔