Tag: Read

  • کیا آپ اس جملے کو پڑھ سکتے ہیں؟

    کیا آپ اس جملے کو پڑھ سکتے ہیں؟

    بعض زبانوں کو پڑھنا نہایت مشکل ہوتا ہے، تاہم بعض اوقات آسان ترین اور جانی پہچانی زبان کے بعض الفاظ کو بھی پڑھنا نہایت مشکل کام بن جاتا ہے۔

    ایک ٹک ٹاکر کی جانب سے شیئر کیے گئے جملے کو 99 فیصد لوگ نہیں پڑھ پا رہے۔

    ٹک ٹاکر ہیکٹک نک کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہوں نے انگریزی زبان پر مشتمل ایک جملہ شیئر کیا، جسے 99 فیصد لوگ نہیں پڑھ پا رہے۔

    ان کی جانب سے شیئر کیا گیا جملہ اگرچہ انتہائی آسان ہے مگر جملے کی ڈیزائننگ اور السٹریشن کی وجہ سے اسے لاکھ کوشش کرنے کے باوجود بھی لوگ نہیں پڑھ پا رہے۔

    آسان انگریزی جملے کی مشکل انداز میں لکھائی کی اس ویڈیو کو اب تک 70 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے اور اس پر ہزاروں افراد نے کمنٹس بھی کیے ہیں، کئی لوگوں نے ان کے چیلنج کو قبول کر کے وہ جملہ پڑھ بھی لیا۔

    تاہم مجموعی طور پر ان کے شیئر کیے گئے جملے کو پڑھ پانے والے افراد کی تعداد صرف 1 فیصد بنتی ہے جب کہ 99 فیصد لوگ کچھ کوشش کے بعد ٹک ٹاکر کو بے وقوف قرار دے کر جملے کو پڑھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔

    دراصل انہوں نے ڈیزائنگ کے انداز میں انگریزی کے جملے بیڈ آئیز کی تصویر شیئر کی، جسے تمام کوششوں کے باوجود نہیں پڑھا جا سکتا۔

    اسے ایک آسان طریقے سے واضح انداز میں پڑھا جا سکتا ہے، جملے کو آسانی سے پڑھنے کے لیے پڑھنے والے کو اپنی آنکھیں 90 فیصد بند کرکے مذکورہ تصویر کو دیکھنا پڑے گا۔

    @hecticnick Can you read this on your first try? 🤔 #fyp #illusion #opticalillusion ♬ SAD GIRLZ LUV MONEY – Remix – Amaarae & Kali Uchis

  • سیکھی ہوئی چیزوں کو یاد رکھنے کے طریقے

    سیکھی ہوئی چیزوں کو یاد رکھنے کے طریقے

    ہم اپنی زندگی میں بچپن سے لے کر بڑھاپے تک بے شمار چیزیں سیکھتے ہیں لیکن ان میں سے بہت کم چیزیں ہمیں یاد رہ پاتی ہیں۔

    یہ ایک عام مشق ہے کہ اگر آپ کسی چیز کو یاد رکھنا چاہتے ہیں تو اسے بار بار دہرائیں۔ بار بار دہرانے سے وہ چیز آپ کو یاد رہے گی اور آپ کبھی اسے نہیں بھولیں گے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں کوئی چیز سیکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنی زندگی کی بہترین چیز سیکھ رہے ہیں۔ اس کی مثال یوں ہے کہ جسم کو مضبوط بنانے کے لیے جتنی زیادہ سخت ورزش اور محنت کی جائے جسم اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں: دماغی استعداد میں اضافہ کرنے والی عادات

    اسی طرح اگر کوئی چیز پہلی بار آپ کو باآسانی یاد ہو گئی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ بہت جلد اسے بھول جائیں گے۔

    یہاں آپ کو چیزوں کو یاد رکھنے کے کچھ آسان طریقے بتائے جارہے ہیں۔

    سیکھی ہوئی چیزوں کو یاد رکھنے کا بہترین طریقہ کارڈز کا استعمال ہے۔ چھوٹی چھوٹی چیزوں کو لکھ لیں اور وقتاً فوقتاً انہیں دیکھتے رہیں تو وہ آپ کو یاد رہیں گی۔

    recall-2

    اگر آپ اپنی موجودہ معلومات کو دوسروں سے شیئر کریں گے تو وہ نہ صرف آپ کو یاد رہیں گی بلکہ دیگر لوگوں کی گفتگو سے اس میں اضافہ بھی ہوگا۔

    سیکھی ہوئی چیزوں کو دہرائیں۔ مثال کے طور پر آپ ائیر پورٹ جاتے ہیں، آپ مانیٹر پر دیکھتے ہیں کہ آپ کا گیٹ نمبر 44 ہے، اس کے بعد جیسے ہی آپ پلٹتے ہیں آپ فوراً اسے بھول جاتے ہیں اور آپ کو اسے دوبارہ دیکھنے کی ضرورت پڑجاتی ہے۔

    اس کی جگہ اگر آپ اسے دیکھ کر دہرائیں، کہ گیٹ نمبر 44 ہے، تو اس سے آپ کو یاد رکھنے میں آسانی ہوگی۔

    recall-3

    نئی سیکھی ہوئی چیزوں کو پرانی چیزوں سے جوڑیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ پہلی بار کسی عمران نامی شخص سے ملے ہیں اور آپ اس کا نام یاد رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ اس وقت دو مشہور ’عمران‘ کے بارے میں سوچیں۔ ایک سیاستدان عمران خان اور ایک بالی ووڈ کا عمران خان۔

    اس طریقے سے آپ اپنے نئے دوست کا نام کبھی نہیں بھولیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔