Tag: Real Estate

  • کتنے کروڑ کی جائیداد پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ بجٹ کی تجاویز سامنے آ گئیں

    کتنے کروڑ کی جائیداد پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ بجٹ کی تجاویز سامنے آ گئیں

    اسلام آباد: بجٹ 25-2024 میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جائیداد خریدنے پر ایڈوانس ٹیکس 3 سلیب میں لینے کی تجویز دی گئی ہے، فائلر کو 5 کروڑ کی جائیداد خریدنے پر 3 فی صد ٹیکس جب کہ نان فائلر کے لیے ٹیکس کی شرح 6 فی صد رکھے جانے کا امکان ہے۔

    5 سے 10 کروڑ کی جائیداد پر فائلر کے لیے 4 فی صد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ہے، جب کہ نان فائلر کے لیے ٹیکس شرح 12 فی صد رکھے جانے کا امکان ہے۔

    10 کروڑ سے زائد جائیداد پر 5 فی صد ٹیکس کی تجویز ہے، جب کہ نان فائلر کے لیے ٹیکس شرح 15 فی صد رکھے جانے کا امکان ہے۔

    بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے اہم پلان تیار

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کا 18 ہزار 500 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فی صد اضافہ متوقع ہے، مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فی صد اضافے کا امکان ہے۔

    ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12 ہزار 977 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے، دفاعی بجٹ کا تخمینہ 2 ہزار 280 ارب ہے۔ امپورٹڈ گاڑیاں اور موبائل مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے، وفاقی کابینہ آج بجٹ تجاویز کی مںظوری دے گی۔

  • ایک سال سے زیادہ عرصے سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ہے، ملک ریاض

    ایک سال سے زیادہ عرصے سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ہے، ملک ریاض

    اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن کے چیئر پرسن ملک ریاض نے کہا ہے کہ ان پر ایک سال سے زیادہ عرصے سے سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ہے لیکن وہ استعمال نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں رئیل اسٹیٹ بزنس کے ٹائیکون ملک ریاض نے کہا کہ ’’ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے، لیکن میں کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کے لیے پیادہ کے طور پر استعمال کرے۔‘‘

    انھوں نے لکھا ’’ساری زندگی اللہ نے ہمیشہ مجھے اپنے اصول پر قائم رہنے کی ہمت دی، ملک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکٹس متعارف کرانے پر مجھے، اور میرے کاروبار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، 1996 سے آج تک ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں۔‘‘

    ملک ریاض نے کہا ’’ماضی میں بھی اس طرح کے دباؤ کا پوری ہمت اور طاقت کے ساتھ سامنا کیا ہے، آج بھی یہی کہوں گا کہ مجھے استعمال کرنا ہے تو میری لاش کے اوپر سے جانا پڑے گا، بیماری اور پریشانی کے باوجود ثابت قدم ہوں۔‘‘

    ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ مالیاتی اور کاروباری نقصان برداشت کر رہے ہیں، اور یہ کہ انھیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے لیکن وہ دباؤ کے باوجود ہتھیار نہیں ڈا لیں گے۔

  • دبئی میں 15 ارب روپے کا بنگلہ کس نے خریدا؟

    دبئی میں 15 ارب روپے کا بنگلہ کس نے خریدا؟

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 20 کروڑ درہم یعنی 15 ارب پاکستانی روپے سے زائد میں بنگلے کی فروخت کو ریئل اسٹیٹ کا سب سے بڑا سودا قرار دیا جارہا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق ماجد الفطیم ریئل اسٹیٹ کمپنی نے دبئی کے جزائر لانائی میں اعلیٰ درجے کا مینشن بنگلہ 200 ملین درہم میں خرید لیا ہے، اسے دبئی سینٹر میں اعلیٰ رہائشی کمپلیکس کا سب سے بڑا سودا قرار دیا جا رہا ہے۔

    بنگلوں کی ڈیزائنرجنوبی افریقہ کی سول انجینیئرنگ کمپنی ہے جو کئی ایوارڈز حاصل کر چکی ہے۔

    جزیرہ لانائی میں 13 منفرد قسم کے مینشن بنگلے ہیں، ہر بنگلے کا اپنا ساحل ہے۔

    یہ ڈیڑھ لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں لاغون الغاف کرسٹل جھیل کے قلب میں خصوصی جزیرے میں بنے ہوئے ہیں، دنیا کی مالدار ترین شخصیات ان بنگلوں میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

    دبئی میں ان دنوں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار عروج پر ہے۔ سنہ 2022 کے دوران دبئی میں 88 ہزار 29 سودے 239.64 ارب درہم میں ہوئے جو 2021 میں ہونے والے سودوں کے مقابلے میں دو گنا ہیں۔

  • عمان : غیرملکیوں کیلئے جائیداد اور رہائشی کارڈ کی شاندار پیشکش

    عمان : غیرملکیوں کیلئے جائیداد اور رہائشی کارڈ کی شاندار پیشکش

    مسقط : عمان نے تارکین وطن کو سلطنت میں نصف ملین عمانی ریال تک کی جائیداد رکھنے کی اجازت سے ساتھ اقامہ دینے کی بھی پیشکش کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تارکین وطن کو جائیداد خریدنے اور اقامے کیلئے تین کٹیکگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،

    عمان کے ہاؤسنگ اور شہری منصوبہ بندی کے وزیر ڈاکٹر خلفان بن سعید الشویلی نے ایک وزارتی فیصلہ جاری کیا جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو جائیدادیں خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    اومان میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دی گئی | KHALEEJ URDU | UAE NEWS URDU | DUBAI NEWS URDU | GULF NEWS URDU | DAILY UAE NEWS | DAILY

    غیر ملکی جو 500,000 سے250,000 عمانی ریال کے درمیان مکانات خریدیں گے انہیں فرسٹ کلاس رہائشی کارڈ، جبکہ عمانی ریال 250,000 سے کم قیمت والے گھر رکھنے والے دوسرے درجے کا رہائشی کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

    ایسے سرمایہ کار جن کے پاس ہاؤسنگ یونٹ ہیں جو انہیں فرسٹ کلاس رہائشی کارڈ حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں وہ بھی ان علاقوں سے باہر رہائشی، تجارتی یا صنعتی استعمال کے لیے ایک جائیداد کے مالک ہو سکتے ہیں جو غیرملکی ملکیت کے لیے درج ہیں۔

    غیر ملکیوں کے ذریعہ جائیداد کی ملکیت شاہی فرمان کے تحت جاری کردہ انتظامی ضوابط کی خلاف ورزی کیے بغیر کی جانی چاہیے، جس میں ان علاقوں کی فہرست دی گئی ہے جہاں سلطنت میں غیر عمانیوں کو رئیل اسٹیٹ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔

    جن علاقوں میں تارکین وطن جائیدادیں نہیں خرید سکتے ان میں مسندم، بریمی، ظہیرہ، الوسطہ اور غفر (سوائے صلالہ کی ولایت کے) گورنریٹس اور لیوا، شناس، مسیرہ، جبل اخدر اور جبل شمس کی ولایتیں اور کوئی اور پہاڑی علاقے شامل ہیں۔

  • ایف اے ٹی ایف کی پاکستانی اداروں کے لیے شرائط کا اطلاق

    ایف اے ٹی ایف کی پاکستانی اداروں کے لیے شرائط کا اطلاق

    اسلام آباد : ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت کوئی سرکاری ادارہ تحقیقات سے قبل منصوبہ لانچ نہیں کرسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستانی اداروں کے لئے شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ریئل اسٹیٹ میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کوئی سرکاری ادارہ تحقیقات سےقبل منصوبہ لانچ نہیں کرسکے گا اور ریئل اسٹیٹ منصوبے کا این او سی جاری نہیں کیا جاسکے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق منصوبے سے قبل ایف بی آر کلیئرنس کیلئے رجسٹریشن کی درخواست دینا ہوگی، ایف بی آر کی جانب نئی شرط کے تحت تحقیقات کے بعد این او سی جاری ہوسکے گا۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ شرط 25 نومبر 2021 کو لگائی گئی ہیں، کوئی کمرشل یا رہائشی منصوبہ تحقیقات سے قبل شروع نہیں کیا جاسکے گا، منصوبے کی رقم کہاں سے آئی، رجسٹریشن درخواست میں بتانا ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رجسٹریشن درخواست پر اینٹی منی لانڈرنگ حکام تحقیقات کرکے کلیئرنس دیں گے۔

  • اسٹیٹ ایجنٹس اور سناروں کے لین دین کی نگرانی کا فیصلہ

    اسٹیٹ ایجنٹس اور سناروں کے لین دین کی نگرانی کا فیصلہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں سونے کے زیورات اور جائیداد کی خرید و فرخت کے کام سے منسلک افراد کے لین دین کی نگرانی کے لیے دفتر قائم کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کے تحت ریئل اسٹیٹ اور جیولرز کے غیر دستاویز لین دین کی نگرانی شروع کردی۔

    ایف بی آر نے جیولرز اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی نگرانی کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نان فنانشل بزنس اور پروفیشنل دفتر قائم کردیا، دفتر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ان کاروبار میں کالے دھن کے استعمال کی نشاندہی کرے گا۔

    مانیٹرنگ کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے ایف بی آر نے ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کے ساتھ عملہ بھی تعینات کیا ہے۔

    حکومت نے گزشتہ برس دسمبر 2020 میں کالے دھن کی فنانسنگ کی نگرانی کے لیے قانون سازی کی تھی جس کے بعد ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کے لیے مشکوک لین دین کی رپورٹنگ کے لیے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایسا سسٹم بنایا گیا ہے جو مشکوک لین دین پر لال جھنڈے کا سائن دے دیتا ہے، ریجن ٹیکس آفس کراچی کے اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کے ساتھ آگاہی سیشن بھی کرے گا۔