Tag: Real Madrid

  • عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو پر5میچوں کی پابندی

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو پر5میچوں کی پابندی

    میڈرڈ : عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پرریفری کو دھکا دینے کی پاداش میں پانچ میچوں کی پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپینش سپرکپ کے فائنل میں بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان میچ میں ریفری کی جانب سے ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر رونالڈو کو دھکا دیا جس پر اسپینش فٹبال فیڈریشن نے ان پر پانچ میچوں کی پابندی عائد کردی۔

    کرسٹیانو رونالڈو پابندی کے بعد اسپینش سپر کپ کے فائنل کے دوسرے لیگ سمیت مزید چار میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے رونالڈو کے پاس 10 دن کا وقت ہے۔

    اس پابندی کے بعد رونالڈو اب بدھ کو اسپینش سپر کپ کے فائنل کے دوسرے لیگ سمیت مزید چار میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ فیڈریشن کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کیلئے رونالڈو کے پاس دس دن کا وقت ہے۔


    ٹیکس چوری کا الزام، کرسچیانو رونالڈوعدالت میں پیش ہوئے


    اسپینش فٹبال فیڈریشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریفری کو دھکا دے کر رونالڈو نے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 89 کی خلاف ورزی کی جس کے تحت کھلاڑی پر چار سے 12 میچوں کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ فیڈریشن نے دھکا دینے پر رونالڈو پر ساڑھے تین ہزار ڈالر اور ریال میڈرڈ پر 1650 ڈالر جرمانہ عائد کردیا جبکہ فاؤل پر بھی پرتگالی اسٹار اور ہسپانوی کلب پر جرمانہ کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • اسپینش فٹبال لیگ میں میسی اور رونالڈو کی ٹیمیں جیت گئیں

    اسپینش فٹبال لیگ میں میسی اور رونالڈو کی ٹیمیں جیت گئیں

    بارسلونا: اسپینش فٹبال لیگ میں لائنل میسی اورکرسٹیانو رونالڈو کی ٹیموں نے میچ جیت لیے، میسی کی بارسلونا نے اسپانیول کو تین صفر سے شکست دی جبکہ رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے ویلنسیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپینش فٹبال لیگ کے اہم میچ میں بارسلونا کا مقابلہ اسپینیول سے تھا، دونوں ٹیمیں کھیل کے پہلے ہاف تک کوئی گول نہ کر سکیں، میچ کے پچاسویں منٹ میں لوئس سواریز نے بارسلونا کیلئے پہلا گول کیا۔

    میسی کے اسکور نہ کرنے کےباوجود بارسلونا نے مزید دو گول اسکور کیے۔ اختتامی لمحات میں سواریز نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پہنچا کر میچ تین صفر سے جیت لیا۔ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔

    دوسرے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے ویلنسیا کوشکست دے دی۔ رونالڈو نے ستائیسویں منٹ میں پہلا گول داغا۔ دوسرے ہاف میں ویلنسیا نے بھی گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ میچ ختم ہونے سےچار منٹ قبل مارسیلو نے فیصلہ کن گول کرکے ریال میڈرڈ کو دو ایک سے فتح دلوائی۔

  • بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو شکست دے دی، میسی کے پانچ سو گول مکمل

    بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو شکست دے دی، میسی کے پانچ سو گول مکمل

    میڈرڈ : اسپینش فٹبال لیگ کے اہم میچ میں لائنل میسی کی بارسلونا نے کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، میسی نے بارسلونا کی طرف سے پانچ سو گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈرڈ کے برناباؤ اسٹیڈیم میں دو بڑی ٹیموں کے درمیان بڑا مقابلہ ہوا جس میں دنیائے فٹبال کے دو سپر اسٹارز سب کی توجہ کا مرکز تھے۔ روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔

    کھیل کے اٹھائیسویں منٹ میں ریال میڈرڈ نے شائقین کا جوش بڑھادیا۔ پانچ منٹ بعد میسی نے اپنا جادو دکھادیا۔ مقابلہ برابر ہوگیا۔ کرسٹیانو رونالڈو پہلے ہاف میں بدقسمت رہے۔ میسی نے جیت کیلئے اپنا خون تک بہادیا۔

    دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے زبردست اٹیک کیا، گول کیپرز نے کئی یقینی گول بچائے لیکن تیہترویں منٹ میں بارسلونا کی ٹیم آگے نکل گئی۔ کھیل ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل ریال میڈرڈ نے ادھار چکادیا اور مقابلہ برابر ہوگیا۔

    کھیل کے آخری لمحات میں لائنل میسی نے ریال میڈرڈ کو جھٹکا دے دیا۔ کیرئیرکا پانچ سو واں گول کرتے ہوئے ٹیم کو ناقابل فراموش جیت دلادی۔

    بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لوئنل میسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں دو گول کیے۔ اس کے علاوہ لوئنل میسی نے بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے پانچ سو گول کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

  • یوای ایف اے چیمپئنز لیگ : رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک، ریال میڈرڈ سیمی فائنل میں

    یوای ایف اے چیمپئنز لیگ : رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک، ریال میڈرڈ سیمی فائنل میں

    میڈرڈ : اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایٹلیٹکو میڈرڈ نے بھی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئی، ریال میڈرڈ نے بائرن میونخ کو چار کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

    یوئیفا چیمپئنز لیگ کوارٹرفائنل کے دوسرے لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کا جادو پھر چل گیا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔

    دوسرے ہاف میں بائرن نے پہلے برتری حاصل کی۔ رونالڈو نے گول کرنا شروع کئے تو بائرن کے ڈیفینڈرز اپنے بچاؤ کیلئے کچھ نہ کرسکے، ایک ہی کھلاڑی بائرن کی پوری ٹیم پر بھاری پڑگیا۔ رونالڈو نے لگاتار تین گول کرتے ہوئے بائرن کے ارمانوں پر پانی پھیردیا اور ریال میڈرڈ نے یہ مقابلہ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے اس عمدہ پرفارمنس کے ساتھ ہی ایونٹ میں گولز کی سنچری بھی مکمل کرلی، وہ اب مجموعی طور پر 101 گول بناکر آل ٹائم ٹاپ اسکورر میں سرفہرست ہیں جبکہ لیونل میسی 94 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیمپیئنزلیگ کا سیمی فائنل ریال میڈرڈ اورایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب ایٹلیٹکو میڈرڈ نے بھی لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، ایٹلیٹکو اور لیسٹر سٹی کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا لیکن ایگریگیٹ پرایٹلیٹکو کی ٹیم کامیاب رہی۔