Tag: realeased

  • پاکستان مزید سو بھارتی ماہی گیروں کو کل رہا کر دے گا

    پاکستان مزید سو بھارتی ماہی گیروں کو کل رہا کر دے گا

    لاہور : پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید سو بھارتی ماہی گیروں کو کل بروز پیر رہا کر دیا جائے گا، پاکستان کی جانب سے اب تک 200بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جاچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابقپاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید سو بھارتی ماہی گیروں کو کل بروز پیر رہا کر دیا جائے گا جبکہ29اپریل کو مزید بھارتی ماہی گیروں اور عام شہریوں کو رہا کیا جائے گا۔

    رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ پاکستان رینجرز کے حکام بھارتی سکیورٹی فورس کے حوالے کریں گے، اس سے قبل پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت دو مراحل میں 200بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جاچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی ، 22 بھارتی ماہی گیر گرفتار

    بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور ٹرین کے ذریعے لانے اور واہگہ بارڈر تک پہنچانے کے تمام تر اخراجات ایدھی فاﺅنڈیشن کی جانب سے ادا کئے گئے ہیں۔

  • کراچی کنگزکے آفیشل گانے ’’ دے دھنا دھن ‘‘ کی ویڈیو ریلیز

    کراچی کنگزکے آفیشل گانے ’’ دے دھنا دھن ‘‘ کی ویڈیو ریلیز

    کراچی : پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے آفیشل گانے’’ دے دھنا دھن ‘‘ کی ویڈیو ریلیزکردی گئی۔ گانے کے بول شائقین کے دلوں کی آواز بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کا آفیشل سانگ ریلیز کردیا گیا ہے، شہزاد رائے کی مسحور کن آواز میں کراچی کنگز کے گانے’’ دے دھنا دھن ‘‘ نے دھوم مچادی۔

    گانے میں بوم بوم شاہد آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر اور بابر اعظم نے بھی اپنا جلوہ دکھایا ہے، پی ایس ایل کی رونق اور شان کراچی کنگز ہر ایڈیشن میں اپنے شائقین کے لیے نئے آئیڈیاز لے کر آتی ہے جو اپنی انفرادیت اور دلچسپی کے باعث صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے دلوں کی دھڑکن بن جاتی ہے۔

    اپنی روایات کو جاری رکھتے ہوئے کراچی کنگز نے پی ایس ایل 3 کے لیے آفیشل گانا ’’ دے دھنا دھن ‘‘ جاری کردیا ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عوام کے دل مول لیے ہیں اور شائقین کرکٹ سمیت تمام شہریوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل تھری کا آغاز، صرف چار دن باقی رہ گئے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • فلم 3 بہادر15 دسمبرکو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

    فلم 3 بہادر15 دسمبرکو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

    کراچی: وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم تین بہادر کا سیکوئل روینج آف بابا بالم 15 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق تین بہادر اپنی بہادری کے کارنامے لیے پھر سے آرہے ہیں، اینی میٹڈ فلم تین بہادر روینج آف بابا بالم 15 دسمبر سے سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

    یہ تین بہادر بڑی سے بڑی مشکل سے لڑتے ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے، اپنی بہادری کی کہانیاں لیے پھر سے آرہے ہیں۔ تین بہادر اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن لائے ہیں۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ یہ فلم پاکستان کے تمام بہادر بچوں کے لیے ہے۔

    مزید پڑھیں: تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا پہلا گانا ”بینڈ بج گیا” ریلیز

    انہوں نے کہا کہ والدین کے ساتھ آئیں اور فلم سے لطف اندوز ہوں۔

     فلم کی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ امید ہے فلم پہلے پارٹ کی طرح کامیاب جائے گی۔

    مزید پڑھیں: تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا نیاگاناریلیز کردیا گیا

    پاکستان کی دوسری اینی میٹڈ فلم تین بہادر روینج آف بابا بالم  15 دسمبر سے سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

  • سانحۂ اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری نے جے آئی ٹی کاقیام مسترد کردیا

    سانحۂ اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری نے جے آئی ٹی کاقیام مسترد کردیا

    اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ملکی معشیت کی تباہی کا سب سے بڑا سبب بجلی اورگیس کی لوڈ شیڈنگ ہےاوردوسری وجہ لاقانونیت اورامن وامان کی مخدوش صورتحال ہے جس کے سبب بیرونی سرمایہ دار تو دور یہاں کہ مقامی سرمایہ داربھی اپنا پیسہ باہرمنتقل کررہے ہیں۔ انہوں سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے مشہور ترین کردارگلوبٹ کی رہائی کے عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ بوسیدہ نظام جس کی تبدیلی کے لئے ہم نکلے ہیں۔

    اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے دھرنے سے خطاب کے دوران انہوں نے حکومتی وزراء کی جانب سے لگائے گئے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت دھرنوں سے نہیں نااہل حکمرانوں کی وجہ سے تباہ ہوئی ہے۔

    انہوں سے سوال کیا کہ کیا ملک میں لوڈ شیڈنگ، بیروزگاری، تعلیمی مواقع کی قلت اور صحت کی سہولیات کا فقدان دھرنے کے سبب ہے؟

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے لاہورہائیکورٹ کی جانب سے گلو بٹ کی رہائی کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہےوہ نظام جس کی تبدیلی کے لئے ہم احتجاج کررہے ہیں، شہباز شریف کو مبارک ہو ان کا چہیتا گلوبٹ رہا ہوگیا، اسے پھولوں کے ہار پہنائے جائیں۔

    اسلام آباد میں دھرنے اورشیلنگ کے واقعات کےلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹٰیم (جے آئی ٹی) کے قیام پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہم پرگولیاں چلانے والی پولیس سے تحقیق کرانا چاہتی ہے، قوم کا وقت اور پیسہ نہ ضائع کیا جائے ہم اس جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر تحقیقاتی ٹیم آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی اور اسلام آباد کے باہر کسی صوبے کی پولیس کے افسران کہ جن پروہ اورحکومت دونوں اتفاق کرلیں، کہ دو دو افسران پر مشتمل ہوتو پھرجےآئی ٹی کا فیصلہ قابلِ قبول ہوگا۔

    انہوں نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام خودکشی کررہے ہیں اورحکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں مل رہی، انہوں عوام سے کہا کہ جب تک ملک کے اٹھارہ کروڑعوام اس نظام کے خلاف نہیں اٹھ کھڑے ہوں گے حالات نہیں بدلیں گے۔