Tag: rebels

  • یمن: سرکاری فوجیوں اور حوثی باغیوں کی جھڑپیں، 18 عام شہری ہلاک

    یمن: سرکاری فوجیوں اور حوثی باغیوں کی جھڑپیں، 18 عام شہری ہلاک

    صنعا: یمن میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں 18 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں حوثی باغیوں اور یمنی فوجیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں اب تک 18 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں اور صدر منصور ہادی کی حامی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، جبکہ حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

    یمنی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ منصور ہادی کی حامی فورسز کی کوشش ہے کہ شہر کے الدُريہمی ضلعے پر قبضہ کیا جائے، تاہم انہیں حوثی باغیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

    الحدیدہ شہر کے ضلع الدریہمی میں مذکوہ جھڑپوں کے باعث 13 شہری مارے گئے جبکہ الحدیدہ کے شمالی حصے میں حوثی باغیوں کی شیلنگ کے نتیجے میں بھی پانچ عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔


    یمن میں عام شہریوں پر حملہ، سعودی اتحادی افواج نے الزامات مسترد کردیے


    دوسری جانب گذشتہ دنوں یمن میں سعودی اتحادی افواج کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی جس کے نتیجے میں متعدد عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

    بعد ازاں عرب اتحاد کی تحقیقاتی کمیٹی کے ترجمان منصور المنصور نے واضح کیا تھا کہ اتحادی فورسز نے یمن میں کسی بھی شہری عمارت یا گھر کو بمباری کا نشانہ نہیں بنایا، لگائے گئے مذکورہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ علاوہ ازیں ترجمان نے بمباری سے متعلق تصاویر بھی صحافیوں کو دکھائیں۔

  • حوثی باغیوں کے حملے سے سعودی تیل کی برآمد معطل

    حوثی باغیوں کے حملے سے سعودی تیل کی برآمد معطل

    ریاض: یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے حملے کی باعث سعودی تیل کی برآمد عارضی طور پر معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حوثی باغیوں کی جانب سے یمن کی بندرگاہ الحدیدہ کے بحیرہ احمر میں موجود سعودی عرب کے آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا تھا جس کے باعث تیل کی دیگر ملکوں میں فراہمی معطل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر برائے توانائی خالد الفالح کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے انتہائی بڑے حجم کے حامل سعودی آئل ٹینکر کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اس حملے میں ٹینکر کو معمولی سا نقصان پہنچا، تاہم اس حملے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا تھا۔


    حوثی باغیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر حملہ ناکام


    دوسری جانب ریاض حکومت نے حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد عارضی طور پر سعودی تیل کی برآمد روک دی ہے، صورت حال بہتر ہونے پر تیل کی برآمد بحال کر دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، جسے عرب اتحادی افواج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا، جبکہ حملے میں آئل ٹینکر کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

    واضح رہے کہ عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا حوثی باغیوں کا حملہ کس طرح ناکام بنایا، تاہم کامیاب کارروائی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے مذکورہ حملے کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ کوئی حوثی باٖغیوں کا حملہ نہیں بلکہ موحولیاتی اثرات کے باعث ٹینکر کو نقصان پہنچا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شامی فورسز کا گولان کی پہاڑیوں کے قریب قبضہ، اسرائیل کے لیے بڑا چیلنج

    شامی فورسز کا گولان کی پہاڑیوں کے قریب قبضہ، اسرائیل کے لیے بڑا چیلنج

    دمشق: شامی فورسز نے گولان کی پہاڑیوں کے قریب اپنا کنٹرول سنبھال لیا جس کے باعث اسرائیل کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شامی فورسز نے اہم کارروائی کر کے باغیوں کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب ٹھکانے خالی کرائے جس کے بعد اپنا کنڑول سنبھالا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فورسز کی اس اہم پیش رفت کے بعد اسرائیل کے لیے بڑا چیلنج سامنے آیا ہے، کیوں کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج کا قبضہ ہے جبکہ شامی فوج باآسانی پہاڑیوں پر نظر رکھ سکے گی۔

    شامی فوج کی اس پیش قدمی کے بعد ملک میں سات سال سے جاری خانہ جنگی اب اسرائیل کی دہلیز کے قریب پہنچ گئی ہے جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔


    اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی، سرحد پر ڈرون منڈلانے لگے


    قبل ازیں اسرائیل کی جانب سے متعدد بار شام کو دھکمی دی جاچکی ہے اگر شام گولان کی پہاڑیوں پر کسی بھی قسم کی عسکری سرگرمیاں شروع کرے گا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اسرائیل کے سرحد کے قریب ایک ڈرون دیکھا گیا تھا جسے اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے تباہ کردیا تھا، اس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ مذکورہ ڈرون شام کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ یہ واضح نہیں کہ اس ڈرون کو کس مشن پر اور کس نے بھیجا تھا، تاہم شامی سرحد کے قریب گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے بجائے گئے خطرے کے سائرن بھی سنائی دیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سعودی اتحادی افواج کی بڑی کامیابی، باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی

    سعودی اتحادی افواج کی بڑی کامیابی، باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی

    صنعا: یمن میں جاری حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن میں آہم پیشرفت سامنے آگئی، سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ میں حوثی باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کی مرکزی بندرگاہ میں سعودی اتحادی افواج اور یمنی سرکاری فوج کی جانب سے میگا آپریشن جاری ہے، عرب اتحاد نے الحدیدہ میں حوثی باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے جبکہ افواج کو کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں اور مختلف علاقوں پر کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔


    یمن: سعودی اتحادی افواج کا آپریشن، 145 حوثی باغی ہلاک


    دوسری جانب عالمی ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ الحدیدہ پر باغیوں نے اندھا دھند گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 12 عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ اب تک 145 سے زائد حوثی باغی بندرگارہی شہر الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحادی افواج اور یمنی سرکاری فوج سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں جن کی لاشیں مقامی اسپتال کے سرد خانے میں موجود ہیں۔


    یمن: سعودی اتحادی افواج نے حبل بندرگاہ پر کنٹرول سنبھال لیا، متعدد حوثی باغی گرفتار


    یاد رہے کہ یمن کی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے تعاون سے گذشتہ ہفتے حبل بندرگاہ پر اہم کارروائی کی تھی جس کے باعث ایران نواز باغی بندرگاہ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں یمنی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فورسز کو عرب اتحادی فوج کی فضائیہ کی مدد حاصل تھی، سرکاری فوج نے ایران نواز حوثیوں کے ساتھ لڑائی کے بعد حوثی باغیوں کے زیر انتظام حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • یمن: سعودی اتحادی افواج کا آپریشن، 145 حوثی باغی ہلاک

    یمن: سعودی اتحادی افواج کا آپریشن، 145 حوثی باغی ہلاک

    صنعا: یمن میں سعودی عرب کے اتحادی افواج کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک 145 حوثی باغی ہلاک جبکہ متعدد گرفتار ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کی مرکزی بندرگاہ الحدیدہ میں سعودی اتحادی افواج کی جانب حوثی باغیوں کے انخلا کے لیے بڑا آپریشن جاری ہے، اس غیر معمولی فوجی آپریشن میں یمن کی سرکاری فوج کا بھی تعاون حاصل ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 145 حوثی باغی بندرگارہی شہر الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحادی افواج اور یمنی سرکاری فوج سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں جن کی لاشیں مقامی اسپتال کے سرد خانے میں موجود ہیں۔

    یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی اتحادی افواج کی جانب سے حوثی باغیوں کے انخلا کے لیے میگا آپریشن جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کو شدید تشویش لاحق ہے۔


    یمن: سعودی اتحادی افواج نے حبل بندرگاہ پر کنٹرول سنبھال لیا، متعدد حوثی باغی گرفتار


    علاوہ ازیں یمن میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی ایجنسیوں نے شہر پر حملے کی صورت میں ڈھائی لاکھ افراد کی زندگی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، امدادی ٹیموں نے کہا ہے کہ سعودی افواج کی شہر پر کارروائی بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ یمن کی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے تعاون سے گذشتہ روز حبل بندرگاہ پر اہم کارروائی کی تھی جس کے باعث ایران نواز باغی بندرگاہ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔


    یمن: سعودی اتحادی افواج کا آپریشن، ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر کنٹرول سنبھال لیا


    بعد ازاں یمنی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فورسز کو عرب اتحادی فوج کی فضائیہ کی مدد حاصل تھی، سرکاری فوج نے ایران نواز حوثیوں کے ساتھ لڑائی کے بعد حوثی باغیوں کے زیر انتظام حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شام: روسی حکومت سے مذاکرات ناکام، باغیوں کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان

    شام: روسی حکومت سے مذاکرات ناکام، باغیوں کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان

    دمشق: شام میں روسی حکومت اور باغیوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، شامی باغیوں نے ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں روسی حکومت اور شامی باغیوں کے درمیان مذاکرات جاری تھے، مذاکرات میں روس کی جانب سے باغیوں کو ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے باغیوں نے مسترد کردیا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق شامی باغیوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں روس اپنی مرضی کے فیصلے چاہتا تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ ہم ہتھیار ڈال دیں جسے ہم نے مسترد کردیا۔

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ہم کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے، روس اور شامی حکومت ہم سے ہتھیار ڈلوا کر ہمیں اپنا غلام بنانا چاہتی ہیں تاہم کسی بھی قسم کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


    شام میں کسی بھی نئی کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا، امریکا


    خیال رہے کہ یہ باغی اردنی سرحد سے جڑے شامی صوبے درعا کے بعض حصوں پر قابض ہیں، ان علاقوں پر کنٹرول کے لیے شامی فوج نے زمینی اور فضائی حملے شروع کر رکھے ہیں جبکہ شامی فوج کو روسی عسکری تعاون بھی حاصل ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں اپنے اتحادی بشارالاسد کو جنوب مغربی شام میں کشیدگی روکنے کی پاسداری کا پابند کرائے ورنہ کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا۔


    شام میں روسی سفارت خانے پرمارٹر حملہ


    علاوہ ازیں شام کی صورت حال پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی سے اب تک ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ترک پولیس اہلکار دہشت گردوں کے خوف سے اپنی شادی میں شریک نہیں ہوسکا

    ترک پولیس اہلکار دہشت گردوں کے خوف سے اپنی شادی میں شریک نہیں ہوسکا

    استنبول: ترکی میں ایک پولیس افسرباغیوں کے خوف سے اپنی شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکا جس کی وجہ باغیوں کے ہاتھوں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قتل کے واقعات کے سبب اسٹیشن تک محدود رہنے کی ہدایات تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق احمد نامی 25 سالہ پولیس اہلکار کو پہلے تو پیراملٹری پولیس حکام نے 18 ستمبر کو ہونے والی شادی کی تقریب میں شریک ہونے کی اجازت دی تھی۔

    اجازت ملنے کے باوجود پولیس اہلکار کی 21 سالہ دلہن فاطمہ کو اپنے مہمانوں کو اکیلے ہی ویلکم کہنا پڑا کیونکہ احمد کے حکام نے فیصلہ صادر کیا کہ عراقی سرحد کے ساتھ واقع اسٹیشن سے سفرکرنا خطرناک ہے۔

    غیرملکی نیوزایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کی دلہن سفید کپڑوں میں ملبوس بالوں میں پھول سجائے نم آنکھوں سے اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہی ہے۔

    رواں سال جولائی سے اب تک 150 سے زائد سپاہیوں اور پولیس اہلکاروں کو بم حملوں اور گولی مار کر ہلاک کیا جاچکا ہے اور ان واقوات کا الزام کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح کارکنان پرعائد کیا جارہا ہے۔

  • ترکی میں فوج اورجنگجوؤں میں جھڑپیں،6افراد ہلاک

    ترکی میں فوج اورجنگجوؤں میں جھڑپیں،6افراد ہلاک

    انقرہ: ترکی میں فوج اور کرد باغیوں میں جھڑپوں کے دوران 4 شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق شامی سرحد کے قریب کرد باغیوں نےراکٹ لانچرزسےترک ملٹری بیس پرحملہ کیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی قصبے میں ترک فوجیوں اورکرد باغیوں میں جھڑپیں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ترک باغیوں اور کرد جنگجوؤں میں ڈھائی سالہ سیزفائرمعاہدہ رواں سال جولائی میں باغیوں کے ہاتھوں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد ٹوٹ گیا۔

    اہلکاروں کے قتل کے بعد ترکی کی جانب سے ترکی اورعراق میں باغیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغازکردیا گیا ہے۔

  • تربت: بم دھماکے میں خاتون جاں بحق

    تربت: بم دھماکے میں خاتون جاں بحق

    کوئٹہ: سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے خاتوں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسزکو نشانہ بنانے کے لئے تربت کے علاقے ہنگول میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

    بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال تربت منتقل کیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کرشواہد اکھٹے کرنے شروع کردئے ہیں۔ ۔

  • امریکی کانگریس میں شام کےباغیوں کیلئےامداد منظور

    امریکی کانگریس میں شام کےباغیوں کیلئےامداد منظور

    واشنگٹن:امریکی ایوان نمایندگان نےشامی باغیوں کو مدد فراہم کرنےکی منظوری دےدی۔

    امریکی حکومت نے کانگریس میں شام کے باغی گروپوں کومسلح کرنےاورتربیت دینےکامنصوبہ پیش کیاتھا، کانگریس نےبحث کےبعدایک سو چھپن کےمقابلے میں دوسو تہتر ووٹوں سےقرارداد منظورکرلی،کانگریس میں پیش کی گئی قراد کےمطابق امریکہ بشارالاسد کی حکومت کے مخالف اتحاد کو ٹینک شکن راکٹ اور طیارہ شکن میزائل فراہم کریگا۔