Tag: recalls

  • ہنڈائی نے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں

    ہنڈائی نے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں

    سیئول : کاریں بنانے والی جنوبی کوریائی کمپنی ہنڈائی موٹرز  نے فنی خرابی کی بنیاد پر امریکہ سے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد الیکٹریفائیڈ گاڑیوں کو واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکا کے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کو ڈرائیو پاور میں کمی کی وجہ سے واپس منگوایا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں 2022 سے 2025 ماڈلز کی کچھ آیونیک 5 اور آیونیک 6 الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں۔

    Hyundai recalls

    اس کے علاوہ لگژری گاڑیوں جیسے جینیسس جی وی 60، جینیسس جی وی 70 اور جینیسس جی 80 کے الیکٹریفائیڈ ماڈلز بھی متاثرہ فہرست میں شامل ہیں۔

    نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این ایچ ٹی ایس اے) کے مطابق گاڑیوں کے انٹیگریٹڈ چارجنگ کنٹرول یونٹس (آئی سی سی یو) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جو کہ 12 وولٹ کی بیٹری کو چارج کرنا بند کر سکتی ہے اس خرابی کی وجہ سے گاڑی کی ڈرائیونگ پاور ختم ہو سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہنڈائی کے ڈیلرز ان گاڑیوں کی فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے پرزوں کا خصوصی معائنہ کریں گے اور متاثرہ پرزے تبدیل کرکے ان کا سافٹ ویئر اور فیوز اپڈیٹ کریں گے۔

    Drive Power

    ہنڈائی کا تعارف :

    ہنڈائی موٹر گروپ جنوبی کوریا میں قائم ایک بڑی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر سیئول میں ہے۔ یہ کمپنی 1967 میں چنگ جو یونگ نے قائم کی تھی اور اس کا آغاز تعمیراتی آلات کے کاروبار سے ہوا بعد میں اس نے آٹوموبائل انڈسٹری میں قدم رکھا۔

  • کس بالی ووڈ اداکار کو ہوٹل کا بل ادا کرنے کیلیے اپنا فون بیچنا پڑا؟

    کس بالی ووڈ اداکار کو ہوٹل کا بل ادا کرنے کیلیے اپنا فون بیچنا پڑا؟

    شوبز انڈسٹری میں آنے والے ہر کسی کی زندگی کی اپنی کوئی نہ کوئی کہانی ہوتی ہے اسی طرح بالی ووڈ کے ایک معروف اداکار ہے جنہیں ماضی میں ہوٹل کا بل ادا کرنے کے لیے انہیں اپنا فون بیچنا پڑا تھا۔

    حال ہی میں اداکار وکرانت میسی نے ایک انٹرویو میں ماضی کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں نے ابھی کمانا شروع ہی کیا تھا کہ میں اور میرے دوستوں نے گوا جانے کا پلان بنایا اور اپنے ساتھ صرف 5ہزار روپے لے کر گوا کیلئے بس میں سوار ہوگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vikrant Massey (@vikrantmassey)

    اداکار نے کہا کہ گوا پہنچ کر میں اور میرے سارے دوست ہم تمام اخراجات کو برابر تقسیم کرتے تھے لیکن ہمارے ٹرپ کی آخری رات ہوٹل سے چیک آؤٹ کے وقت ہمارے پاس تمام پیسے ختم ہوگئے، اور ہوٹل کا بل ادا کرنا بھی لازمی تھا۔

    وکرانت میسی نے مزید بتایا کہ’پیسے نہ ہونے کے سبب اس لمحے مجھے قربانی دینی پڑی کیونکہ میں نے ہوٹل کا بل ادا کرنے کیلئے اپنا موبائل فون فروخت کردیا اور اس پیسوں سے بل ادا کرنے کے ساتھ ممبئی واپسی کا ٹکٹ بھی خریدا۔

    واضح رہے کہ وکرانت میسی اس سے قبل بھی انٹرویو میں ماضی میں اپنی مشکلات سے متعلق گفتگو کرچکے ہیں، جہاں انہوں نے بتایا تھا کہ ایک تلخ جھگڑے کے بعد ان کے والدین کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا اور تقریباً ایک سال تک ایک گودام میں رہے تھے۔