Tag: receiving threats

  • جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کرنے والے نیب افسران کو دھمکیاں دی جانے لگیں

    جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کرنے والے نیب افسران کو دھمکیاں دی جانے لگیں

    اسلام آباد : جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث مافیا تفتیش کرنےوالےنیب افسران کودھمکیاں دینے لگا ، نیب نے دھمکیوں سےمتعلق حکومت سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث مافیا کی دھمکیاں دینے کا انکشاف سامنے آگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مافیا کی جانب سے تفتیش کرنے والے نیب افسران کودھمکیاں دی جانےلگیں، نیب افسران نے حکام کو دھمکیاں دینے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس کےگواہان کو بھی ہراساں کیےجانے کا انکشاف ہوا ، کیس سے تعلق رکھنے والےگواہان نے نیب سے بذریعہ خط رابطہ کیا ، خط میں اومنی گروپ کی جانب سےدھمکیاں دینےکاذکرہے اور کہا گیا متعددگواہان کی زندگی کوخطرات لاحق ہیں۔

    نیب نے دھمکیوں سے متعلق حکومت سے فوری رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گواہان کومکمل تحفظ دینےکےلئےحکومت کو خط لکھا جائےگا۔

    مزید پڑھیں : زرداری، فریال تالپور اور شاہدخاقان کوگرفتار کرنے والے نیب افیسر کو ہراساں کرنےکاانکشاف

    یاد رہے چند روز قبل مشکوک گاڑی کااہم شخصیات کی گرفتاری والے نیب افسر کا پیچھا کرنے کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کو ہراساں کرنے سے آگاہ کردیاگیا۔

    ذرائع کے مطابق مشکوک گاڑی دفتر سےگھر جاتے ہوئے نیب افسرکاپیچھا کرتی رہی، پیچھا کرنے والی کالے شیشوں والی گاڑی کا نمبر اے اے جی سات سو بارہ ہے۔

    اسد جنجوعہ نے آصف زرداری، فریال تالپور اور شاہدخاقان عباسی کوگرفتارکیا تھا، ذرائع کے مطابق اسد جنجوعہ نیب راولپنڈی کی چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ ہیں۔

  • مرید عباس کی فیملی کو دھمکیاں مل رہی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

    مرید عباس کی فیملی کو دھمکیاں مل رہی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا مرید عباس کی فیملی کو دھمکیاں مل رہی ہے، پولیس کو مرید عباس کی فیملی کوتحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے سندھ اسمبلی میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا بارشوں میں کرنٹ لگنےسےہلاکتوں پرمقدمات درج کرنے پر بات ہوئی، لاپرواہی ہوگی تو مقدمات لازمی درج ہوں گے، اب تک کوئی ایسی شکایت سامنےنہیں آئی مقدمہ درج نہ کیاجا رہا ہو ، لواحقین مقدمہ درج کراناچائیں تودرج کرواسکتے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کرنٹ لگنے سے ہلاکت ایک تکنیکی مسئلہ ہے، غفلت ثابت ہوئی تو پولیس کارروائی ہو گی۔

    مرید عباس کی فیملی کودھمکیوں کی شکایت موصول ہوئی ہے

    غلام نبی میمن نے کہا مرید عباس کی فیملی کو دھمکیاں مل رہی ہے، مرید عباس کی فیملی کودھمکیوں کی شکایت موصول ہوئی ہے، پولیس کو مرید عباس کی فیملی کوتحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا مرید عباس کیس میں پولیس دہرےقتل کی تحقیقات کر رہی ہے، کس کاکتنا پیسالگا ہےاس کی تحقیقات کون کرےگا یہ طے ہوناباقی ہے۔

    بھتہ جو بھی وصول کرے گا جیل جائے گا

    ایڈیشنل آئی جی نے کہا میرا پہلا مقصد پولیس اور عوام کو ایک پیج میں لانا ہے، پرانے تھانے کلچر کو ختم کرنا ہے، بھتہ جو بھی وصول کرے گا جیل جائے گا، اہلکاربھی بھتہ خوری میں ملوث نکلیں توبھتہ خوروں جیساسلوک کیاجائے گا۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا فینسی نمبرپلیٹ کیخلاف مہم میں سویلین بھی شامل ہوگئے۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے سابق تفتیشی افسرکو دھمکیاں ملنے لگیں

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے سابق تفتیشی افسرکو دھمکیاں ملنے لگیں

    کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے سابق تفتیشی افسرکو دھمکیاں ملنے لگیں، سب انسپکٹرجہانزیب نے عدالت کو بتایا دھمکی آمیزکالزمیں کہا جارہا ہے کہ بلدیہ کیس میں تفتیشی ہو تمہیں دیکھ لیں گے، جس کے بعد عدالت نے تفتیشی افسرکوتحفظ فراہم کرنے کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کی تحقیقات پرمامورسابق تفتیشی افسر کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا، مقدمے کے سابق آئی او سب انسپکٹرجہانزیب نےعدالت سے رجوع کرلیا۔

    درخواست میں کہا انھیں نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیزکالز موصول ہورہی ہیں، کالزمیں دھمکی دی جارہی ہے بلدیہ کیس میں تفتیشی ہو تمہیں دیکھ لیں گے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نےسب انسپکٹرجہانزیب کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ایس ایس پی ویسٹ پولیس افسرکو سیکیورٹی فراہم کریں۔

    اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرساجد محبوب نے بیان میں کہا پولیس افسر کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، دھمکی دینے والے کو ٹریس کرنے میں بھی پولیس کی مددکریں گے۔

    خیال رہے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے مقدمے کے گواہوں کو انسپکٹرجہانزیب پیش کررہے ہیں۔

    یاد رہے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے انکشاف کیا تھا کہ فیکٹری میں آگ حادثہ نہیں ،سوچی سمجھی اسکیم تھی، آگ بھتہ نہ دینے پرلگائی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فیکٹری مالکان سے ایم کیوایم کےسیکٹرانچارج رحمان بھولا اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی نے بیس کروڑ بھتہ مانگا تھا، ایف آئی آرمیں بیرونی اوراندرونی دباؤ کی وجہ سے واقعہ کوحادثہ قراردیا گیا اور بھتے کا امکان یکسر نظرانداز کیا گیا۔

    واضح رہے 11 ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آتش زدگی سے خواتین سمیت 260 مزدور زندہ جل گئے تھے، بعد میں انکشاف ہوا کہ ایک سیاسی جماعت نے بھتہ نہ ملنے پر فیکٹری کو آگ لگائی تھی۔