Tag: reception

  • ماورا حسین اور امیر گیلانی کی تقریبِ ولیمہ کی تصاویر وائرل

    ماورا حسین اور امیر گیلانی کی تقریبِ ولیمہ کی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ریسپشن کی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

    ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی تقریبات بالآخر اسلام آباد میں ایک خوبصورت ریسپشن کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئیں، اس تقریب میں جوڑے کے قریبی خاندان اور دوستوں نے شرکت کی۔

    ولیمے کی تقریب میں ماورا حسین سلور و ہلکے سرمئی رنگ کی لانگ میکسی میں ملبوس نظر آئیں جبکہ امیر گیلانی ماورا سے ٹوئننگ کرتے ہوئے سوٹ پینٹ پہنے دکھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)

    شیئر کیا گیا فوٹوشوٹ کھلے آسمان کے نیچے کیا گیا اور متعدد تصاویر میں آسمان پر نظر آنے والے چاند کو بھی توجہ کا مرکز بنایا گیا۔

    ماروا حسین اور امیر گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں بالی وڈ فلم ’قسمت کنیکشن‘ کے گیت ’باخدا‘ کا پہلا شعر ’باخدا تم ہی ہو‘ لکھا ہے۔

    ماورا اور امیر گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ماورا حسین نے اپنے ولیمے کے لیے خدیجہ شاہ برانڈ کا لباس زیب تن کیا ہے جو کہ بظاہر کافی مہنگا معلوم ہوتا ہے مگر اس کی قیمت تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ماورا اور اداکار امیر نے رواں ماہ کی 5 تاریخ کو نکاح کیا ہے، جوڑے کی شیندی کی تقریب 6 فروری کو لاہور میں منعقد کی گئی تھی۔

  • عامر خان کی بیٹی کے ولیمے میں بالی وڈ ستاروں کی آمد نے چارچاند لگا دئیے

    عامر خان کی بیٹی کے ولیمے میں بالی وڈ ستاروں کی آمد نے چارچاند لگا دئیے

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرا خان اور داماد نوپور شیکھرے کے ولیمے کی تقریب میں بالی وڈ ستاروں کی آمد نے چارچاند لگا دئیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    بھارتی میڈیا کے مطابق 13 جنوری کو ممبئی میں باندرہ کرلا کمپلیکس کے مقام پر آئرا خان اور نوپور شیکھرے کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کی دُنیا کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ولیمے کی تقریب میں شاہ رخ خان، سلمان خان، رنبیر کپور، انیل کپور، ریکھا، ہیما مالنی، مادھوری اور کترینہ سمیت دیگر بالی وڈ اداکاروں نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

    آئرا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے 3 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

    بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

    شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کے بعد دونوں نے مسیحی طرز سے شادی کی، اس دن آئرا مسیحی دلہن بنیں، اُنہوں نے سفید رنگ کا گاؤن زیب تن کیا جبکہ اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے پینٹ سوٹ میں ملبوس تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

    واضح رہے کہ آئرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 8 جنوری سے راجھستان کے شہر اودے پور میں ہوا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

  • شادی کے ریسیپشن پر دپیکا کی سنہری ساڑھی نے سب کا دل جیت لیا

    شادی کے ریسیپشن پر دپیکا کی سنہری ساڑھی نے سب کا دل جیت لیا

    بالی ووڈ کی معروف جوڑی دپیکا اور رنویر اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو پر ازدواجی بندھن میں بندھ کر واپس بھارت آچکے ہیں، انہوں نے اپنا پہلا ریسیپشن بنگلور میں منعقد کیا جہاں دپیکا کی سنہری ساڑھی نے سب کا دل جیت لیا۔

    دپیکا اور رنویر کی شادی 14 نومبر کو ہوئی تھی جس کے بعد بھارت واپس آ کر جوڑے نے پہلا رییسپشن گزشتہ رات منعقد کیا۔ ریسیپشن بنگلور کے لیلا محل میں منعقد کیا گیا۔

    اس موقع پر بھی دونوں نے مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیے۔ رنویر اور دپیکا نے اپنی شادی کی تمام تقریبات میں اسی ڈیزائنر کے لباس پہنے تھے۔

    تقریب میں دونوں کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

    دونوں اسی ماہ 28 تاریخ کو ممبئی میں ایک اور ریسیپشن کی میزبانی کریں گے جس میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائے گا۔

  • نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، شہباز شریف

    نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، شہباز شریف

    لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب سے کے دوران نگراں حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈرانے والے یاد رکھیں وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم جانتے ہیں کہ انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا۔

    مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف جانتے ہیں انہیں کوئی ٹرافی نہیں دی جائے گی، میاں صاحب کا پاکستان پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا، ہمیں ڈرانے والے یاد رکھیں وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا اس طرح کے اقدامات الیکشن 2018 کو داغ دار کرنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔


    مسلم لیگ ن کا نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ جانے کا فیصلہ


    یاد رہے کہ گذشتہ شب سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ ہم نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنما ایاز صادق کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف جمعے کو وطن واپس آرہے ہیں، وہ عدالتی فیصلے کے بعد گرفتاری دینے آرہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کارکنان استقبال کے دوران پر امن ہوں گے، ہم کسی قسم کی بدنظمی نہیں چاہتے، لیکن استقبال کے لیے ایئرپورٹ جائیں گے۔

    خیال رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے نگراں حکومت پنجاب کو دھمکی دی اور خبردار بھی کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شادی کے بعد شاہی جوڑے کی دعوتیں شروع

    شادی کے بعد شاہی جوڑے کی دعوتیں شروع

    لندن: شاہی خاندان کے چھوٹے نواب پرنس ہیری اور نوبیاہتا بہو میگھن مارکل نے شادی کے بعد پہلی بار کسی دعوتِ تقریب میں شرکت کی ، نئے جوڑے کا انتہائی سادہ مگر خوبصورت لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان کے چھوٹے نواب اور امریکی اداکارہ کی شادی کے بعد تقاریب کا سلسلہ شروع ہوگیا، پرنس ہیری کے والد چارلس نے نوبیاہتا جوڑے کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد فلاحی کاموں کے لیے رقم عطیہ کرنا تھا۔

    ہفتے کے روز سورج برطانیہ میں اپنی آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا اور مطلع بالکل صاف تھا کہ اچانک شاہی محل سے نوبیاہتا جوڑے کی باہر آمد ہوئی جو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت تمام لوگوں کے لیے حیرت کا باعث تھی۔

    پرنس ہیری کے والد نے تقریب میں ایسے 6 ہزار سے افراد کو مدعو کیا تھا جو فلاحی کاموں کے لیے عطیات دیتے ہیں تاہم کسی کو بھی اس بات کا علم نہیں تھا کہ یہ عام سی دعوت کچھ دیر بعد بہت خاص ہوجائے گی۔

    میگھن مارکل اپنے شوہر کے ہمراہ انتہائی سادہ لباس پہنے محل سے باہر نکلیں اس موقع پر انہوں نے دھوپ سے محفوظ رہنے کے لیے شاہی کیپ بھی لگایا ہوا تھا، نوبیاہتا جوڑا تقریب میں پہنچا تو وہاں چار چاند لگ گئے اور سب ورطہ حیرت میں مبتلا ہوئے۔

    اس موقع پر پرنس ولیم کا کہنا تھا کہ  ملکہ برطانیہ کی جانب سے جاری ہونے والے فلاحی کاموں میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے تاکہ کمزور طبقے کے نظام زندگی کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے، یہ ہماری اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کے اعزاز میں دیگر معززین کی جانب سے بھی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا تاہم شاہی خاندان سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ابھی اس کا کوئی پلان جاری نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل شادی کے بعد پہلی بار کسی عوامی مقام پر نکلے تھے، قبل ازیں دونوں کو تین روز قبل ہی لوگوں اور میڈیا نے ایک ساتھ دیکھا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔