Tag: Recipe

  • چپلی کباب سے سجا برگر کھانا چاہیں گے؟

    چپلی کباب سے سجا برگر کھانا چاہیں گے؟

    یوں تو برگر بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہے، برگر میں کچھ مخصوص اشیا ہی شامل کی جاتی ہیں تاہم آج ہم آپ کو ایک منفرد قسم کا برگر بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اس برگر میں پشاوری چپلی کباب شامل ہوگا جو نہایت مزیدار اور منفرد ذائقے کا حامل ہوتا ہے۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    مکئی کا آٹا: آدھا کپ

    کٹی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

    بھنا اور کٹا ہوا ثابت دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ

    بھنا کٹا سفید زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    مایونیز: 4 کھانے کے چمچ

    سلاد پتہ: حسب ضرورت

    ہرا دھنیہ: حسب ضرورت

    پودینہ: حسب ضرورت

    مکھن: حسب ضرورت

    نمک: حسب ذوق

    ہری مرچ: 8 سے 10 عدد

    پیاز: 1 عدد

    ٹماٹر: 2 عدد

    انڈے: 2 عدد

    برگر بن: 4 عدد

    فرنچ فرائز: 1 پیکٹ

    ترکیب

    سب سے پہلے قیمے میں کٹی پیاز، ہری مرچ، مکئی کا آٹا، دھنیہ، پودینہ اور تمام سوکھے مصالحے ملا کر انڈے شامل کر کے میری نیٹ کریں۔

    اب اس مکسچر کے برگر کباب بنا کر شیلو فرائی کرلیں۔

    پیاز، ٹماٹر، ہرا دھنیہ اور ہری مرچوں کو باریک کاٹیں۔

    پھر اس میں نمک ڈال کر کچومر تیار کریں۔

    بن کو آدھا کر کے مکھن لگا کر سینک لیں، اوپر مایونیز لگائیں۔

    سلاد پتہ، کچومر اور چپلی کباب رکھیں۔ دوبارہ مایونیز لگائیں اور دوسرے بن سے کور کرلیں۔

    گرما گرم مزیدار برگر فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار بیف مدراسی ہانڈی بنانے کی ترکیب

    مزیدار بیف مدراسی ہانڈی بنانے کی ترکیب

    ہر علاقے کے کچھ مخصوص پکوان ہوتے ہیں جو مقامی مصالحوں اور منفرد طریقے سے پکائے جاتے ہیں۔ یہ منفرد انداز اور مصالحے اس پکوان کو ایک منفرد ذائقہ دیتے ہیں اور اس علاقے کی پہچان بن جاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک ڈش بیف مدراسی ہانڈی بھی ہے جو ہندوستان کے ایک علاقے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس ڈش کو آپ گھر میں بھی بناسکتے ہیں۔

    اجزا

    گوشت: آدھا کلو

    نمک: حسب ذائقہ

    ادرک لہسن پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

    انڈے کی سفیدی: 1 عدد

    کارن فلور: 2 کھانے کے چمچ

    پیاز: 1 عدد درمیانی

    ٹماٹر: 8 سے 10 عدد

    ثابت کالی مرچیں: 6 سے 8 عدد

    ثابت لال مرچیں: 3 سے 4 عدد

    کٹی ہوئی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    پسی ہوئی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    پسی ہوئی کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    دھنیہ پسا ہوا: آدھا چائے کا چمچ

    سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    فریش کریم: 1 پیالی

    ہری مرچیں: 3 سے 4 عدد

    ہرا دھنیہ: آدھی گڈی

    تیل: آدھی پیالی

    ترکیب

    سب سے پہلے پیاز کو ابال کر پیس لیں اور ٹماٹر کو چھیل کر بلینڈ کر لیں۔ گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کر کے اسے کارن فلور، نمک اور انڈے کی سفیدی کے ساتھ میری نیٹ کر کے رکھ لیں۔

    پین میں 2 کھانے کے چمچہ تیل میں ثابت کالی مرچیں اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں، پھر اس میں ادرک لہسن اور پیاز کو اچھی طرح بھونیں۔

    پسی ہوئی اور کٹی ہوئی لال مرچیں، کالی مرچ اور پسا ہوا دھنیہ ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔

    اب اس میں بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

    تیل میں میری نیٹ کیے ہوئے گوشت کو سنہرا فرائی کر لیں اور اسے مصالحے کے مکسچر میں ڈال دیں۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔

    گوشت گلنے پر ثابت لال مرچوں کو تیل میں فرائی کر کے اوپر سے تڑکہ لگا دیں۔ کریم ڈال کر باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیہ چھڑک دیں۔

    گرم گرم ڈش میں نکال کر بیف مدراسی ہانڈی کو حسب پسند چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

  • مزیدار زعفرانی حلوہ تیار کریں

    مزیدار زعفرانی حلوہ تیار کریں

    کھانے کے بعد میٹھا کھانا سنت رسول ﷺ ہے اور مزاج پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔ اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار زعفرانی حلوہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جسے کھانے کے بعد سرو کیا جاسکتا ہے۔

    اجزا

    سوجی: 1 پاؤ

    ہری الائچی: 3 سے 4 عدد

    زعفران: 1 چٹکی

    زردے کا رنگ: 1 تہائی چائے کا چمچ

    چینی: حسب ضرورت

    گھی: 1 کپ

    پستے، بادام: حسب ضرورت

    کیوڑا ایسنس: چند قطرے

    چاندی کا ورق: حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے ایک پتیلی میں سوجی بھون لیں۔

    گھی میں الائچی ڈال کر چینی ملا دیں۔

    اب اس میں سوجی، پستے، بادام اور زردے کا رنگ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور چمچہ چلاتے رہیں۔

    حلوہ بھننے لگے تو زعفران اور کیوڑا ایسنس ڈال کر مکس کرلیں۔

    حلوہ گھی چھوڑ دے تو اتار لیں اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کے پیش کریں۔

  • آج کھانے میں بنائیں مزیدار کھڑے مصالحے کا پیاز گوشت

    آج کھانے میں بنائیں مزیدار کھڑے مصالحے کا پیاز گوشت

    آج دستر خوان کو مزیدار کھڑے مصالحے کے پیاز گوشت سے سجائیں جسے کھا کر اہلخانہ آپ کو بے ساختہ داد دیں گے، اس کی آسان ترکیب مندرجہ ذیل ہے۔

    اجزا

    پیاز چھوٹی: آدھا کلو

    لہسن کے جوئے (چوپ کرلیں: 8 عدد

    ادرک: 1 انچ کا ٹکڑا

    ثابت لال مرچیں: 10 عدد

    دہی: 1 کپ

    گوشت: آدھا کلو

    مکس ثابت گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

    چھوٹی الائچی: 4 عدد

    گھی: آدھا کپ

    پانی: 1 گلاس

    ترکیب

    سوس پین میں گھی گرم کر کے ثابت گول پیاز فرائی کر کے نکال لیں۔

    الائچی٬ مکس ثابت گرم مصالحہ٬ گوشت٬ لہسن٬ ادرک اور ثابت لال مرچیں ڈال کر بھونیں، اس کے بعد پانی ڈال کر گوشت گلا لیں۔

    گوشت گل جائے تو دہی اور فرائی پیاز ڈال کر بھونیں۔

    5 منٹ دم پر رکھیں اس کے بعد مزید تھوڑا سا بھون لیں۔

    گرما گرم کھڑے مصالحے کا پیاز گوشت نان اور چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار پیزا پاستا بنانے کی آسان ترکیب

    مزیدار پیزا پاستا بنانے کی آسان ترکیب

    پیزا تو آپ کھاتے ہی رہتے ہیں آج ہم آپ کو مزیدار پیزا پاستا بنانے کی آسان ترکیب بتارہے ہیں جسے کھا کر گھر کے بچے اور بڑے سب ہی آپ کو داد دیں گے۔

    اجزا

    پاستا: 2 کپ

    پیاز: 1 عدد

    بیف قیمہ: 500 گرام

    لہسن: 3 جوئے

    لال شملہ مرچ: 1 چوتھائی کپ

    سبز شملہ مرچ: 1 چوتھائی کپ

    ٹماٹر: 1 کپ

    اوریگانو: 2 کھانے کے چمچ

    پاستا سوس: 4 کپ

    موزریلا چیز 2 سے 3 کپ

    پیزا پیپرونی سلائس: 28 عدد

    بیزل کے پتے: 3 سے 4 عدد

    زیتون: حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے ایک پین میں پانی، نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر پانی ابال لیں۔

    اب اس میں پاستا ڈال کر گلنے تک پکائیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر چھان لیں۔

    اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں چوپ کیا ہوا لہسن اور پیاز ڈال کر براؤن ہونے تک پکائیں۔

    اس کے بعد اس میں بیف ڈال کر رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔

    اب اس میں دونوں طرح کی شملہ مرچیں ڈال کر 2 سے 3 منٹ کے لیے پکائیں۔

    اوریگانو، نمک، کالی مرچ، بیزل کے پتے، ٹماٹر اور پاستا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

    پھر گریس کیے ہوئے پین میں پاستا، قیمہ پھر پاستا، قیمہ، موزریلا چیز، پیزا پیپرونی، زیتون اور اوریگانو ڈال کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 35 سے 40 منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

    مزیدار پیزا پاستا تیار ہے۔

  • مزیدار چکن پالک پنیر کھانا چاہیں گے؟

    مزیدار چکن پالک پنیر کھانا چاہیں گے؟

    چکن پالک تو آپ کھاتے ہی رہتے ہوں گے آج ہم آپ کو پنیر کے ساتھ مزیدار چکن پالک بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جسے کھا کر اہلخانہ آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

    اجزا

    مرغی کا گوشت: آدھا کلو

    پالک (ابال لیں): آدھا کلو

    پنیر: 1 کپ

    تیل: آدھا کپ

    ٹماٹر (چوپ کرلیں): 2 عدد

    قصوری میتھی: 1 چائے کا چمچ

    پیاز (چوپ کرلیں): 2 عدد

    لہسن (چوپ کرلیں): 1 چائے کا چمچ

    ادرک پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    ہلدی پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    ہری مرچ پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    ہرا دھنیہ (چوپ کرلیں): 2 چائے کا چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے سوس پین میں تیل گرم کر کے پیاز، لہسن اور ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔

    اس میں چکن ڈال کر بھونیں، گوشت کی رنگت تبدیل ہوجائے تو ہلدی پاؤڈر٬ نمک اور ٹماٹر ڈال کر فرائی کریں۔

    جب تیل الگ ہوجائے تو پالک ڈال دیں۔

    گوشت گل جائے تو ہری مرچ پیسٹ ڈال کر بھونیں، تیل الگ ہوجائے تو قصوری میتھی٬ ہرا دھنیہ اور آدھا پنیر مکس کردیں۔

    ڈش میں نکال کر باقی پنیر ڈال کر گرما گرم سرو کریں۔

  • کھانے کے بعد مزیدار کیریمل کسٹرڈ سے لطف اندوز ہوں

    کھانے کے بعد مزیدار کیریمل کسٹرڈ سے لطف اندوز ہوں

    کھانے کے بعد میٹھا کھانا ایک عام رجحان ہے اور کھانے کی لذت کو دوبالا کردیتا ہے۔ آج دوپہر کے کھانے کے ساتھ اپنے اہلخانہ کو مزیدار کیریمل کسٹرڈ پیش کریں۔

    اجزا

    دودھ: آدھا کلو

    چینی: ڈیڑھ پیالی

    کسٹرڈ پاؤڈر: 3 سے 4 کھانے کے چمچ

    کریم: 1 پیکٹ

    پنچ کینڈی: حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے چینی کو بغیر پانی کے پین میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ چینی گھل جائے، چینی گولڈن سیرپ میں تبدیل ہوجائے تو دودھ ڈال کر جلدی جلدی چمچ چلائیں۔

    کسٹرڈ پاؤڈر الگ پانی میں یا دودھ میں مکس کرلیں اس کے بعد دودھ میں شامل کر کے کسٹرڈ تیار کرلیں۔

    کسٹرڈ ٹھنڈا کر کے کریم شامل کرلیں اور فریج میں رکھ دیں۔

    جب یہ آمیزہ جم جائے تو اوپر پنچ کینڈی ٹافی کا چورا ڈال دیں اور مزیدار کیرمل کسٹرڈ سرو کریں۔

  • بادام پلاؤ تیار کرنے کی ترکیب

    بادام پلاؤ تیار کرنے کی ترکیب

    پلاؤ چاولوں کی ایسی ڈش ہے جس میں مصالحوں کی مقدار بریانی کے مقابلے میں کم رکھی جاتی ہے اور یہ زود ہضم بھی ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں پلاؤ کو مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو بادام کا پلاؤ تیار کرنے کی ترکیب بتا رہے ہیں جو نہایت آسان ہے۔

    اجزا

    کشمش و بادام: 1 پاؤ

    گوشت: 1 کلو

    دھنیہ: آدھا چھٹانک

    گھی: آدھا کلو

    ادرک: 1 چھٹانک

    زعفران: 2 ماشہ

    پیاز: آدھا پاؤ

    سیاہ مرچ: 4 ماشہ

    لونگ: 4 ماشہ

    الائچی: 4 ماشہ

    ترکیب

    سب سے پہلے گوشت کی یخنی تیار کر لیں۔ گوشت کو لونگ اور یخنی سے دو تین مرتبہ بگھاریں۔

    اس کے بعد باقی پیاز کو گھی میں تل لیں۔ پھر صاف پیاز اور آدھا شوربہ آنچ پر رکھیں، جب گاڑھا پن تھوڑا سا رہ جائے تو اتار لیں اور گھی ملا کر تہہ بنائیں۔

    اسے چاول، نمک اور لونگ ڈال کر جوش دیں۔ جب آدھا گل جائے تو ہلا کر تہہ ڈالیں اور اوپر سے پیاز کا شوربہ اور یخنی اس طرح پھیلا کر ڈالیں کہ چاولوں میں پھیل جائے۔

    آٹے سے پتیلی کا منہ بند کر کے دم پر رکھ دیں۔

    تھوڑی دیر بعد کھول کر پسی ہوئی زعفران ڈال دیں اور کشمش بھون کر اوپر سے چھڑک دیں اور منہ ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر رکھیں۔

    دم دینے کے بعد مزیدار بادام پلاؤ گرما گرم سرو کریں۔

  • آج اپنے دستر خوان کی رونق مزیدار ملائی کباب سے بڑھائیں

    آج اپنے دستر خوان کی رونق مزیدار ملائی کباب سے بڑھائیں

    آج اپنے دستر خوان کی رونق کچھ مختلف کھانوں سے بڑھائیں اور مزیدار ملائی کباب بنا کر اپنے اہل خانہ کا دل جیت لیں۔

    اجزا

    قیمہ: 1 کلو

    ادرک لہسن پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    لال مرچ پسی ہوئی: 1 کھانے کا چمچ

    گرم مصالحہ پسا ہوا: ڈیڑھ کھانے کا چمچ

    کچا پپیتا پسا ہوا: 2 کھانے کے چمچ

    ہرا دھنیہ باریک کٹا ہوا: آدھی گڈی

    پودینہ باریک کٹا ہوا: آدھی گڈی

    ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی: 6 سے 8 عدد

    ڈبل روٹی کے سلائس: 4 عدد

    انڈے: 2 عدد

    فریش کریم: آدھی پیالی

    کوکنگ آئل: تلنے کے لیے

    ترکیب

    ڈبل روٹی کو ایک پیالی دودھ میں 10 سے 12 منٹ تک بھگو لیں، پھر دودھ سے نکال کر لکڑی کے چمچ سے دبا دبا کر اچھی طرح نچوڑ لیں۔

    نچوڑی ہوئی سلائس کو ادرک لہسن٬ نمک٬ لال مرچ٬ گرم مصالحہ، پپیتا٬ ہرا دھنیہ٬ پودینہ اور ہری مرچوں کے ساتھ قیمہ میں اچھی طرح ملا لیں۔

    قیمے میں فریش کریم ملا کر لمبے لمبے کباب بنا لیں اور لکڑی کی سیخوں پر لگا کر کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر 3 سے 5 منٹ تک گرم کریں اور کبابوں کو پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر سنہرے ہونے تک فرائی کر لیں۔

  • آج کے افطار کو تکہ سموسوں سے سجائیں

    آج کے افطار کو تکہ سموسوں سے سجائیں

    ماہ رمضان اپنے اختتام پر ہے، ان اختتامی روزوں میں آج کے افطار کو تکہ سموسوں سے سجائیں۔

    اجزا

    چکن بریسٹ: 2 عدد

    لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

    تکہ مصالحہ: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

    سموسہ پٹی: 10 عدد

    انڈہ (پھینٹا ہوا): 1 عدد

    لہسن ادرک کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے چکن بریسٹ پر اچھی طرح تکہ مصالحہ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔

    ایک پین میں 2 سے 3 کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے اس میں چکن شامل کر کے پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔

    اب اسے فوڈ پروسیسر میں شامل کر کے پیس لیں اور باقی کے تمام اجزا بھی شامل کردیں۔

    اب سموسہ پٹی میں چکن مکسچر رکھ کر سموسہ کی شکل میں فولڈ کریں اور انڈے کی مدد سے کناروں کو بند کردیں۔

    گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ سنہرے ہو جائیں۔

    کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔