Tag: Recipe

  • آج کھانے میں مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنائیں

    آج کھانے میں مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنائیں

    بریانی برصغیر پاک و ہند کے دسترخوان کا لازمی جز ہے۔ ایسا نا ممکن ہے کہ کسی کے سامنے بریانی پیش کی جائے اور وہ ذوق و شوق سے اسے نہ کھائے۔

    آج ہم آپ کو مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    قیمہ: 2 کلو

    دہی: 1 کپ

    چاول: 2 کلو

    پیاز: 2 عدد

    ٹماٹر: 3 عدد

    ہری مرچ: 6 عدد

    لہسن: 3 جوئے

    لہسن ادرک کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    کڑی پتہ: 12 عدد

    پودینہ: 1 کپ

    نمک، لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    ہلدی: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

    تیز پات: 2 پتے

    لونگ: 6 دانے

    دار چینی: 2 اسٹک

    آلو بخارا: 12 عدد

    تل: 1 کھانے کا چمچ

    خشخاش: 1 کھانے کا چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے چاول میں تیز پات، لونگ اور دار چینی ڈال کر ابال لیں۔

    پیاز فرائی کرکے اس میں ہری مرچ، لہسن، ادرک، کڑی پتہ، نمک، لال مرچ، زیرہ، دھنیہ، گرم مصالحہ اور آلو بخارا ڈال کر بھونیں اس کے بعد قیمہ ڈال کر بھونیں۔

    اب پین میں نیچے قیمہ ڈالیں پھر اوپر چاول ڈالیں، اس کے بعد پودینہ، ٹماٹر اور لہسن ڈالیں پھر دوبارہ قیمہ پھر چاول، ٹماٹر، لیموں، پودینہ اور پیلا رنگ ڈال کر دم دے دیں۔

    گرما گرم مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی تیار ہے۔

  • مزیدار شاہی کوفتے کھانا چاہیں گے؟

    مزیدار شاہی کوفتے کھانا چاہیں گے؟

    کوفتے گھر کے تمام افراد ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ اسے مختلف طریقوں سے بنایا جاتا ہے جن میں نرگسی کوفتوں کی قسم نہایت عام ہے، آج ہم آپ مزیدار شاہی کوفتے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    گائے کا قیمہ: آدھا کلو

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    لال مرچ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    کاجو: 1 چائے کا چمچ

    بادام: 1 چائے کا چمچ

    مونگ پھلی پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    کھوپرا پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

    بھنے چنے پسے ہوئے: 1 کھانے کا چمچ

    خشخاش: 1 چائے کا چمچ

    دہی: آدھا کپ

    پیاز: 1 عدد

    ہلدی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    دھنیا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے پین میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر فرائی کریں۔

    نمک، ادرک لہسن پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر بھونیں اور دہی شامل کر کے گریوی بنالیں۔

    پیالے میں قیمہ، بھنے چنے، خشخاش، کھوپرا، مونگ پھلی، کاجو، نمک اور بادام شامل کریں اور مکس کر کے کوفتہ بنالیں۔

    فرائی پین میں تیل گرم کر کے ہلکا سا فرائی کرکے گریوی میں شامل کرلیں۔

    سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں۔

  • آج میٹھے میں بادام کا مزیدار حلوہ بنائیں

    آج میٹھے میں بادام کا مزیدار حلوہ بنائیں

    موسم سرما میں میٹھا کھانے کی اشتہا بڑھ جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر کھانے کے بعد میٹھا کھانا جسمانی صحت اور موڈ پر مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو بادام کا مزیدار حلوہ بنانے کی ترکیب بتارہے ہیں۔

    اجزا

    بادام کا پیسٹ: 1 کپ

    گھی: 1 کپ

    سوجی: 250 گرام

    دودھ: 2 کپ

    چینی: آدھا کپ

    کھویا: 250 گرام

    آلمنڈ ایسنس: 1 چائے کا چمچ

    بادام: سجاوٹ کے لیے

    ترکیب

    گھی کو گرم کر کے اس میں سوجی ڈال کر بھون لیں یہاں تک کہ خوشبو آنے لگ جائے۔

    پھر دودھ، چینی اور بادام کا پیسٹ ڈال کر مکس کرلیں اور فرائی کرلیں۔

    اب کھویا اور آلمنڈ ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ گھی اوپر آجائے۔

    سرونگ پلیٹر میں نکال کر بادام سے سجا کر پیش کریں۔

  • آج کھانے میں مزیدار ادرک چکن پیش کریں

    آج کھانے میں مزیدار ادرک چکن پیش کریں

    ادرک کھانوں کے ذائقے میں اضافہ کردیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار ادرک چکن بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    چکن بون لیس: آدھا کلو

    تیل: 4 کھانے کے چمچ

    ادرک ٹکڑوں میں کٹا ہوا: 2 کھانے کے چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 چائے کے چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: 1 ایک چائے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹر کٹے ہوئے: 2 عدد

    ہری مرچ: 3 عدد

    کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    دہی: 2 کھانے کے چمچ

    مکھن: 50 گرام

    پودینہ: گارنش کے لیے

    ترکیب

    ایک برتن میں تیل گرم کرلیں اور اس میں سلائس کیا ہوا ادرک اور چکن ڈال کر دو منٹ کے لیے پکالیں۔

    اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، ٹماٹر، ہری مرچ، ہلدی، کالی مرچ اور دہی ڈال کر تیل کے اوپر آنے تک اچھی طرح فرائی کرلیں۔

    پھر اسے ڈش میں نکال کر مکھن ڈال دیں۔

    اب اوپر سے گارنشنگ کے لیے پودینہ ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

  • مزیدار کشمیری روسٹ یخنی بنائیں

    مزیدار کشمیری روسٹ یخنی بنائیں

    گوشت کی یخنی کو مختلف انداز سے بنایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو یخنی بنانے کی ایسی ہی منفرد ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    مٹن ران کا گوشت: 1 کلو

    ادرک: 2 چائے کے چمچ

    لہسن: 5 سے 6 جوئے

    پیاز: 2 عدد

    بادام: 2 کھانے کے چمچ

    جائفل جاوتری: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذوق

    گھی: 1 پاؤ

    دہی: 1 کلو

    ثابت گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

    تیز پات: 2 عدد

    ترکیب

    پیاز ادرک اور لہسن کو باریک پیس لیں۔

    اب اس میں پسے بادام شامل کریں۔

    گوشت کو دھو کر کٹ لگائیں اور اس میں مصالحہ، تیز پات اور گوشت ڈال کر فرائی کر لیں۔

    اب دہی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں۔

    جب گوشت گل جائے تو ہلکا فرائی کرلیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔

  • ترکی کے مشہور شیش کباب بنانے کی ترکیب

    ترکی کے مشہور شیش کباب بنانے کی ترکیب

    شیش کباب ترکی کی مشہور ڈش ہے جو نہایت ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ انہیں آپ باآسانی اپنے گھر میں بھی بنا سکتے ہیں۔

    اجزا

    مٹن یا بیف، انڈر کٹ، کیوب: 1 کلو

    پیاز: 1 عدد

    لیموں کا رس: 2 چائے کے چمچ

    ٹماٹر، کیوب کی شکل میں کاٹ لیں: 2 عدد

    شملہ مرچ، کیوب: 2 عدد

    زیتون کا تیل: ایک تہائی کپ

    کالی مرچ کٹی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    ابلے ہوئے چاول: حسب ضرورت

    سیخیں: 6 سے 7 عدد

    ترکیب

    چاولوں کو اورنج فوڈ کلر کے ساتھ ابال لیں۔

    مکسنگ باؤل میں گوشت، نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ڈال کے مکس کریں اور گوشت کو 3 سے 4 گھنٹے میری نیٹ کریں۔

    گرل اوون کو پری ہیٹ کرلیں۔

    سیخوں پر گوشت کی بوٹیاں، ٹماٹر، شملہ مرچ یکے بعد دیگرے پروئیں اور اوون میں 8 سے 10 منٹ گرل کریں پھر سائڈ بدل کے 8 سے 10 منٹ دوبارہ گرل کریں۔ خیال رکھیں کہ یہ ٹھیک طرح سے گل جائے۔

    سرو کرتے وقت سیخوں سے اتار کے چاولوں پر رکھ دیں۔

    میری نیٹ کرتے ہوئے اس میں پپیتا یا گوشت گلانے والا پاؤڈر بھی ڈال سکتے ہیں تاکہ ٹھیک طرح سے گلے۔ آپ اس کو کوئلے کی انگیٹھی یا توے پر بھی بنا سکتے ہیں۔

    اگر آپ کے پاس سیخیں نہیں ہیں تو شاشلک اسٹک پر پرو لیں اور اسٹکس اسی طرح چاولوں پر رکھ کے پیش کریں جو زیادہ اچھا تاثر دیں گی۔

  • پیری پیری چکن ود اسپائسی رائس کھانا چاہیں گے؟

    پیری پیری چکن ود اسپائسی رائس کھانا چاہیں گے؟

    یوں تو چکن کھانا ہماری زندگیوں کا معمول ہے تاہم آج ہم آپ کو چکن کو کچھ مختلف طریقے سے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    یہ ترکیب تھوڑی مشکل ضرور ہے لیکن اسے پکانے کے بعد جب آپ کو گھر والوں کی داد ملے گی تو آپ کی محنت وصول ہوجائے گی۔


    اجزا

    چکن: 1 عدد

    لیموں: 4 سے 5 عدد

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    سویا ساس: 2 کھانے کے چمچ

    کالی مرچ کٹی ہوئی: 1 ایک چائے کا چمچ

    پیپریکا پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ

    لہسن: 2 کھانے کے چمچ

    چکن پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    ووسٹر شائر ساس: 2 کھانے کے چمچ

    پیری پیری ساس (ترکیب ذیل میں بتائی گئی ہے): 4 کھانے کے چمچ

    تیل: 1 چوتھائی کپ

    کچری پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    پیری پیری ساس بنانے کے لیے

    کشمیری لال مرچ: 6 عدد

    لال مرچ ثابت: 12 سے 15 عدد

    لال مرچ کٹی ہوئی: 2 کھانے کے چمچ

    تیل: 1 چوتھائی کپ

    سفید سرکہ: آدھا کپ

    پیاز: 1 عدد

    ٹاٹری: آدھا چائے کا چمچ

    لہسن: 4 جوئے

    دھنیہ کٹا ہوا: ایک چائے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    رائی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    اسپائسی رائس بنانے کے لیے

    چاول: 750 گرام

    تیل: 1 چوتھائی کپ

    پیاز باریک کٹی ہوئی: 1 کپ

    لہسن کٹا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    سفید مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    شملہ مرچ کیوبز میں کٹی ہوئی: 1 کپ

    ٹماٹر کیوبز میں کٹے ہوئے: 1 کپ

    پیری پیری ساس: 4 کھانے کے چمچ


    ترکیب

    سب سے پہلے پیری پیری ساس تیار کرلیں۔ تمام اجزا کو بلینڈر میں ملا کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ پیری پیری ساس تیار ہے۔

    چکن کو لیموں کا رس، نمک، سویا ساس، کالی مرچ، پیپریکا پاؤڈر، لہسن، چکن پاؤڈر، ووسٹر شائر ساس، پیری پیری ساس، تیل اور کچری پاؤڈر کے ساتھ میری نیٹ کر کے تین سے چار گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

    اب چکن کے ٹکڑوں کو پہلے سے پری ہیٹڈ اوون میں پچیس سے تیس منٹ کے لیے 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر پکائیں۔

    جب چکن گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو اسے گرل پین میں نکال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔

    رنگ سنہرا اور گرل کے نشان آجائیں تو چکن تیار ہے۔

    اب اسپائسی رائس بنانے کے لیے ایک پتیلی میں چاولوں کو ابال لیں۔

    پھر پین میں تیل گرم کریں۔ اس میں پیاز نرم کرلیں اور لہسن ڈال کر پکائیں۔

    اب اس میں ابلے چاول ڈالیں۔

    ساتھ ہی نمک اور سفید مرچ شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔

    آخر میں شملہ مرچ، ٹماٹر اور پیری پیری ساس ڈال لیں۔

    ایک پلیٹر میں نکال کر گرلڈ چکن کے ساتھ سرو کریں۔

  • آج کھانے میں حیدر آبادی مرچوں کا سالن پیش کریں

    آج کھانے میں حیدر آبادی مرچوں کا سالن پیش کریں

    سردیوں کی آمد آمد ہے۔ ایسے میں چٹ پٹے ذائقہ دار پکوان کھانے کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو حیدر آبادی مرچوں کا سالن پکانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    ہری مرچ درمیانے سائز کی: آدھا کلو

    پیاز بڑے سائز کی: چار عدد، باریک کاٹ لیں

    خشخاش: 2 کھانے کے چمچ

    تل: 2 کھانے کے چمچ

    ثابت دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ

    سفید زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    کھوپرا: 1 ٹکڑا

    سالن کے لیے مصالحہ

    ہلدی: 2 چائے کے چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    کری پتہ: 6 عدد

    کلونجی: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    املی: 1 پیالی، 2 کپ گرم پانی میں بھگو دیں

    کوکنگ آئل یا گھی: کھانا پکانے والے چمچ

    بگھار کے لیے مصالحہ

    سفید زیرہ: ذرا سا

    ثابت لال مرچ: 6 عدد

    میتھی کے دانے: ذرا سے

    کری پتہ: 4 عدد

    ترکیب

    ایک کھلے منہ والی دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں مرچیں ذرا سا نمک ڈال کر تلیں اور کسی دوسرے برتن میں نکال لیں۔

    جب مرچیں نکال چکیں تو دیگچی میں چولہے پر چڑھائے ہوئے گھی یا آئل میں فوراً بگھار والے مصالحے ڈال دیں۔

    تمام مصالحے ٹھیک سے فرائی ہو کر تقریباً سیاہ ہو جائیں تو فوراً پیاز شامل کر دیں۔

    پیاز ہلکی گلابی ہونے لگے تو سارے مصالحے ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔

    اس کے بعد فرائی کی ہوئی مرچیں شامل کریں اور اچھی طرح چمچ چلا دیں۔

    اب املی کا رس نکال کر مرچوں کے اوپر ڈال دیں اور ایک بار ہلکا سا چمچ ہلا کر پورے سالن میں شامل کر دیں۔

    ساتھ ہی کری پتہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم کے لیے رکھ دیں۔

    خوشبو آنے لگے تو چولہے سے اتار لیں اور گرما گرم روٹیوں یا نان کے ساتھ پیش کریں۔

    لذیذ اور چٹخارے دار حیدرآبادی مرچوں کا سالن تیار ہے۔

  • مزیدار کریمی آلو تیار کریں

    مزیدار کریمی آلو تیار کریں

    کریم کو مختلف اشیا کی آمیزش کے ساتھ کھایا جاتا ہے جو کھانے کو نہایت لذیذ بنا دیتا ہے۔ اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار کریمی آلو بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    آلو: آدھا کلو

    ہری پیاز: 2 عدد

    میدہ: 4 کھانے کے چمچ

    وویسٹر سوس: 2 کھانے کے چمچ

    فریش کریم: 4 کھانے کے چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    پسی کالی مرچ: چوتھائی چائے کا چمچ

    پسی سفید مرچ: چوتھائی چائے کا چمچ

    دودھ: 2 کپ

    ترکیب

    سب سے پہلے آلوﺅں کو ابال کر چھیل لیں اور گول گول کاٹیں۔

    اب پین میں میدہ شامل کر کے بھون لیں پھر اس میں دودھ شامل کرکے گرم کرلیں۔

    دودھ جب اچھی طرح سے گاڑھا ہوجائے تو اس میں ہری پیاز، وویسٹر سوس، فریش کریم، نمک، پسی کالی مرچ اور سفید مرچ ڈال کر مکس کریں۔

    اب اس میں کٹے ہوئے آلو کے قتلوں کو شامل کردیں اور چار سے پانچ منٹ پکائیں۔

    مزیدار کریمی آلو تیار ہیں گرم گرم سرو کریں۔

  • مزیدار رس گلے گھر میں بنائیں

    مزیدار رس گلے گھر میں بنائیں

    سفید رنگ کے مزیدار رس گلے سب ہی کو پسند ہوتے ہیں اور انہیں دیکھ کر منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ آج ہم آپ کو رس گلے بنانے کی ترکیب بتارہے ہیں جسے آپ باآسانی گھر میں تیار کرسکتے ہیں۔

    اجزا

    دودھ: 1 کلو

    لیموں کا رس: 3 کھانے کے چمچ

    میدہ: 2 کھانے کے چمچ

    چینی: 2 کپ

    پانی: 3 کپ

    ترکیب

    سب سے پہلے دودھ گرم کریں، جب ابال آنے لگے تو لیموں کا رس ڈال کر ہلائیں۔

    پانچ منٹ پکنے دیں یہاں تک کہ دودھ اچھی طرح پھٹ جائے۔ اسے دس منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔

    اس دوران چینی اور پانی پین میں ڈال کر پکا لیں تاکہ شیرہ تیار ہو جائے۔

    اب پھٹے دودھ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کراوپر پانی ڈالیں تاکہ لیموں کا کھٹا پن نکل جائے اور پھر اچھی طرح نچوڑ لیں۔

    پنیر کو پیالے میں ڈال کر اس میں میدہ مکس کر کے ہاتھ سے سات آٹھ منٹ مسلیں۔

    اب چھوٹی چھوٹی بالز بنا لیں، بالز میں کوئی کریک نا ہو ورنہ رس گلے پھٹ جائیں گے۔

    ان کو شیرے میں ڈال کر ڈھک کر 10 منٹ تیز آنچ پر پکائیں اور پھر پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

    شیرے سے نکال کر ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔