Tag: Recipe

  • انڈے کا پراٹھا کھانا چاہیں گے؟

    انڈے کا پراٹھا کھانا چاہیں گے؟

    آلو یا مختلف سبزیوں کے پراٹھے بنانا تو عام بات ہے۔ آج ہم آپ کو انڈے کا پراٹھا بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    گوندھا آٹا: 2 پراٹھوں کا

    انڈے: 2 عدد

    پیاز: 1 عدد

    ہری مرچ: 3 عدد

    ہرا دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ

    زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    سرخ مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    گھی: حسب ضرورت


    ترکیب

    ایک پیالے میں انڈے، پیاز، ہری مرچ (باریک کتر کے)، ہرا دھنیہ، زیرہ پاؤڈر، سرخ مرچ اور نمک مکس کرلیں۔

    پراٹھا بنانے کے لیے نان اسٹک توا استعمال کریں۔

    پراٹھا بنا کے توے پر ڈالیں پھر پلٹ کے اس کے اوپر والے حصے پر انڈے والا آھا مکسچر ڈال دیں۔

    تھوڑا سا گھی ڈال کے اسے پلٹ دیں۔

    دوسری طرف بھی گھی لگا کے پراٹھا تل لیں۔

    اسی طرح دوسرا پراٹھا بنالیں۔

    گرما گرم پراٹھا نوش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اس عید پر مہمانوں کی تواضع مزیدار افغانی قورمہ سے کریں

    اس عید پر مہمانوں کی تواضع مزیدار افغانی قورمہ سے کریں

    عید خوشیاں بانٹنے اور عزیز و اقارب اور رشتہ داروں سے ملنے ملانے کا دن ہے۔ ایسے میں گھر آئے مہمانوں کی شاندار خاطر تواضع کرنا مشرقی روایات بھی ہیں اور عیدین کا لازمی حصہ بھی۔

    عید میں ایک ہی دن رہ گیا ہے اور اگر آپ نے ابھی تک طے نہیں کیا کہ کل ایسی کون سی ڈش بنائی جائے جسے کھا کر اہل خانہ بھی آپ کے سلیقے کے معترف ہوجائیں اور مہمان بھی آپ کے ذائقے کی داد دیے بنا نہ رہ پائیں، تو بے فکر ہوجائیں، کل کے مینیو میں مزیدار افغانی قورمہ کو سرفہرست بنا لیں۔

    اسے بنانا بھی بے حد آسان ہے، آئیں اس کی ترکیب جانیں۔


    اجزا

    بکرے کا گوشت (ابال لیں اور یخنی بنا لیں): آدھا کلو

    تیل: 1 چوتھائی کپ

    پیاز: 2 عدد

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    لال مرچ (پسی ہوئی): 1 چائے کا چمچ

    ثابت لال مرچ: 8 عدد

    دہی: 1 کپ

    لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ

    کیوڑا: 1 چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ


    ترکیب

    تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو ہلکا سنہری کرلیں۔

    پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور پسی لال مرچ شامل کر کے اچھی طرح فرائی کرلیں۔

    اس کے بعد گوشت کو یخنی، ثابت لال مرچ اور دہی کے ساتھ شامل کر کے دس منٹ پکائیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔

    اب اسے ہلکی آنچ پر مزید 10 منٹ کے لیے دم پر رکھیں۔

    آخر میں لیموں کا رس، کیوڑا اور گرم مصالحہ ڈال کر نکال لیں۔

    مزیدار افغانی قورمہ تیار ہے۔ گرما گرم سرو کریں اور مہمانوں سے داد پائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میٹھی عید کی مٹھاس کو لذیذ شیر خرمہ سے دوبالا کریں

    میٹھی عید کی مٹھاس کو لذیذ شیر خرمہ سے دوبالا کریں

    ماہ رمضان کا اختتام ہوگیا اب عید آیا ہی چاہتی ہے۔ عید کا دن شیر خرمہ کے بغیر ادھورا ہے۔ تو اس عید پر آپ اپنے گھر والوں کو لذیذ شیر خورمہ بنا کر کھلایئے اور ان سے عیدی کی شکل میں داد وصول کیجیئے۔


    اجزا

    دودھ: 1 کلو

    چھوارے: 6 عدد

    سویاں: کوراٹر کپ

    خشک میوہ ۔ بادام پستہ: چھلکا اتار کر باریک کٹے ہوئے

    چینی: کوراٹر کپ

    گھی: 2 چمچ


    ترکیب

    دودھ کو ابالنے کے لیے رکھ دیں۔ آنچ ہلکی رکھیں۔

    چھواروں کو پانی میں بھگو دیں۔ نرم ہوجائے تو گٹھلی نکال کر باریک کاٹ لیں اور دودھ میں ڈال لیں۔

    سویاں باریک توڑ لیں۔

    ایک کڑھائی میں گھی ڈال کر گرم کرلیں اور سویاں ڈال کر سنہری تل لیں۔

    جب چھوارا نرم ہوجائے تو دودھ میں سویاں ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں اور چینی شامل کرلیں۔

    چمچ چلاتے رہیں۔ چینی کا پانی خشک ہوجائے اور شیر خرمہ مناسب گاڑھا ہوجائے تو اتار لیں۔

    بادام پستہ کا چھلکا اس طرح اتاریں کہ آدھا کپ پانی ابالیں پھر بادام پستہ ڈالیں اور دو منٹ چھوڑ دیں۔

    پھر ان کا چھکا اتار لیں اور باریک کاٹ لیں۔

    شیر خرمہ ڈش میں ڈالیں، اوپر سے باریک کٹا ہوا پستہ بادام چھڑک دیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کلب سینڈوچ گھر پر تیار کریں

    کلب سینڈوچ گھر پر تیار کریں

    کلب سینڈوچ ایک شوق سے کھائی جانے والی شے ہے، اسے آپ گھر میں بھی نہایت آسانی سے بنا سکتی ہیں۔


    اجزا

    بریڈ کے سلائسز: 6 عدد

    کھیرا: 1 عدد

    انڈے: 2 عدد

    سلاد پتے: 2 عدد

    ٹماٹو کیچپ: آدھا کپ

    مایونیز: آدھا کپ

    چکن: 200 گرام

    چلی سوس: 1 چائے کا چمچ

    کالی مرچ: حسب ذائقہ

    چاٹ مصالحہ: حسب ذائقہ

    پسی ہوئی لال مرچ: حسب ذائقہ

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: 4 کھانے کے چمچ


    ترکیب

    بریڈ کو سینک لیں اور چکن کے ٹکڑوں کو کالی مرچ، نمک، چلی سوس، چاٹ مصالحہ اور لال مرچ ڈال کر 10 منٹ تک رکھ دیں۔

    اب تیل گرم کر کے اس میں چکن فرائی کر لیں اور نکال کر ٹکڑے کر لیں۔

    پھر انڈوں کو پھینٹ کر اس میں کالی مرچ اور نمک ڈال لیں۔

    اب 3 کھانے کے چمچ آئل لے کر اس میں انڈوں کو آملیٹ کی طرح فرائی کر لیں۔

    بریڈ پر مایونیز لگالیں اور آملیٹ اوپر رکھ دیں۔

    اب کھیرے کے ٹکڑے اور سلاد پتے رکھ کر اس پر دوسرا سلائس لے کر اس پر کیچپ اور چکن کا ٹکڑا رکھ دیں۔

    کلب سینڈوچ تیار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار دھواں گوشت بنانے کی ترکیب جانیں

    مزیدار دھواں گوشت بنانے کی ترکیب جانیں

    کیا آپ نے دھواں گوشت کھایا ہے؟ منفرد ذائقے کی حامل یہ ڈش آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بہت پسند آئے گی لہٰذا اس کے بنانے کی ترکیب جانیں۔


    اجزا

    بکرے یا گائے کا گوشت، بغیر ہڈی کے: 1 کلو

    پیاز: آدھا کلو

    پودینہ: 1 یا 2 گٹھی

    خشک دھنیہ، نمک اور سرخ مرچ: حسب ذائقہ

    دہی: آدھا کلو

    لہسن ادرک: 1 چھٹانک

    ہری مرچیں: تھوڑی سی

    گھی: 1 پاؤ

    پرانی روٹی کا ٹکڑا

    کوئلہ: 1 عدد


    ترکیب

    ایک پاؤ پیاز سے 2 پیاز نکال کر الگ کرلیں اور باقی پیاز، لہسن اور ادرک کو باریک پیس لیں۔

    گوشت کو دھو کر اس میں یہ پسا ہوا پیاز، ادرک، لہسن، نمک، مرچ، خشک دھنیہ اور 3 پیالی پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

    جب پانی خشک ہوجائے تو گھی ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں۔

    دہی کو پھنیٹ لیں۔ خیال رہے کہ دہی کھٹا نہ ہو۔

    اب الگ کی ہوئی 2 پیاز چھلے دار کاٹ لیں۔

    پودینے کے پتے دھو کر باریک کاٹ لیں اور ہری مرچیں بھی کترلیں۔

    باریک چھلے دار کٹی پیاز، پودینہ اور ہری مرچیں ملالیں۔

    اب چولہا بند کردیں اور گوشت میں دہی کی ایک تہہ لگائیں۔

    دوسری تہہ پیاز اور پودینے کی اور دوبارہ دہی اور پھر پودینے اور پیاز کی تہہ لگائیں۔

    اس کے اوپر ایک روٹی کا ٹکڑا رکھیں اور ٹکڑے کے درمیان میں کوئلہ رکھ دیں جو پہلے سے ہی چولہے پر دہکنے کے لیے چھوڑ دیا ہو۔

    کوئلے کے اوپر تھوڑا سا گھی ٹپکائیں اور جب دھواں اٹھنے لگے تو فوراً ڈھک دیں۔

    پانچ منٹ بعد ڈھکن اٹھائیں۔ اب روٹی کو کوئلے سمیت بہت احتیاط سے اٹھائیں اور اتنی ہی احتیاط سے سالن کو کھلی ڈش میں نکال لیں۔

    مزیدار دھواں گوشت تیار ہے۔ گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج دستر خوان کو مزیدار چکن لیمن سے سجائیں

    آج دستر خوان کو مزیدار چکن لیمن سے سجائیں

    چکن کو مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے جس سے اس کی لذت دوبالا ہوجاتی ہے۔ آج ہم آپ کو مزیدار چکن لیمن بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    چکن بریسٹ: 4 عدد

    کارن فلور: 4 کھانے کے چمچ

    پانی: 3 کھانے کے چمچ

    انڈے کی زردی: 2 عدد

    نمک اور مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    لیموں کا رس: ایک چوتھائی کپ

    براؤن شوگر: 3 کھانے کے چمچ

    یخنی یا پانی: 2 کپ

    سویا سوس: 2 کھانے کے چمچ

    ادرک: 1 کھانے کا چمچ

    ہری پیاز: 4 کھانے چمچ


    ترکیب

    کارن فلور، کالی مرچ پاؤڈر، نمک، لیمن کا رس، براؤن شوگر، چکن اسٹاک اور سویا سوس کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

    اب چکن بریسٹ فرائی کریں۔

    اب اس مکسچر کو اوپر پھیلا دیں۔

    مزیدار لیمن چکن تیار ہے۔

    پلیٹ کو ہری پیاز، ہری مرچ باریک کٹی ہوئی اور ثابت سرخ مرچ سے سجا کر پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لذیذ سندھی بریانی بنانے کی ترکیب جانیں

    لذیذ سندھی بریانی بنانے کی ترکیب جانیں

    سندھی بریانی سندھ کی ایک مقبول ڈش ہے جو اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے ملک بھر میں نہایت شوق سے کھائی جاتی ہے۔ اسے بنانے کی ترکیب جانیں۔


    اجزا

    چکن یا مٹن: 1 سے ڈیڑھ کلو

    چاول: 1 کلو

    آلو: ایک گرام

    ٹماٹر: 2 سے 3 عدد

    دہی: 250 گرام

    آلو بخارے: 10 سے 15 عدد

    سرخ مرچ: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    پیاز: 3 عدد

    لہسن کا پیسٹ: 2 چائے کے چمچ

    ادرک: 1 چائے کا چمچ

    چھوٹی الائچی: 8 عدد

    بڑی الائچی: 4 عدد

    لونگ: 10 عدد

    کالی مرچ: 10 عدد

    زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    دار چینی: 1 چائے کا چمچ

    تیز پات کے پتے: 2 عدد

    تیل: 250 گرام

    سبز مرچیں: 6 عدد

    ہرا دھنیہ: تھوڑا سا

    پودینہ: تھوڑا سا

    کیوڑا: 1 چائے کا چمچ

    فوڈ کلر (زرد) 2 چٹکیاں

    چینی: 1 چائے کا چمچ


    ترکیب

    لچھے دار پیاز کاٹ کر فرائی کرلیں، سنہری ہونے کے بعد آدھے نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔

    آدھے پیاز میں لہسن، ادرک، نمک، مرچ، الائچی، کالی مرچ، زیرہ، دار چینی، لونگ، تیز پات اور دہی ڈال دیں۔

    اس سب کو پانی خشک ہونے تک فرائی کر لیں۔

    اب اس میں مٹن یا چکن ڈال دیں۔ مٹن کی صورت میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے جبکہ چکن کے لیے پانی کی ضرورت نہیں ہے۔

    آلو کو کاٹ کر اس کے ٹکڑے کر لیں اور تھوڑا سا سخت رکھ کر ابال لیں۔

    چاولوں کو پانی میں آدھا گھنٹہ بھگونے کے بعد ان کو ابال کر پانی سے دھو لیں۔

    ٹماٹر، ہری مرچیں، دھنیہ، پودینہ، آلو بخارے، ابلے ہوئے آلو اور فرائی پیاز ان سب کو گوشت گل جانے کے بعد اس میں ڈال دیں۔

    اب چاولوں کی ایک تہہ لگا کر اس پر گوشت کا مصالہ ڈال دیں اور اوپر کیوڑہ، فوڈ کلر اور چینی ڈال کر دم دے دیں۔

    پیش کرنے سے پہلے مکس کر کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کریم رول بنانے کی آسان ترکیب

    کریم رول بنانے کی آسان ترکیب

    کریم رول افطار میں ایک پسندیدہ شے ہوسکتی ہے جو سب ہی کو پسند آئیں گے۔ اس کو بنانے کی آسان ترکیب جانیں۔


    اجزا

    پف پیسٹری: آدھا کلو

    فریش کریم: 250 ملی لیٹر

    کریم رول (بازار میں دستیاب ہیں): افراد کی تعداد کے حساب سے

    آئسنگ شوگر: 6 سے 8 کھانے کے چمچ

    ونیلا ایسنس: 4 قطرے

    انڈا: 1 عدد


    ترکیب

    پف پیسٹری کو ابالیں اور اس سے لمبے لمبے ٹکڑے کاٹ لیں۔

    اب اس پر انڈا لگائیں اور کریم رول کون پر لپیٹ لیں۔

    اوون میں بیک کر کے ٹھنڈا کر لیں۔

    کریم میں ونیلا ایسنس اور آئسنگ شوگر ڈال کر پھینٹ لیں اور رول میں بھر دیں۔

    مزیدار کریم رول تیار ہیں۔ اس میں مختلف پھلوں کے ٹکڑے بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشہور ترک مٹھائی بکلاوا کھانا چاہیں گے؟

    مشہور ترک مٹھائی بکلاوا کھانا چاہیں گے؟

    بکلاوا مشرق وسطیٰ اور ترکی میں کھائی جانے والی مشہور مٹھائی ہے۔ تہہ در تہہ بنائی جانے والی اس مٹھائی کو شہد کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو اسے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جس کے بعد آپ باآسانی اسے گھر پر بھی تیار کرسکیں گے۔


    اجزا

    پف پیسٹری: آدھا کلو

    مکھن پگھلا ہوا: 100 گرام

    تیل: 1 چوتھائی کپ

    پستے باریک کٹے ہوئے: آدھا پاؤ

    چینی: 1 پاؤ

    پانی: آدھا کپ

    لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ

    شہد: 2 کھانے کے چمچ


    ترکیب

    پہلے مکھن اور تیل کو اچھی طرح ایک ساتھ ملالیں۔

    اب پف پیسٹری کو چار حصوں میں کاٹ کر اسے بیلنا شروع کر دیں۔

    تیل اور مکھن کے مکسچر سے ایک اوون پروف ڈش کو گریس کر لیں۔

    پف پسٹری کی پہلی تہہ اس میں بچھا دیں۔

    برش کی مدد سے اس کے اوپر مکھن اور تیل کی پالش کریں۔

    پھر تھوڑے سے باریک کٹے پستے پھیلائیں۔

    اب اس پر دوسری پف پیسٹری کی تہہ رکھیں اور باقی سارا عمل دہرائیں۔

    اس طرح 4 تہیں لگالیں۔

    جب تمام تہیں مکمل ہو جائیں تو اس پر چھری کی مدد سے ڈائمنڈ کی شکل میں کٹ لگائیں۔

    اب اسے اوون میں 200 ڈگری پر 30 سے 35 منٹ تک بیک کر لیں یہاں تک کہ سنہرا رنگ آجائے۔

    ایک کڑاہی میں چینی، آدھا کپ پانی، لیموں کا رس اور شہد شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکالیں۔

    سیرپ اچھی طرح گاڑھا ہو جائے تو اسے پیالے میں نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔

    بکلاوا تیار ہو جائے تو اسے اوون سے نکال لیں اور اس پر تیار سیرپ پھیلا کر ڈالیں۔

    تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے بعد ڈائمنڈ کی شکل میں کاٹ کے سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج افطار میں اسپائسی میکرونی چاٹ بنائیں

    آج افطار میں اسپائسی میکرونی چاٹ بنائیں

    رمضان کے دوران سحر و افطار میں خاتون خانہ کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسے پکوان بنائے جائیں جو لذت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کے ساتھ صحت مند رکھنے میں بھی معاون ہوں۔

    افطار میں چھولوں اور پھلوں کی چاٹ کھانا تو عام معمول ہے، آج ہم آپ کو مزیدار اسپائسی میکرونی چاٹ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    میکرونی: 1 کپ

    آلو: 2 عدد

    ٹماٹر: 2 عدد

    پیاز: 1 عدد

    نمک: حسب ذائقہ

    چلی سوس: 2 چائے کے چمچے

    چاٹ مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ہرا دھنیہ: تھوڑا سا


    ترکیب

    میکرونی کو اچھی طرح ابال کر چھان لیں۔

    آلو ابال کر چوکور کاٹ لیں۔ پیاز اور ٹماٹر چوپ کر لیں۔

    ایک پیالے میں میکرونی، پیاز، آلو، ٹماٹر اور نمک ڈال کر مکس کر دیں۔

    اب چلی سوس اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ ہرا دھنیہ باریک کاٹ کر ڈال دیں۔

    مزیدار اسپائسی میکرونی چاٹ تیار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔