Tag: Recipe

  • مزیدار پوٹاٹو ڈونٹس بنانے کی ترکیب

    مزیدار پوٹاٹو ڈونٹس بنانے کی ترکیب

    چکن ڈونٹس بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتے ہیں اور کھانے میں بھی لذیذ ہوتے ہیں، آج ہم آپ کو آلو کے ڈونٹس بنانے کا طریقہ کار بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    آلو
    چنے
    انڈے
    چیز
    دھنیا پاؤڈر
    لال مرچ پاؤڈر
    کالی مرچ پاؤڈر
    زیرہ پاؤڈر
    ہلدی
    نمک
    ادرک لہسن کا پیسٹ
    ٹماٹو کیچپ
    گھی / تیل

    ترکیب

    ایک کپ چنے اور آلو دھو کر ابالیں، پھر ان میں ہلدی، دھنیا پاؤڈر، کالی اور لال مرچ پاؤڈر، ٹماٹو کیچپ، چیز، زیرہ پاؤڈر، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکسر میں اچھی طرح کرش کرلیں۔

    اس پیسٹ کی چھوٹی ٹکیاں بنا کر رکھیں اور کسی چھوٹے گول ڈھکن کی مدد سے بیچ میں سے کاٹ لیں تاکہ ڈونٹس کی شکل بن جائے۔

    انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں ڈونٹس کو ڈپ کریں پھر بریڈ کرمز لگا کر اس کو ڈیپ فرائی کرلیں۔

    مزیدار پوٹاٹو ڈونٹس تیار ہیں، کیچپ اور مایونیز کے ساتھ سرو کریں۔

  • کھوپرا برفی گھر میں تیار کرنا بہت آسان

    کھوپرا برفی گھر میں تیار کرنا بہت آسان

    اکثر لوگوں کا خیال ہے مٹھائیاں اور خصوصاً برفی گھر پر بنانا کافی مشکل ہے لیکن آج ہم آپ کو کھوپرا برفی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    یہ نہ صرف کم وقت میں تیار ہوسکتی ہے بلکہ کھانے میں بھی بے حد مزیدار ہوتی ہے۔

    اجزا

    کھوپرا: 200 گرام

    سفید چاکلیٹ چپ: 100 گرام

    چینی: 300 گرام

    پانی: آدھا کپ

    خشک دودھ: 100 گرام

    گھی: 100 گرام

    ترکیب

    سب سے پہلے ایک کڑاہی میں پانی ڈال کراس میں چینی شامل کریں اور دھیمی آنچ پر تھوڑی دیر تک پکائیں۔

    جب چینی حل ہو کر شیرا گاڑھا ہو جائے تو اس میں گھی، خشک دودھ اور چاکلیٹ چپ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔

    چمچ چلاتے رہیں اور پھر کھوپرا شامل کریں۔

    تھوڑی دیر بعد اسے کسی ٹرے میں نکال لیں، مزیدار کھوپرا برفی تیار ہے۔

  • مزیدار پف پیسٹری گھر میں بنانا بے حد آسان

    مزیدار پف پیسٹری گھر میں بنانا بے حد آسان

    پف پیسٹری عام پیسٹری کے برعکس نہایت مزیدار ہوتی ہے اور باآسانی تیار ہوجاتی ہے۔ آج ہم آپ کو پف پیسٹری تیار کرنے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    پف پیسٹری

    اجزا

    میدہ: 500 گرام

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    چینی: 1 چائے کا چمچ

    تیل: آدھ کپ

    مکھن: 1 پاؤ

    ٹھنڈا پانی: حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے میدہ، چینی اور نمک ایک پیالے میں شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں۔

    اب اس میں تیل شامل کر کے میدے کا آٹا گوندھ لیں اور فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

    اب تھوڑی دیر بعد اس میں ٹھنڈا پانی شامل کر کے ہموار سطح پر آٹا گوندھ لیں اور پچیس سے تیس منٹ کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔

    اب مکھن کی ٹکیہ کو پلاسٹک ریپ میں بیلن کی مدد سے بیل لیں یہاں تک کہ باریک مستطیل کی شکل میں تبدیل ہو جائے۔

    اسی طرح بیلن کی مدد سے ڈو کو بیل لیں اور چوکور کناروں میں باریک تہہ بنالیں۔

    اب مکھن کی ٹکیہ کو ڈو کے درمیان رکھ دیں اور ڈو کے چاروں کنارے اچھی طرح لپیٹ کر بند کر دیں۔

    لپیٹی ہوئی ڈو کو اچھی طرح سے ہاتھوں کی مدد سے دبائیں۔

    دوبارہ سے اسی طرح میدے کی مدد سے ڈو کو بیلن سے مستطیل شکل میں بیل لیں۔

    فولڈ کی ہوئی ڈو کو پلاسٹک ریپ میں لپیٹیں اور اسے بیک کرلیں۔

  • مزیدار ٹماٹو پاستا بنانے کی ترکیب

    مزیدار ٹماٹو پاستا بنانے کی ترکیب

    نوڈلز اور پاستا بچے نہایت شوق سے کھاتے ہیں، آج ہم آپ کو ٹماٹو پاستا بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    بون لیس چکن: 300 گرام

    میکرونی: 250 گرام

    ادرک لہسن کا پیسٹ: ڈیڑھ کھانے کا چمچ

    ٹماٹر پیسٹ: 3 کھانے کے چمچ

    کھانے کا تیل: 2 کھانے کے چمچ

    زیتو ن کا تیل: 2 کھانے کے چمچ

    سفید مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    پانی: حسب ضرورت

    نمک: حسب ذائقہ

    اوریگانو: آدھ چائے کا چمچ

    پیاز: آدھی

    ٹماٹر: 4 عدد

    سبز شملہ مرچ: 1 عدد

    ترکیب

    ایک برتن میں پانی لیں اوراس میں کھانے کا تیل، نمک اور میکرونی ڈال کر ابال لیں اور پھر ٹھنڈا کر لیں۔

    اب ایک پین میں زیتون کا تیل لیں اور اس میں سفید پیاز ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔

    اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر پیسٹ اور چکن ڈال کر 5 سے 7 منٹ تک پکائیں۔

    اب اس میں ٹماٹر، نمک، سفید مرچ، اوریگانو، شملہ مرچ، ٹماٹر اور ابلی ہوئی میکرونی ڈال کر پکا لیں۔

    مزیدار چکن ٹماٹو پاستا تیار ہے۔

  • مزیدار چکن فجیتا رول بنانے کی ترکیب

    مزیدار چکن فجیتا رول بنانے کی ترکیب

    چکن فجیتا کا فلیور بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتا ہے، آج ہم آپ کو چکن فجیتا رول بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    چکن بریسٹ: 250 گرام

    پیاز: 2 عدد

    ٹماٹر: 2 عدد

    شملہ مرچ: 2 عدد

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    لیموں کا رس: 4 کھانے کے چمچ

    روٹی یا پراٹھا: 4 عدد

    ترکیب

    چکن بریسٹ کو دو حصوں میں کاٹ لیں۔

    پھر اس میں لیموں کا رس، نمک، لال مرچ اور زیرہ مکس کر کے 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

    ایک پتیلی میں چکن کو فرائی کریں، جب براؤن ہو جائے تو اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔

    شملہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر کے بیج نکال کر لمبے لمبے ٹکڑے کاٹ لیں۔

    جس پیالے میں چکن میری نیٹ کی تھی اسی پیالے میں سبزی کو ڈال کر مصالحہ لگا کر ایک کھانے کا چمچ تیل شامل کرلیں۔

    اب روٹی یا پراٹھے پر سوس یا مایو گارلک لگا کر اس پر چکن اور سبزی رکھ کر رول کریں اور سرو کریں۔

  • عربی پکوان ہریسہ گھر میں بنانا بہت آسان

    عربی پکوان ہریسہ گھر میں بنانا بہت آسان

    ہریس یا ہریسہ، حلیم سے ملتا جلتا ایک عربی پکوان ہے، یہ پکوان دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہے۔ اسے گھر میں بھی نہایت آسانی سے بنایا جاسکتا ہے جس کی ترکیب مندرجہ ذیل ہے۔

    اجزا

    گوشت (مٹن یا بیف): 1 کلو بغیر ہڈی

    مونگ کی دال: آدھی چھٹانک

    چاول: آدھی چھٹانک

    گندم: 1 پاؤ

    ادرک: حسب ضرورت

    لہسن: حسب ضرورت

    پیاز: حسب ضرورت

    دھنیا: حسب ضرورت

    سیاہ مرچ: 4 چائے کے چمچ پسی ہوئی

    نمک: حسب ضرورت

    گھی: حسب ضرورت

    ترکیب

    چاول اور دال کو اکٹھا ابال لیں اور گندم کو بھگو کر رکھ دیں۔

    گھی میں 2 درمیانے سائز کے پیاز کاٹ کر تل لیں۔

    جب پیاز لال ہو جائے تو اس میں گوشت بھی ملا لیں۔

    اس کے ساتھ ہی ادرک اور لہسن کوٹ کر ڈال دیں۔

    جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں وافر مقدار میں پانی ڈال دیں۔

    جب گوشت گل جائے تو اسے پانی میں سے نکال کر موٹا موٹا کوٹ لیں۔

    اس کوٹے ہوئے گوشت کو دوبارہ پانی میں ڈال دیں، اس کے ساتھ گندم اور ابلی ہوئی دال اور چاول بھی ڈال دیں اور اسے پکنے دیں۔

    اگر ضرورت ہو تو مزید پانی بھی ڈال لیں۔

    گندم کا دانہ نکال کر چیک کریں، اگر اچھی طرح گل گیا ہو تو اس میں گھوٹنا چلائیں اور پکاتے رہیں تاکہ سب چیزیں باہم یکجان ہوجائیں۔

    اس کے بعد کالی مرچ اور نمک ڈال دیں۔

    اب کسی علیحدہ برتن میں گھی ڈال کر اس میں پیاز کاٹ کر ڈالیں اور جب خستہ ہوجائے تو نکال لیں۔

    یہ پیاز نکالا ہوا گرم گرم گھی ہریسہ پر ڈال دیں، اس کے ساتھ چمچ بھی ہلائیں۔

    مزیدار ہریسہ تیار ہے، اس کو ڈونگوں میں نکال لیں۔

    اس کے اوپر تلی ہوئی پیاز اور دھنیا چھڑک کر نان کے ساتھ پیش کریں۔

  • مزیدار فرائیڈ ٹماٹو چکن بنانے کی ترکیب

    مزیدار فرائیڈ ٹماٹو چکن بنانے کی ترکیب

    جانوروں میں لمپی اسکن وائرس کے پھیلاؤ کے سبب مرغی کا استعمال بہت زیادہ کیا جارہا ہے، آج ہم آپ کو نئے انداز سے چکن بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    فرائیڈ ٹماٹو چکن بنانے کی ترکیب

    اجزا

    مرغی کا گوشت: آدھ کلو

    ٹماٹر (سلائس میں کاٹ لیں): 3 عدد

    سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    سویا سوس: 1 کھانے کا چمچ

    سیاہ مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹو کیچپ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے گوشت، سفید زیرہ، سویا سوس، سیاہ مرچ پاؤڈر، نمک اور ٹماٹو کیچپ ڈال کر نصف گھنٹے کے لیے میری نیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔

    اس کے بعد بیکنگ ڈش میں تیل ڈال کر میری نیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ہائی ہیٹ پر 8 سے 10 منٹ تک مائیکرو ویو اون میں بیک کرلیں۔

    اس کے بعد بیکنگ ڈش کو اوون سے نکال کر اس میں ٹماٹر ڈال کر مکس کریں اور ہائی ہیٹ پر 3 سے 4 منٹ تک مزید بیک کرلیں۔

    سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم فرائیڈ ٹماٹو چکن سرو کریں۔

  • افطار میں مزیدار بریڈ پکوڑے بنائیں

    افطار میں مزیدار بریڈ پکوڑے بنائیں

    ماہ رمضان میں پکوڑوں کی مختلف ورائٹیز بنائی جاتی ہیں، آج ہم آپ کو بریڈ پکوڑے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    آلو

    بیسن

    ڈبل روٹی

    پیاز

    ہری مرچ

    کالی مرچ

    لال مرچ

    ہلدی

    نمک

    زیرہ

    اجینو موتو

    تلنے کا تیل

    ترکیب

    آلو دھو کر ابالیں اور اس کو کرش کرلیں، ساتھ ہی اس میں کالی مرچ، لال مرچ، چٹکی بھر ہلدی، نمک، زیرہ، اجینو موتو، ہری مرچ اور پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

    ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ لیں اور اس کے بیچ میں سے دو ٹکڑے کرلیں۔

    اب آلو کا مصالحہ ایک ایک پیس پر رکھیں اور دوسرے پیس کو ڈھک دیں جیسے سلائس بنائے جاتے ہیں۔

    ایک پیالے میں بیسن گھولیں اور یہ ڈبل روٹی کا سلائس اس میں ڈپ کر کے آئل میں فرائی کرلیں۔

    مزیدار ڈبل روٹی پکوڑے تیار کریں، چیز سوس اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار ویجی ٹیبل پیٹیز بنانے کی ترکیب

    مزیدار ویجی ٹیبل پیٹیز بنانے کی ترکیب

    ماہ رمضان میں افطار میں ایسی چیزیں کھانی ضروری ہیں جو ذائقہ دار بھی ہوں اور غذائیت بخش بھی تاکہ دن بھر کی توانائی کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار ویجی ٹیبل پیٹیز بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    گاجر: 1 عدد

    شملہ مرچ: 1 عدد

    آلو: 1 عدد

    مٹر: 1 چوتھائی کپ

    انڈا: 1 عدد

    نمک: حسب ذائقہ

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    چکن پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    میدہ: 1 چائے کا چمچ

    دودھ: 1 چوتھائی کپ

    پف پیسٹری: آدھا کلو

    ترکیب

    تمام چیزوں کو باریک کاٹ کر پین میں 3 کھانے کے چمچ آئل میں سبزی، نمک، کالی مرچ، چکن پاؤڈر اور میدہ ڈال کر بھونیں اور دودھ ڈل کر پیسٹ بنا لیں۔

    اب پف پیسٹری کو ابالیں اور گول کاٹ لیں، اس پر سبزی رکھیں اور بند کرنے کے لیے اس کے کناروں پر کانٹے کی مدد سے دبا لیں۔

    اوپر سے انڈا لگائیں اور بیک کرلیں۔

    مزیدار ویجی ٹیبل پیٹیز تیار ہیں۔

  • مزیدار پیزا رول بنانے کی ترکیب

    مزیدار پیزا رول بنانے کی ترکیب

    پیزا بچوں اور عموماً بڑوں کو بھی بے حد پسند ہوتا ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں پیزا میں جدت پیدا کر کے اسے نئے انداز سے پیش کیا گیا جیسے پیزا فرائز اور پیزا پراٹھا وغیرہ۔

    آج ہم آپ کو پیزا رول بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    بون لیس چکن: 1 کپ

    شملہ مرچ: چوتھائی کپ

    پیاز: چوتھائی کپ

    ٹماٹر: چوتھائی کپ

    زیتون: 8 عدد

    موزریلا چیز: 1 کپ

    لہسن کا جوس: 2 کھانے کے چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    پیپریکا: آدھا چائے کا چمچ

    اوریگانو: 1 چائے کا چمچ

    کیچپ: 1 کپ

    روٹی کے لیے

    میدہ: 2 کپ

    خمیر: 1 چائے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    پسی ہوئی چینی: 2 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر کو سلائس میں چوپ کر لیں۔

    چکن کو بھی چھوٹے چھوٹے پیسز میں کاٹ لیں۔

    پتیلی میں 4 کھانے کے چمچ تیل میں چکن، نمک، کالی مرچ، پیپریکا اور اوریگانو شامل کر کے مکس کریں۔

    پھر پیاز، شملہ مرچ، ٹماٹر، زیتون اور چیز ڈال کر مکس کریں۔

    میدے میں خمیر، نمک، چینی اور ڈال کر گوندھ لیں اور 25 منٹ بعد روٹی بنا لیں۔

    روٹی پر کیچپ لگا کر چکن رکھیں اور رول بنا لیں۔