Tag: Recipe

  • مزیدار کشمیری پلاؤ بنانے کی ترکیب جانیں

    مزیدار کشمیری پلاؤ بنانے کی ترکیب جانیں

    پلاؤ بریانی کی نسبت کم مصالحوں والی ایسی ڈش ہے جس شوق سے کھایا جاتا ہے۔ پلاؤ کو مختلف مقامات پر علیحدہ طریقوں سے بنایا جاتا ہے جس سے اس کی لذت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو کشمیری پلاؤ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    چاول: 500 گرام

    گوشت: آدھا کلو

    تیل: آدھا کپ

    پیاز: 1 سے آدھا عدد

    کلونجی: 1 چٹکی

    دار چینی: 4 اسٹکس

    کالا زیرہ: 1 سے آدھا چائے کا چمچ

    لونگ: 6 عدد

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    پسی سونف: 3 کھانے کے چمچ

    پسا دھنیہ: 3 کھانے کے چمچ

    دہی: 1 کپ

    دودھ: آدھا کپ

    کشمش: 1 کھانے کا چمچ

    پانی: آدھا جگ

    فوڈ کلر: 1 چٹکی

    ابلے انڈے: 3 عدد

    بادام: 10 عدد

    نمک: حسب ذائقہ


    ترکیب

    تیل میں کچی پیاز، کلونجی، کالا زیرہ، لونگ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    اب گوشت، پسی سونف، پسا دھنیہ، دودھ، دہی اور کشمش ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    اب پانی شامل کریں۔

    ہلکا سا جوش آنے پر چاول ڈال کر مکس کریں۔

    دم دینے سے پہلے دودھ اور دہی ایک پیالے میں ملائیں اور چٹکی بھر فوڈ کلر ڈال کر دم لگے ہوئے پلاؤ پر اوپر سے ڈال دیں۔

    تیار ہونے پر ڈش میں نکال کر سنہری پیاز، بادام، کشمش اور ابلے انڈوں سے سجا کر پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شکر قندی کی لذیذ کھیر بنانے کی ترکیب

    شکر قندی کی لذیذ کھیر بنانے کی ترکیب

    کھیر بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ میٹھا ہے جسے مختلف طریقوں سے پکا کر اس کی لذت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    آج ہم آپ کو شکر قندی کی لذیذ کھیر بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    دودھ: 1 کلو

    شکر قندی بلی ہوئی اور چھیل کر مسلی ہوئی: ڈیڑھ پیالی

    چینی: حسب ضرورت

    بادام: 10 عدد

    پستے: 10 عدد


    ترکیب

    دودھ کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔

    دودھ کڑھ کر جب 3 پیالیوں کے قریب رہ جائے تو تیار کی ہوئی شکر قندی اس میں ڈال دیں۔

    شکر قندی کو چھلنی سے بھی نکال سکتی ہیں یا تھوڑے سے دودھ کے ساتھ بلینڈر کے ساتھ بھی پیس سکتی ہیں اس طرح کھیر میں کوئی گٹھلی نہیں رہے گی۔

    ساتھ ہی چینی بھی ڈال دیں اور چمچ چلاتی جائیں۔

    بادام چھیل کر پیس لیں اور آمیزے میں ڈال دیں۔

    کھیر گاڑھی ہوجائے تو ڈش میں نکال لیں۔

    اوپر سے پستہ چھڑک دیں۔

    ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ ٹھنڈی ہوجائے تو سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج کھانے کا لطف کباب کری کے ساتھ دوبالا کریں

    آج کھانے کا لطف کباب کری کے ساتھ دوبالا کریں

    آپ یقیناً اپنے اہل خانہ کو روزانہ کچھ نیا اور مزیدار کھلانا چاہتی ہوں گی اسی لیے ہم آج آپ کو کھانے کا لطف دوبالا کرنے کے لیے کباب کری بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔


    کباب بنانے کے اجزا

    بکرے کا قیمہ: 1 کلو

    سونف پاؤڈر: 3 چائے کے چمچ

    ادرک پاؤڈر: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    لال مرچ پاؤڈر: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    بڑی الائچی: 6 عدد

    کوکنگ آئل: ڈیڑھ کھانے کا چمچ


    کری بنانے کے اجزا

    دہی: 5 کھانے کے چمچ

    کوکنگ آئل: کھانے کے چمچ

    پسا ہوا گرم مصالحہ: 2 چائے کے چمچ

    لونگ: 8 عدد

    دار چینی: 2 انچ کا ٹکڑا

    ٹماٹر: 4 عدد

    ٹماٹر کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    لال مرچ پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ

    ادرک پاؤڈر: 2 چائے کے چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    ہرا دھنیہ: حسب ضرورت


    ترکیب

    قیمے کو 2 بار فوڈ پروسیسر میں چلائیں یا مشن سے چلا کر نکالیں تاکہ مزید باریک ہو جائے۔

    اب بڑی الائچی کو پیس کر کباب کے باقی مصالحوں کے ساتھ ملا کر قیمے میں اچھی طرح مکس کرلیں۔

    اب اس میں تیل، نمک اور انڈہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

    ہاتھوں کو گیلا کرکے تیار شدہ مکسچر سے تین انچ لمبے اور گول کباب بنا کر رکھ لیں۔

    کری بنانے کے لیے دہی کو پھینٹ لیں۔

    ایک بڑے سائز کے پین میں تیل گرم کر کے لونگ اور دار چینی کو 1 منٹ تک فرائی کریں۔

    پھر ٹماٹر شامل کر کے خشک ہونے تک پکائیں۔

    اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ اور دہی ملا کر چلائیں تاکہ دہی کے گولے نہ بننے پائیں۔

    سونف اور ادرک پاؤڈر شامل کر کے 5 منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔

    پھر اس میں تقریباً 5 کپ گرم پانی شامل کر کے ابال لیں۔

    آنچ ہلکی کر کے پہلے سے بنائے ہوئے کباب آہستہ سے گریوی میں شامل کریں اور تقریباً 20 منٹ تک پکنے دیں۔

    اس دوران چمچ بالکل نہ چلائیں۔ اگر چلانے کی ضرورت ہو تو کپڑے سے برتن کو ہلا لیں تاکہ کباب نہ ٹوٹنے پائیں۔

    جب تیل اوپر آجائے تو چولہا بند کر کے گرم مصالحہ اور ہرا دھنیہ ڈالیں۔

    کباب کری کا منفرد پکوان تیار ہے۔ گرم گرم روٹی یا سادہ چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار چکن پیٹیز گھر پر بنائیں

    مزیدار چکن پیٹیز گھر پر بنائیں

    گرما گرم اور خستہ چکن پیٹیز ہر ایک کو پسند ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو مزیدار چکن پیٹیز گھر پر بنانے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    مرغ کا گوشت: ایک کلو

    ادرک پسا ہوا: 1 چائے کا چمچ

    لہسن پسا ہوا: دیڑھ چائے کا چمچ

    ہری مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    پسا گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    سرخ مرچ: 1 چائے کا چمچ

    سوکھا دھنیہ کٹا ہوا: 1 چائے کا چمچ

    انڈے سخت ابلے ہوئے: 2 عدد

    ہری پیاز: 1 چائے کا چمچ

    آلو ابلے ہوئے: 1 درمیانہ سائز کا کیوبز میں کاٹ لیں


    ترکیب

    گوشت میں ادرک، لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ اور دہی ملا کر 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

    حسب ضرورت پانی ڈال کر تیز آنچ پر چڑھائیں کہ گوشت بالکل گل جائے۔

    گوشت کے مکسچر میں آلو اور کٹے ہوئے انڈے، ہری پیاز، دھنیہ اور نمک ملا دیں۔

    دو سموسے کی پٹیاں لے کر اس کے نشان کی طرح رکھیں اور درمیان میں تیار کر دہ مصالحہ رکھ کر لپیٹ دیں اور آٹے کی لئی سے بند کر دیں۔

    ڈیپ فرائی کر لیں۔ سنہری ہونے پر اتار لیں۔

    لذیذ چکن پیٹیز تیار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گرمی میں ٹھنڈی ٹھار رس ملائی سے فرحت پائیں

    گرمی میں ٹھنڈی ٹھار رس ملائی سے فرحت پائیں

    گرمیوں کے موسم میں ایسی اشیا کھانے کا دل چاہتا ہے جو اس سخت موسم میں سکون اور فرحت کا احساس دلائیں۔

    اگر آپ اس موسم میں لسی یا ٹھنڈے مشروبات پی کر اکتا چکے ہیں تو منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے مزیدار رس ملائی تیار کریں۔


    اجزا

    دودھ: 1 لیٹر

    الائچی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    گھی: 1 چائے کا چمچ

    بیکنگ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    میدہ: 1 چائے کا چمچ

    خشک دودھ: آدھا کلو

    چینی: آدھا کلو

    انڈہ: 1 عدد


    ترکیب

    رس ملائی بنانے کے لیے سب سے پہلے پین میں دودھ اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

    اب ایک پیالے میں سوکھا دودھ، میدہ، الائچی پاؤڈر، گھی اور انڈہ پھینٹ کر ڈال دیں۔ ساتھ ہی بیکنگ پاؤڈر بھی شامل کردیں۔

    اب اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے گرم دودھ ڈالتے جائیں اور گوندھ لیں۔

    اب ہاتھ پر گھی لگا کر بالز بنالیں اور دودھ میں ڈالتے جائیں۔

    اس کے بعد 15 منٹ ڈھک کر رکھ دیں۔

    آخر میں کیوڑا شامل کر دیں اور ڈش میں نکال کر ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لذیذ ایرانی تکے بنانے کی ترکیب جانیں

    لذیذ ایرانی تکے بنانے کی ترکیب جانیں

    غیر ملکی کھانے اپنے مقامی مصالحوں اور مختلف طریقہ تیاری کے باعث علیحدہ ذائقوں کے حامل ہوتے ہیں اور زبان کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے غیر ملکی پکوان بنانے سے بہتر کوئی طریقہ نہیں۔

    اسی لیے ہم آج آپ کو ایرانی تکے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جو نہایت آسانی سے تیار کیے جاسکتے ہیں۔


    اجزا

    گوشت (پارچوں کی شکل میں): 1 کلو

    پسا ہوا گرم مصالحہ: 3 چٹکی

    نوشادر ( ٹکیہ کی شکل میں ملتا ہے): 6 ماشہ

    ثابت لال مرچیں: 21 عدد

    خشک دھنیہ: 9 ماشہ

    پیاز: نصف پاؤ

    خشک انجیر: 2 عدد

    دہی: 1 پاؤ

    گھی: حسب ضرورت

    نمک: حسب ضرورت


    ترکیب

    پیاز کو باریک کتریں۔ لال مرچوں کو ہاون دستہ یا کونڈے میں موٹا موٹا کوٹ لیں۔ دھنیہ باریک پیس لیں یا پسا ہوا لیں۔

    نوشادر کو سل پر پیس کر خوب باریک کر لیں یا اسے آگ پر رکھ کر پھیلا دیں اور پیس کر اس کا سفوف بنا لیں۔

    انجیروں کو سل پر بٹے کی ضربوں سے کچل کر پھیلا لیں۔ پھر ان سب کو ملا کر پیس لیں۔

    گوشت کے پارچوں کو دہی کے نمکین پانی سے خوب اچھی طرح دھو لیں اور کسی موٹے کپڑے پر پھیلا کر کسی سایہ دار جگہ میں خشک کریں۔

    اب پسی ہوئی تمام چیزوں کو دہی پھینٹ کر اس میں ملا دیں اور خشک کیے ہوئے گوشت کے پارچوں پر لگا دیں۔

    انہیں 4 گھنٹے تک اسی حالت میں رہنے دیں پھر ان پر گھی لگائیں اور سیخوں پر چڑھا کر دھاگہ اوپر لپیٹ کر کوئلے کی آگ پر سینک لیں۔

    مزیدار ایرانی تکے تیار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار حیدرآبادی بریانی بنانے کی ترکیب

    مزیدار حیدرآبادی بریانی بنانے کی ترکیب

    حیدر آباد دکن کے کھانے اپنے خاص مصالحوں اور منفرد طریقے سے پکانے کے باعث مختلف اور مزیدار ذائقوں کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ کھانے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو حیدرآبادی بریانی بنانے کی ترکیب بتارہے ہیں۔


    اجزا

    چکن یا گائے کا گوشت: 1 کلو

    چاول، آدھا گھنٹہ پہلے بھگو دیں: 1 کلو

    پیاز، کٹی ہوئی: 1 کلو

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    ٹماٹر: 1 پاؤ

    ادرک، پسا ہوا: 2 کھانے کے چمچ

    تیل: 2 کپ

    ثابت گرم مصالحہ: حسب ضرورت

    زعفران: 2 کھانے کے چمچ

    پسی ہوئی لال مرچ: 2 کھانے کے چمچ

    پسا ہوا گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

    آلو: حسب پسند

    لہسن: 2 کھانے کے چمچ

    گھی: آدھا کپ


    ترکیب

    گوشت میں ادرک لہسن لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

    ایک گھنٹہ کے بعد گرم مصالحہ ڈال کر ابال لیں۔

    اب تیل گرم کر کے پیاز کو سنہری کریں اور اس میں ٹماٹر، ہلدی، لال مرچ، پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    گوشت بھون کر ڈالیں اور گریوی بنالیں۔

    چاول کے پانی میں ثابت گرم مصالحہ (دار چینی، کالی مرچ، کالا زیرہ، لونگ) اور نمک ڈالیں۔

    اب چاول کو پانی میں ابالیں اور ابال کر پانی نکال لیں۔

    اب دیگچی میں پہلے جو گوشت کا قورمہ تیار کیا تھا اس میں تھوڑا تیل ڈالیں۔

    ٹماٹر کے سلائس رکھیں اور چاول کی تہہ لگائیں اور پھر قورمہ ڈالیں۔

    اوپر سے پھر چاول کی تہہ لگائیں، اسی طرح چاول اور قورمہ ڈال کر آخری تہہ چاول کی لگا کر دم پر رکھیں۔

    چاولوں کے اوپر زعفران ملا دودھ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

    تیار ہونے پر گرم گرم پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار کوکونٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب

    مزیدار کوکونٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب

    مزیدار کیک بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتے ہیں۔ بازار میں ملنے والے کیک مہنگے ہوتے ہیں اور جیب پر بھاری پڑ سکتے ہیں لیکن آپ مختلف اقسام کے کیک نہایت آسانی سے گھر پر بھی تیار کر سکتی ہیں۔

    آج کوکونٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب جانیں۔


    اجزا

    مار جرین: 220 گرام

    چینی: 220 گرام

    میدہ: 1 سے آدھا کپ

    انڈے: 3 عدد

    دودھ: نصف کپ

    بیکنگ پاؤڈر: 2 چائے کے چمچ

    کھوپرا: آدھا کپ

    فروٹس: 8 کھانے کے چمچ

    رائنڈ: 1 کھانے کا چمچ


    ترکیب

    میدے میں چینی، انڈے، دودھ، بیکنگ پاؤڈر اور پسا ناریل شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔

    اب اس آمیزے کو اوون میں بیک کرلیں۔

    تیار ہونے پر سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دنیا بھر میں مقبول روایتی ازبک پلاؤ بنانے کی ترکیب

    دنیا بھر میں مقبول روایتی ازبک پلاؤ بنانے کی ترکیب

    پلاؤ چاولوں کی ایسی ڈش ہے جس میں مصالحوں کی مقدار بریانی کے مقابلے میں کم رکھی جاتی ہے اور یہ زود ہضم بھی ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں پلاؤ کو مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو ازبک پلاؤ تیار کرنے کی ترکیب بتا رہے ہیں جو اپنی لذت کے باعث دنیا بھر میں نہایت مقبول ہے۔


    اجزا

    چکن: حسب ضرورت

    چاول: 1 کلو

    کابلی چنے: 1 پیالی

    کشمش: کھانے کے چمچ

    گاجر: 3 عدد

    لہسن ادرک: پسا ہوا 1 کھانے کا چمچ

    سیاہ زیرہ: 1 چٹکی

    کالی مرچ: 12 عدد

    پیاز: 4 عدد

    ہری مرچ: 4 عدد

    سفید سرکہ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    کوکنگ آئل: 1 پیالی


    ترکیب

    چاولوں کو دھو کر 20 منٹ کے لیے بھگا دیں۔ کابلی چنے ابال لیں۔

    ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز کو سنہری کرلیں۔

    سنہری پیاز میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس میں چکن، ادرک لہسن، سیاہ زیرہ، اور کالی مرچ ڈال کر بھون لیں۔

    جب پانی خشک ہو جائے تو ابلے چنے، چاول اور کشمش ڈال کر ہلکے ہاتھ سے تھوڑا بھون کر پانی ڈال دیں۔

    پانی اتنا ڈالیں کہ چاول 1 انچ ڈوبے رہیں۔

    سرکہ بھی ساتھ ڈال دیں۔

    جب چاول کا پانی خشک ہو کر دم پر جائے تو دیگچی توے پر رکھ دیں اوپر سے پیاز، کشمش اور گاجر ڈال دیں۔ گاجر کو فنگر چپس کی طرح کاٹ کر پہلے فرائی کرلیں۔

    دم ہونے کے بعد چولہے سے اتار لیں۔

    گرما گرم مزیدار ازبک پلاؤ تیار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج کھانے میں لذیذ شاہی کباب تیار کریں

    آج کھانے میں لذیذ شاہی کباب تیار کریں

    کباب تمام اقسام کے کھانوں کے ساتھ کھائی جانے والی نہایت عام اور پسندیدہ ڈش ہے جو مختلف طریقوں سے بنائے جاسکتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو مزیدار شاہی کباب بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    بکرے کا گوشت (بون لیس): آدھا کلو

    دار چینی: 1 ٹکڑا

    انڈے: 2 عدد

    درمیانی پیاز: 2 عدد

    بڑی الائچی: 2 عدد

    چھوٹی الائچی: 2 عدد

    ہری مرچ: 3 عدد

    ثابت سوکھی لال مرچ: 6 عدد

    چنے کی دال: 50 گرام

    بادام: 50 گرام

    پستے: 50 گرام

    ہرا دھنیہ: آدھی گٹھی

    پودینہ: آدھی گٹھی

    تیل: ایک چوتھائی کپ

    ادرک: 1 درمیانہ ٹکڑا

    لہسن: 3 جوے

    ہلدی: 1 چائے کا چمچ

    پسا ہوا گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ثابت زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

    بیسن: 3 کھانے کے چمچ

    پانی: 1 سے ڈیڑھ کپ

    نمک: حسب ذائقہ


    ترکیب

    سب سے پہلے بکرے کے گوشت کی چھوٹی بوٹیاں کاٹ لیں۔

    پھر ایک کڑاہی میں گوشت، چنے کی دال، دار چینی، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، ادرک، لہسن، بادام، پستے، سوکھی لال مرچ، ہلکا سا نمک اور پانی شامل کردیں اور 20 سے 25 منٹ تک ڈھک کر پکائیں۔

    اس کے بعد ڈھکن ہٹا کر آنچ تیز کر کے پانی اچھی طرح خشک کریں اور پلیٹ میں نکال کر تھوڑا سا ٹھنڈا کرلیں۔

    اب گوشت کو دال کے ساتھ چوپر میں ڈال کر اچھی طرح سے پیس لیں۔

    پھر اس میں پیاز، ہرا دھنیہ، پودینہ، ہری مرچ شامل کر کے ایک منٹ کے لیے دوبارہ پیس لیں تاکہ سب چیزیں اچھی طرح سے مکس ہوجائیں۔

    اسے ایک پیالے میں نکالیں۔ اس میں ثابت زیرہ، گرم مصالحہ، ہلدی، بیسن، لیموں کا رس اور ہلکا سا نمک شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کریں۔

    اس کے گول گول کباب بنائیں۔ اس کے بعد انڈوں کو الگ پیالی میں اچھی طرح پھینٹ لیں اور باقی بچا ہوا بیسن اس میں شامل کر کے مزید پھینٹ لیں۔

    آخر میں ان کبابوں کو ان پھینٹے ہوئے بیٹر میں ڈپ کریں اور پین میں گرم تیل میں شیلو فرائی کرلیں۔

    مزیدار شاہی کباب تیار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔