Tag: Recipe

  • مزیدار فالودہ تیار کرنے کی ترکیب

    مزیدار فالودہ تیار کرنے کی ترکیب

    فالودہ آئس کریم گرمیوں کی خاص سوغات ہے جسے مختلف طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو گھر میں فالودہ تیار کرنے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    دودھ: آدھا کلو

    کھویا: 1 پاؤ

    چینی: حسب ضرورت

    پستہ، بادام ۔ باریک کٹا ہوا: 2 کھانے کے چمچ

    سبز الائچی کے دانے: حسب ضرورت

    کارن فلور: 5 کھانے کے چمچ


    ترکیب

    دودھ کو ابالیں۔ اب دودھ میں کھویا اور چینی شامل کر کے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

    گاڑھا ہونے پر پستہ بادام ڈال کر مکس کریں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔

    آئس کریم ٹھنڈی ہوجائے تو فریزر میں رکھ کر جما لیں اور حسب پسند ٹکڑے کاٹ لیں۔

    فالودہ بنانے کے لیے کارن فلور کو 1 گلاس پانی میں اچھی طرح مکس کریں، مکس کرنے کے بعد کارن فلور کو ہلکی آنچ پر مسلسل چمچ چلاتے ہوئے اتنا پکائیں کہ کارن فلور کا وائٹ کلر ختم ہو جائے۔ کارن فلور پکنے کے بعد گاڑھی لئی کی شکل کا ہوگا۔

    اب گرم کارن فلور کو چمچ کی مدد سے سفید پولی تھین میں ڈالیں۔ پولی تھین کے نچلی طرف کونے میں ماچس کی تیلی سے چھوٹا سا سوراخ بنا لیں۔

    اب ایک پیالے میں ٹھنڈا یخ پانی لیں اور آئس کیوب بھی ڈال لیں ، اب پولی تھین کو ہلکے ہاتھ سے دباتے ہوئے فالودہ کی سویاں پیالے میں گراتے جائیں۔

    سرو کرنے کے لیے پہلے آئس کریم ڈالیں، اوپر فالودہ ڈال کر روح افزا ڈالیں اور تھوڑے سے پستے بادام بھی ڈال دیں۔

    مزید اضافہ کرنا ہو تو پائن ایپل کے ٹکڑے، ویفرز بسکٹ اور رنگ برنگے مربے سے گارنش کر لیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار پنیر بالز بنانے کی ترکیب

    مزیدار پنیر بالز بنانے کی ترکیب

    آج چائے کے ساتھ آلو کے مزیدار پنیر بالز پیش کریں جو یقیناً آپ کے اہلخانہ کو نہایت مزیدار لگیں گے۔


    اجزا

    آلو: ابلے اور بھرتہ کیے ہوئے آدھا کلو

    پنیر: کدوکش کیا ہوا 150 گرام

    ہرا دھنیہ: کترا ہوا آدھی گڈی

    لہسن: 5 جوئے

    ہری مرچیں: کتری ہوئی 4 عدد

    پسی ہوئی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

    پسا ہوا سفید زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    میدہ: چھنا ہو آدھی پیالی

    انڈے: 4 عدد

    ڈبل روٹی کا چورا: ایک پیالی

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: حسب ذائقہ

    سلاد کے پتے: سجانے کے لیے


    ترکیب

    ایک پیالے میں پنیر، دھنیہ، لہسن، ہری مرچیں، زیرہ اور نمک ملالیں۔

    ہتھیلی کو گیلا کر کے تھوڑے سے آلو رکھیں اور اس کے درمیان میں پنیر کا تھوڑا سا آمیزہ بھر کر گیند کی شکل دے دیں۔

    گیند کو پہلے میدے اور پھر انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ لیں۔

    اس عمل کو دہراتے ہوئے سارے آلوؤں کی بالز تیار کرلیں۔

    تمام آلوؤں کی بالز بنانے کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کریں اور بالز کو سنہری ہونے تک تل کر نکال لیں۔

    ڈش کو سلاد کے پتوں کے ساتھ سجا کر آلو کے پنیر بالز اس پر رکھیں اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج کھانے میں مزیدار مصالحہ گوشت تیار کریں

    آج کھانے میں مزیدار مصالحہ گوشت تیار کریں

    آج کھانے میں مزیدار اور چٹ پٹا مصالحہ گوشت تیار کر کے اپنے اہل خانہ سے داد وصول کریں۔


    اجزا

    گائے کا گوشت ہڈیوں کے ساتھ: 1 کلو

    دہی: 1 پاؤ

    ٹماٹر: آدھا کلو

    پیاز: 2 عدد

    ہری مرچ: 4 عدد

    ہلدی: 1 چائے کا چمچ

    دھنیہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    لال مرچ کٹی ہوئی: 1 کھانے کا چمچ

    ادرک لہسن پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    خشک دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ

    زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    گرم مصالحہ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    کالی مرچ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    ہرا دھنیہ: آدھی گٹھی

    لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

    نمک: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    تیل: 1 کپ


    ترکیب

    گائے کے گوشت کو ابال لیں اور یخنی کے ساتھ نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔

    ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو فرائی کرلیں، یہاں تک کہ سنہری ہوجائے۔

    اب ادرک لہسن کا پیسٹ، ثابت دھنیہ، لال مرچ، زیرہ، دھنیہ پاؤڈر، نمک اور ہلدی کو ڈال کر ہلائیں اور فرائی کرلیں۔

    پھر ابلا ہوا گوشت یخنی کے ساتھ ڈال کر ایک ابال آنے تک پکائیں۔

    پھر ٹماٹر اور دہی ڈال کر مکس کریں اور پکنے دیں یہاں تک کہ ٹماٹر گل جائیں۔

    جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس، کالی مرچ، گرم مصالحہ، ہری مرچ اور ہرا دھنیہ شامل کردیں۔

    مزیدار مصالحہ گوشت تیار ہے، ڈش میں نکال کر نان کے ساتھ سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار گول گپے گھر پر تیار کریں

    مزیدار گول گپے گھر پر تیار کریں

    گول گپے بچے اور بڑے سب ہی نہایت شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو گھر میں گول گپے تیار کرنے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    گول گپے کے لیے

    سوجی: 1 کپ

    میدہ: آدھا کپ

    ماش کی دال کا آٹا: 2 کھانے کے چمچ

    کلب سوڈا: گوندھنے کے لیے

    تیل: حسب ضرورت

    فلنگ کے لیے

    آلو ابلے ہوئے: 1 کپ

    بوندی: 2 کپ

    کھٹے پانی کے لیے

    پودینے کے پتے: آدھی گڈی

    ہری مرچ: 3 عدد

    پانی: 1 لیٹر

    اِملی کا گودا: آدھا کپ

    دھنیا بھنا اور پسا ہوا: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ بھنا اور پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: آدھا چائے کا چمچ

    ادرک: دو کھانے کے چمچ

    لیموں کا رس: 3 کھانے کے چمچ


    ترکیب

    کھٹے پانی کے لیے

    بلینڈر میں پودینے کے پتے، ہری مرچ اور کٹی ادرک ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔

    اب اس پیسٹ کو پانی میں شامل کر دیں۔

    ساتھ ہی املی کا گودا، دھنیہ، زیرہ، پسی لال مرچ، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

    اس کے بعد کھٹے پانی کو چھان کر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

    گول گپے کے لیے

    ایک پیالے میں سوجی، میدہ اور ماش کی دال کا آٹا مکس کریں۔

    پھر اسے حسب ضرورت کلب سوڈا ڈال کر گوندھ لیں۔

    آٹے کو 30 منٹ کے لیے رکھ دیں، پھر اسے دوبارہ گوندھیں۔

    اب ہتھیلی پر تھوڑی سی چکنائی لگا کر چھوٹے پیڑے بنائیں۔

    ہر پیڑے کو چھوٹی پوری کی شکل میں بیل لیں اور گیلے کپڑے کے درمیان میں دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔

    آخر میں اسے گرم تیل میں ہلکی آنچ پر فرائی کریں کہ پھولنے لگیں۔

    پھر آنچ تیز کر کے خستہ ہوجانے تک فرائی کریں۔

    سرو کرنے کے لیے

    انگوٹھے کی مدد سے ایک گول گپے میں سوراخ کریں۔

    اس میں ابلے آلو اور پانی میں دس منٹ بھیگی ہوئی بوندی بھریں۔

    اگر پسند ہو تو املی کی چٹنی بھی ڈالیں۔

    آخر میں ٹھنڈے کھٹے پانی کے ساتھ پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج کھانے میں مزیدار بہاری پلاؤ تیار کریں

    آج کھانے میں مزیدار بہاری پلاؤ تیار کریں

    آج ہم دوپہر کے کھانے میں آپ کو مزیدار بہاری پلاؤ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    چکن: 1 کلو

    ادرک لہسن پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    پسی ہری مرچیں: 20 عدد

    پیاز (پسی ہوئی): 2 عدد

    خشخاش: 1 کھانے کا چمچ

    دہی: 1 کپ

    کٹی کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    ہری الائچی: 4 عدد

    دار چینی: 1 ٹکڑا

    لونگ: 6 عدد

    تیز پات: 1 عدد

    زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    چاول: آدھا کلو

    تیل؛ حسب ضرورت

    نمک: حسب ذائقہ


    ترکیب

    چکن کو ادرک لہسن پیسٹ، پسی ہری مرچ، پیاز، خشخاش اور دہی کے ساتھ ایک گھنٹہ میری نیٹ کریں۔

    تیل گرم کر کے اس میں پیاز، کٹی کالی مرچ، ہری الائچی، لونگ، تیز پات، اور زیرہ ڈال کر 5 سے 7 منٹ پکائیں کہ پیاز کا کچا پن ختم ہو جائے۔

    پھر میری نیٹ چکن ڈال کر 2 سے 3 منٹ پکا کر ڈھک دیں اور 20 منٹ کے لیے پکائیں کہ چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے۔

    اب 2 کپ پانی ڈالیں، جب ابال آنے لگے تو چاول ڈال دیں۔

    اسے پکنے دیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور چاول تین چوتھائی پک جائیں۔

    ہلکی آنچ پر دس منٹ دم دیں۔

    مزیدار بہاری پلاؤ تیار ہے۔ رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسٹرڈ مشروم آملیٹ بنانے کی ترکیب جانیں

    مسٹرڈ مشروم آملیٹ بنانے کی ترکیب جانیں

    روزانہ ناشتے میں آملیٹ یا ہاف فرائی ایگ کھانا آپ کے اہل خانہ خصوصاً بچوں کو نہایت بور کردیتا ہوگا، اسی لیے آج ہم آپ کو آملیٹ ایک نئے طریقے سے بنانا سکھا رہے ہیں جسے مسٹرڈ مشروم آملیٹ کہا جاتا ہے۔


    اجزا

    مشروم (سلائسز): چوتھائی کپ

    انڈے (پھینٹے ہوئے): 3 عدد

    مسٹرڈ پیسٹ: آدھا چائے کا چمچ

    کریم: 2 کھانے کے چمچ

    وائٹ پیپر: حسب ذائقہ

    نمک: حسب ذائقہ

    آئل: حسب ذائقہ


    ترکیب

    کریم، مسٹرڈ پیسٹ، نمک اور وائٹ پیپر کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

    اب اس میں مشرومز اور انڈے شامل کردیں۔

    گرم آئل میں آملیٹ فرائی کرلیں۔

    تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار اسپائسی فش اسٹکس بنائیں

    مزیدار اسپائسی فش اسٹکس بنائیں

    سردیوں کا موسم اپنے اختتام پر ہے، ایسے میں سردیوں کی سوغات سے بھرپور فائدہ اٹھالیں۔ اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار اسپائسی فش اسٹکس بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    مچھلی کے فلے: 500 گرام

    انڈے کی سفیدی: 2 عدد

    پسا ہوا لہسن ادرک: 1 کھانے کا چمچ

    پسی ہوئی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

    پسی ہوئی ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    پسا ہوا گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ

    اجوائن: آدھا چائے کا چمچ

    میتھی دانہ پسا ہوا: آدھا چائے کا چمچ

    لیوں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

    میدہ: 2 کھانے کے چمچ

    زردے کا رنگ: 1 چٹکی

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: تلنے کے لیے

    سلاد، پتے، لیموں، ٹماٹر: سجاوٹ کے لیے


    ترکیب

    ایک پیالے میں تیل اور مچھلی کے علاوہ تمام اجزا اچھی طرح سے ملا لیں۔

    مچھلی کے فلے کو پٹیوں کی صورت میں کاٹ کر پیالے میں شام کریں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

    کڑاہی میں تیل گرم کریں، مچھلی کی پٹیاں ایک ایک کر کے اس میں شامل کریں اور سنہری تل کر کاغذ پر نکال لیں۔

    مزیدار فش اسٹکس سلاد پتے، لیموں اور ٹماٹر سے سجا کر پیش کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیٹھے کی لذیذ مٹھائی تیار کریں

    پیٹھے کی لذیذ مٹھائی تیار کریں

    پیٹھے کی مٹھائی صوبہ پنجاب میں بہت شوق سے کھائی جاتی ہے اور یہ نہایت ذائقہ دار اور لذیذ ہوتی ہے۔

    آج ہم گھر میں پیٹھے کی مٹھائی بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    پیٹھا: 1 کلو

    چینی: آدھا کلو

    کھانے کا سوڈا: 1 کھانے کا چمچ

    کیوڑا ایسنس: چند قطرے

    چاندی کا ورق: حسب ضرورت


    ترکیب

    پیٹھے کے چھلکے اتار کر ٹکڑے کاٹیں اور کانٹے والے چمچ سے سوراخ کر لیں۔

    ایک پتیلی میں کھانے کا سوڈا اور پانی ڈال کر مکس کر لیں اور پیٹھے کے ٹکڑوں کو سوڈے والے پانی میں 3 سے 4 گھنٹوں کے لیے بھگو دیں۔

    اب ان ٹکڑوں کو صاف پانی سے دھو کر ابلتے ہوئے پانی میں پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

    اس کے بعد انہیں چھلنی میں نکال کر پانی خشک کر لیں۔

    پھر ایک پین میں پانی اور چینی ڈال کر ایک تار والا شیرہ تیار کریں اور کیوڑا ایسنس مکس کر لیں۔

    اب اس میں پیٹھے کے ٹکڑے ڈالیں اور ڈھک کر پانچ منٹ پکائیں۔

    اس کے بعد چولہا بند کرکے چھوڑ دیں۔

    اب پیٹھے کو روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔

    آخر میں چاندی کے ورق سے گارنش کر کے سرو کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مزیدار لزانیہ بنانے کی ترکیب جانیں

    مزیدار لزانیہ بنانے کی ترکیب جانیں

    لزانیہ ایک اطالوی ڈش ہے اور اسے پاستا کی سب سے قدیم قسم مانا جاتا ہے۔

    اسے گھر میں بنانا بھی نہایت آسان ہے، آئیں آج اپنے گھر والوں کو مزیدار لزانیہ سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیں۔

     


    اجزا

    دودھ: 1 لیٹر

    میکرونی: 1 پیکٹ

    میدہ: 2 کھانے کے چمچ

    نمک: حسب ذوق

    پسی کالی مرچ: ڈھائی چائے کا چمچ

    انڈے: 4 یا 5 عدد


    سوس بنانے کے لیے

    تیل: 6 کھانے کے چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹر پیوری: 1 کپ

    چلی سوس: 2 کھانے کے چمچ

    نمک: حسب ذوق

    سرکہ: 1 کھانے کا چمچ

    پیاز: 2 عدد

    شملہ مرچ: 1 سے 2 عدد

    پسی کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ


    ترکیب

    ایک پین میں دودھ کو گرم کر لیں۔

    اب ایک اور پین میں میدے کو پانی میں گھول لیں اور گرم دودھ اس میں شامل کردیں۔

    اب اس میں نمک، پسی کالی مرچ ڈال کر مکس کریں۔

    ایک پین میں تیل ڈالیں۔

    اس میں ادرک لہسن پیسٹ، ٹماٹر پیوری، چلی سوس، نمک، سرکہ، پیاز اور پسی کالی مرچ ڈال کر پکائیں۔

    ایک باؤل میں انڈوں کو توڑیں۔ اس میں کالی مرچ اور نمک ڈال کر پھینٹیں۔

    اب اس سوس کو ابلی میکرونی میں ڈال کر مکس کریں۔

    ساتھ ہی بیکنگ ٹرے میں میکرونی کو پھیلا لیں اوراس پر بنایا ہوا ریڈ سوس پھیلائیں اور میکرونی ڈال دیں۔

    اوپر سے بقیہ سوس ڈال دیں۔

    انڈے کو پھینٹ کر اوپر سے ڈال دیں۔

    شملہ مرچ، گاجر کے سلائس لگادیں اور بیک کرلیں۔

    تیار ہونے پر نکال کر سرو کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حیدرآباد کی مشہور ربڑی گھر پر تیار کریں

    حیدرآباد کی مشہور ربڑی گھر پر تیار کریں

    صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کی ربڑی پورے ملک میں نہایت مشہور ہے۔ آج ہم آپ کو لذیذ ربڑی بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتارہے ہیں جسے گھر والے کھا کر بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔


    اجزا

    دودھ، بالائی کے ساتھ: 2 لیٹر

    چینی: 3 سے 4 کپ

    عرق گلاب: 1 چائے کا چمچ

    بادام، پستہ، کاجو (باریک کٹے ہوئے): حسب ذائقہ


    ترکیب

    ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر اسے ایک ابال دیں اور آنچ ہلکی کر دیں۔

    تھوڑی، تھوڑی دیر کے بعد ملائی کی تہہ کو دیگچی کے کناروں کی طرف لاتے رہیں تاکہ دیگچی کے کناروں کے ساتھ ایک دائرہ سا بن جائے۔

    جب دودھ پک کر ایک چوتھائی رہ جائے تو اس میں چینی اور پستہ بادام ڈال دیں۔

    اب اس کو اتنی دیر پکائیں کہ دودھ بالکل خشک ہو جائے اور ربڑی ملائی باقی رہ جائے۔

    اب اس میں گلاب کا عرق ملا کر فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں۔

    مزیدار ربڑی تیار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔