Tag: Recipe

  • شاہی مٹر پلاؤ بنانے کی ترکیب جانیں

    شاہی مٹر پلاؤ بنانے کی ترکیب جانیں

    جمعہ کے بابرکت دن جب بچے اور بڑے نماز ظہر کے بعد ایک ساتھ مل کر گھر میں کھانا کھاتے ہیں تو ایسے موقع پر ان کے لذت کام و دہن کا بھرپور خیال رکھنا چاہیئے۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار شاہی مٹر پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    چاول: آدھا کلو

    مٹر: 1 کپ

    تیل: 1 چوتھائی کپ

    پیاز: آدھا کپ

    کالی مرچ: 10 عدد

    لونگ: 6 عدد

    دار چینی: 1 ٹکڑا

    ہری الائچی: 2 عدد

    کالی الائچی: 1 عدد

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    نمک: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    دہی: 1 کپ

    انڈےا بلے ہوئے: 2 عدد

    کاجو: 12 عدد


    ترکیب

    سب سے پہلے تیل گرم کر کے اس میں تلی پیاز، کالی مرچ، لونگ، دار چینی، ہری الائچی، کالی الائچی، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ایک چوتھائی کپ پانی ڈالیں۔

    ساتھ ہی اس میں نمک، پسی لال مرچ، دہی اور مٹر شامل کرکے اچھی طرح فرائی کر لیں۔

    پھر اس میں چاولوں کو 2 کپ پانی کے ساتھ ڈال کر ڈھکیں اور اتنا پکالیں کہ چاول تیار ہو جائیں۔

    اب اسے 10 منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں۔

    سرو کرنے سے پہلے انڈے اور کاجو سے گارنش کریں۔

    مزیدار شاہی مٹر پلاؤ تیار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مزیدار افغانی قورمہ بنانے کی ترکیب

    مزیدار افغانی قورمہ بنانے کی ترکیب

    افغانی قورمہ کو پکانے کا انداز عام قورمے سے مختلف ہوتا ہے۔ اس میں اشیا کو پہلے ابالا جاتا ہے پھر انہیں پکایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا ذائقہ بھی عام قورمے سے مختلف ہوتا ہے۔

    آج ہم آپ کو مزیدار افغانی قورمہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    بکرے کا گوشت ابلا ہوا اور یخنی کے ساتھ: آدھا کلو

    تیل: 1 چوتھائی کپ

    پیاز کٹی ہوئی: 2 عدد

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    ثابت لال مرچ: 8 عدد

    دہی: 1 کپ

    لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ

    کیوڑا: 1 چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ


    ترکیب

    سب سے پہلے تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو ہلکا سنہری کرلیں۔

    اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور پسی ہوئی لال مرچ شامل کر کے اچھی طرح فرائی کرلیں۔

    اس کے بعد گوشت کو یخنی، ثابت لال مرچ اور دہی کے ساتھ شامل کر کے 10 منٹ پکائیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔

    اب اسے ہلکی آنچ پر مزید 10 منٹ کے لیے دم پر رکھیں۔

    آخر میں لیموں کا رس، کیوڑا اور گرم مصالحہ ڈال کر نکال لیں۔

    گرما گرم مزیدار افغانی قورمہ تیار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج دستر خوان کو یونانی پکوان موساکا سے سجائیں

    آج دستر خوان کو یونانی پکوان موساکا سے سجائیں

    موساکا بینگن سے بنی ہوئی ایک ذائقہ دار ڈش ہے جو ترکی اور یونان میں بہت شوق سے کھائی جاتی ہے۔ یہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کی روایتی ڈش ہے۔


    اجزا

    بینگن: 2 عدد

    پیاز: 2 عدد

    ادرک لہسن پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    قیمہ: آدھا کلو

    کُٹی ہوئی مرچ: 2 کھانے کے چمچ

    نمک: آدھا چائے کا چمچ

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹو پیوری: 1 کپ

    ٹماٹر ابلے ہوئے: 3 عدد

    مکھن: 50 گرام

    زیتون کا تیل: 4 کھانے کے چمچ


    موساکا سوس کے لیے

    مکھن: 50 گرام

    میدہ: 2 کھانے کے چمچ

    دودھ: 1 گلاس

    انڈے کی زردی: 1 عدد

    کوٹیج چیز: 100 گرام

    چیڈر چیز: 100 گرام

    جائفل: 1 چٹکی


    ترکیب

    سب سے پہلے زیتون کا تیل ڈال کر بینگن کو اس میں فرائی کر لیں۔

    اب پین میں مکھن ڈال لیں اور پیاز ہلکی فرائی کریں۔ ادرک لہسن پیسٹ اور قیمہ ڈال کر بھون لیں جب تک پانی خشک ہو جائے۔

    ابلے ہوئے ٹماٹر، کٹی ہوئی مرچ، نمک اور ٹماٹو پیوری ڈال کر تیز آنچ پر بھون لیں، موساکا تیار ہے۔

    سوس کے لیے دودھ میں مکھن، انڈے کی زردی، کالی مرچ، جائفل اور میدہ ڈال کر پکائیں۔

    اب ایک اوون پروف باؤل میں پہلے قیمہ پھر بینگن، اس کے بعد سوس کی تہہ اور اس پر چیڈر چیز اور کوٹیج چیز ڈال دیں۔

    اب اس کو آدھے گھنٹے تک 200 ڈگری پر بیک کریں۔

    لذیذ موساکا تیار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مزیدار شوارمہ گھر میں تیار کریں

    مزیدار شوارمہ گھر میں تیار کریں

    شوارمہ ترکی اور عرب ممالک سمیت دنیا بھر میں مشہور ہے جبکہ پاکستان میں بھی اسے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو گھر میں لذیذ شوارمہ بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    بون لیس چکن: آدھا کلو

    لہسن کا پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    سفید مرچ: 1 چائے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    سویا سوس: 1 کھانے کا چمچ

    سفید سرکہ: 2 کھانے کے چمچ

    دار چینی: 2 کھانے کے چمچ

    تیل: 2 کھانے کے چمچ

    چلی سوس: 3 کھانے کے چمچ

    دہی: 3 کھانے کے چمچ

    پیٹا بریڈ: 1 عدد

    پیاز: حسب ضرورت

    سلاد کے پتے: حسب ضرورت

    تاہینی سوس

    تاہینی (باآسانی بازار میں دستیاب ہے): 2 کھانے کے چمچ

    دہی: آدھا کپ

    لہسن کا پیسٹ: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: آدھا چائے کا چمچ

    سفید مرچ: 1 چوتھائی چائے کا چمچ


    ترکیب

    بون لیس چکن کو اسٹرپس میں کاٹ لیں۔

    پھر چکن اسٹرپس کو لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ، نمک، سویا سوس، سفید سرکہ، پسی دار چینی، چلی سوس اور دہی سے ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر دیں۔

    ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں۔ اس میں میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر 10 منٹ تک اتنا فرائی کریں کہ گل جائے۔

    بلینڈر میں تاہینی، دہی، لہسن کا پیسٹ، نمک اور سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ تاہینی سوس تیار ہے۔

    اب ایک پیٹا بریڈ پر فرائی کی ہوئی چکن ڈالیں۔

    ساتھ ہی تاہینی سوس، پیاز اور سلاد پتے ڈال کر رول کر لیں۔

    ایک پیالے میں تاہینی سوس یا چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج دستر خوان کی رونق چکن ریشمی کباب سے دوبالا کردیں

    آج دستر خوان کی رونق چکن ریشمی کباب سے دوبالا کردیں

    آج اپنے دسترخوان کی رونق کچھ مختلف کھانوں سے بڑھائیں اور چکن ریشمی کباب بنا کر اپنے اہل خانہ کا دل جیت لیں۔


    اجزا

    چکن قیمہ: آدھا کلو

    لہسن ادرک پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    پیاز: 1 عدد

    کالی مرچ کٹی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ

    ہری الائچی: ایک تہائی چائے کا چمچ

    سفید زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    کالا زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    دار چینی پاؤڈر: 1 تہائی چائے کا چمچ

    سفید میرچ پاؤڈر: 1 تہائی چائے کا چمچ

    کریم: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

    دہی: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

    بیکنگ پاؤڈر: 1 چٹکی

    ہری مرچ: 5 سے 6 عدد

    تیل: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

    نمک: حسب ذائقہ


    ترکیب

    ایک چوپر میں تیل کے علاوہ باقی تمام اجزا کو اچھی طرح پیس لیں۔

    اب ہاتھوں کو تیل کی مدد سے گریس کر کے قیمہ کے بالز بنائیں اور اسکیور یا راڈ پر لگا کر کباب کی شکل دے دیں۔

    اب اسے کوئلوں پر پکائیں، بیک کرلیں یا فرائی کرکے کوئلوں کا دھواں دے سکتے ہیں۔

    جب کباب تیار ہوجائیں تو سرونگ پلیٹر پر رکھ کر سبزیوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چائے کے ساتھ مزیدار چکن کپ کیک بنانے کی ترکیب

    چائے کے ساتھ مزیدار چکن کپ کیک بنانے کی ترکیب

    کپ کیک بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتے ہیں۔ شام کی چائے کے ساتھ اگر نمکین چکن کپ کیک بنائے جائیں تو یہ چائے کا لطف دوبالا کردیں گے۔


    اجزا

    بریڈ سلائسز: 12 عدد

    مکھن: 4 کھانے کے چمچ

    لہسن: حسب ذائقہ

    نمک: حسب ذائقہ

    کالی مرچ: حسب ذائقہ

    چکن: ایک کپ ابلی اور ریشہ کی ہوئی

    بند گبھی: آدھا کپ فرائی کی ہوئی

    ہرا دھنیہ: آدھا کپ

    ہری مرچ: 2 کھانے کے چمچ

    سرکہ: 1 کھانے کا چمچ

    سویا سوس: 2 کھانے کے چمچ

    موزریلا چیز: ایک کپ


    ترکیب

    گول کوکی کٹر کی مدد سے بریڈ سلائس کو بیچ سے کاٹ کر کنارے الگ کرلیں۔

    اب مکھن کو پگھلا کر نمک اور کالی مرچ شامل کریں۔

    مکھن والے آمیزے سے کپ کیک ٹرے کو برش کریں۔

    اب بریڈ سلائس کو کپ کیک ٹرے میں رکھیں۔

    مکھن کو پگھلا کر چکن شامل کر کے اسٹر فرائی کرلیں۔

    پھر اس میں ہری مرچ، نمک، کالی مرچ، سرکہ، سویا سوس، بند گوبھی اور ہرا دھنیہ شامل کریں۔

    چکن کے ساتھ کپ کیک بیس میں ڈال کر اوپر سے موزریلا چیز ڈالیں۔

    اب اسے 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 10 سے 15 منٹ یا گولڈن ہونے تک اوون میں بیک کریں۔

    مزیدار چکن کپ کیک تیار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج کھانے میں مزیدار پودینہ گوشت تیار کریں

    آج کھانے میں مزیدار پودینہ گوشت تیار کریں

    آج دستر خوان پر لذیذ پودینہ گوشت پیش کر کے اپنے اہل خانہ کا دل جیت لیں۔ پودینے کی مہک کھانوں کو نہایت لذیذ بنادیتی ہے جس کا تجربہ آپ کو یہ ڈش کھا کر ہوجائے گا۔


    اجزا

    گوشت (ہڈی والا): آدھا کلو

    ادرک لہسن کا پیسٹ: ڈیڑھ کھانے کا چمچ

    کالی مرچ پسی ہوئی:حسب ضرورت

    گرم مصالحہ: حسب ضرورت

    سرخ مرچ: حسب ضرورت

    کوکنگ آئل: حسب ضرورت

    سفید سرکہ: 2 چمچ

    نمک: حسب ضرورت

    ہرا دھنیہ: 1 گڈی

    پودینہ: 1 گڈی

    پیاز: 1 عدد

    دہی: 1 کپ


    ترکیب

    سب سے پہلے پودینہ، ہرا دھنیہ، کالی مرچیں، ادرک اور لہسن کا پیسٹ باریک پیس لیں۔ اس آمیزے کو گوشت میں اچھی طرح ملا کر رکھ دیں۔

    پھر اس گوشت میں نمک، مرچ، گرم مصالحہ، دہی اور سرکہ ملا دیں۔ پھر دو دن کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    پکانے سے پہلے دیگچی میں پیاز گرم کریں۔ اس میں آمیزے سمیت گوشت ڈال دیں۔

    پھر 30 سے 35 منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

    پھر دہی کا پانی خشک کرنے کے لیے 15 منٹ تک خوب بھونیں۔

    اس کے بعد پانچ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم کے لیے رکھ دیں۔

    مزیدار پودینہ گوشت تیار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نئے سال کا آغاز اسٹرابیری فلڈ کیک سے کریں

    نئے سال کا آغاز اسٹرابیری فلڈ کیک سے کریں

    آج سال 2018 کا پہلا دن ہے۔ آج کے دن کو خوشگوار انداز سے گزاریں تاکہ پورا سال آپ کے لیے خوشیوں بھرا بن جائے۔ آج اپنے گھر والوں کی تواضع اسٹرابیری فلڈ کیک سے کریں جس سے آج کے دن کی مٹھاس اور خوشیوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔


    اشیا

    میدہ: 150 گرام

    بیکنگ پاؤڈر: نصف چائے کا چمچ

    چینی: 150 گرام

    مکھن: 50 گرام

    انڈے: 5 عدد

    ونیلا ایسنس: 2 قطرے


    ترکیب

    اوون کو گیس مارک 5 پر گرم کر لیں۔

    ایک 8 بائی 8 انچ والا چوکور کیک ٹن لیں۔ اس کی بیس کو بیکنگ شیٹ سے کور کر کے شیٹ کو گریس کریں اور اس پر تھوڑا سا میدہ چھڑک دیں۔

    انڈوں کی زردی اور سفیدی الگ الگ کر لیں۔

    اب ایک پیالے میں زردی، چینی اور ونیلا ایسنس کو ڈال کر ہینڈ مکسر سے اتنا پھینٹیں کہ کریم جیسا بن جائے۔

    دوسرے پیالے میں سفیدی کو مکسر کے ساتھ اتنا پھینٹیں کہ وہ گاڑھی ہو جائے۔

    اب زردی والے مکسچر کے اندر بیکنگ پاؤڈر ملا میدے کو تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں اور اسے مکسچر کے اندر فولڈ کرتے جائیں۔ مکس نہیں کرنا ہے بلکہ میدہ اور زردی والا مکسچر ایک دوسرے میں الٹنا پلٹنا ہے تاکہ ہوا اندر ہی رہے۔

    اب آخر میں اس مکسچر میں سفیدی والا مکسچر بھی ڈال دیں اور اسے بھی الٹ پلٹ کریں۔

    اب اس مکسچر کو کیک ٹن میں ڈال کر اوپر سے لیول کرلیں اور اوون میں 30 سے 35 منٹ تک یا جب تک اندر سے ٹھیک سے پک نہیں جاتا تب تک بیک کر لیں۔

    اب اس کیک کو ٹھنڈا اور سخت ہونے کے لیے رکھ دیں یا فریج میں رکھ دیں۔


    فلنگ کے لیے

    اسٹرابیریز: 250 گرام

    دودھ: 250 ملی لیٹر

    کسٹرڈ پاؤڈر: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

    چینی: 3 سے 4 کھانے کے چمچ

    ایک سنگل کریم کا ٹب: 280 ملی لیٹر والا

    سٹرابیری جیم: 4 سے 5 کھانے کے چمچ

    پانی: 2 کھانے کے چمچ


    اسٹرابیریز کے چند ٹکڑے ڈیکوریشن کے لیے الگ رکھ دیں اور باقی اسٹرابیریز کو سلائسز میں کاٹ لیں۔

    دودھ میں چینی اور کسٹرڈ پاؤڈر ملا کر اسے اتنا پکائیں کہ جب مناسب حد تک گاڑھا ہو جائے تو آنچ بند کر دیں۔

    اب اس میں کریم شامل کردیں اور اچھی طرح مِکس کریں تاکہ کسٹرڈ اور کریم بالکل یک جان ہو جائیں۔

    اسٹرابیری جیم میں پانی ملا دیں اور مائیکرو ویو اوون میں ہلکا سا گرم کر لیں۔

    اب کیک کو ٹن سے باہر نکالیں اور ٹن کو اندر سے کلنگ فلم سے سارا کور کر دیں۔

    کیک کو 2 حصوں میں کاٹ لیں۔ دونوں حصوں کی کٹی ہوئی سائڈوں پر جیم لگائیں۔

    اوپر والا حصہ ٹن کے اندر رکھیں۔ اس پر کسٹرڈ پھیلا کر اسٹرابیریز کی تہہ لگا دیں۔

    اب کیک کا نیچے والا حصہ اس پر رکھ دیں۔ اس ٹن کو 1 سے 2 گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں تاکہ فلنگ اچھی طرح جم جائے۔


    آئسنگ کے لیے

    آئسنگ شوگر: 150 گرام

    نیم گرم اسٹرابیری جیم: 2 کھانے کے چمچ

    جیم اور شوگر کو اچھی طرح مکس کر لیں۔

    اب کیک کو ٹن میں سے احتیاط سے نکال کر سرونگ پلیٹ میں ایسے رکھیں کہ نیچے والا حصہ اوپر کی طرف آئے۔

    اس پر آئسنگ پھیلا دیں اور ایک طرف رکھی سٹرابریز کو کاٹ کر کیک کو سجا دیں۔

    مزیدار اسٹرابیری فلڈ کیک تیار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بہاری قیمہ بنانے کی آسان ترکیب

    بہاری قیمہ بنانے کی آسان ترکیب

    دنیا بھر میں گوشت کو قیمہ بنا کر اسے مختلف انداز میں پکایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک مختلف انداز یعنی بہاری قیمہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    خشخاش: 1 کھانے کا چمچ

    کھوپرا، پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

    ثابت لال مرچ: 12 عدد

    لونگ: 3 عدد

    دار چینی: 2 ٹکڑے

    ہری الائچی: 3 عدد

    کچا پپیتا: 1 کھانے کا چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    گھی یا تیل: آدھا کپ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    دہی: 1 کپ

    پیاز، تلی اور پسی ہوئی: 3 چائے کے چمچ

    گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ہرا دھنیہ: گارنش کے لیے

    ہری مرچ: گارنش کے لیے


    ترکیب

    سب سے پہلے خشخاش، کھوپرا، ثابت لال مرچ، لونگ، دار چینی اور ہری الائچی کو بھون کر پیس لیں۔

    قیمے کو کچا پپیتا اور ادرک لہسن کے پیسٹ سے میری نیٹ کر کے 2 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

    اب گھی یا تیل گرم کرکے اس میں مصالحہ، ایک چوتھائی کپ پانی اور نمک کے ساتھ ڈال کر چند منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔

    اب اس میں میری نیٹ کیا ہوا قیمہ شامل کریں۔

    دہی ڈال کر ڈھکیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔

    اس کے بعد پیاز اور گرم مصالحہ شامل کرکے کوئلے کا دم دیں۔

    اب ہرا دھنیہ اور ہری مرچ سے گارنش کرکے پراٹھے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج کھانے میں لذیذ جنجر فش بنائیں

    آج کھانے میں لذیذ جنجر فش بنائیں

    سردیوں کے موسم میں گرم تاثیر والی غذائیں کھانا ضروری ہیں تاکہ آپ صحت مند اور چاک و چوبند رہ سکیں۔ آئیں آج کھانے میں مزیدار جنجر فش بنا کر اپنے دستر خوان کو جدت بخشیں۔


    اجزا

    مچھلی: آدھا کلو، بغیر کانٹوں والی کیوبز میں کٹی ہوئی

    دہی: آدھا کلو

    ادرک: 225 گرام لمبائی میں کتری ہوئی

    کالی مرچ پاوڈرـ 3 چائے کے چمچ

    زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    اجینو موتو: آدھا چائے کا چمچ

    ہرا دھنیہ: آدھا کپ باریک کٹا ہوا

    کوکنگ آئل: آدھا کپ


    ترکیب

    مچھلی کو اچھی طرح دھو لیں اور ایک دیگچی میں دہی ڈال کر چولہے پر رکھ کر پکائیں۔

    جب دہی کا آدھا پانی خشک ہو جائے تو اس میں مچھلی ڈال کر تیز آنچ پر پکنے دیں۔

    جب مچھلی گل جائے اور دہی کا پانی بالکل خشک ہو جائے تو اس میں نمک، زیرہ، اجینو موتو، کالی مرچ پاؤڈر اور آئل ڈال کر بھونیں، یہاں تک کہ تیل علیحده ہو جائے۔

    پھر اس میں ہری مرچیں، ہرا دھنیہ، ادرک اور آدھا کپ پانی ڈال کر پانچ منٹ تک دم پر رکھیں۔

    مزیدار جنجر فش تیار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔