Tag: Recipe

  • مزیدار چیز کیک گھر میں بنانا بے حد آسان

    مزیدار چیز کیک گھر میں بنانا بے حد آسان

    کیا آپ نے مزیدار چیز کیک کھائے ہیں؟ جاپان میں یہ بہت مقبول ہیں جہاں انہیں فریش اور گرما گرم بنا کر سرو کیا جاتا ہے۔

    تاہم آپ انہیں گھر میں بھی باآسانی بنا سکتے ہیں۔

    اجزا

    مکھن: 7 چائے کے چمچ

    کریم چیز: 4 اونس

    دودھ: آدھا کپ

    انڈے (زردی اور سفیدی الگ الگ کرلیں): 1 درجن

    آٹا: ایک چوتھائی کپ

    میدہ: ایک چوتھائی کپ

    چینی: دو تہائی کپ

    ترکیب

    سب سے پہلے مکھن، کریم چیز اور دودھ اچھی طرح مکس کرلیں۔

    8 عدد انڈوں کی زردی پھینٹ لیں اور اس میں مکھن کا آمیزہ شامل کردیں۔

    اب اس میں آٹا اور میدہ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

    12 عدد انڈوں کی سفیدی لیں اور انہیں پھینٹ لیں، اس میں چینی شامل کریں۔

    اس آمیزے کو اب مکھن کے آمیزے میں شامل کردیں اور اچی طرح یکجان کرلیں۔

    ایک گول سانچے میں کناروں پر بٹر پیپر لگائیں اور آمیزہ اس میں ڈال دیں۔

    سانچے کو ایک اور بڑے برتن میں رکھ کر اس میں گرم پانی ڈال دیں اور مائیکرو ویو میں رکھ دیں۔

    140 درجہ سینٹی گریڈ پر 55 منٹ تک بیک کریں۔

    بیک ہونے کے بعد بٹر پیپر الگ کرلیں۔

    گرما گرم باؤنسی چیز کیک چائے کے ساتھ سرو کریں۔

  • بیکڈ سگار رول بنانے کی آسان ترکیب

    بیکڈ سگار رول بنانے کی آسان ترکیب

    چائے کے ساتھ رول اور سموسے کھانا تو عام بات ہے لیکن آج ہم آپ کو کچھ مختلف قسم کے رول بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    مزیدار بیکڈ سگار رول بنانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اجزا کی ضرورت ہوگی۔

    اجزا

    چکن: 200 گرام

    تازہ ڈبل روٹی: رول بنانے کے لیے، حسب ضرورت

    تیل: 2 کھانے کے چمچ

    پیاز کٹی ہوئی: 1 عدد

    شملہ مرچ کٹی ہوئی: 1 عدد

    آلو کدو کش کیا ہوا: 1 عدد

    گاجر کدو کش کیا ہوا: 1 عدد

    ٹماٹر کٹا ہوا: 1 عدد

    ہری مرچ کٹی ہوئی: 2 عدد

    نمک: حسب ذائقہ

    لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    چاٹ مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    سویا ساس: 2 چائے کے چمچ

    لیموں کا رس: 2 چائے کے چمچ

    ترکیب

    ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو فرائی کرلیں یہاں تک کہ پیاز کی رنگت ہلکی گلابی ہو جائے۔

    اب شملہ مرچ ڈال کر چند منٹ فرائی کر کے اس میں لہسن ڈال کر سوتے کرلیں۔

    اب چکن شامل کر کے پکنے دیں یہاں تک کے اس کا رنگ تبدیل ہوجائے۔

    پھر آلو، گاجر، ٹماٹر اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

    اب نمک، لال مرچ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ اور زیرہ پاؤڈر ڈال دیں۔

    تھوڑا سا پانی شامل کریں، اسے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں یہاں تک کہ چکن نرم ہوجائے اور گل جائے۔

    سویا ساس اور لیموں کا رس شامل کر کے مکس کریں اور چولہے سے ہٹا کر ایک طرف رکھ دیں۔

    ڈبل روٹی کے کنارے ہٹا دیں اور بیلنے کی مدد سے اسے بیل کر پتلا کرلیں۔

    پھر اس کے ایک طرف چکن مکسچر رکھیں اور دوسری طرف سے احتیاط کے ساتھ رول کر دیں اور پانی کی مدد سے کناروں کو بند کردیں۔

    اب ان رولز کو پہلے سے چکنی کی ہوئی بیکنگ ٹرے پر رکھ کر 180 سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں یہاں تک کہ خستہ اور سنہرے ہو جائیں۔

    اگر اوون نہیں ہے تو توے پر ڈبل روٹی کو دونوں طرف سے ہلکی آنچ پر ٹوسٹ کرلیں۔

    مزیدار بیکڈ سگار رول کیچپ یا چلی گارلک ساس کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار دنبہ کڑاہی بنانے کی ترکیب

    مزیدار دنبہ کڑاہی بنانے کی ترکیب

    دنبے کا گوشت تاثیر میں گرم اور ذائقہ دار ہونے کے ساتھ صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، یہ آئرن کی کمی پوری کرنے کے ساتھ قوت مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔

    دنبے کے گوشت کو مناسب مقدار میں کھانا انسان کی مجموعی صحت کے لیے بہتر قرار دیا جاتا ہے۔ آج آپ کو مزیدار دنبہ کڑاہی بنانے کی ترکیب بتائی جارہی ہے۔

    اجزا

    دنبے کی ران کا گوشت: 1 کلو

    نمک: حسب ذائقہ

    ہری مرچ کٹی ہوئی: 4 سے 5 عدد

    کالی مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹر کٹے ہوئے: 4 سے 5 عدد

    ترکیب

    ایک کڑاہی میں چربی ڈال کر اسے پگھلا لیں۔

    اس میں گوشت اور نمک ڈال کر 20 سے 25 منٹ کے لیے ڈھانپ کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

    اب اس میں ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال کر مزید دس منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔

    پھر اس کے اوپر کالی مرچ چھڑک کر مکس کردیں۔

    گرما گرم مزیدار دنبہ کڑاہی تیار ہے۔

  • فش نگٹس گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

    فش نگٹس گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

    موسم سرما میں مچھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے جو صحت و غذائیت کے لیے ضروری بھی ہے، اس سے مختلف طرح کی ڈشز بنائی جاسکتی ہیں۔

    آج ہم آپ کو مزیدار فش نگٹس بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    فش فلے: 250 گرام

    انڈے کی سفیدی: 1 عدد

    ہری مرچ: 2 عدد

    لہسن کے جوئے: 2 عدد

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    پسی ہوئی رائی: آدھا چائے کا چمچ

    پسی ہوئی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: آدھا چائے کا چمچ

    اوریگانو: آدھا چائے کا چمچ

    چائنیز سالٹ: آدھا چائے کا چمچ

    چاول کا آٹا: 2 کھانے کے چمچ

    بریڈ کرمز: حسب ضرورت

    تیل تلنے کے لیے

    ترکیب

    سب سے پہلے چوپر میں ہری مرچ، لہسن، لال مرچ، رائی، چائنیز سالٹ، اوریگانو، نمک اور چاول کا آٹا ڈال دیں اور چوپ کریں۔

    فش فلے بھی ڈال لیں اور اچھی طرح چوپ کریں۔

    اب اس آمیزے کو پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر چپٹا کر لیں اور 2 منٹ کے لیے مائیکرو ویو میں رکھ دیں۔

    اس کے بعد اسے نکال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے کاٹ لیں۔

    انڈے اور حسب ضرورت بریڈ کرمز لگا کر تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔

    مزیدار فش نگٹس تیار ہیں۔

  • کشمیری چائے: موسم سرما کی خاص سوغات

    کشمیری چائے: موسم سرما کی خاص سوغات

    کشمیری چائے موسم سرما کی خاص سوغات ہے۔ گرما گرم کشمیری چائے سرد موسم میں توانائی کے ساتھ ساتھ حرارت بھی بخشتی ہے۔

    آج ہم آپ کو کشمیری چائے بنانے کی بے حد آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    سبز چائے کی پتیاں: 1 کھانے کا چمچ

    لونگ: 4 عدد

    دار چینی: 1 بڑا ٹکرا

    چھوٹی الائچی: 4 سے 5 عدد

    کھانے کا سوڈا: 1 چٹکی

    نمک: 1 چٹکی

    شکر: حسب ذائقہ

    دودھ: 1 کلو

    پانی: 4 کپ

    بادام اور پستہ: حسب ذائقہ

    ترکیب

    ایک بڑے سوس پین میں پانی ڈالیں۔

    اس کے بعد اس میں سبز چائے کی پتیاں، لونگ، دار چینی، الائچی اور نمک ڈال کر ابال لیں۔

    جب پانی ابلنے لگے تو اس میں سوڈا ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں، یہاں تک کہ پانی کا رنگ سرخ ہو جائے۔

    اب اس کو اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو کر ایک پیالی رہ جائے۔

    اس کے بعد اس میں دودھ اور چینی شامل کر کے پکائیں اور بادام اور پستے پیس کر اس میں شامل کردیں۔

    گرما گرم مزیدار کشمیری چائے تیار ہے۔

  • مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنانے کی ترکیب

    مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنانے کی ترکیب

    بریانی ایسا پکوان ہے جو بچوں بڑوں سب ہی کا پسندیدہ ہوتا ہے، اس پکوان کو مختلف طریقوں اور جدتوں کے ساتھ بھی بنایا جاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    قیمہ: 2 کلو

    دہی: 1 کپ

    چاول: 2 کلو

    پیاز: 2 عدد

    ٹماٹر: 3 عدد

    ہری مرچ: 6 عدد

    لہسن: 3 جوئے

    لہسن ادرک کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    کڑی پتہ: 12 عدد

    پودینہ: 1 کپ

    نمک، لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    ہلدی: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

    تیز پات: 2 پتے

    لونگ: 6 دانے

    دار چینی: 2 اسٹک

    آلو بخارا: 12 عدد

    تل: 1 کھانے کا چمچ

    خشخاش: 1 کھانے کا چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے چاول میں تیز پات، لونگ اور دار چینی ڈال کر ابال لیں۔

    پیاز فرائی کرکے اس میں ہری مرچ، لہسن، ادرک، کڑی پتہ، نمک، لال مرچ، زیرہ، دھنیہ، گرم مصالحہ اور آلو بخارا ڈال کر بھونیں اس کے بعد قیمہ ڈال کر بھونیں۔

    اب پین میں نیچے قیمہ ڈالیں پھر اوپر چاول ڈالیں، اس کے بعد پودینہ، ٹماٹر اور لہسن ڈالیں پھر دوبارہ قیمہ پھر چاول، ٹماٹر، لیموں، پودینہ اور پیلا رنگ ڈال کر دم دے دیں۔

    گرما گرم مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی تیار ہے۔

  • دیگی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب

    دیگی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب

    قورمہ ایسی ڈش ہے جو کسی بھی دعوت کے طعام کا لطف دوبالا کردیتی ہے، آج ہم آپ کو دیگی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اجزا کی ضرورت ہوگی۔

    اجزا

    چکن: 1 کلو

    پیاز تلی اور پسی ہوئی: آدھا کپ

    لونگ: 8 عدد

    دار چینی: 1 انچ کا ٹکڑا

    ہری الائچی: 8 عدد

    جائفل جاوتری: ایک چوتھائی ٹکڑا

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: ڈھائی چائے کا چمچ

    دھنیا پسا ہوا: 2 چائے کے چمچ

    دہی: ڈیڑھ کپ

    تیل: آدھا کپ

    کیوڑا: 1 چائے کا چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے پیاز کو لونگ، دار چینی، ہری الائچی، جائفل اور جاوتری کے ساتھ پیس لیں۔

    اب تیل گرم کر کے اس میں چکن کے ٹکڑے، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر پانچ منٹ کے لیے فرائی کریں۔

    اس میں پسی لال مرچ، پسا دھنیا، دہی اور پیاز کا مکسچر شامل کر کے اچھی طرح پکائیں۔

    چکن کے گلنے تک ہلکی آنچ پر ڈھک کر چھوڑ دیں۔

    اب اسے 15 منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں۔

    آخر میں کیوڑا چھڑکیں اور شیر مال کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار چائنیز پکوڑے جو بارش کا لطف دوبالا کردیں

    مزیدار چائنیز پکوڑے جو بارش کا لطف دوبالا کردیں

    پکوڑے بارشوں کے موسم کی خاص سوغات ہیں جو اس موسم کا لطف دوبالا کردیتے ہیں، آج ہم آپ کو مزیدار چائنیز پکوڑے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    بینگن: 2 عدد

    پھول گوبھی: 1 پھول چھوٹا

    آلو: 2 عدد

    پیاز 2 عدد

    شملہ مرچ: 3 عدد

    میدہ: 2 کپ

    لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ پاوڈر: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    لیموں کا جوس: 2 کھانے کے چمچ

    پانی: 1 کپ

    تیل: حسب ضرورت

    اجینو موتو (چائینیز سالٹ): 1 چائے کا چمچ

    ترکیب

    ایک پیالے میں میدہ، سفید زیرہ، نمک، لال مرچ، لیموں کا جوس اور پانی ملا کر پیسٹ بنالیں۔

    بینگن کو چھلکوں سمیت چھوٹے کیوبز کی طرح کاٹ لیں۔

    گوبھی کے پھول الگ کرلیں۔

    پیاز اور شملہ مرچ کو بھی باریک کاٹ لیں۔

    اب ان سب کٹی ہوئی سبزیوں پر تھوڑا میدہ چھڑک دیں۔

    ایک پین میں تیل گرم کریں پھر سبزیوں کو پیسٹ میں مکس کر کے تیل میں ڈال کر فرائی کریں۔

    سبزیاں تھوڑی تھوڑی کر کے فرائی کریں اور جب یہ پکوڑوں کی طرح فرائی ہوجائیں تو نکال لیں۔

  • گرمی بھگانے کے لیے مزیدار سوڈا گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

    گرمی بھگانے کے لیے مزیدار سوڈا گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

    کلکی سوڈا بھارتی ریاست تامل ناڈو کا ایک خاص قسم کا سوڈا ہے جو گھر میں بھی بنایا جاسکتا ہے۔ یہ سوڈا گرمی دور کرنے اور ہاضمے کے لیے نہایت بہترین سمجھا جاتا ہے۔

    کلکی سوڈا کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے مٹکے میں بنایا جاتا ہے۔

    سب سے پہلے مٹکے میں برف ڈالیں، اس میں ایک بڑی مرچ، 1 چھوٹی مرچ کٹی ہوئی اور پودینہ شامل کریں۔

    اس کے بعد اس میں ایک لیموں کا رس شامل کریں۔

    بعد ازاں اس میں لاہوری نمک، کالا نمک، کالی مرچ اور اجوائن سے بنا ہوا مصالحہ شامل کیا جاتا ہے، اس کے بعد اس میں فلیور شامل کیا جاتا ہے جو مختلف پھلوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔

    اس کے بعد اس میں سوڈا شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ ٹھنڈا ٹھار سوڈا نوش کریں۔

  • فش کٹاکٹ گھر میں بنانا بے حد آسان

    فش کٹاکٹ گھر میں بنانا بے حد آسان

    یوں تو مچھلی موسم سرما کی خاص سوغات ہے لیکن موسم سرما کے علاہ سال کے بقیہ دنوں میں بھی مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنانا چاہیئے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں فش کٹا کٹ بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتائی گئی جو آپ گھر پر بھی آزما سکتے ہیں۔

    اجزا

    مچھلی (بون لیس): 300 گرام

    بیسن: آدھا کپ

    لال مرچ پاؤڈر: 1 سے ڈیڑھ چمچ

    بیکنگ پاؤڈر: 1 چٹکی

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ضرورت

    تیل: حسب ضرورت

    ہرا مصالحہ بنانے کے لیے

    ہرا دھنیا: 1 گٹھی

    ہری مرچ: 8 سے 10 عدد

    پیاز: 1 عدد

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    چائنیز سالٹ: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: حسب ضرورت

    لیموں: گارنش کے لیے

    سلاد کے پتے: گارنش کے لیے

    ترکیب

    سب سے پہلے ایک پیالے میں بیسن، لال مرچ پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

    اب مچھلی کو اس مکسچر میں کوٹ کر کے میری نیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔

    پین میں تیل گرم کر کے اس میں میری نیٹ کی ہوئی مچھلی فرائی کرلیں۔

    جب فرائی ہوجائے تو ٹشو پیپر پر نکال کر رکھ دیں۔

    ہرا مصالحہ بنانے کے لیے

    چوپر میں ہرا دھنیا، ہری مرچ اور پیاز ڈال کر چوپ کرلیں۔

    توے پر 2 سے 3 کھانے کے چمچ تیل ڈال کر چوپ کیا ہوا ہرا مصالحہ ڈال کر مکس کریں اور ڈھانپ کر کچھ دیر دم پر رکھ دیں۔

    اب اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال دیں۔

    پھر کالی مرچ، چائنیز سالٹ اور نمک ڈال کر کٹا کٹ چمچ کی مدد سے مچھلی کو کٹا کٹ کرلیں۔

    ڈش میں نکال کر لیموں اور سلاد کے پتوں سے گارنش کر کے سرو کریں۔