Tag: Recipe

  • مزیدار ڈرائی چلی چکن بنانے کی آسان ترکیب

    مزیدار ڈرائی چلی چکن بنانے کی آسان ترکیب

    دستر خوان کو متنوع اور صحت مند ڈشز سے سجانا نہ صرف کھانے میں دلچسپی پیدا کرتا ہے بلکہ صحت مند غذا بھی فراہم کرتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں چکن ڈرائی چلی بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتائی گئی جو آپ گھر پر بھی آزما سکتے ہیں۔

    اجزا

    چکن (بون لیس): آدھا کلو

    نمک: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    سویا سوس: 2 کھانے کے چمچ

    چینی: 2چائے کے چمچ

    کارن فلور: 2 کھانے کے چمچ

    انڈا پھینٹا ہوا: آدھا

    تیل: ڈیپ فرائنگ کے لیے

    تیل: 1 چوتھائی کپ

    ادرک: 1 کھانے کا چمچ

    لہسن: 1 کھانے کا چمچ

    پیاز: 2 عدد

    ہری مرچ: 6 سے 8 عدد

    شملہ مرچ: 1 عدد

    ترکیب

    چکن کو 1 چائے کا چمچ نمک، 1 کھانے کا چمچ سویا سوس، 1 چائے کا چمچ چینی، کارن فلور اور انڈے سے پندرہ منٹ تک میری نیٹ کرلیں۔

    اب انہیں پانچ منٹ کے لیے ڈیپ فرائی کریں اور نکال لیں۔

    ایک پین میں ایک چوتھائی کپ تیل گرم کر کے اس میں ادرک اور لہسن ڈال کر براؤن کرلیں۔

    اب اس میں فرائی کی ہوئی چکن کے ساتھ پیاز، ہری مرچ، آدھا چائے کا چمچ نمک، ایک چائے کا چمچ چینی، ایک کھانے کا چمچ سویا سوس اور شملہ مرچ ڈال کر دو منٹ پکائیں اور اچھی طرح مکس کر کے نکال لیں۔

    ڈرائی چکن چلی تیار ہے۔

  • کیا آپ نے یہ مزیدار جاپانی کباب کھائے ہیں؟

    کیا آپ نے یہ مزیدار جاپانی کباب کھائے ہیں؟

    کریم کوروکے جسے کریمی کرو کیٹس یعنی کریم والے کباب بھی کہا جاتا ہے جاپان میں کھائی جانے والی ایک عام اور پسندیدہ ڈش ہے۔

    کرو کیٹس یعنی کباب جنہیں جاپان میں کوروکے کے نام سے جانا جاتا ہے انیسویں صدی کے آخر میں فرانس سے یہاں متعارف کروائے گئے۔

    جاپانیوں نے کریم کروکیٹس اور دیگر اقسام سمیت ان میں اپنی جانب سے تبدیلیاں کیں۔ آج جاپان میں کروکیٹس ہر موقع کا لازمی جز ہے۔ جاپان میں کباب آلو کے علاوہ کدو، شکر قندی اور ابلے ہوئے چاولوں سے بھی تیار کیے جاتے ہیں۔

    کرو کیٹس کی کچھ ایسی اقسام بھی ہیں جو بہت انوکھی ہیں جیسا کہ کری کروکیٹس، جن میں مسلے ہوئے آلو یا شکر قندی کی فلنگ میں کری پاؤڈر کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

    تو آج آپ گھر بیٹھے جاپان کی روایتی ڈش سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

    اجزا

    جھینگے: 100 گرام

    پیاز: 80 گرام

    بٹن مشروم: 4 عدد

    مکھن: 30 گرام

    میدہ: 40 گرام

    دودھ: 300 ملی لیٹر

    انڈا: 1 عدد

    میدہ: حسب ضرورت

    ڈبل روٹی کا چورا: حسب ضرورت

    نمک: حسب ضرورت

    کالی مرچ: حسب ضرورت

    تیل: حسب ضرورت

    ترکیب

    ایک سوس پین میں مکھن ڈالیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو نیم شفاف ہونے تک بھونیں۔

    بٹن مشروم کے ڈنٹھلوں کے سخت سرے ہٹانے کے بعد انہیں باریک کاٹ لیں اور پیاز میں شامل کر کے نرم ہونے تک تلیں۔

    سوس پین کو آنچ سے ہٹا دیں اور میدہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

    اب اس میں دودھ کا ایک تہائی حصہ شامل کریں اور پین کو دوبارہ چولہے پر رکھ دیں۔ آہستہ آہستہ بقیہ دودھ شامل کریں۔

    آمیزے کو جلنے سے بچانے کے لیے لکڑی کے چمچ سے مسلسل ہلاتے رہیں اور پین کی سطح کو کھرچتے رہیں۔

    چار سے 5 منٹ تک دھیمی آنچ پراتنا پکائیں کہ چمچ سے واپس پین میں گراتے وقت وائٹ سوس کا گاڑھا پن محسوس ہونے لگے۔

    نمک اور کالی مرچ کا اضافہ کر کے چولہے سے اتار لیں۔

    جھینگا مچھلی کی اندرونی رگ صاف کر لیں، چھلکا اتار لیں اور دم والا حصہ ہٹا دیں۔ انہیں ایک سینٹی میٹر لمبائی میں کاٹ کر نمک اور کالی مرچ لگائیں۔

    تیل میں جھینگا مچھلی کے ٹکڑوں کو اتنا تلیں کہ ان کی رنگت دودھیا ہو جائے۔ اس کے بعد انہیں وائٹ سوس میں ڈال دیں۔

    اب اسے فوراً ہی انڈے کی زردی میں ملائیں اور سوس کو ایک ٹرے میں پھیلا دیں۔

    سوس کو 10 سینٹی میٹر چوڑے اور 20 سینٹی میٹر لمبے ایک مستطیل کی شکل دیں۔

    سوس کو خشک ہونے سے بچانے کے لیے ٹرے کو پلاسٹک سے ڈھانپ دیں۔ کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر سخت کرنے کے لیے 2 گھنٹے تک فریج میں رکھیں۔

    وائٹ سوس کے اس آمیزے کو 12 ٹکڑوں میں تقسیم کر دیں۔ ان ٹکڑوں کو 5 سینٹی میٹر لمبے اور 2 سینٹی میٹر قطر کے رول کی شکل دے دیں۔

    رولز کو اچھی طرح میدہ لگائیں اور زائد میدہ ہاتھ سے تھپتھپا کر اتار دیں۔

    اب رولز کو انڈے کی پھینٹی ہوئی سفیدی میں ڈبو کر ان پر ڈبل روٹی کا چورا لگا دیں۔

    تیل کو 175 سینٹی گریڈ پر گرم کریں اور ایک وقت میں کئی کروکیٹس کباب گہرے تیل میں 30 سیکنڈ تک تلیں۔

    ان سب کو ایک ساتھ نہ تلیں ورنہ تیل کا درجہ حرارت کم ہو جائے گا۔

    مزیدار کریمی کرو کیٹس تیار ہیں۔

  • بادام کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب

    بادام کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر کھانے کے بعد میٹھا کھانا جسمانی صحت اور موڈ پر مفید اثرات مرتب کرتا ہے تاہم اس کی مقدار معتدل ہو۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو بادام کا مزیدار حلوہ بنانے کی ترکیب بتارہے ہیں۔

    اجزا

    بادام کا پیسٹ: 1 کپ

    گھی: 1 کپ

    سوجی: 250 گرام

    دودھ: 2 کپ

    چینی: آدھا کپ

    کھویا: 250 گرام

    آلمنڈ ایسنس: 1 چائے کا چمچ

    بادام: سجاوٹ کے لیے

    ترکیب

    گھی کو گرم کر کے اس میں سوجی ڈال کر بھون لیں یہاں تک کہ خوشبو آنے لگ جائے۔

    پھر دودھ، چینی اور بادام کا پیسٹ ڈال کر مکس کرلیں اور فرائی کرلیں۔

    اب کھویا اور آلمنڈ ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ گھی اوپر آجائے۔

    سرونگ پلیٹر میں نکال کر بادام سے سجا کر پیش کریں۔

  • مزیدار چپلی برگر گھر پہ تیار کرنے کی ترکیب

    مزیدار چپلی برگر گھر پہ تیار کرنے کی ترکیب

    برگر بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتا ہے، آج ہم آپ کو منفرد قسم کا برگر بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جس میں چپلی کباب ہوگا۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    مکئی کا آٹا: آدھا کپ

    کٹی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

    بھنا اور کٹا ہوا ثابت دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ

    بھنا کٹا سفید زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    مایونیز: 4 کھانے کے چمچ

    سلاد پتہ: حسب ضرورت

    ہرا دھنیہ: حسب ضرورت

    پودینہ: حسب ضرورت

    مکھن: حسب ضرورت

    نمک: حسب ذوق

    ہری مرچ: 8 سے 10 عدد

    پیاز: 1 عدد

    ٹماٹر: 2 عدد

    انڈے: 2 عدد

    برگر بن: 4 عدد

    فرنچ فرائز: 1 پیکٹ

    ترکیب

    سب سے پہلے قیمے میں کٹی پیاز، ہری مرچ، مکئی کا آٹا، دھنیہ، پودینہ اور تمام سوکھے مصالحے ملا کر انڈے شامل کر کے میری نیٹ کریں۔

    اب اس مکسچر کے برگر کباب بنا کر شیلو فرائی کرلیں۔

    پیاز، ٹماٹر، ہرا دھنیہ اور ہری مرچوں کو باریک کاٹیں۔

    پھر اس میں نمک ڈال کر کچومر تیار کریں۔

    بن کو آدھا کر کے مکھن لگا کر سینک لیں، اوپر مایونیز لگائیں۔

    سلاد پتہ، کچومر اور چپلی کباب رکھیں۔ دوبارہ مایونیز لگائیں اور دوسرے بن سے کور کرلیں۔

    گرما گرم مزیدار برگر فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

  • ترکی کے مزے دار کباب بنانے کی آسان ترکیب

    ترکی کے مزے دار کباب بنانے کی آسان ترکیب

    ترکی اور لبنان کے کھانے اپنے منفرد ذائقوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، یہاں پائی جانے والی جڑی بوٹیاں اور پودے جنہیں مصالحوں کے طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، کھانے کو ایک منفرد ذائقہ دیتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو میں شیف وردہ نے مزیدار لبنانی کباب بنانے کی ترکیب بتائی جو نہایت آسان ہے۔

    اس کے لیے آپ کو درج ذیل اجزا کی ضرورت ہوگی۔

    اجزا

    چکن کا قیمہ، باریک پسا ہوا: 1 کلو

    دہی: 1 پیالی

    نمک: 1 ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

    ہری مرچ، پسی ہوئی: 1 ایک چائے کا چمچ

    لہسن ادرک کا پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    کالی مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    سفید مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    اوریگانو کے پتے، خشک کیے ہوئے: 1 چائے کا چمچ

    سمک پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    گھی: حسب ضرورت

    ترکیب

    چکن کے قیمے میں تمام مصالحے شامل کریں اور انہیں اچھی طرح میری نیٹ کرلیں۔

    میری نیٹ کرنے کے بعد سیخوں میں لگا کر اچھی طرح پکا لیں۔

    سرخ ہونے کے بعد مختلف چٹنیوں اور سلاد کے ساتھ گرما گرم مزیدار لبنانی کباب پیش کریں۔

  • مزیدار بھنی ہوئی کلیجی بنانے کی ترکیب

    مزیدار بھنی ہوئی کلیجی بنانے کی ترکیب

    عید الاضحیٰ کے دن قربانی کے فوراً بعد بھنی ہوئی کلیجی بنانا عام بات ہے، اس کی ترکیب آپ کو بتائی جارہی ہے۔

    اجزا

    کلیجی: 1 پاؤ

    کچا پپیتا: 3 کھانے کے چمچ

    گرم مصالحہ: آدھا کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ضرورت

    لال مرچ پسی ہوئی: 1 کھانے کا چمچ

    لہسن ادرک پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    سرکہ: 2 کھانے کے چمچ

    تیل: 6 کھانے کے چمچ

    ہرا دھنیہ، ہری مرچ: گارنش کے لیے

    ترکیب

    کلیجی کو چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں۔

    اس میں سوائے تیل کے تمام مصالحے لگا کر دو گھنٹے میری نیٹ کرلیں۔

    فرائی پین میں تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کریں پھر اس میں مصالحہ لگی تمام کلیجی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

    گرما گرم بھنی ہوئی کلیجی سلاد اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار تکہ بوٹی بنانے کی ترکیب

    مزیدار تکہ بوٹی بنانے کی ترکیب

    عید الاضحیٰ پر قربانی ہو اور مزے مزے کے پکوان نہ بنیں ایسا کیسے ممکن ہے، اسی لیے آج ہم آپ کو عید پر بنانے کے لیے چند مزیدار پکوانوں کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    بیف تکہ بوٹی بنانے کی ترکیب

    اجزا

    بیف بون لیس: 1 کلو

    پپیتا پیسٹ: 3 کھانے کے چمچ

    کھانے کا تیل: 1 کپ

    دہی: 1 کپ

    کٹی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

    لال مرچ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    زردے کا رنگ: 1 کھانے کا چمچ

    زیرہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    دھنیا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

    ادرک لہسن پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    اجوائن: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    پودینے کی چٹنی کے اجزا

    دہی: 1 کپ

    سبز مرچیں: آدھا کپ

    تازہ دھنیہ: 1 کپ

    تازہ پودینہ: 1 کپ

    لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

    زیرہ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    لہسن کی جویں: 6 عدد

    نمک: حسب ذائقہ

    ترکیب

    پودینے کی چٹنی کی ترکیب

    ایک گرینڈر میں سبز مرچیں، دھنیے کے پتے، پودینے کے پتے، لیموں کا رس، زیرہ پاؤڈر، نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر تمام اجزا کو اچھی طرح گرینڈ کر لیں اور چٹنی بنا لیں۔

    تکہ بوٹی کی ترکیب

    ایک باؤل میں بون لیس بیف، دہی، پپیتا، کٹی لال مرچ، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، سرخ کھانے کا رنگ، زیرہ پاؤڈر، دھنیہ پاؤڈر، لیموں کا رس، ادرک لہسن پیسٹ، اجوائن اور نمک ڈال کر تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کر کے 6 گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔

    میری نیٹڈ بیف کو کوئلوں پر گلنے تک پکائیں۔

    پودینے کی چٹنی اور سلاد کے ساتھ گرما گرم تکہ بوٹی سرو کریں۔

  • چہرے کے فاضل بالوں کا خاتمہ اب نہایت آسان، فیس ماسک کیسے بنائیں؟

    چہرے کے فاضل بالوں کا خاتمہ اب نہایت آسان، فیس ماسک کیسے بنائیں؟

    عام طور پر خواتین خصوصاً چھوٹی عمر کی لڑکیوں کو چہرے پر فاضل بالوں کی شکایت عام ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں بے حد پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

    ان مسائل سے چھٹکارے کیلئے وہ اس کے علاج کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں چاہے اس کیلئے انہیں بازاروں میں ملنے والے مہنگے داموں ملنے والے فیس ماسک ہی کیوں نہ خریدنے پڑیں۔

    لیکن اب ان کی یہ مشکل ڈاکٹر کاشف نے آسان کردی ہے، انہوں نے ایک نہایت سستا اور آسان نسخہ بتایا ہے جس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں کیونکہ یہ خالصتاً قدرتی اجزاء سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی کیمیکل شامل نہیں۔

    ڈاکٹر کاشف نے اس فیس ماسک کا نام "او ایم جی” رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ ہوگا بلکہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلﷺے بھی اس سے دور ہوجائیں گے۔

    فیس ماسک بنانے کا طریقہ :

    گھر میں فیس ماسک بنانے کیلئے جو اشیاء درکار ان میں جامن کے پتوں کا پاؤڈر ایک چمچ۔ ایک چمچ دودھ اور ایک چمچ کھیرے کا پیسٹ۔ ان سب چیزوں کا ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں اور رات کو سونے پہلے اس پیسٹ کو اپنے پورے چہرے پر لگانا اور تقریباً دس سے 15منٹ بعد اسے سادہ پانی سے دھو کر سوجائیں۔

  • فش پکل یعنی "مچھلی فرائی اچار” بنانے کا طریقہ

    فش پکل یعنی "مچھلی فرائی اچار” بنانے کا طریقہ

    یوں تو آپ مچھلی سے بنی ہوئی بے شمار ڈشز سے لطف اندوز ہوئے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو مچھلی سے ہی بنائے جانے والی ایک مزیدار  ڈش بنانے کا طریقہ بتائیں گے جسے سن کر یقیناً آپ کے منہ میں پانی آجائے گا۔

    اس ڈش کا نام فش پکل یعنی مچھلی فرائی اچار ہے جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ اس میں اچار جیسی کھٹاس ہوگی تو مصالحے بھی ایسے ہی استعمال ہوں گے جو مچھلی میں اس کے بہترین ذائقے کے ساتھ ساتھ کھٹاس بھی پیدا کریں۔

    اجزاء :

    میدہ ۔ کارن فلاور ۔ انڈہ ۔ گرم مصالحے ۔ ادرک ۔ لہسن ۔ لیموں ۔ نمک ۔ چینی گوبھی ، گاجر

    فش پکل بنانے کا طریقہ :

    بون لیس مچھلی کے پتلے پتلے ٹکڑوں میں مصالحہ لگانے کیلئے میدہ کارن فلاور اور انڈہ ساتھ مکس کرکے رکھ دیں اور تٓھوڑی دیر بعد فرائی پین میں تل کر رکھ لیں۔

    اس سے بعد گول والی لال مرچ، لہسن اور ادرک کو اچھی طرح ابال کر اسے مکس کرلیں جس سے کیچپ نما شکل بن جاتی ہے

    ریڈ چلی ساس بنانے کا طریقہ

    ریڈ چلی ساس بنانے کیلئے پہلے دو کپ پانی لیں اس کے بعد اس میں تھوڑا سا کیچپ ڈالیں اس کے بعد وہ کیچپ نما پیسٹ جو لال مرچ، لہسن اور ادرک کا بنایا تھا ڈال دیں۔

    اس کے بعد کالی مرچ، سفید مرچ، لال مرچ، نمک، چینی بند گوبھی اور گاجر کے ٹکڑے، لیموں ڈال دیں چلی ساس کو گاڑھا کرنے کیلئے اس میں کارن فلاور ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔

    جب ریڈ چلی ساس تیار ہوجائے تو اسے ایک علیحدہ کپ میں نکال کر مچھلی کے ساتھ مہمانوں کے سامنے پیش کریں۔

  • مزیدار سزلر برگر گھر میں بنانے کا طریقہ

    مزیدار سزلر برگر گھر میں بنانے کا طریقہ

    برگر بچوں کی پسندیدہ ڈش ہے اور اگر برگر گھر میں بنا لیا جائے تو بچوں کی عید ہوجاتی ہے، آج ہم آپ کو مزیدار سزلر برگر بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    سب سے پہلے برگر کا کباب بنائیں۔

    اس کے لیے ڈیڑھ سو گرام بیف کا قیمہ لیں، اس میں پیاز، ادرک لہسن، سبز مرچ، لال مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر اور فجیتا مصالحہ ملا کر کباب تیار کرلیں۔

    ان کی تیاری کا ٹائم صرف 5 منٹ ہے۔

    اب برگر میں شامل کرنے کے لیے سوس بنائیں۔ مایونیز، چلی سوس، سرخ مرچ پاؤڈر، سویا سوس، باربی کیو سوس اور مسٹرڈ پیسٹ ملا کر سوس تیار کرلیں۔

    کالے تل والے بن لیں، ان پر پہلے سے تیار شدہ سوس ڈالیں، اس کے بعد چلی سوس ڈالیں، سلاد پتہ، ٹماٹر اور کھیرے کے قتلے رکھیں، اس کے بعد کباب رکھ دیں۔

    مزیدار سزلر برگر تیار ہیں۔