Tag: recipie

  • ماہ رمضان میں ذائقے دار چکن چیز ڈرم اسٹکس بنائیں

    ماہ رمضان میں ذائقے دار چکن چیز ڈرم اسٹکس بنائیں

    افطاری میں اگر پکوڑے سموسے یا ان جیسی چٹ پٹی اشیاء ہوں تو افطاری کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے، لیکن خاتون خانہ کیلئے اتنی ساری چیزیں تیار کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    آج ہم آپ کیلئے ایک آسان اور مزیدار سی چیز بنانے کی ترکیب لائے ہیں جی ہاں !! اب آپ افطار کا لطف دوبالا کرنے کے لیے مزیدار ’چکن چیز ڈرم اسٹک‘ گھر میں بنائیں۔

    افطاری میں فرائیڈ اشیاء کا مزہ بھی الگ ہوتا ہے جسے بچے بڑے سب شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں، ایسے میں نیچے دی ہوئی ’چکن چیز ڈرم اسٹک‘ بنانے کی ترکیب ضرور آزمائیں۔

    اجزاء : 

    چکن ڈرم اسٹکس 9

    ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچ

    نمک آدھا چائے کا چمچ

    پانی 1 اور ½ کپ

    ہرا دھنیا مٹھی بھر

    آلو ابلے ہوئے 2-3 درمیانے

    پیاز پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

    زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی آدھا چمچ

    کالی مرچ پاؤڈر 1 اور ½ چائے کا چمچ

    خشک اوریگانو 1 چمچ

    چکن پاؤڈر آدھا چمچ

    سرسوں کا پیسٹ 1 چمچ

    لیموں کا رس 1 چمچ

    پنیر حسب ضرورت پیس لیں

    میدہ 1 کپ

    انڈے 1-2 عدد

    ریڈ کرمبس 1 کپ

    تلنے کے لیے تیل

    ترکیب

    ایک کڑاہی میں چکن ڈرم اسٹکس، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ابال لیں، ڈھک کر درمیانی آنچ پر 12 سے 15 منٹ تک پکائیں پھر تیز آنچ پر خشک ہونے تک پکائیں اب اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔

    ڈرم اسٹکس سے چکن الگ کرلیں اور ہڈیوں کو بعد میں استعمال کے لیے محفوظ رکھیں۔ اب تازہ دھنیا ڈال کر اچھی طرح کاٹ لیں۔

    ایک پیالے میں ابلے ہوئے آلو کو پیس لیں، اس میں کٹی ہوئی چکن، پیاز پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، پسی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ پاؤڈر، خشک اوریگانو، چکن پاؤڈر، مسٹرڈ پیسٹ، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

    اب تھوڑی مقدار میں مکسچر کو گیلے ہاتھوں میں لے اسے شیٹ میں پھیلا دیں اور درمیان میں چیز ڈال کر محفوظ کی گئی ہڈی کو ڈال دیں اور ڈرم اسٹک کی شکل کی طرح بنانے کے لیے اچھی طرح دبائیں۔ اب ڈرم اسٹک کو میدہ میں کوٹ کریں اور انڈے میں اور پھر کارن فلیکس میں ڈِپ کریں

    ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور درمیانی آنچ پر ہر طرف سے سنہری اور کرسپی ہونے تک فرائی کریں اور پھر مزیدار ’چکن چیز ڈرم اسٹکس‘ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ دسترخوان پر سجائیں۔

  • مزیدار میکرونی چاٹ بنانے کا آسان طریقہ

    مزیدار میکرونی چاٹ بنانے کا آسان طریقہ

    آج پہلی افطاری میں اپنے گھر والوں اور احباب کی تواضع دوسرے لذیذ اور ذائقہ دار پکوانوں کے ساتھ گرما گرم اور لذیذ میکرونی چاٹ سے کریں۔

    پکوڑوں کی طرح چنا چاٹ کو بھی افطار کا اہم ترین حصہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ افطاری میں چٹ پٹے چھولوں اور فروٹ چاٹ کھانا تو عام معمول ہے۔

    آج ہم آپ کو مزیدار اسپائسی میکرونی چاٹ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جسے کھانے کے بعد اسے بار بار کھانے کا دل کرے گا۔

    اجزاء

    میکرونی: 1 کپ

    آلو: 2 عدد

    ٹماٹر: 2 عدد

    پیاز: 1 عدد

    نمک: حسب ذائقہ

    چلی سوس: 2 چائے کے چمچے

    چاٹ مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ہرا دھنیہ: تھوڑا سا

    ترکیب

    میکرونی کو اچھی طرح ابال کر چھان لیں۔ آلو ابال کر چوکور کاٹ لیں۔ پیاز اور ٹماٹر چوپ کر لیں۔ ایک پیالے میں میکرونی، پیاز، آلو، ٹماٹر اور نمک ڈال کر مکس کر دیں۔

    اب چلی سوس اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ ہرا دھنیہ باریک کاٹ کر ڈال دیں۔ مزیدار اسپائسی میکرونی چاٹ تیار ہے۔

    اب مزیدار چکن میکرونی چاٹ کو ہری چٹنی اور املی کی چٹنی شامل کرکے افطار کے دسترخوان پر سجا دیں۔

  • رشیین سلاد گھر میں بنانے کا انتہائی آسان طریقہ

    رشیین سلاد گھر میں بنانے کا انتہائی آسان طریقہ

    چھٹی والے دن پر تکلف کھانے بنانا تو ہمیشہ سے خواتین کا وطیرہ رہا ہے اور خواتین اپنے اس فرض کو بخوبی نبھاتی ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہواگرآپ کھانے کےساتھ کچھ ایسا بھی بنالین جو کہ عموماً گھروں کے دسترخوان کی زینت نہیں ہوتا بلکہ صرف تقریبات میں ہی میسر آتا ہے۔ یقیناً آپ کے اہل ِ خانہ آپ کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوجائیں گے۔ اسی لئے آج ہم لائیں آپ کے لئے رشین سلاد بنانے کی آسان ترکیب۔

    اجزاء


    سیب ———————– دو سے تین عدد درمیانے
    انناس کے چھوٹے ٹکڑے —— ایک پیالی
    آلو ————————- دو سے تین عدد
    گاجر ———————– دو عدد درمیانی
    مٹر کے دانے ————— ایک پیالی
    نمک ———————– حسب ذائقہ
    سفید مرچ پسی ہوئی ———- ایک چائے کا چمج
    چینی ———————– ایک کھانے کا چمچ
    لیموں کا رس —————- دو کھانے کا چمچ
    مایونیز ——————— ایک پیالی
    فریش کریم —————– آدھی پیالی

    مایونیز کے اجزاﺀ


    انڈوں کی زردی ————-  دو عدد
    نمک ———————– ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    سفید مرچ پسی ہوئی ———- آدھا چائے کا چمچ
    پسی ہوئی رائی ————– آدھا چائے کا چمچ
    جینی ———————- ایک چائے کا چمچ
    سرکہ یا لیموں کا رس ——- دو کھانے کے چمچ
    کوکنگ آئل —————- ایک پیالی

    ترکیب


    مایونیز بنانے کے لیے صاف اور خشک پیالے میں نمک٬ سفید مرچ٬ چینی اور پسی ہوئی رائی کو انڈے کی زردیوں کے ساتھ ہلکا سا پھینٹ لیں اورمستقل پھینٹتے ہوئے تھوڑا تھوڑا کوکنگ آئل ڈالتے جائیں۔ آخر میں سرکہ ڈال کراتنی دیرپھینٹیں کہ آمیزہ اچھی طرح گاڑھا ہوجائے٬ لیجئے جناب مایونیزتیار ہے کچھ دیر فریج رکھ دیں۔

    اب تمام پھلوں اور سبزیوں کو ایک سائز کے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

    ایک لیٹر ابلتے ہوئے پانی میں سبزیوں کو علیحدہ علیحدہ تیزآنچ پرتین سے پانچ منٹ تک ابالیں اورگرم پانی سے نکال کران پر ٹھنڈا پانی بہا دیں۔

    اس کے بعد پھلوں اور سبزیوں کو ملا کر ان میں لیموں کا رس٬ نمک٬ سفید مرچ اور چینی شامل کریں اورفریش کریم کو پھینٹ کرمایونیزمیں ملائیں اورمکس پھلوں اورسبزیوں پرانڈیل کراچھی طرح ملالیں۔

    آپ کے دسترخوان کی شان بنانے بڑھانے کے لئے خوش ذائقہ اور دل فریب رشین سلاد تیارہے اب اسے فریج میں رکھ کرخوب اچھی طرح ٹھنڈا کرلیں اور پھراہل خانہ کے سامنے پیش کریں۔