Tag: recodick

  • کوئٹہ : ریکوڈک کا فیصلہ بلوچستان خود کرے گا، وزیراعلیٰ جام کمال خان

    کوئٹہ : ریکوڈک کا فیصلہ بلوچستان خود کرے گا، وزیراعلیٰ جام کمال خان

    کوئٹہ :  بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ریکوڈک کا فیصلہ بلوچستان خود کرے گا، کرپشن یا ہارس ٹریڈنگ پر بلوچستان کو ہمیشہ نشانے پر رکھا گیا۔

    یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ہمیشہ سے اہمیت رہی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کی قربانی بلوچستان کو نہیں بڑی جماعتوں کو دینی چاہیے کیونکہ کرپشن یا ہارس ٹریڈنگ پر بلوچستان کو ہمیشہ نشانے پر رکھا گیا۔

    اس طرح کے معاملات پر ہمیشہ سے بلوچستان نے قربانی دی، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر سینیٹرز کی اکثریت متفق نہیں۔

    اے این پی سے مطالبہ کرینگے کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اپنے قائدین بات کریں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں جذبات میں آ کر فیصلے سے ریکوڈک پر ہرجانےکا دعویٰ کیا گیا۔

    ریکوڈک کا فیصلہ بلوچستان خود کرے گا، مستقبل کیلئے ریکوڈک پر وزیراعظم سے مل کر لائحہ عمل بنائیں گے، افغان امن کیلئے مہاجرین کی وطن واپسی پر بھی بات چل رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد : ہم اپنی نمبر گیم پوری رکھیں گے، جام کمال خان

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد لانے جارہی ہے کوشش ہوگی کہ ہم اپنی نمبر گیم پوری رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے بات چیت میں انہیں کہا ہے کہ بلوچستان کو سیاست کا محور نہ بنائیں آخر کیا وجہ ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ کو ہٹایا جارہا ہے۔

  • وفاق اور بلوچستان حکومت ریکوڈک معاملے پرایک صفحہ پرہیں، عبدالمالک بلوچ

    وفاق اور بلوچستان حکومت ریکوڈک معاملے پرایک صفحہ پرہیں، عبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کہتے ہیں وفاق اور بلوچستان حکومت ریکوڈک معاملے پرایک صفحہ پرہیں۔ میڈیا مہم کےخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے جلد ریکوڈک پر کام شروع کیا جاسکے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے ٹی وی اینکر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ٹھیتان سے معاہدہ ختم کیا اب ٹھیتان کو کسی صورت یہ پراجیکٹ نہیں دیا جاسکتا ہے۔

  • مطمئن نہیں ہوا تواستعفیٰ دے دوں گا، ڈاکٹرمالک

    مطمئن نہیں ہوا تواستعفیٰ دے دوں گا، ڈاکٹرمالک

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی امن وامان کو خراب کرنے کیلئے بہت سی طاقتیں سرگرم ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

    کوئٹہ میں میرغفاررند کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال سابقہ دور حکومت سے بہتر ہے عوام فیصلہ کریگی کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریکورڈک سے متعلق عوام کواعتماد میں لیا جائے گا، فیصلوں سے متعلق تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے، ٹکراوٴ کی فضاء قائم نہیں ہونے دینگے، مسلم لیگ ن کے دوست مثبت سوچ رکھنے والے ہیں ، مطمئن نہیں ہوا تو اسمبلی توڑنے کی بجائے استعفیٰ دے دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے میرغفاررند کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کو خوش آئندہ قرار دیا نیشنل پارٹی صوبے اورملک بھر مقبولیت حاصل کررہی ہے۔