Tag: recognization of palestine

  • سویڈن کا فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنےاعلان

    سویڈن کا فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنےاعلان

    استوكهولم: اہم یورپی ملک سویڈن نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے اعلان کردیا۔

    سویڈن جو تاریخی طور پر غیرجانبدار ممالک کی فہرست میں صف اول کا ملک ہے نے ایک مرتبہ پھر انسان دوستی کا ثبوت دیتے ہو ئے فلسظین کوعلیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا فلسطینی حکام نے سویڈن کے اعلان کو تاریخی قرار دیا ہے سویڈن یورپی یونین کا اہم مغربی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے فلسطین کو باقاعدہ طور پر علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

    فلسطینی صدر محمود عباس نے سویڈن کے فیصلے کو جرات مندانہ اور تاریخی قرار دیتے ہوئے دوسرے ممالک سے بھی اس تقلید کرنے کا کہا ہے۔ سو یڈن کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب اسرا ئیلی ریا ست فلسطین کے نہتے عوام کو اپنے ظلم و رتشدد کا نشانہ بنا ئے ہو ئے ہے ہیں اور اسرائیل نے مسجد اقصی اور دیگر عبا دت گا ہوں میں مسلما نوں کے جا نے پر پابندی عائد کردی ہے مسجد اقصی کو مسلمان کعبہ اور مسجدِ نبوی کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام مانتے ہیں۔

  • سویڈن نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

    سویڈن نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

    اسٹاک ہوم: سویڈن کی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی نو منتخب حکومت نے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے،اعلان نئے وزیراعظم اسٹیفن لوف وین کی جانب سے کیا گیا اوراس طرح یورپین یونین کے نمایاں ممالک میں سویڈن فلسطین کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دوہزار بارہ میں فلسطین کو متنازع آزاد ملک کا درجہ دیا تھا لیکن یورپین یونین اوراوراس کے بیشتر ممالک نے تاحال فلسطین کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

    سویڈن کے وزیرِاعظم نے پارلیمنٹ میں اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ فلسطین اوراسرائیل کے درمیان تنا زعہ صرف دو علیحدہ مملکتوں کی صورت میں ہی حل ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دو مملکتی حل صرف اورصرف دوںوں کی باہمی رضامندی اورمسئلے کا پرامن حل نکالنے کی صورت میں ممکن ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔

    مزید ازاں سویڈن کو اپنے اس فیصلے کی نتیجے میں اسرائیل، یورپین یونین اور امریکہ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    اگر سویڈن کی نومنتخب حکومت فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر قائم رہی تو یورپین یونین کے ممبرممالک میں سویڈن فلسطین کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔