Tag: recommend

  • نانی،دادی کے ٹوٹکے اپنائیں،بال چمکدار بنائیں، امریکی  ماہرین کا مشورہ

    نانی،دادی کے ٹوٹکے اپنائیں،بال چمکدار بنائیں، امریکی ماہرین کا مشورہ

    کراچی : آج کل کی لڑکیوں کا ایک ہی سوال ہوتا کہ بال لمبے اور گھنے بال کیسے بنائیں، اب ماہرین نے نانی دادی کے ٹوٹکوں پر عمل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    روکھے پھیکے، بے جان بال ایک بہترین شخصیت کو ماند کر سکتے ہیں جبکہ خوبصورت، جاندار اور چمکدار بال کسی معمولی شخصیت کو بھی نہایت شاندار اور پرکشش بنا سکتے ہیں، پارٹی میں اچھا نظر آنا ہے تو بالوں کا خاص خیال رکھنا ہوگا پھر کوئی بھی ہیر اسٹائل بنائیں، آپ خوبصورت اور خاص ہی نظر آئیں گے، ہیئر اسٹائل جب ہی اچھا ہو گا جب بال سیاہ گھنے اور چمک دار ہونگے۔

     

    بال سیاہ گھنے اور چمک دار کرنے کے لیے نانی دادی والے ٹوٹکوں کا استعمال کرنا ہوگا، امریکی ماہرین بھی اب یہی مانتے ہیں کہ گھریلو ٹوٹکوں سے ہی بال گھنے اور خوبصورت ہوتے ہیں۔

     

    امریکی ہیر لوس ایسوسیشن کے مطابق امریکی تقریباََ3.5 بلین روپے بالوں کے مسائل پر خرچ کر تے ہیں لیکن گھریلو نسخے استعمال کرنے سے نہ صرف آپ بالوں کے گرنے کو روک سکتے ہیں بلکہ بالوں کو گھنا اور خوبصورت بھی بنا سکتے ہیں۔

     

     

    امریکی ہیر لوس ایسوسیشن کا کہنا ہے کہ بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیے ضروری ہے کہ شیمپو کے استعمال میں احتیاط کریں اور اچھے ہئیر آئل کا انتخاب کریں۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ خوراک میں سلاد اور پھلو ں کا استعمال بھی بالوں کو گھنا اور چمک دار کرتا ہے۔

    بالوں کو صحت مند رکھنے کیلئے  خوراک میں ضروری اجزاء مثلاََ پروٹین کی مناسب مقدار استعمال کرنا بھی ضروری ہے، پروٹین دودھ، مکھن، دہی، سویابین، انڈوں، گوشت اور مچھلی میں پایا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اوگرا کی پیٹرول2روپے 36پیسے مہنگا کرنے کی تجویز

    اوگرا کی پیٹرول2روپے 36پیسے مہنگا کرنے کی تجویز

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور کاری وار کی تیاری کرلی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انیس روپے تینتیس پیسے تک کا اضافہ تجویز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگے ٹما ٹر پیاز کی قیمت سے بے حال عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی گئی ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

    سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول دو روپے چھتیس پیسے فی لیٹر مہنگا کیا جائے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے بیس پیسےفی لیٹر اضافہ کیا جائے ۔

    اوگرا نے مٹی کا تیل انیس روپے سرسٹھ پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی چودہ روپے دس پیسے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزارت خزانہ کو یہ بھی تجویز دی ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی اور ٹیکس کی شرح کم کرکے قیمتوں کو پرانی سطع پر برقرار رکھا جائے۔

    وزیر خزانہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد حتمی اعلان کل کریں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی ، جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔