Tag: record

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان و بیٹر بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف کھیلتے ہوئے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ نصف سنچری اسکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

    بابر اعظم یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا، ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کپتان نے 57 رنز کی اننگز کھیلی جس کے ساتھ پاکستانی کپتان نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور میں کوہلی کے برابر آگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

     بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے 109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس اسکور کیے جبکہ بابر اعظم نے 108ویں اننگ میں 38 واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔

     ویرات کوہلی نے 38 نصف سنچری میں سے صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم تین مرتبہ اپنی نصف سنچری کو سنچری میں تبدیل کرچکے ہیں۔

    اس اسکور کے ساتھ مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں بھی بابر اعظم نے ففٹی پلس اسکور کی سنچری بھی مکمل کی۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 100 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔

  • مسلسل 100 گھنٹے تک کھانا بنانے کا ریکارڈ

    مسلسل 100 گھنٹے تک کھانا بنانے کا ریکارڈ

    نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شیف نے مسلسل 100 گھنٹے تک کھانا بنایا جس کے بعد ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی شیف نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے لگاتار 100 گھنٹے کھانا بنا ڈالا۔

    اے پی کے مطابق سوموار کے روز نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی شیف نے طویل ترین وقت یعنی 100 گھنٹوں تک بغیر رکے کھانا بنایا، ہلدا باچی نامی شیف نے اس ورلڈ ریکارڈ کو قائم کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز سے کھانا بنانا شروع کر دیا تھا۔

    اس کے بعد انہوں نے انڈین شیف لتا ٹنڈن کا 87 گھنٹوں اور 45 منٹس کا ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے 2019 میں اپنے نام کیا تھا۔

    ہلدا باچی نے گرین وِچ مین ٹائم کے مطابق شام 7 بج کر 45 منٹ پر نائیجیریا کے صنعتی شہر لاگوس میں لگاتار 100 گھنٹوں تک کھانا بنایا جس کے بعد انہیں ملک بھر میں خوب شہرت مل رہی ہے۔

    اس موقع پر ہزاروں افراد موجود تھے جو کہ ہلدا کے لیے گیت گا رہے تھے اور پھر جب انہوں نے مقررہ وقت کے بعد کھانا بنانا ختم کیا تو ورلڈ ریکارڈ کے انتظار میں موجود افراد جھوم اٹھے۔

    دوسری جانب گنیز ورلڈ ریکارڈ کے جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ شیف نے کھانا بنانے کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹویٹ کے مطابق ہمیں ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق کرنے سے قبل اس کے تمام شواہد کا جائزہ لینا ہوگا۔

    ہلدا باچی کا کہنا ہے کہ وہ دکھانا چاہتی تھیں کہ نائیجیریا کی نوجوان نسل کتنی محنتی اور ثابت قدم ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اس سے نوجوان افریقی خواتین کے لیے مہم بھی چلانا چاہتی تھیں جنہیں معاشرے میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔

    ہلدا نے جمعرات کے روز دوپہر 3 بجے کے قریب درجنوں نائیجیرین پکوان بنانا شروع کیے، جس میں سوپ سے سٹیو سمیت کئی پروٹینز اور مغربی افریقہ کے مشہور جولوف رائس بھی شامل تھے۔

    وہ ہر گھنٹے میں صرف پانچ منٹ کا وقفہ لیتی تھیں جبکہ ہر 12 گھنٹوں بعد ایک گھنٹہ آرام کرتی تھیں جس میں غسل اور میڈیکل چیک اپ بھی شامل تھے۔

    ان کی اس کاوِش کو سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر بے شمار افراد نے دیکھا جبکہ ریکارڈ بنانے کے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں مقامی شہریوں سمیت سلیبرٹیز انہیں داد دینے کے لیے موجود رہیں۔

  • مچھلی کے گانے کی انوکھی آواز

    مچھلی کے گانے کی انوکھی آواز

    دنیا کا ہر جاندار اپنی مخصوص زبان میں اپنے ساتھیوں سے رابطہ اور گفتگو کرتا ہے جن میں زیر آب رہنے والے جاندار بھی شامل ہیں، ماہرین نے حال ہی میں ایک مچھلی کی آواز کو ریکارڈ کیا ہے جو اس سے پہلے نہیں سنی جاسکی تھی۔

    آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں واقع کرٹن یونیورسٹی کے رابرٹ مک کولی اور ان کے ساتھیوں نے 18 ماہ تک ہیڈ لینڈ کی بندرگاہ کے پاس قوالوں کی طرح ایک آواز میں گانے والی مچھلیوں کی ریکارڈنگ کی ہے۔

    انہوں نے 7 ایسے نغمے ریکارڈ کیے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں، یہ ایک طرح کی مچھلی کی آواز ہے جسے بلیک اسپوٹڈ کروکر کہا جاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ٹیراپن مچھلیوں کی آواز بھی شامل ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل وہیل اور ڈولفن کی صدائیں ہم سن چکے ہیں لیکن مچھلیوں کے غول کو اس طرح گاتے ہوئے پہلی مرتبہ سنا گیا ہے۔

    ان مچھلیوں کا گیت سن کر ایسا لگتا ہے کہ کوئی بزر بج رہا ہے۔

    آوازوں کا تبادلہ بعض مچھلیوں کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اپنی صداؤں سے وہ نسل خیزی، غذا حاصل کرنے اور علاقے کے جھگڑے نمٹانے میں مدد لیتی ہیں۔

    یونیورسٹی آف ایکسیٹر میں آبی حیات کے ماہر اسٹیو سمپسن کہتے ہیں کہ جس طرح صبح اور شام چڑیاں شور مچا کر اپنے علاقے کی ملکیت کا دعویٰ کرتی ہیں، عین اسی طرح مچھلیاں بھی اپنے علاقے کی نگرانی کرتی ہیں۔

  • 100 فٹ سے بھی زیادہ لمبے بال، خاتون کا انوکھا ریکارڈ

    100 فٹ سے بھی زیادہ لمبے بال، خاتون کا انوکھا ریکارڈ

    واشنگٹن: امریکا میں ایک خاتون نے اپنے بالوں کو 110 فٹ تک بڑھا کر نیا ریکارڈ بنا لیا، خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے 40 سال قبل اپنے بال بڑھانا شروع کیے تھے۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ خاتون آشا منڈیلا نے پہلی بار لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ 2009 میں اپنے نام کیا تھا جب ان کے بال 19 فٹ اور 6.5 انچ لمبے تھے۔

    اب ان کے بالوں کی لمبائی 110 فٹ تک بڑھ چکی ہے اور ان کی زلفوں کا مجموعی وزن 19 کلو تک پہنچ گیا ہے۔

    فلوریڈا کے شہر کلیر مونٹ میں رہنے والی آشا منڈیلا نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے 40 سال قبل اپنے بال بڑھانا شروع کیے تھے، اس وقت وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے امریکا منتقل ہوئی تھیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ بالوں کو زمین پر گھسٹنے سے بچانے کے لیے عموماً اپنے بال کپڑے کی مدد سے لٹکا کر رکھتی ہیں۔

  • بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

    بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

    پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ 2 مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بابر اعظم دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ۔ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

    بابر اعظم 2 مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میں عمدہ کارکردگی دکھائی، بابر اعظم نے سیریز میں مجموعی طور پر 561 رنز اسکور کیے۔

    سیریز کے دوران بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے پاکستانی کپتان بھی بن گئے، بابر نے بطور کپتان 4 سنچریاں اسکور کیں۔ ان سے قبل اظہر علی نے 3، شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے 2، 2 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    بابر اعظم نے کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے 83 اننگز میں 15 سنچریاں مکمل کیں۔

  • ایپل دنیا کی امیر ترین کمپنی بن گئی

    ایپل دنیا کی امیر ترین کمپنی بن گئی

      آئی فون کی موجد کمپنی ایپل 500 کھرب روپے کے اثاثوں تک پہنچنے والی پہلی کمپنی بن گئی جس کی مالیت برطانیہ یا بھارت کے مجموعی جی ڈی پی کے برابر ہے۔

    کمپنی کے اثاثوں کی مالیت کو برطانیہ یا بھارت کی مجموعی جی ڈی پی کے برابر بتایا جا رہا ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی کا شیئر حال ہی میں 182 اعشاریہ 88 ڈالر تک کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یہ اعزاز اپنے قیام کے 45 برس میں حاصل کیا۔ کمپنی نے 2018 میں ایک ٹریلین ڈالرز اور 2020 میں دو ٹریلین ڈالرز کی حد عبور کی تھی۔

    ایپل کو مزید ایک اور ٹریلین کا ہندسہ عبور کرنے میں صرف 16 ماہ اور  5  دن لگے۔

  • پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

    پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

    اسلام آباد: پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی جنہوں نے 44 لاکھ شکایات درج کیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، وزیر اعظم آفس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے ماہانہ اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

    پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی، پنجاب سے 22 لاکھ، خیبر پختونخوا سے 6 لاکھ شہری، سندھ سے 5 لاکھ، بلوچستان سے 51 ہزار اور وفاق سے 77 ہزار شہری پورٹل پر رجسٹرڈ ہوئے۔

    وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ شہریوں نے سٹیزن پورٹل پر 44 لاکھ شکایات درج کیں، پاکستان سے 42 لاکھ اور اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے 2 لاکھ 15 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔

    وزیر اعظم آفس کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر اب تک 40 لاکھ شکایات نمٹائی گئیں، پورٹل کی کارکردگی پر 46 فیصد شہریوں نے اظہار اطمینان کیا۔

  • پنجاب میں 10 ارب روپے سے زائد ریونیو کی وصولی

    پنجاب میں 10 ارب روپے سے زائد ریونیو کی وصولی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں بزدار حکومت کے کان کنی کی فلاح و بہبود میں انقلابی اقدامات کی وجہ سے 10 ارب روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مالی سال 21-2020 کے دوران 10.19 ارب روپے سے زائد ریونیو وصولی کا ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کان کنی کے وسائل کا بھرپور اور بہتر استعمال یقینی بنایا جائے گا، کنسٹرکشن سیکٹر کے فروغ کے لیے سیمنٹ سیکٹر پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئی سیمنٹ فیکٹریوں کے لیے 22 نئے این او سی جاری کیے جا رہے ہیں، گزشتہ 3 سال میں 10 سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لیے این او سی جاری ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لیے مزید این او سیز کے اجرا کا عمل جاری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پسماندہ علاقوں میں نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے معاشی ترقی ہوگی۔

  • ایک روز میں کرونا ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ

    ایک روز میں کرونا ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، گزشتہ روز لگنے والی کرونا ویکسین کی سب سے بڑی یومیہ تعداد نے ریکارڈ قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 14 لاکھ 5 ہزار 352 ویکسین ڈوزز لگائی گئیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ یہ ایک روز میں لگنے والی کرونا ویکسین کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔ ملک میں اب تک ساڑھے 5 کروڑ سے زائد کرونا ویکسین ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

    یاد رہے کہ ملک میں اب تک 4 کروڑ 14 لاکھ 77 ہزار 587 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 61 لاکھ 71 ہزار 867 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 118 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 788 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہوگئی۔

  • پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کا ایک اور ریکارڈ

    پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کا ایک اور ریکارڈ

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا ویکسی نیشن کا ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا، 7 روز میں 23 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 12 سے 18 جون کے درمیان 23 لاکھ افراد کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ تعداداب تک کی سب سےزیادہ ہے، روز 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ آج مزید 15 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی، تقریباً 50 لاکھ ویکسین آئندہ 10 دن میں آجائے گی۔

    اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے مزید کہا کہ انشا اللہ آئندہ ہفتے مزید ریکارڈ بنائیں گے۔