Tag: record break

  • آسٹریلیا میں 16 انچ کی ریکارڈ توڑ برفباری، سیکڑوں حادثات

    آسٹریلیا میں 16 انچ کی ریکارڈ توڑ برفباری، سیکڑوں حادثات

    سڈنی : آسٹریلیا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، 16 انچ کی ریکارڈ توڑ برفباری سے زندگی مفلوج اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

    مشرقی آسٹریلیا میں آنے والے شدید برفانی طوفان نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں۔ مختلف علاقوں میں  20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، برفباری اور طوفانی بارشوں کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

    حکام کے مطابق برفباری نے جہاں کئی شہروں کو سفید چادر اوڑھا دی، وہیں سڑکوں اور بجلی کی بندش جیسے خطرناک حالات نے ہزاروں شہریوں کو متاثر کیا۔

    Australia snowfall

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بارشوں کے بعد سڑکیں، گاڑیاں اور گھر برف سے ڈھک گئے، سیکڑوں گاڑیاں سیلاب میں پھنس گئیں، متعدد حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    یہ شمال مغربی خطے کے کچھ حصوں میں 20 سالوں میں سب سے زیادہ برف باری ہوئی ہے۔ ریاست کوئنز لینڈ کے ایک علاقے میں 10 برسوں بعد پہلی بار برف پڑی ہے۔

     Australia Strom

    آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ نیو ساؤتھ ویلز کے متعدد علاقوں میں ہفتے کو 16انچ برف پڑی ہے، جو 1980 کے وسط کے بعد سب سے زیادہ برف باری ہے۔

    ریاست نیوساؤتھ ویلز کی ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ کئی علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے اور اب تک ایک ہزار 445 سے زائد حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ بعض علاقوں میں برف کی موٹائی 50 سینٹی میٹر سے تجاوز کر گئی، جس نے ٹریفک اور بنیادی سہولیات کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔

    Snowfall in Australia

    ایمرجنسی سروس کے مطابق تیز ہواؤں اور برفانی طوفان کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا، جس کے بعد کئی مقامات پر فلیش فلڈ وارننگز جاری کی گئی ہیں۔

     

  • دنیا کی طویل ترین پرواز، تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    دنیا کی طویل ترین پرواز، تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    دوحہ : قطر کی سرکاری فضائی کمپنی قطر ایئرویز  نے اب تک کی سب سے طویل ترین پرواز کرکے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

    ترجمان قطر ایئر ویز کا کہنا ہے کہ دوحہ سے نیوزی لینڈ روانہ ہونے والی پرواز کا دورانیہ کسی بھی تجارتی فضائی کمپنی کی پرواز سے زیادہ ہے۔

    کمپنی کی ترجمان نے بتایا کہ قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 920 دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے لیے روانہ ہوئی۔

    اس حوالے سے فضائی کمپنیوں کے امور سے متعلق ویب سائٹ "فلائٹ ریڈار 24” کے مطابق اس براہ راست پرواز کا دورانیہ 16 گھنٹے 2 منٹ ہے جب کہ اسی روٹ پر واپسی کی پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے 30 منٹ پر محیط ہوگا۔

    قطر ایئر ویز کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے لیے 14534 کلو میٹر فاصلے کی پرواز کے لیے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل طویل ترین پرواز کا ریکارڈ "ایمریٹس” فضائی کمپنی کے پاس تھا، کمپنی نے مارچ 2016 میں دبئی سے آکلینڈ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی تھیں۔

  • روس اور چین کے درمیان تجارت نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

    روس اور چین کے درمیان تجارت نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

    ماسکو : روس اور چین کے درمیان باہمی تجارت نے ریکارڈ توڑ دیا، روس چین کو 4.4-4.5 بلین کلو واٹ بجلی فراہم کرے گا۔

    اس حوالے سے غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس چین کے درمیان تجارتی ٹرن اوور میں گزشتہ سال کے مقابلے32فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    دونوں ممالک کے درمیان رواں سال تجارت کا حجم ریکارڈ172.4بلین ڈالر تک پہنچ گیا گزشتہ ماہ نومبر میں تجارتی ٹرن اوور18.2بلین ڈالر تک پہنچا۔

    رپورٹ کے مطابق چین نے رواں سال روس کو67.3 بلین ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کیں، روس سے چین کی ترسیل47.5فیصد اضافے سے105.072 بلین ڈالرتک پہنچ گئی۔

    مغربی پابندیوں کے جواب میں روس کی رعایتی پیشکش سے چین نے بھرپور فائدہ اٹھایا، جنوری تا اکتوبر چین کوئلے کی درآمدات بڑھ کر53ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

    روس کی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی انٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ماسکو اور بیجنگ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں 2022 میں روس کی بجلی کی برآمدات میں ریکارڈ 4.4 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ اضافہ طے کیا گیا ہے۔

  • محمد رضوان کا نیا ریکارڈ : کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    محمد رضوان کا نیا ریکارڈ : کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے ایک اعزاز چھین لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

    کپتان بابراعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نمیبیا کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا۔

    محمد رضوان 79 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، اس اننگز کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز بنانے والوں کے بہترین ایوریج میں رضوان کا پہلا نمبر ہے۔

    نمیبیا کے خلاف اننگز کے بعد رضوان کا کیرئیر ایورج 52.66 ہوگیا۔ بھارت کے ویرات کوہلی کا بیٹنگ ایوریج 52.01ہے۔ کیرئیر میں کم از کم ہزار رنز بنانے والوں میں سب سے بہتر محمد رضوان بن گئے۔

    محمد رضوان کا ان تمام بیٹرز میں سب سے بہترین کیریئر ایوریج ہوگیا جنہوں نے کم از کم ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں۔

    انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے جن کا رن اوسط 52.01 ہے،  ان کے علاوہ ہم وطن بابر اعظم 48.04 رن اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

  • یوسین بولٹ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مارشل جیکب نے نئی تاریخ رقم کردی

    یوسین بولٹ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مارشل جیکب نے نئی تاریخ رقم کردی

    ٹوکیو اولمپکس میں جہاں روز نت نئے ریکارڈ مرتب ہورہے ہیں ان ہی میں سے ایک ریکارڈ ایسا بھی ہے کہ جس نے شائقین کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں اطالوی کھلاڑی مارشل جیکب نے نئی تاریخ رقم کردی۔100 میٹر ریس میں اٹلی کے کھلاڑی مارشل جیکب نے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ دنیا کے تیز ترین انسان قرار پائے ہیں۔

    جیکب نے 9.8 سیکنڈ میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ واضح رہے کہ یوسین بولٹ کا اولمپکس 100 میٹر ریس کا ریکارڈ 9.63 سیکنڈ کا ہے۔

    100میٹر ریس میں امریکی ایتھلیٹ کا دوسرا جب کہ کینیڈین ایتھلیٹ کا تیسرا نمبر ہے۔ خیال رہے کہ 23 جولائی کو شروع ہونے والے مقابلوں میں جاپان کا پہلا، امریکہ کا دوسرا جب کہ چین کا تیسرا نمبر ہے۔

    جاپان نے مختلف کھیلوں میں اب تک 15 گولڈ، چار سلور اور چھ برونز میڈلز سمیت مجموعی طور پر 25 میڈلز حاصل کیے ہیں۔ چینی کھلاڑیوں نے اب تک مجموعی طور پر 29 میڈلز جیتے جس میں 14 سونے کے تمغے، چھ چاندی اور نو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

    اڑتیس میڈلز جیتنے کے باوجود امریکہ کا دوسرا نمبر ہے کیوں کہ اس کے گولڈ میڈلز کی تعداد جاپان سے فی الحال کم ہے۔ امریکی دستے نے اب تک 14 سونے، 14 چاندی اور 10 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے ہیں۔

    آسٹریلیا نے آٹھ اور روسی اولمپک کمیٹی نے بھی آٹھ طلائی تمغے جیت لیے ہیں اور بدستور پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • بابراعظم ویرات کوہلی کا کون سا ریکارڈ توڑنے والے ہیں؟

    بابراعظم ویرات کوہلی کا کون سا ریکارڈ توڑنے والے ہیں؟

    کراچی : قومی ٹیم میں تینوں فارمیٹس میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔

    پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان میں پچھلی چند دہائیوں میں کچھ غیرمعمولی اور مایہ ناز کرکٹرز پیدا ہوئے ہیں۔

    اس حوالے سے ان دنوں بہت سارے شائقین ویرات کوہلی کو عہد جدید کا سب سے بڑا بلے باز سمجھتے ہیں، تقریباً ہر آنے والا بلے باز کوہلی کے جیسی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ پاکستان میں بابر اعظم ایسا کھلاڑی ہے جسے شائقین کرکٹ ایک بہترین بیٹسمین کے طور پر مانتے ہیں جو ویرات کوہلی کی بیٹنگ سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے۔ تینوں فارمیٹس کی کپتانی میں بھی بابر اعظم بہت مستقل مزاج رہے ہیں۔

    اس مضمون میں ہم ویرات کوہلی کے اس ریکارڈ کا احاطہ کریں گے کہ جس میں امید ہے کہ مستقبل قریب میں بابر اعظم اسے توڑ سکتے ہیں۔

    بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے77 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔26 سالہ بلے باز نے55،94 کی عمدہ بلے بازی اوسط سے مجموعی طور پر3،580 رنز بنائے ہیں۔ بابر نے اب تک 75 ون ڈے اننگز میں12 سنچریاں اور 16نصف سنچری ریکارڈ کی ہیں۔

    اس کے علاوہ ون ڈے میں بابراعظم کا اسٹرائیک ریٹ87.90 ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ وہ ون ڈے فارمیٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے سب سے تیز بلے باز ہونے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

    ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ جون2017 میں حاصل کرلیا تھا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 8 ہزار رنز کے سنگ میل کو چھونے کے لئے175 اننگز کھیلیں۔

    بابر اعظم کو اگلی 99 اننگز میں ویرات کوہلی کے ریکارڈ کو توڑنے کے لئے4،420 رنز درکار ہیں۔ اگر بابر اعظم اپنی موجودہ اوسط 55.94 کو برقرار رکھتے ہوئے مقرہ رنز بناتے ہیں تو ویرات کوہلی کا یہ ریکارڈ آسانی سے توڑ سکتے ہیں۔

    ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم کی حالیہ پرفارمنس پر نظر ڈالی جائے تو بہت زیادہ امکان ہے کہ وہ 175 ون ڈے اننگز میں8،000 رنز کے سنگ میل کو چھولیں گے۔

  • میلبرن ٹیسٹ: نائب کپتان اظہرعلی نے تاریخ رقم کردی

    میلبرن ٹیسٹ: نائب کپتان اظہرعلی نے تاریخ رقم کردی

    میلبرن: میلبرن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اظہرعلی نے ناقابل شکست شاندار ڈبل سنچری اسکور کرکے پہلے ایشیائی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس ساتھ ہی انہوں نے مذکوہ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر چار ریکارڈ اپنے نام کیے۔

    تفصیلات کے مطابق میلبرن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اظہر علی نے ڈبل سنچری بناتے ہوئے پہلے ایشیائی بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اظہر علی رواں سال ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

    azhar-post-1

    اظہرعلی جب تیسرے روز میدان میں اترے تو انہوں نے شروع میں تھوڑا محتاط انداز اپنائے رکھا۔ چار سے چھ اوورز کے بعد اوپننگ بلے باز نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروک کھیل کر کینگروز بالرز کی ایک نہ چلنے دی اور ناقابل شکست 205رنز بنائے۔

    azhar-post-2

    اس سے قبل اظہرعلی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی تھری فیگر اننگز بھی کھیل چکے ہیں۔ اوپننگ بیٹسمین کی ناقابل شکست اننگز میں بیس چوکے شامل تھے۔ اظہرعلی کیلینڈر ائیر میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے بھی واحد پاکستانی ہیں۔

    azhar-post-3

    اس میدان میں اظہرعلی نے ماجد خان کا سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔ ماجد خان نے سال 1972ء میں آسٹریلیا کیخلاف 158 رنز بنائے تھے۔

    مزید پڑھیں: اظہرعلی ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

    اظہرعلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز بھی کینگروز کے خلاف جولائی 2010ء میں لارڈز کے میدان میں کیا تھا۔ اظہر علی 55 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 4377 رنز بناچکے ہیں جس میں 12 سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی بیٹنگ اوسط 41.50 ہے۔

    azhar-ali