Tag: RECORD LOW

  • بھارتی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا، ڈالر مستحکم

    بھارتی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا، ڈالر مستحکم

    نئی دہلی : بھارتی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہوکر ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا، مرکزی بینک کی ہر ممکن کوششوں کے باوجود امریکی ڈالر نے بھارتی روپے کو مزید جھٹکا دے دیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ جمعے کے روز اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، تیزی سے ہونے والی گراوٹ نے درآمد کنندگان کو ڈالر خریدنے پر مجبور کر دیا۔

    امریکی کرنسی کے مضبوط رجحان اور غیر ملکی سرمائے کے مسلسل انخلاء کے درمیان جمعہ کے روز ابتدائی تجارت میں روپیہ 8 پیسے گر کر 85.75 کی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    مقامی تاجروں کے مطابق مرکزی بینک کی مداخلت سے نقصانات کو کسی حد تک محدود کیا جاسکا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپیہ تقریباً 0.3 فیصد نیچے آیا اور یہ مسلسل آٹھویں ہفتہ وار کمی تھی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ماہ کے آخر اور سال کے آخر میں ادائیگی کی ذمہ داریوں کے لیے درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی بڑھتی مانگ میں اضافے سے ڈالر مضبوط ہوا، جس سے مقامی کرنسی پر دباؤ پڑا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز جمعرات کو بھارتی روپیہ 12 پیسے گر کر 85.27 فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کی سست ہوتی ہوئی اقتصادی ترقی اور تجارتی خسارے میں اضافے کے خدشات نے روپے کو متاثر کیا ہے جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی سخت مانیٹری پالیسی اور نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے توقعات نے بھی ڈالر کو مضبوط کیا۔

  • برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ کو ریکارڈ کمی کا سامنا

    برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ کو ریکارڈ کمی کا سامنا

    ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر اب تک کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اس کے ساتھ ہی پاؤنڈ یورو کے مقابلے میں بھی گرگیا ہے۔

    یہ اقدام برطانوی حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس کی ادائیگی اربوں پاؤنڈ قرض لے کرکی جائے گی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں حصص کی منڈیوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ بلند شرح سود کے خدشات کی وجہ سے مالیاتی نظام پر کافی دباؤ تھا۔

    ایشیائی تجارتی منڈیوں میں ایک موقع پر پاؤنڈ تقریباً5 فیصد گر کر سال1985 کی کم ترین سطح سے نیچے آگیا اور1.0327 ڈالر تک پہنچ گیا۔

    برطانوی پاؤنڈ ایشیا کی تجارت میں ایک موقع پر تقریباً 5 فیصد گر کر 1985 کی کم ترین سطح سے نیچے آ گیا اور 1.0327 ڈالر تک پہنچ گیا۔ برطانوی کرنسی آخری بار $1.072 تک کی قیمت تک بحال ہو سکی تھی۔

    یاد رہے کہ پاؤنڈ کی قیمت خریداروں سے لے کر کاروباری مالکان اور سرمایہ کاروں تک ہر ایک کو متاثرکرتی ہے، جس طرح ہم جو چیزیں خریدتے ہیں ان کی قیمتوں میں اضافہ گھریلو بجٹ کو متاثرکرتا ہے۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر پاؤنڈ کی قیمت کم ہے تو بیرون ملک سے خریدے ہوئے مال کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے، مثال کے طور پر برطانیہ میں استعمال ہونے والی گیس، خوراک اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر کی قیمت ڈالر کی شکل میں ادا کی جاتی ہے۔

    ٹیکنالوجی جیسے موبائل فون، یا بیرون ملک بنائی جانے والی کاریں مزید مہنگی ہوسکتی ہیں، یہاں تک کہ برطانیہ میں بنائی گئی چیزوں کی قیمت بھی زیادہ ہوسکتی ہے اگر پرزے دوسرے ممالک سے خریدے جائیں۔

    برطانوی وزیرخزانہ کواسی کوارٹینگ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ انکم ٹیکس کی موجودہ شرح کو ختم کرنے کے علاوہ کارپوریٹ ٹیکسوں میں منصوبہ بندی کے اضافے کو بھی منسوخ کر رہے ہیں۔

    پونڈ کیوں گرگیا ہے؟

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سرمایہ کار بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی خریدتے اور فروخت کرتے ہیں، اس کا مقصد یہ امید کرکے منافع حاصل کرنا ہے کہ خریدی گئی کرنسی کی قیمت فروخت ہونے والی کرنسی سے زیادہ ہوگی۔

    حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں ٹیکسوں میں بھاری کٹوتی کے اعلان کے بعد جمعے کے روز پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

    رابوبینک سے تعلق رکھنے والی جین فولی نے کہا کہ اس کی وجہ سرمایہ کار پونڈ فروخت کر رہے ہیں کیونکہ انہیں حکومت کے منصوبوں کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ فکر مند ہیں کہ ان میں سے کچھ ٹیکس کٹوتیوں کا اعلان کیا گیا ہے جو مکمل طور پر فنڈ نہیں کیا جائے گا۔