Tag: record sales

  • جشن آزادی پر کراچی کے شہریوں نےخریداری کاریکارڈتوڑدیا

    جشن آزادی پر کراچی کے شہریوں نےخریداری کاریکارڈتوڑدیا

    کراچی : جشن آزادی پر کراچی کے شہریوں نے خریداری کے پچھلے تمام یکارڈ توڑ دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں نے ملک کا سترویں یوم آزادی کا جشن شایانِ شان طریقے سے منایا اور تمام پچھلے ریکارڈ توڑ ڈالے، شہریوں نے آزادی کا جشن منانے کیلئے 15 ارب کی ریکارڈ خریداری کی۔

    چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 70 ویں یوم آزادی کا جشن منانے کیلئے یکم اگست سے شروع ہونے والی خریداری چودہ اگست کی صبح تک جاری رہی، شہر بھر میں مقامات پرقومی پرچوں اورسبزہلالی لباس کے پتھارے، دکانیں اور اسٹالز لگائے گئے ، جہاں شہریوں نے 5 کروڑ چھوٹے بڑے جھنڈے خریدے۔

    عتیق میر کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر بازاروں میں جھنڈے، ٹی شرٹس، بیجز، کیپس، غبارے، چوڑیاں، ماسک، جھنڈیاں، دوپٹے، ملّی نغموں کی سی ڈیز، آتش بازی کا سامان اور دیگر اشیاء کی بھرپور خریداری کی گئی اور اہم شاہراہوں اور چورنگیوں سمیت بیشتر بازار، سرکاری و نجی عمارتیں اوررہائشی مکانات کو برقی قمقموں اور رنگین جھالروں سے سجایا گیا۔

    انہوں نے قوم کے اس حب الوطنی کے جذبے کو ملک کے روشن مستقبل، سلامتی کیلئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ عوام کا جوش و خروش قابلِ دید تھا، جس کے باعث 13 اگست کی رات عید الفطر کی چاند رات سے زیادہ پُررونق نظرآرہی تھی۔

    کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے گزشتہ سال 10ارب روپے کا یوم آزادی کا سامان خریدا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مائیکل جیکسن کی موت کے بعد بھی البم تھرلز کی  ریکارڈ فروخت

    مائیکل جیکسن کی موت کے بعد بھی البم تھرلز کی ریکارڈ فروخت

    نیو یارک: کنگ آف پاپ امریکی تاریخ کے کامیاب ترین موسیقار ،جس کا فن چالیس سالوں تک مرکز نگاہ رہا اور جس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک نہیں کئی حوالوں سے درج ہے، مائیکل جیکسن کی موت کے بعد بھی انکی البم نے نیا ریکارڈ بنا لیا۔

    امریکا کی ریکارڈنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 1982 میں جاری ہونے والے ’تھرلر‘ پہلا ایسا البم ہے، جس کی امریکا میں 3.3 کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

    ja

     

    تھرلر میں ’بیٹ اٹ‘ اور ’بیلی جین‘ جیسے میگا ہٹ گانے موجود ہیں، جس کی وجہ سے مائیکل جیکسن ریکارڈ 12 مرتبہ گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوئے اور ان میں سے آٹھ مرتبہ کامیابی سمیٹی۔

    اس البم نے تیس مرتبہ پلیٹینیم کا سنگ میل عبور کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوسطاً ہر دس میں سے ایک امریکی کے پاس یہ البم موجود ہے۔

    m1

    انڈسٹری گروپ کے چیئرمین کیری شیرمن نے ایک بیان میں اسے غیر معمولی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا اس ریکارڈ نے ثابت کر دیا کہ تھرلر ہمیشہ ہمارے دلوں اور موسیقی کی تاریخ میں زندہ رہے گا۔

    تھرلر دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم بھی ہے، جس کا کوئی دوسرا البم مقابلہ کرنے سے قاصر ہے، یہ البم اپنے وقتوں کا ایک میوزیکل اور مارکیٹنگ بریک تھرو سمجھا جاتا ہے۔

    ایک اندازے کے مطابق تھرلر کی دنیا بھر میں دس کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

    یاد رہے کہ موسیقی کی دنیا میں نئے رجحانات متعارف کرانے والے مائیکل جیکسن 25 جون 2009 ء کو گولیوں کی زائد مقدار لینے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔