Tag: record talab

  • عمران خان نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا ریکارڈ طلب کرلیا

    عمران خان نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا ریکارڈ طلب کرلیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے امیدوار کی جانب سےکاغذات واپس لئے جانے پرن لیگ کے خواجہ احمد حسان یو سی ایک سو سات کےبلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    کاغذات واپس لئے جانے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے صوبائی قیادت سے پارٹی ٹکٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    پی ٹی آئی کے امیدوار نواز کی جانب سے کا غذات واپس لئے جانے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کو انکوائری کا حکم دے دیا، جس کے بعد تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نےچیئرمین سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے سفارش پر کمزور امیدوار کی حمایت کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ حسان کے مقابلے میں امیدوار نواز کوٹکٹ دینے پر پارٹی کے اندر بھی مخالفت ہوئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید نےامیدوار نواز کے ساتھ کسی متبادل امیدوار کو بھی کاغذات جمع نہ کروانے دیئے۔ عمراں خان نے پنجاب کی صوبائی قیادت سے بلدیاتی الیکشن کے لئے تقسیم کی گئی پارٹی ٹکٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا اورچوہدری سرور اور شفقت محمود کو ریکارڈ سمیت بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی ٹیم نے اہم شواہد نظر انداز کردئیے

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی ٹیم نے اہم شواہد نظر انداز کردئیے

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نےاہم شواہد نظر انداز کردئیے، اصل ذمہ داروں کے کلئیرہونے کا امکان ہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سانحے میں زخمی ہونے والے دوافراد نے جے آئی ٹی کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کسی پولیس اہلکارکو شناخت نہیں کرسکتے کیونکہ سب نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، جے آئی ٹی نے بیالیس زخمیوں کوبیان ریکارڈ کرانے کے لئے نوٹس جاری کئے تھے۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم ملزمان کوکلئیر کئے جانے کا امکان ہے کیونکہ جےآئی ٹی نے اہم حکومتی شخصیت کو بے گناہ  قرار دینےکی یقین دہانی کرادی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ کو جلد پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن : عدالت نے جوڈیشل کمیشن کاریکارڈ طلب کرلیا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن : عدالت نے جوڈیشل کمیشن کاریکارڈ طلب کرلیا

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظرعام پرلانےکی درخواست وفاق کی جانب سےبنائےگئےجوڈیشل کمیشن کاریکارڈ طلب، آئندہ سماعت پرریکارڈپیش نہ کیاگیاتوذمہ دارافسران کوطلب کرینگے، عدالت۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے جوڈیشل کمیشن کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    درخواست پرسماعت میں ہائی کورٹ نےوفاق کی جانب سےبنائےگئے جوڈیشل کمیشن کاریکارڈطلب کرلیا۔ تاہم وفاق کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کاریکارڈپیش کرنے کے لئے مہلت کی استدعاکی گئی جس پرعدالت نے اظہارِبرہمی کرتے ہوئے کہاکہ لگتاہے حکومت کے پاس کسی بھی جوڈیشل کمیشن کاکوئی ریکارڈنہیں۔

    عدالت نے تنبیہ کرتے ہوئےکہاکہ آئندہ سماعت پرریکارڈپیش نہ کیاگیاتوذمہ دارافسران کوعدالت طلب کرینگے۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو اب تک قائم ہونے والے عدالتی ٹربیونلز اور کمیشنز کے نوٹیفیکشن کی کاپیاں عدالت میں پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ حکومت سے نوٹیفیکشن تو ڈھونڈے نہیں جا رہے، اٹھارہ کروڑ کی آبادی والے ملک کو کیسے چلایا جا رہا ہے، کسی کو کچھ پتہ نہیں۔

    درخواست گزاروں کے وکلاء نے کہا کہ حکومت واقعہ کے اصل ملزمان کو بچانے کے لئے سانحہ ماڈل ٹاؤن عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لا رہی۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ٹربیونلز اور کمیشنز کے نوٹیفیکیشن کی کاپیاں عدالت میں پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مطلوبہ دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر دستاویزات پیش نہ کی گئیں تو ذمہ دار افسران کا طلب کیا جائے گا۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی کر دی۔