Tag: record

  • پیٹرول کا بحران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، سعد رفیق

    پیٹرول کا بحران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، سعد رفیق

    لاہور: نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت نہیں ہونی چاہیے تھی، ذمہ داروں سے جواب طلبی ہوگی۔

    لاہور کے علاقے والٹن میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا کہ پیٹرول کا بحران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، وہ اپنی غلطیاں کارپٹ کے نیچے نہیں چھپائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے نہیں بھاگ رہے لیکن عمران خان کو ریٹرننگ افسران کی غلطیاں حکومت کے سر پر نہیں تھونپنے دینگے۔

    انکا کہنا تھا پاکستان ریلو ے کے پاس پیٹرول کا ذخیرہ موجود ہے، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لاہور میں باب پاکستان کامنصوبہ رواں ماہ شروع کردیں گے۔ جس پر دس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ باب پاکستان ہجرت کرکے آنے والے پاکستانیوں کی یادمیں تعمیرکیاجائےگا۔ انھوں نے کہا کہ ریلوے اپنے پاوں پر کھڑی ہوسکتی ہے تو پی آئی اے کیوں نہیں ہوسکتی۔

  • اے آروائی نمائندوں کیخلاف کیس :سعد رفیق کے ملوث ہونیکا انکشاف

    اے آروائی نمائندوں کیخلاف کیس :سعد رفیق کے ملوث ہونیکا انکشاف

    لاہور:  لاہور کی مقامی عدالت میں اے آر وائی کے دو نمائندوں کیخلاف کیس کی سماعت، ریلوے انسپکٹر نے سعد رفیق کے ملوث ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا.۔

    مقدمے میں نئی دفعات ڈالنے کا انکشاف، ریکارڈ پیش نہ کیے جانے پر عدالت برہم، تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے افسران کی نا اہلی دکھانے کے الزام میں اے آر وائی نیوز کے گرفتارنمائندوں کولاہور کی مقامی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ریلوے کے لیگل انسپکٹر نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے ملوّث ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا،ریلوے کے لیگل انسپکٹر کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

    محکمہ ریلوے کی جانب سےمقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا، تاہم عدالتی وقت کے بعد آدھاگھنٹہ گزرنے کے باوجود ریلوے حکام ریکارڈ پیش نہ کر سکے۔ علاوہ ازیں مقدمے میں نئی دفعات ڈالنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔،

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار

    کراچی:  اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے، ٹریڈنگ کے دروان کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیس ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح بھی کراس کرگیا۔

    گزشتہ روز ساڑھے چار ماہ بعد بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ آج بھی مثبت زون میں نظر آئی اور ایک موقع پر انڈیکس تیس ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا ۔

    پہلی بارتیس ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبورکرکے بند ہوئی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت اور آئی ایم ایف کےساتھ دبئی میں جاری مذاکرات میں پیش رفت جیسے معاملات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

  • مصباح الحق نے تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    مصباح الحق نے تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    ابوظہبی: پاکستانی ٹیم کے کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ کے تجربہ کار کھلاڑی مصباح الحق نے چھپن گیندوں پر سو رنز بنا کر ویون رچرڈ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    ابوظہبی  ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کپتان مصباح نے گیارہ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی، اظہرعلی  بھی بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کر ڈالی۔

    شاہینوں کی اس بہترین کارکردگی کو اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے کھل کر داد دی، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کپتان مصباح الحق نے دو سو ترانوے رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی ہے اور پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ سو تین رنز کا ہدف دیا ہے۔

  • دبئی ٹیسٹ:شاہینوں نے نئے ریکارڈ قائم کرلئے

    دبئی ٹیسٹ:شاہینوں نے نئے ریکارڈ قائم کرلئے

    دبئی: پاکستانی شاہینوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دبئی ٹیسٹ ناقابل فراموش بن گیا۔ دبئی کے میدان میں پاکستان نے کئی ریکارڈز قائم کئے۔

    دبئی میں پاکستان نے بتادیاکہ نام نہیں کام سے بات بنتی ہے۔ دو سو اکیس رنز سے کامیابی گرین شرٹس کی آسٹریلیا کے خلاف سب سے بڑی جیت ہے۔

    دبئی کے ہی میدان میں پاکستان نے سولہ سال بعد کینگروز کے خلاف ایک اننگز میں چار سو رنز کا مجموعہ بھی تشکیل دیا۔یونس خان نے سلیکٹرز کو کرارا جواب دیا۔

    وہ ایک میچ میں دو سینچریاں بنانے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے، ساتھ ہی یونس نے انضمام کی پچیس سینچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

    وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھویا اور اسی گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ سرفراز تیز سنچری بنانے والے وہ دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بنے۔

    لیگ اسپنر یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے بھی سات سات وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

  • روپےکی قدرمیں کمی، ڈالر10پیسے مہنگاہوگیا

    روپےکی قدرمیں کمی، ڈالر10پیسے مہنگاہوگیا

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں بیس پیسے کی کمی جب کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں دس پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدردس پیسے کے بعد ایک سو دو روپے نوے پیسے ہوگئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمتِ خرید ایک سودوروپے جبکہ قیمت فروخت ایک سودوروپے پچاس پیسے ہوگئی۔

    برطانوی پاؤنڈ کی قیمتِ فروخت ایک سو اڑسٹھ روپے، کنیڈین ڈالر ترانوے روپے اسی پیسے ، یورو ایک سو تینتیس روپے پچاس پیسے، سعودی ریال ستائیس روپے چالیس پیسے، یواے ای درہم اٹھائیس روپے پچاس پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے اور چھیانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • انٹربینک مارکیٹ میں ایک بارپھرڈالرکی قدرمیں اضافہ

    انٹربینک مارکیٹ میں ایک بارپھرڈالرکی قدرمیں اضافہ

    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ایک بارپھر ڈالرکی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت بڑھ کےایک سو دوروپے پنتالیس پیسے ہوگئی ہے۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرپندرہ پیسے اضافے کے بعد ایک سو دو روپے پینتالیس پیسے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید ایک سو دو روپےپینتیس پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے چالیس پیسے رہی۔

    دوسری جانب برطانوی پاوٗنڈ کی قیمتِ فروخت ایک سو ستر روپے، کینیڈین ڈالرترانوے روپے، یورو ایک سوتینتیس روپے، سعودی ریال ستائس روپےچالیس پیسے، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اورجاپانی ین بالترتیب سترہ روپے اورستانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • ڈالراوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں کمی

    ڈالراوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں کمی

    اسلام آباد :سیا سی بحران کے حل ہونے کی توقعات نے ایک بار پھر روپے کی قدر کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دس پیسے کمی کے بعد ایک سو ایک روپےدس پیسے ہوگئی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو ایک روپے پچاس پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے پانچ پیسے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو چھیاسٹھ روپے پچانوے پیسے ، کنیڈین ڈالر تیرانوے روپے دس پیسے ، یورو ایک سو تینتیس روپے ساٹھ پیسے سعودی ریال ستائس روپے پچیس پیسے ، یو اے ای درہم ستائیس روپے نوے پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سولہ روپےساٹھ پیسے اور ایک روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • ہیمبیٹوٹا:شاہد آفریدی نے ایک اورریکارڈ اپنے نام کرلیا

    ہیمبیٹوٹا:شاہد آفریدی نے ایک اورریکارڈ اپنے نام کرلیا

    ہیمبیٹوٹا:بوم بوم شاہد آفریدی ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔شاہد آفریدی نے انیس سو چھیانوے میں اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

    سینتیس گیندوں پر ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سینچری بناکر انہوں نے ٹیم میں مستقبل جگہ بنائی اور آج وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی مانے جاتے ہیں۔ ہیمبیٹوٹا میں سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈے کھیل کر آفریدی ایک اور ریکارڈ کے مالک بن گئے۔ آفریدی نے تین سو اناسی واں ون ڈے کھیل کر انضام الحق کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    انضمام نے تین سو اٹھتر ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ چونتیس سالہ آفریدی ایک روزہ کرکٹ میں چھ سینچریوں اور چھتیس نصف سینچریوں کی مدد سے سات ہزار سے زائد رنزبناچکے ہیں۔انہوں نے تین سو اٹھتر کھلاڑیوں کا بھی شکار کیا ہے۔

  • گال ٹیسٹ:یونس خان نے اپنے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری بنا لی

    گال ٹیسٹ:یونس خان نے اپنے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری بنا لی

    گال:پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے اپنے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری مکمل کرلی، تفصیلات کے مطابق گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روزآخری اطلاعات تک پاکستان نے دوسو چودہ رنز بنا لئے،اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے،

    جبکہ یونس خان نے اپنے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری مکمل کی،یونس خان کی اس سنچری سے جاوید میانداد کی تیئس سنچریوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،جبکہ محمد یوسف اور یونس خان کی سینچریاں برابر ہوگئیں، علاوہ ازیں پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق پچیس سنچریوں کے ساتھ سر فہرست ہیں