Tag: recorded during last 24 hours

  • ملک بھر میں 24 گھنٹے میں  ایس او پیز کی 10 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ،مارکیٹیں سیل اور جرمانے

    ملک بھر میں 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی 10 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ،مارکیٹیں سیل اور جرمانے

    اسلام آباد : ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی 10 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں سامنے آئیں ، خلاف ورزیوں پر 813 مارکیٹ، دکانیں، 5 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 1443 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت اجلاس میں صوبوں نے این سی او سی کو ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں ایس او پیز کی10111 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، خلاف ورزیوں پر 813 مارکیٹ، دکانیں، 5 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 1443 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 741 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس کے باعث 75 مارکیٹ، دکانیں سیل، 264 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 216 خلاف ورزیاں ہوئیں اور 82 مارکیٹ، دکانیں سیل، 42 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے
    عائد کئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹےمیں خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 5326 خلاف ورزیوں پر رپورٹ ہوئیں ، جس پر 178 دکانیں سیل، 105 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے ، اسی طرح بلوچستان میں ایس او پیز کی 908 خلاف ورزیوں پر 660 مارکیٹ و دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

    گزشتہ 24 گھنٹےمیں پنجاب میں ایس او پیز کی 2176 خلاف ورزیاں اور سندھ میں ایس او پیز کی 744 خلاف ورزیاں سامنے آئیں ، پنجاب میں 362 مارکیٹس ،دکانیں سیل اور 2 انڈسٹریز کو جرمانے کئے گئے جبکہ سندھ میں 50 مارکیٹ ودکانیں، 3 انڈسٹریز سیل اور 5 گاڑیوں کو جرمانے عائد کردیئے۔

  • 24 گھنٹوں میں ایس او پیز کی 12400 خلاف ورزیاں رپورٹ

    24 گھنٹوں میں ایس او پیز کی 12400 خلاف ورزیاں رپورٹ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھرمیں 24گھنٹےمیں ایس اوپیز کی 12400 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس پر 1512 مارکیٹیں ،دکانوں کو سیل اور 14 انڈسٹریل یونٹس کو جرمانے کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں آزادکشمیر و گلگت بلتستان سمیت صوبائی چیف سیکریٹریزویڈیولنک پر شریک ہوئے۔

    اجلاس میں صوبوں نے این سی او سی کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی ، جس میں کہا گیا ملک بھر کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، ملک بھرمیں 24گھنٹےمیں ایس اوپیزکی 12400 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور 1512 مارکیٹ،دکانوں، 14 انڈسٹریل یونٹس کو جرمانے و سیل کیا گیا جبکہ ملک بھر میں 1466 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹےمیں اسلام آباد میں ایس او پیز کی 364 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ، جس کے باعث 154 دکانیں سیل،147 گاڑیوں کوجرمانے کئے گئے۔

    اسی طرح گزشتہ 24گھنٹےمیں کے پی میں ایس او پیز کی 5336 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 257 مارکیٹ، دکانیں سیل جبکہ 104 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کئے گئے، بلوچستان میں بھی ایس اوپیز کی 1075 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر 104 مارکیٹ و دکانیں سیل کردی گئیں۔

    بریفنگ میں بتایا گزشتہ 24گھنٹےمیں پنجاب میں ایس او پیز کی 3682 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس کے باعث پنجاب بھر میں 655 مارکیٹ، دکانیں، انڈسٹریل یونٹ سیل کردیئے گئے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 801 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے جبکہ 24 گھنٹےمیں سندھ میں ایس اوپیز کی 860 خلاف ورزیاں ہوئیں، جس پر 41 مارکیٹ،دکانیں سیل اور 7 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے۔

    اجلاس میں کہا گیا گزشتہ24گھنٹےمیں آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 865 خلاف ورزیوں پر 153 مارکیٹ،دکانیں سیل اور 321 گاڑیوں کوجرمانے کئے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 218 خلاف ورزیاں کے باعث 48 مارکیٹ ودکانیں سیل اور 53 ٹرانسپورٹرزکوجرمانے عائد کئے گئے