Tag: records

  • چین میں   8 ماہ بعد کورونا  وائرس سے پہلی ہلاکت ، پابندیاں بڑھا دی گئیں

    چین میں 8 ماہ بعد کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ، پابندیاں بڑھا دی گئیں

    بیجنگ :چین میں 8 ماہ بعد کورونا وائرس سےایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کے بعد وائرس کےپھیلاؤکےباعث چین کےمتاثرہ شہروں میں پابندیاں بڑھادی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور کیسز میں اضافے اور اموات کا سلسلہ جاری ہے ، چین میں 8 ماہ بعد کورونا سے ایک ہلاکت سامنے آئی ، وائرس کےپھیلاؤکےباعث چین کےمتاثرہ شہروں میں پابندیاں بڑھادی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب وائرس کی کھوج لگانے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم چین کے شہر ووہان پہنچ گئی ہے۔

    گذشتہ روز چین کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کرونا وائرس کے نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، ان کے مطابق جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ان میں سے 13 افراد ایسے ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے آئے ہیں۔

    چین کے قومی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے 42 نئے مریضوں کا تعلق مشرقی چین کے صوبے ہیئی سے ہے۔

    حکومت نے صوبے ہیبی کے متعدد شہروں سمیت ملک کے شمالی حصے میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، جس کے باعث تقریباً دو کروڑ افراد گھروں تک محدود ہیں۔

    خیال رہے گزشتہ ہفتے حکام نے بڑے پیمانے پر کرونا وائرس ٹیسٹ مہم شروع کی تھی اور ہیبی کے دارالحکومت آنے اور جانے والے ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی تھی جب کہ اسکولوں اور دکانوں کو بھی بند کرا دیا تھا۔

    یاد رہے کہ سال 2019 کے اختتام سے شروع ہونے والی کرونا وائرس وبا سے چین میں 87 ہزار 591 افرد متاثر ہوئے تھے جبکہ 4 ہزار 634 اموات ہوئی تھیں۔

  • بھارت میں 13گھنٹے کے دوران بجلی گرنے کے 36 ہزار واقعات

    بھارت میں 13گھنٹے کے دوران بجلی گرنے کے 36 ہزار واقعات

    آندھرا پردیش : بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں بجلی کڑکی اور جم کر گری اور تیرہ گھنٹے کے دوران بجلی گرنے کےچھتیس ہزار واقعات پیش آئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو 36  ہزار 700  بار آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس میں بچی سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مون سون میں آسمانی بجلی گرنا عام بات ہے جو جون سے ستمبر تک ہوتا ہے لیکن ایک ہی دن میں اتنی بار بجلی گرنا غیر معمولی بات ہے۔

    انہوں نے کہا  غیر معمولی صورتحال کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  عام طور پر بادل 15 سے 16 کلومیٹر کے علاقے پر پھیلے ہوتے ہیں جبکہ یہ  بادل 200 کلومیٹر پر پھیلے ہوئے تھے۔

    بھارت میں مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بہت عام ہیں۔

    نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت  میں 2005 سے ہر برس ایسے واقعات میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں

    خیال رہے کہ گذشتہ برس پورے مئی کے مہینے میں آسمانی بجلی گرنے کے 30 ہزار واقعات سامنے آئے تھے۔

    سائنسدانوں کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر درجۂ حرارت بڑھنے سے آسمانی بجلی گرنے کے وقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات مسترد کردیئے

    ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات مسترد کردیئے

    اسلام آباد : ایس ایس پی تشدد کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریری بیان میں اپنے اوپر لگے تمام الزامات مسترد کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی تشدد کیس میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان شامل تفتیش کرلیے گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان دو روز پہلے تھانہ سیکرٹریٹ میں 2منٹ کیلئے پیش ہوئے اور تفتیشی افسر انیس اکبر کو تحریری بیان ریکارڈ کرایا  اورواپس چلے گئے۔

    بیان میں عمران خان نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات مسترد کردیئے۔

    مقدمہ کی سماعت کل انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں ہوگی۔


    مزید پڑھیں :عمران خان کو شامل تفتیش ہونے اور بیان ریکارڈ کرانے کا حکم


    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی حملہ سمیت چارکیسز میں عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس افسر کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کا بھی حکم جاری کیا تھا۔

    جن میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس بھی شامل ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ 14 نومبر کو سماعت میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

    واضح رہے کہ عمران خان کو پی ٹی وی حملے سمیت تین مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا، 2014 میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران عمران خان اور تحریکِ انصاف کے رہنماء عارف علوی کی مبینہ ٹیلیفونک گفتگو منظرِ عام پر آ ئی تھی، جس میں عمران خان مبینہ طور پر حملہ کرنے کا کہہ رہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔