Tag: recounting

  • عمران خان نے چندے کے نام پر عوام سے تین ملین لوٹ کر جوئے میں اڑا دیئے، عابد شیرعلی

    عمران خان نے چندے کے نام پر عوام سے تین ملین لوٹ کر جوئے میں اڑا دیئے، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی کا کہنا ہے وزیراعظم آئندہ ہفتے واپس آ جائیں گے،ملک عمران خان کا نہیں ہے جو ان کی اجازت سے چلے گا، پانامہ لیکس تحقیقاتی کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنے گا ۔

    فیصل آباد میں فیسکو ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں شامل نہیں ہے ۔ ان کے بیٹے ہی اس پر مؤثر جواب دیں گے، وزیراعظم کسی کے دباؤ میں نہیں اور نہ ہی وہ استعفےٰ دیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سے ہم پر الزامات لگانے کی کوشش کی گئی ۔ ماضی کے وزراء اعظم کو ایسے الزامات پر سپریم کورٹ طلب کرتی تھی، عمران خان نے چندے کے نام پر عوام سے تین ملین اکٹھے کر کے جوئے میں اڑا دیئے ۔ وہ پہلے اپنا احتساب کرے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کا احترام کرتے ہیں اور خونریزی نہیں چاہتے ۔ چند دیہاڑی دار لوگ اپنے مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    چھوٹو گینگ کے بارے میں سوال پر عابد شیرعلی کا کہنا تھا کچے میں موجود جرائم پیشہ عناصر کے پاس جدید اسلحہ ہے جبکہ پولیس کے پاس وسائل نہیں ہیں ، اس لئے آپریشن مکمل ہونے میں تاخیر ہوئی ۔

  • عابد شیرعلی نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی

    عابد شیرعلی نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی

    فیصل آباد : وزیرِ مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے اپنے امیدواروں کی شکست کو منظم دھاندلی قرار دے دیا، الیکشن کمیشن کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہونے والے بلدیا تی الیکشن میں عابد شیر علی نے الیکشن عملے پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہمارے یو سی ناظم کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ہرا یا گیا،عابد شیر علی نے الزام لگایا کہ یو سی ناظم شیر کے نشان پر جیتا،رات3بجے ری کاؤنٹنگ میں ہرا دیا گیا۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے۔ وزیرِ مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

    اس موقع پر ان کے والد چوہدری شیر علی بھی موجود تھے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے، جہاں ہمارے امیدواروں کو دھاندلی سے ہرایا گیا،ہمارے حلقوں میں ہونے والے انتخابات پرتحفظات ضرور ہیں مگر کسی پرالزام تراشی نہیں کی اور الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ عابد شیر علی ان کے والد چوہدری شیر علی اور لیگی ایم پی اے طاہر جمیل پر الزام تھا کہ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور ضابطہ کے برخلاف بلدیاتی الیکشن میں جلسوں کا انعقاد کیا تھا اور ریلیاں نکالی تھیں۔

  • گلگت بلتستان کے حلقہ ون میں دوبارہ گنتی کے بعد ن لیگ کے اکبر تابان کامیاب

    گلگت بلتستان کے حلقہ ون میں دوبارہ گنتی کے بعد ن لیگ کے اکبر تابان کامیاب

    گلگت بلتستان: حلقہ ون میں دوبارہ گنتی کے بعد ن لیگ کے اکبر تابان کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی رہنما راجہ جلال ایک ووٹ کے فرق سے ہار گئے۔

    گلگت بلتستان قانون اسمبلی کا حلقہ سات میں مسلم لیگ نون کے امیدوار کی کوششیں رنگ لے آئیں اور اسکردو ون میں بازی پھر پلٹ گئی، دوبارہ گنتی کے بعد غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد اکبر تابان نے ایک ووٹ سے میدان مارلیا ہے۔

    آٹھ جون کو تحریکِ انصاف کے راجہ جلال اور مسلم لیگ ن کےاکبر تابان کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا، پی ٹی آئی امید وار ایک ووٹ سے فاتح قرار پائے تھے۔ لیکن اکبرتابان نے جلال کی ایک ووٹ کی برتری کو چیلنج کیا تو دوبارہ گنتی میں فیصلہ ان کے حق میں رہا۔

    محمد اکبر تابان تین ہزار تین سو اکتیس ووٹ لے کر کامیاب رہے، پی ٹی آئی رہنما راجہ جلال بھی ایک ووٹ سے شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں، اس بار انہوں نے ری کاونٹگ کا مطالبہ کردیا ہے۔