Tag: recovered sucide jacket

  • چارسدہ میں تباہی کا منصوبہ ناکام، چاردہشتگرد گرفتار

    چارسدہ میں تباہی کا منصوبہ ناکام، چاردہشتگرد گرفتار

    چارسدہ : پولیس نے بروقت کاررروائی میں چارسدہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ پولیس وردی میں ملبوس چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قبرستان سے خود کش جیکٹس اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ مزید گرفتاریوں کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا، سٹی پولیس اور پڑانگ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کرکے پولیس وردی میں ملبوس چاردہشت گرد گرفتار کر لئے۔

    ڈی پی او چارسدہ کے مطابق پڑانگ قبرستان سے تین خودکش جیکٹس، پانچ دستی بم، راکٹ لانچر برآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے پولیس کی جعلی وردیاں اور بیجز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    کارروائی کے بعد چارسد ہ کے مختلف علاقوں میں ایلیٹ فورس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • لاہورسے خود کش بمبارساتھی سمیت گرفتار، جیکٹ برآمد

    لاہورسے خود کش بمبارساتھی سمیت گرفتار، جیکٹ برآمد

    لاہور : حساس ادارے نے کامیاب کارروائی کے دوران ایک خود کش بمبار کو گرفتار کرکے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ملزم کا ساتھی بھی پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا۔ حساس اداروں نے دریائے راوی کے قریب سے خودکش بمبار اوراس کا ساتھی گرفتارکرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد نے اسکول یونیفارم پہن کر پولیس لائن قلعہ گجرسنگھ کے قریب اسکولوں یا ریلوےاسٹیشن پردھماکہ کرنا تھا۔


    Terror bid foiled, suicide bomber arrested by arynews

    ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے اوراس نے کنہار سے تربیت حاصل کی۔ دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اوربارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب لاہورمیں کینٹ کے علاقہ اسماعیل ٹاؤن میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران انہترمشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

    آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے شہریوں کی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق بھی کی گئی۔

    مزید پڑھیں: لاہور پر حملے کا خدشہ: افغانستان سے دو خودکش بمبار پہنچ گئے

    یاد رہے کہ سیکیورٹی اداروں نے چند روز قبل لاہور میں دہشت گردی کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان سے دو خود کش بمبار لاہور میں داخل ہوگئے ہیں۔

    سیکیورٹی سخت کردی جائے۔ سیکیورٹی ادارے نے بتایا تھا کہ لاہور میں داخل ہونے والے دونوں دہشت گرد کم سن ہیں اور ان کی عمریں 10 تا 12 سال ہیں جو کسی اسکول یا سرکاری عمارت کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

  • پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار

    پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار

    پشاور: سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں اسکولوں کو دھماکے سے اڑنے والے دو دہشت گرد گرفتار اور پانچ خودکش جیکٹیں برآمد کرلیں۔

    پشاور میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں میں خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملے اور اسکولوں کو دھماکے سے اڑنے میں ملوث تھے۔

    گرفتار دہشتگردوں کی شناخت محمداللہ اور اکرم کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والوں نے دہشتگردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنادیا اور پشاور کے علاقے باڑہ شنوبر سے پانچ خودکش جیکٹس برآمد کرلی ہیں، جو پشاور میں دہشتگردی کے لئے تیار کی گئی تھی۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق تحریکِ طالبان کی جانب سے خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں ۔