Tag: Recovered

  • گوجرانوالہ: اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دو بھائیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دو بھائیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: ماڈل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقہ غیر سے اسمگل ہونے والے اسلحےکی بھاری کھیپ پکڑتے ہوئے دو بھائیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ غیر سے تین افراد اسلحے کی بھاری کھیپ لے کر گوجرانوالہ لارہے ہیں، جس پر مقامی پولیس نے بس اسٹینڈ کے اردگرد پولیس اہلکار تعینات کر کے چیکنگ کا عمل شروع کردیا تھا۔

    پڑھیں:  مختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن، متعدد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    پولیس اہلکاروں نے بس کے اسٹینڈ پر پہنچتے ہی کامیاب کارروائی کی اور تین ملزمان کو حراست میں لے کر اُن سے اسلحے کی کھیپ برآمد کرلی جس میں 41 رائفلز، 30 پسٹلز اور 30 ہزار گولیاں شامل ہیں۔

    پولیس افسران نے گرفتار ملزمان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان میں دو سگے بھائی نجیب اللہ، کلیم اللہ  اور تیسرا شخص ہارون کو گرفتار کیا گیاہے جن کا تعلق کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل سے ہے۔ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے کر تینوں ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

     

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحے کی منتقلی ناکام بنادی

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحے کی منتقلی ناکام بنادی

    کراچی: سندھ پولیس کے کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے حساس ادارے کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن میں واقع نشان حیدر چوک پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی منتقلی کو ناکام بنا کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گارڈن ہیدکوارٹر میں انچارج سی ٹی ڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’حساس ادارے کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے نشان حیدر چوک پر ناکہ بندی کی گئی۔ اس دوران سیاسی جماعت سے وابستہ 2 دہشت گرد پولیس کی نفری کو دیکھتے ہی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    پڑھیں:   سندھ رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ برآمد

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مسروقہ گاڑی کی تلاشی کے دوران اُس میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 7 کلاشنکوف، ایم پی فائیو رائفل، ایل ایم جی، 8 سیون ایم ایم، 3 سیمی آٹو میٹک رائفلز، 2 اوتھرے رائفل سمیت 2 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔

    CTD-1

    سی ٹی انچارج نے کہا کہ ’’برآمد کیے جانے والے اسلحے کا فارنزک معائنہ کروایا جائے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ شہر میں کس کس مقام پر اس اسلحے کو استعمال کیا گیا ہے‘‘۔

    CTD-2

    سی ٹی ڈی انچارج علی رضا نے مزید کہا کہ ’’قبضے میں لی گئی گاڑی کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے‘‘، اُنہوں نے خدشہ ظاہرکیا کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے لیے استعمال کیا جاناتھا‘‘۔

  • سندھ رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ برآمد

    سندھ رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ برآمد

    کراچی: سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ مشرف کالونی میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ اور ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’رینجرز نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مشرف کالونی سے ایم کیو ایم کے زیر استعمال مدفون اسلحہ برآمد کرلیا ہے جو شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا‘‘۔

    پڑھیں:  رینجرزکااورنگی ٹاؤن میں چھاپہ،زیرزمین چھپایا ہوااسلحہ برآمد

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’کارروائی کے دوران اسلحے اور ایمونیشن کی بڑی تعداد برآمد کی گئی ہے جن میں 3 عدد رائفل، 7 ایم ایم کی 4 عدد رائفلز ، چار ایس ایم جیز، ایک عدد 30 بور پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:   کراچی آپریشن کسی خاص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، ترجمان رینجرزکی وضاحت

    رینجرز اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’زیر زمین مدفون اسلحہ ایم کیو ایم کے زیر استعمال تھا اور یہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بدامنی کے لیے استعمال کیا جانا تھا‘‘۔

    rangers_karachi

    علاوہ ازیں رینجرز کی بھاری نفری کی موجودگی میں ناظم آباد عید گاہ کے قریب واقع ایم کیو ایم کے یونٹ 83 کو بعد نمازِ جمعہ مسمار کردیا گیا ہے، کارروائی کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ ’’سیاسی جماعت کا دفتر سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا جسے سندھ حکومت کے احکامات پر مسمار کیاگیا‘‘۔