Tag: recovering

  • الیکشن کمیشن کا کچرے کے ڈھیر سے بیلٹ پیپرز ملنے پرسخت کارروائی کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا کچرے کے ڈھیر سے بیلٹ پیپرز ملنے پرسخت کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے کراچی میں کچرے کے ڈھیر سے بیلٹ پیپرز ملنے پرسخت کارروائی کا فیصلہ کیا اور صوبائی الیکشن کمشنر ، ڈی آراو اورریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں کچرے کے ڈھیر سے بیلٹ پیپرز ملنے کا نوٹس لے لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر،ڈی آراو اورریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کچرے کے ڈھیر سے بیلٹ پیپرز ملنے پر سخت کارروائی فیصلہ کیا ہے، میڈیار پورٹس کے مطابق قیوم آباد کراچی سے کچرے سے بیلٹ پیپرز ملے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ پاک فوج کے جوان حتمی نتائج مرتب ہونے تک تعینات رہیں گے، پاک فوج کی تعیناتی انتخابی سامان اسٹرانگ روم لے جانے تک ہے، اسڑانگ روم تک انتخابی سامان لے جانے کا مرحلہ کل تک مکمل ہونے کا امکان ‌ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کچرا سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے، بیلٹ پیپرز پر ایم کیوایم ، پیپلزپارٹی می مہریں لگی ہوئی تھی۔

    جس پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام لگایا۔

    واضح رہے اس سے قبل بھی واضح رہے کہ پولنگ مکمل ہونے کے بعد ایم کیو ایم، پی ایس پی اور ن لیگ کی جانب سے فارم 45 سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے مختلف سیاسی جماعتوں‌ کی جانب سے تحفظات کو رد کر دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کیڈٹ کالج کا طالبعلم محمد احمد آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل

    کیڈٹ کالج کا طالبعلم محمد احمد آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل

    نیویارک : لاڑکانہ کیڈٹ کالج کا طالبعلم محمد احمد مشوری امریکی اسپتال میں تیزی سے روبصحت ہے، تشدد کے شکار بچے نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ٹیچر تشدد کے شکار کیڈٹ کالج کا طالبعلم محمد احمد امریکی اسپتال سن سٹی میں تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے ، محمد احمد کو آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، احمد نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگایا اور وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق احمد کی طبیعت میں پچیس فیصد بہتری آچکی ہے اور معمول کی بات شروع کردی ہے، احمد کو سترہ مارچ کو ہوٹل منتقل کردیا جائے گا، حکومت سندھ کے نمائندے ظفر ہاشمی احمد کے ساتھ ہی رہیں گے۔

    muhammad-ahmed-post-1

    کیڈٹ کالج کا طالبعلم محمد احمد علاج کیلئے امریکہ روانہ

    واضح رہے کہ احمد  17 فروری سے اوہا کے سن سٹی اسپتال میں زیرعلاج  ہے اور اس کے علاج کے تمام تر اخراجات سندھ حکومت برداشت کررہی ہیں۔

    یاد رہے محمد احمد حسین کو لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں ایک استاد نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پہلے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق طالب علم پر بھاری چیز سے ضرب لگنے کے شواہد ملے ہیں جس کی وجہ سے وہ آکسیجن کی کمی کا شکار ہوگیا اور دماغ کو آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث وہ ذہنی استعداد کھو رہا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ احمد کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔

    احمد کے والد نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بچے کے بیرون ملک علاج کے لیے اپیل کی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے امریکا میں احمد کا علاج کروانے کی منظوری دی تھی۔