Tag: recovers from coronavirus

  • وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحتیاب ہوگئے

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحتیاب ہوگئے

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ان کا کہنا ہے کہ آج سے ڈیوٹی پر واپس آرہا ہوں۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ الحمداللہ کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، میرے گزشتہ دونوں کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں، کورونا وائرس سے جلد صحتیابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی، واضح طور پر ویکسین ہی کام کرتی ہے جو کورونا وائرس کیخلاف بہترین دفاع ہے۔

    واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رواں سال مارچ میں ہی کرونا ویکسین لگوالی تھی۔

    علاوہ ازیں گزشتہ دنوں وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا، جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔

    اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں مزید کم کرنے، تمام کلاسز کے امتحانات ایس او پیز کے تحت کروانے اور جون میں بورڈ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔  اجلاس میں باہم مشورے سے حکومت نے فیصلہ کیا کہ رواں سال بغیر امتحان کسی طالب علم کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

  • توفیق عمر کورونا وائرس سے صحت یاب، مداحوں کو اہم پیغام دے دیا

    توفیق عمر کورونا وائرس سے صحت یاب، مداحوں کو اہم پیغام دے دیا

    لاہور : کوورنا وائرس میں مبتلا ہونے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی جوئیر سلیکشن کمیٹی کے رکن توفیق عمر مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق قومی ٹیسٹ بیٹسمین اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن توفیق عمر کورونا وائرس سے نجات کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں جنہوں نے 14 روز آئسولیشن میں رہنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توفیق عمر کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر خاص کرم نوازی کی ہے اب مکمل طور ہر صحت یاب ہوچکا ہوں۔

    38سالہ سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ نے اپنے تمام مداحوں بیماری کے دوران نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہر کوئی اپنا بہت زیادہ خیال رکھے، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

    ٹیسٹ اوپنر نے واضح کیا ہے کہ اگر خدانخواستہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں پریشان نہ ہوں، اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے پر توجہ دیں، میری طرح خود کو گھر پر آئسولیٹ کرکے ایک کمرے تک محدود کرلیں، خصوصاً بچوں اور گھر میں موجود معمر افراد سے دور رہیں۔

    واضح رہے کہ توفیق عمر نے 44 ٹیسٹ اور 22 ون ڈے انٹرنیشنل (ون ڈے) میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ ہر فارمیٹ میں بالترتیب 2963 رنز اور 504 رنز بنائے۔