Tag: Red Book

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر ہے، ملزم 2019 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 90 لاکھ روپے بٹورے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کررہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور سمز برآمد ہوا ہے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوجاتے تھے۔

  • سنگین مقدمات مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک تیار

    سنگین مقدمات مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک تیار

    اسلام آباد: ایف آئی اے، وفاقی اور صوبائی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک تیار کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کاؤنٹر ٹیررازم وِنگ نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں پر مبنی ریڈ بک تیار کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو 45، اسلام آباد پولیس کو 33 دہشت گرد مطلوب ہیں۔

    گلگت بلتستان کو 20، خیبر پختون خوا پولیس کو 850 دہشت گرد، بلوچستان پولیس کو 127، سندھ کو 138 دہشت گرد، اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو 118 دہشت گرد مطلوب ہیں۔

    ایف آئی اے نے مجموعی طور پر انتہائی مطلوب 1331 دہشت گردوں کی سالانہ ریڈ بک جاری کی ہے، ان مطلوب دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کمانڈر مولانا صدر حیات کے سر کی قیمت 80 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

    ریڈ لسٹ میں شامل دہشت گردوں نور زیب خان کے سر کی قیمت چالیس لاکھ، انعام اللہ اور نعمت اللہ کے سر کی قیمت بھی چالیس چالیس لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

    دہشت گرد ضیاء اللہ خان، محمد سعید، قیصر خان، ثاقب رحمٰن، اور ٹی ٹی پی ٹارگٹ کلر یاسر کے سر کی قمیت تیس لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

  • کراچی میں سیکیورٹی ادارے کی بڑی کارروائی، ریڈ بک کا مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی میں سیکیورٹی ادارے کی بڑی کارروائی، ریڈ بک کا مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی : شہر قائد سے ریڈ بک کا مطلوب ملزم پکڑا گیا، ملزم دہشت گرد محمدعلی چھوٹا کی مالی معاونت میں مبینہ طورپرملوث رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے مطلوب ملزم کو حراست میں لے لیا، ظہورمہدی کونجی اسپتال میں کارروائی کےدوران حراست میں لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور مہدی کا نام سی ٹی ڈی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے اور یہ دہشت گرد محمدعلی چھوٹا کی مالی معاونت میں مبینہ طورپرملوث رہا ہے۔

    یاد رہے رواں سال جولائی میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے ریڈ بک میں شامل دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی اورر ینجرزکی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں احمد علی عرف ٹی ٹی گرفتار ہوا، جس کا نام ریڈ بک میں شامل ہے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتاردہشت گردنے2011میں نمائش چورنگی پر 4 افراد جبکہ 2011 میں ایم کیوایم کے یونٹ174 کےکارکن موسیٰ رضوی کوقتل کیا تھا۔