Tag: Red Card

  • ریڈ کارڈ کیوں دکھایا؟ فٹ بالرز اور مداحوں کے تشدد سے ریفری ہلاک

    ریڈ کارڈ کیوں دکھایا؟ فٹ بالرز اور مداحوں کے تشدد سے ریفری ہلاک

    سان سلواڈور: ریڈ کارڈ دکھانے کی پاداش میں فٹ بالرز اور شائقین نے بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے میچ ریفری کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایل سلواڈور میں کھیلے جارہے مقامی فٹ بال میچ کے دوران ریفری نے کھلاڑی کو دوبار پیلا کارڈ دکھایا( فٹ بال میں دو بار پیلا کارڈ دکھانے پر وہ لال کارڈ تصور ہوتا ہے جس کے بعد کھلاڑی کو میدان بدر کردیا جاتا ہے ۔

    ریفری کی جانب ریڈ کارڈ دکھانے پر کھلاڑی اور ان کے حامی سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے میدان میں اتر کر میچ ریفری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    بہیمانہ تشدد کا شکار ریفری ہوزے آرنلڈو انایا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اندرونی چوٹ موت کا سبب بنی۔

    میچ ریفری کی ہلاکت پر سلواڈوران ساکر فیڈریشن نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کی ان تمام کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں جو ہمارے ملک میں کھیلوں کے مختلف مراحل پر ہورہے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد سے اب تک پولیس نے کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

  • ریڈ کارڈ دکھانے پر ’رونالڈو ‘ رو پڑے

    ریڈ کارڈ دکھانے پر ’رونالڈو ‘ رو پڑے

    اسپین: فٹبال چیمپئنز لیگ میں ایمپائر نے غلطی کرنے پر نامور فٹبالر رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھایا تو وہ فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میدان میں ہی رونے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق ویلنسا کے خلاف چیمپئنز لیگ کے میچ میں نامور فٹبالر کو امپائر نے 29ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھایا اور میچ سے باہر جانے کا حکم دیا۔

    رونالڈو نے بال حاصل کرنے کے لیے مخالف ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی جوینٹس کو دھکا دیا، امپائر نے میچ کو روکا اور پھر اسسٹنٹ ریفری سے مشورے کے بعد اسٹار فٹبالر کو ریڈ کارڈ دکھایا۔

    مزید پڑھیں: فراڈ ثابت، رونالڈو کو 2 سال قید اور 1 کروڑ 90 لاکھ جرمانے کی سزا

    ریفری کے فیصلے پر رونالڈو نے احتجاج کیا اور اسی دوران کو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، گراؤنڈ سے باہر جاتے وقت اُن کی آنکھوں سے آنسو چھلک اٹھے۔

    رونالڈو کے باہر ہونے کے باوجود اُن کی ٹیم یووینٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور مخالف ویلنسیا کی ٹیم کو 2 صفر سے شکست دی۔ واضح رہے کہ رونالڈو کو اب تک کے کیریئر میں 11 بار ریڈ کارڈ دکھایا جاچکا ہے۔

    ویڈیو دیکھیں

  • نئے کرکٹ قوانین نافذ، امپائرکھلاڑی کوریڈ کارڈ دکھا کرنکال سکتا ہے

    نئے کرکٹ قوانین نافذ، امپائرکھلاڑی کوریڈ کارڈ دکھا کرنکال سکتا ہے

    دبئی : کرکٹ کے نئے قوانین کے مطابق امپائر سے بدتمیزی کرنے والے کھلاڑی کو سزا ملے گی، ریڈ کارڈ دکھا کر امپائرکھلاڑی کو گراؤنڈ سے باہر نکال سکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے قوانین کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، امپائرز سے لڑنا یا الجھنا اب کرکٹرز کو مہنگا پڑسکتا ہے، ریڈ کارڈ دکھا کر امپائرکھلاڑی کو گراؤنڈ سے باہر نکال سکتاہے۔

    اس کے علاوہ ایل بی ڈبلیو فیصلے کو چیلنج کرنے کی صورت میں اگر امپائرکا فیصلہ برقرار رہا تواس ٹیم کا ریویو ضائع نہیں ہوگا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اسی اوور کےبعد دو ریویو بحال کرنے کی شق بھی ختم کردی گئی۔

    آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کا ہر میچ اب ریویو کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ بیٹ اور بال میں توازن برقرار رکھنے کیلئے بلےکا سائز بھی کم کردیا گیا۔ بیٹ کی موٹائی کم کرکے چالیس ملی میٹر کردی گئی ہے.

    نئے قانون کا زیادہ نقصان ہارڈ ہٹرز کو ہوگا، واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر کے بیٹ کی موٹائی 85 ملی میٹر ہے۔ نئے قوانین کے مطابق رننگ کے دوران کھلاڑی کا بلا کریز پر پہنچ جانے کے بعد ہوا میں ہو اور وکٹیں اڑا دی جائیں تو اس صورت میں وہ ناٹ آؤٹ تصور کیا جائےگا۔