Tag: red crescent

  • سعودی عرب: ہلال الاحمر نے عمرہ زائر کی زندگی بچالی

    سعودی عرب: ہلال الاحمر نے عمرہ زائر کی زندگی بچالی

    سعودی عرب میں ہلال الاحمر کی ٹیم نے بروقت طبی امداد مہیا کرکے مصر سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائر کی زندگی بچالی، عمرہ زائر طواف کے دوران سینے میں شدید تکلیف کے باعث بے ہوش ہو گیا تھا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں موجود ہلال الاحمر کے طبی یونٹ کو اطلاع ملی کہ ایک معمر عمرہ زائر طواف کے دوران فرش پر گر گیا ہے۔

    ہلال الاحمر کا امدادی یونٹ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گیا۔ زائر کا ابتدائی طبی معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے ہارٹ اٹیک آیا ہے، جس کے باعث اس کی سانس بند ہوگئی تھی، آکسیجن کی سپلائی رک جانے سے وہ بے ہوش ہوگیا۔

    ہلال الاحمر کے اہلکاروں نے فوری طور پر اس مصنوعی نظام تنفس کے ذریعے اس کی سانس بحال کی جس سے حرکت قلب بھی بحال ہو گئی اور ایک قیمتی جان کو بچالیا گیا۔

    مریض کی حالت قدرے بہتر ہونے پر اسے ایمبولینس کے ذریعے مکہ مکرمہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

    اس سے قبل بھی سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے اجیاد ایمرجنسی ہسپتال کے طبی عملے نے فوری اور بر وقت علاج فراہم کرکے عمرہ زائر کی قیمتی زندگی بچائی تھی، عمرے کی ادائیگی کے دوران عمرہ زائر کی دل کی دھڑکن رک گئی تھی۔

    عمرہ زائر کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔ طبی عملے نے اسے اجیاد اسپتال منتقل کرکے فوری طبی امداد فراہم کی۔

    اسپتال کے عملے کی جانب سے عمرہ زائر کی دل کی دھڑکن کو بحال کرنے کے لیے الیکٹرک جھٹکے لگائے گئے اور بعد میں انھیں طبی دیکھ بھال اور علاج کے لیے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا۔

    مسجد الحرام کے صحن میں خاتون عمرہ زائر کے ہاں بچے کی ولادت

    یہ امر قابل غور ہے کہ اجیاد ایمرجنسی ہسپتال نے 2023 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 596 افراد کو انتہائی نگہداشت کی سہولیات فراہم کیں۔

  • اماراتی ہلال احمرکی جانب سے یمنی شہریوں میں غذا تقسیم

    اماراتی ہلال احمرکی جانب سے یمنی شہریوں میں غذا تقسیم

    ابوظہبی : ہلال احمر متحدہ عرب امارات کی جانب سے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے حکم پر یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں راشن کے 1 ہزار پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور عوام کی جانب سے جنگ کے باعث یمن میں پیدا ہونے والی غذائی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے کھانے  کے 1 ہزار پیکٹ امداد میں دیئے گئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے حکم پر راشن  یمنی شہریوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔

    عرب میڈیا نے بتایا کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی جانب سے اماراتی ہلال احمر نے یمن کے ضلع المظفر میں پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں، جو ایئر آف زاید منصوبوں کا حصّہ ہے۔

    ہلال احمر متحدہ عرب امارات کے ترجمان ایہاب الڈابلی کا کہنا تھا کہ یمنی صوبے تیز میں انسانیت کی بنیاد پر امداد فراہم کی گئی ہے، تاکہ رمضان المبارک میں یمنی عوام صحیح سے زندگی گزار سکیں۔

    یاد رہے کہ یمن میں گذشتہ کئی برس سے یمن کے حوثی باغیوں اورحکومتی افواج کے درمیان جنگ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو غذائی قلت کا شامنا کرنا پڑرہا ہے.

    خیال رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف حکومتی افواج کے ساتھ ساتھ سعودی اتحادی افواج بھی حوثیوں کے خلاف برسرپیکار ہے جس میں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج بھی شامل ہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لیبیا کے ساحل سے 29 لاشیں برآمد

    لیبیا کے ساحل سے 29 لاشیں برآمد

    تری پولی: ہلال احمر نامی تنظیم کے مطابق لیبیا کے شہرتری پولی سے 160 کلومیٹر مشرق میں 29 مبینہ مہاجرین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    مقامی ذرائع کے مطابق ساحل سے اول اول 25 لاشیں برآمد ہوئی جبکہ باقی چار بعد میں دریافت ہوئی ہیں۔

    ہلال احمرکے ترجمان محمد المصراتی نے ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی قومیت کے بارے میں کسی قسم کی گفتگو نہیں کی تاہم تری پولی کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کا تعلق افریقہ سے ہے۔

    واضح رہے کہ شمالی افریقہ کے اس 1770 کلومیٹر طویل شمالی ساحل پر پٹرولنگ انتہائی کم ہے اور یورپ جانے کے خواہشمند افراد اکثر اس راستے کو اختیارکرتے ہیں۔

  • لیبیا کے ساحل سے 85 پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد

    لیبیا کے ساحل سے 85 پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد

    تری پولی: لیبیا کے ساحل سے یورپ پہنچنے کی جدوجہد کرنے والے 85 مہاجرین کی لاشیں ملی ہیں، واضح رہے کہ اس مقام سے سب سے زیادہ یورپ پہنچنے کی کاوشیں کی جاتی ہیں۔

    لیبیا کے ترجمان محمد ال مصراتی کا کہنا ہے کہ رضاکاروں کو اب تک درجنوں مسخ شدہ لاشیں ساحل سے مل چکی ہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 75 لاشیں دارالحکومت تری پولی کی ساحل سے جبکہ 10 سبارتاہ کے ساحل سے برآمد ہوئی ہیں۔

    لیبیائی کوسٹ گارڈ کے مطابق انہوں نے ربرکی کشتیوں میں سوار 212 افراد کوریسکیو کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ رسیکیو ہونے والے افراد میں 22 خواتین بھی شامل ہیں جن میں اکثریت سنگھالی اور سوڈانیوں کی ہے۔

    لیبیا کی 1،770 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی یورپ اور افریقہ کے درمیان حائل ہے۔

    اقوام متحدہ کے خصوصی کمیشن برائے مہاجرین کے مطابق رواں سال سوا پانچ لاکھ افراد نے بحیرہ روم عبور کیا جن میں سے 3 ہزارافراد موت کا شکار ہوگئے یا گمشدہ ہوگئے۔

  • سعودی خاندان اونٹ سے گاڑی ٹکراجانے کے نتیجے جاں بحق

    سعودی خاندان اونٹ سے گاڑی ٹکراجانے کے نتیجے جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سڑک پر پھرتے آوارہ اونٹ سے گاڑی ٹکراجانے کے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

    سعودی خبر رساں ادارے نے ہلالِ احمر کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ جنوب مغربی علاقے جازان میں پیش آیا۔

    حادثے میں گاڑی میں سوار والدین اور ان کی دونوں بچیاں موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ بدنصیب خاندان کے تین بچے اس میں شدید زخمی ہوئے۔

    images

    سعودی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مرا ہوا اونٹ سڑک کے عین درمیان میں خون میں ڈوبا پڑا ہے اور اس کے ارد گرد پولیس کی گاڑیاں کھڑی ہیں۔

    اونٹ کے مالک کی سزا تجویز کرنے کے لئے قانونی ماہرین کو طلب کرلیا گیاہے۔