Tag: Red Handed

  • بیوی نے شوہر کو دوسری خاتون کیساتھ  رنگے ہاتھوں پکڑ کر پٹائی کردی، ویڈیو

    بیوی نے شوہر کو دوسری خاتون کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ کر پٹائی کردی، ویڈیو

    حیدرآباد(4 جولائی 2025): بھارت میں بیوی نے ناجائز تعلقات میں بندھے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    بھاری میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے نارسنگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ہے جس کے بعد سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سریشا نے اپنے شوہر وینو کمار کو دوسری خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پولیس، اہل خانہ اور رشتہ داروں کی موجودگی میں سریشا نے دوسری خاتون، اپنے شوہر کی پٹائی اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر اپنی معشوقہ کے ساتھ اس کے گھر پر موجود تھا کہ اس کی بیوی وہاں پہنچ گئی، اطلاعات کے مطابق وینو کمار کافی عرصے سے اس خاتون کے ساتھ رابطے میں تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینو کمار اور سریشا کی شادی 13 سال قبل ہوئی تھی ان کا ایک 7 سالہ بیٹا ہے، بیوی نے بتایا کہ دو سال پہلے وینو کمار کا رویہ بدل گیا تھا، وہ رات کو نشے کی حالت میں گھر آتا اور اکثر  لڑتا، اور مجھے مارتا ڈانٹتا تھا جس کے بعد بیوی کو وینو کمار پر شک ہوا۔

    بھاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسی دوران سریشا کو معلوم ہوا کہ وینو کمار کے ونیکا نامی خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، تاہم انہیں گھر میں رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد ناراض سریشا نے وینو کمار اور مونیکا کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

    تاہم خاتون نے پولیس سے اپیل کی کہ اسے انصاف دلایا جائے جبکہ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • ویڈیو : غلیظ گالیاں اور مکے : رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر راشی پولیس افسر کی ڈھٹائی

    ویڈیو : غلیظ گالیاں اور مکے : رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر راشی پولیس افسر کی ڈھٹائی

    پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہے اور آئی جی پنجاب کی طرف سے دیے جانے والے بے پناہ ترقیاتی فنڈز اور ویلفئیر بھی ان راشی پولیس افسران کے رویے تبدیل نہیں کرا سکے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام میں ایک ایسے ہی پولیس افسر کو بے نقاب کیا گیا ہے جو ایک شہری کو بے گناہ تسلیم کرنے کے باجود مقدمے سے اس کا نام نکالنے کیلیے 3 لاکھ روپے رشوت طلب کررہا تھا۔

    یہ راشی پولیس افسر شفیق نہ صرف بھاری رقم طلب کررہا تھا بلکہ لاکھوں روپے مالیت کے تیتر بھی مانگ رہا تھا، حد تو یہ تھی کہ تھانے میں موجود مسروقہ موٹر سائیکل ٹیم سرعام کے ممبر کو بیچنے پر بھی آمادہ تھا۔

    تھانہ مامونکانجن کے رشوت خور پولیس افسر شفیق نے دوران گفتگو ٹیم سرعام سے انتہائی بدتمیزی اور بداخلاقی کا مظاہرہ کیا ٹیم سرعام کو نہ صرف غلیظ گالیاں دیں بلکہ مکے اور دھکے دیتے ہوئے رشوت کی رقم برآمد کرنے کے دوران ڈھٹائی سے اپنے جرم کا انکار بھی کرتا رہا۔

    بعد ازاں ساری صورتحال جاننے کے بعد سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے اس رشوت خور افسر شفیق کو معطل کرتے ہوئے اس کیخلاف مزید قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا۔